Tag: رد الفساد

  • آپریشن رد الفساد، بلوچستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ سے اسلحہ بارود برآمد

    آپریشن رد الفساد، بلوچستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ سے اسلحہ بارود برآمد

    ایبٹ آباد : آپریشن رد الفساد کے تحت حساس اداروں اور پولیس کی بانڈہ سپاں میں کارروائی کے دوران بارودی مواد اور اسلحہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے اعلان کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈی ایس پی کینٹ پولیس قمر حیات کے مطابق خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران ایک گھر سے 15 کلوبارود، 10 کلوکھاد، ڈیٹونیٹرز،
    100 میٹرتار، اسلحہ اور فیکس مشین بر آمد کر لی گئی ہے۔

    تاہم ملزمان چھاپے سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گے اس لیے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے تاہم کینٹ پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔

    ڈی ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کچھ شواہد اکھٹے کیے ہیں جن کی بنیاد پر امید ہے کہ جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    دوسری جانب بلوچستان کے علاقےکلی شاہ کاریز سےتیئس بارودی سرنگیں برآمد کر لی گئی ہیں جب کہ ایک کارروائی میں کوہاٹ سے بھی اسلحے کی بڑی مقدار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

  • آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہوا، نواز شریف

    آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہوا، نواز شریف

    انقرہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد اور پنجاب میں رینجرز آپریشن کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا،افغانستان سے یہاں کارروائیاں ہورہی ہیں، بھارت اور افغانستان سے تعلقات میں بہتری کا خواہش مند ہوں۔

    یہ بات انہوں نے ترکی کے دورے میں انقرہ شہر میں پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کا فیصلہ کچھ روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، پنجاب میں رینجرز بلانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم ہاؤس کیا گیا، جہاں جہاں دہشت گرد ہوں گے ان کے خلاف آپریشن کریں گے،امن کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 1991 میں ہم نے ترقی کا جو عمل شروع کیا اگر وہ جاری رہتا تو پاکستان آج کوریا سے آگے ہوتا، ایک وقت تھا جب ہم کوریا سے آگے تھے،بدقسمتی سے اب ایسا نہیں۔

    افغانستان کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں بھی امن قائم ہو اور اس کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، وہاں جو دہشت گرد موجود ہیں وہ ہم پر حملہ آور نہ ہوں لیکن ایسا ہورہا ہے، ہم نے افغان حکومت سے شکایت کی ہے، یقین ہے کہ وہ اس کے خلاف کارروائی کریں گے، وہاں کا امن خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، ہم دل و جان سے افغانستان کو مستحکم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں اس میں کوئی معیوب بات نہیں، یہ بات ہم انتخابات سے قبل بھی کہتے تھے، ہمیں ایک دوسرے کے خلاف سازش نہیں کرنی چاہتے نہ کوئی انتشار پر مبنی اقدام اٹھانا چاہیے، آج بھی اس خواہش پر قائم ہوں کہ بھارت اور افغانستان سے اچھے تعلقات قائم ہوں، بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کو اپنا اچھا دوست اور ہمسایہ سمجھے۔

    نواز شریف نے کہا کہ بجلی آئے گی ترقیاتی عمل تیز ہوگا اور ملک ترقی کرےگا، روزگار میسر آئے گا جس کا فائدہ نوجوانوں کو پہنچے گا، نوجوانوں کو ملک سے باہر بھیجنے کے بجائے ان کے لیے اپنے ہی ملک میں نوکریاں پیدا کرنی چاہیں۔

    آج لاہور میں ہونے والے بم دھماکے پر انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم رکھتےہیں اسے دہشت گردوں کو پوری طاقت کے ساتھ کچلا جائے گا،دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی، ہم ان کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑ رہےہیں، موجودہ کشیدہ حالات پر جلد قابوپالیں گے بالآخر جیت ہماری ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقدامات اور معیشت کی بہتری کی تعریف ہورہی ہے، پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بھی تعریف کی جارہی ہے،دشمنوں کو پاکستان کی ترقی، موٹرویز اور بجلی کے منصوبے اور  راہ داری منصوبہ ہضم نہیں ہورہا، پاکستان دشمن اور دہشت گرد ان منصوبوں کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پر ترکی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ترکی کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں حمایت پر ترکی،چین، بیلارس اور قازقستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،یہ ملک پاکستان سے دوستی نبھارہے ہیں اور اصولوں پر چل رہے ہیں، مسئلہ کشمیر پر ترکی کی جانب سے حمایت پر شکر گزار ہیں،ترکی کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں جنہیں مزید بہتر کیا جائےگا۔

    پاناما کیس سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے صحافی کو جواب دیا کہ جو کام کرنے آیا ہوں وہ کام کرنے دیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل اپنے وقت پر کامیابی سے ہوگا،ای سی او سربراہ اجلاس آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہورہا ہے اس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

    قبل ازیں  انقرہ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسی سے متعلق:انقرہ: وزیر اعظم نواز شریف کی ترک ہم منصب سے ملاقات

    وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر ترکی میں موجود ہیں۔ اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ہے۔

  • رحیم یارخان میں سرچ آپریشن ‘96افغان باشندے گرفتار

    رحیم یارخان میں سرچ آپریشن ‘96افغان باشندے گرفتار

    رحیم یارخان : صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں پولیس کے سرچ آپریشن کےدوران 96افغان باشندوں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق ڈی پی اورحیم یارخان کی ہدایت پرشہر میں سرچ آپریشن کیاگیاجس میں پولیس کی جانب سےغیرقانونی مقیم 96افغان باشندوں کو حراست میں لےلیاگیا۔

    ترجمان پولیس کےمطابق گرفتار افغان باشندوں میں خواتین اور بچےبھی شامل ہیں۔پولیس حکام کےمطابق افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کےتحت کارروائی جاری ہے۔

    مزید پڑھیں:لاہور ڈیفنس میں دھماکہ‘ آٹھ جاں بحق 21 زخمی

    خیال رہےکہ اب سے کچھ دیر قبل لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں ریستوران میں دھماکہ ہوا ہےجس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ‘جبکہ 21 زخمی ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں:آپریشن رد الفساد کا آغاز، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

    ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے کراچی سمیت مختلف شہروں سے درجنوں مشتبہ افرادگرفتار کرلیے۔

    مزید پڑھیں:کراچی : سینٹرل جیل کےاطراف پولیس کاکومبنگ آپریشن‘30افرادگرفتار

    واضح رہےکہ گزشتہ روزشہرقائد میں سینٹرل جیل کےاطراف پولیس نےکومبنگ آپریشن کےدوران 30مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیاتھا۔

  • دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ کرپٹ لوگوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے، شیخ رشید

    دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ کرپٹ لوگوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرپشن کے تانے بانے دہشت گردی سے جا کر ملتے ہیں اور دہشت گردی کی اعانت اور فنڈنگ میں کرپشن سے کی گئی کمائی استعمال ہوتی ہے اس لیے کرپٹ لوگوں کو بھی منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔

    یہ بات انہوں نے پاک فوج کی جانب سے آپریشن ’’رد الفساد‘‘ کے آغاز کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی انہوں نے اے آر وائی نیوز سے اپنی گفتگو میں کہا کہ دہشت گردی اور کرپشن آپس میں ساز باز رکھتے ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ کرپشن کے خاتمے سے منسلک ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کا آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے آپریشن ’’رد الفساد‘‘ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے اور خود کوطاقتور سمجھنے والوں کودوبارہ کچلا جائےگا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے یہ ملک و قوم کی بقا کا سوال تھا اس لیے اب ہم آرام سےنہیں بیٹھیں گے اور دہشت گردوں، سہولت کاروں اور حمایتیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں کرپشن کا جنازہ عدالت سے نکلے گا اور کرپشن کے خاتمے سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے جس کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • پاک فوج کا آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

    پاک فوج کا آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

    راولپنڈی : پاک فوج نے آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان کردیا، سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج نے بڑا قدم اٹھا لیا، جس کے تحت ملک کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے اور ان کے سدباب کیلئے مربوط کارروائی کریں گی۔


    Pak army launches operation ‘Raad ul Fassad’ by arynews

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی نے آپریشن’’ردالفساد‘لانچ کردیا ہے، اس آپریشن کے تحت پاک فوج پنجاب میں رینجرز آپریشن میں حصہ لے گی اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ مذکورہ آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف مشترکہ کارروائی کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشن ملک سے دہشت گردی کی خاتمے کیلئے کیا جارہا ہے،آپریشن سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں فضائیہ، نیوی، سول آرمڈ فورسز بھی حصہ لیں گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملک بھرکواسلحہ سے پاک کرنا،بارودی مواد پرکنٹرول اس آپریشن کا اہم جزہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اس آپریشن کا طرہ امتیاز ہو گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس آپریشن میں بارڈر سیکیورٹی مینجمنٹ پرمزید توجہ مرکوز اور ملک کو ناجائزاسلحے سے پاک کرنے کیلئے اضافی کوششیں کی جائیں گی۔

    آپریشن سے شدت پسندی اور دہشت گردی کو ختم کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کیلئے رینجرز کارروائیاں کریں گی، آپریشن ردالفساد دہشت گردوں اوران کی باقیات کے خاتمے اور نیشنل ایکشن پلان کاحصہ ہوگا۔