Tag: رد عمل

  • اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا بڑا اعلان

    اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا بڑا اعلان

    تہران: اسرائیلی حملے پر رد عمل دیتے ہوئے ایران کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ‘جارحیت’ کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اسرائیل کو رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد رد عمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج کو حملوں کا نشانہ بنایا۔

    ایران کے سرکاری میڈیا کا تہران میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تہران اور اس کے قریبی شہر کرج میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔

    اس سے قبل ایرانی فوج کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے 3 صوبوں میں فوجی اڈوں پرحملے کیے ہیں۔

    ایرانی فوج کے مطابق اسرائیل نے ایران کے 3 صوبوں میں فوجی اڈوں پر حملے کیے، ایلام، خوزستان اور تہران میں کیے گئے اسرائیلی حملوں میں محدود نقصان پہنچا ہے۔

    ایران نے کمرشل پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دیں

    ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے میں ہونے والے نقصان کومحدود کیا۔ اسرائیل کو اس کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا گیا۔

  • فیصل کریم کنڈی کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل

    فیصل کریم کنڈی کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پررد عمل سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پررد عمل میں کہا کہ پیپلز پارٹی اتحادیوں کو درست راستہ بتاتی ہے بلیک میل نہیں کرتی۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا اپنے انداز سیاست کا پیمانہ دوسری سیاسی جماعتوں سے نہ کریں، بلاول بھٹو زرداری کو آئین اور جمہوریت سب سے زیادہ عزیز ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ کے پی کے عوام مولاناسے پوچھتے ہیں ہمارا سودا کتنی قیمت کے عیوض کیا، کے پی میں گورنر اور وزیر اعلیٰ مولانا کے منظور نظر تھے، دھاندلی کیسے ہوئی۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت خود فیصلے کرتی ہے اور عوام کو ساتھ لیکر چلتی ہے، مولانا کسی اور کے اشارے پر دھرنا دیتے اور حکم پر ختم کرتے ہیں۔

  • ’اسرائیلی وزیراعظم کے مطالبے پر روسی صدر کا سخت رد عمل‘

    ’اسرائیلی وزیراعظم کے مطالبے پر روسی صدر کا سخت رد عمل‘

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں سے غزہ خالی کرنے کے مطالبہ کیا ہے، جس پر روسی صدر پیوٹن کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیلی وزیر اعظم کے مطالبے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ فلسطینیوں کی زمین ہے جہاں انہیں رہنا ہے، غزہ فلسطین کی تاریخی سرزمین کا حصہ ہے۔

    روسی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ سمیت آزاد فلسطینی ریاست قائم کرنی ہوگی، فلسطینیوں کوغزہ پٹی سے نکل کر مصر کے علاقے سنیائی جانے کا کہنے سے امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے غزہ پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے وارننگ دی گئی تھی کہ فلسطینی غزہ کو خالی کردیں۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہ دھمکی دی گئی تھی کہ یہ جنگ طویل اور مشکل ہوگی، فلسطینی غزہ کو خالی کردیں، حماس سے بدلہ لیں گے، اسرائیل کی جانب سے ہر جگہ بھرپور طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ یقینی بنایا جائے گا کہ ایسا اب کبھی نہ ہوسکے، اسرائیل میں جو ہفتے کو ہوا وہ کبھی نہیں ہوا تھا، یہ اسرائیلیوں پر بہت مشکل دن گزرا ہے۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یرغمال بنائے اسرائیلیوں کے تحفظ کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے، کس کو کچھ بھی ہوا اس کا پورا حساب لیا جائے گا۔

  • عوام منصوبہ بندی کر چکے، مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کی صحافیوں سے گفتگو پر رد عمل

    عوام منصوبہ بندی کر چکے، مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کی صحافیوں سے گفتگو پر رد عمل

    لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کی صحافیوں سےگفتگو پر رد عمل آ گیا، انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عوام منصوبہ بندی کر چکے، اپوزیشن نہیں وزیر اعظم اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی اپوزیشن اور ملکی حالات پر سینئر صحافیوں کے ساتھ اہم گفتگو پر ترجمان ن لیگ نے رد عمل میں کہا کہ آپ ایک نہیں 100 نیب بنا لیں،گھر تو جانا ہوگا، عمران صاحب چھپ چھپ کے اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا اپوزیشن کی کسی جماعت کا فارن فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں نہیں چل رہا، مضبوط معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے جس پر عوام وزیر اعظم کے خلاف منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔

    انھوں نے کہا عوام آٹا، چینی، ووٹ، بجلی اور دوائی چوروں کے خلاف منصوبہ بندی کر چکی ہے، پی ڈی ایم ملک میں انتشار پھیلا نہیں ختم کر رہی ہے۔

    اپوزیشن سے زیادہ پُر اعتماد ہوں، انھوں نے استعفے دیے تو الیکشن کرا دیں گے: وزیر اعظم

    ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ آج آئی ایم ایف میں تاخیر سے جانے کی غلطی تسلیم کی گئی ہے، جلد آٹا چینی چوری، بجلی،گیس، دوائی چوری، معیشت اور روزگار کو تباہ کرنے کی غلطیاں بھی تسلیم کر لی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم نے سینئر کالم نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے، میں اپوزیشن سے زیادہ پُر اعتماد ہوں، اپوزیشن نے استعفے دیے تو ہم الیکشن کرا دیں گے، اگر ان کو این آر او دیا تو یہ ملک کے ساتھ غداری ہوگی، آج ان کے مطالبات مان لوں تو یہ ہر احتجاج ختم کر دیں گے۔

  • امریکی پابندی پر اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ترک وزیر خارجہ کا رد عمل

    امریکی پابندی پر اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ترک وزیر خارجہ کا رد عمل

    انقرہ : ترک وزیر خارجہ نے امریکی دھمکی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس 400 میزائل سسٹم کی خریداری کا تہیا کر رکھا ہے، ڈیل کو منسوخ کریں گے نہ ہی اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روسی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری پر انقرہ پر پابندیاں عائد کیں تو ترکی بھی جوابی اقدام میں امریکہ پابندیاں لگائے گا، امریکی انتقامی اقدامات پر ترکی خاموش نہیں رہے بلکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

    ترک میڈیا کو ایک انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے کہا کہ اگر امریکا نے ہمارے خلاف کوئی بھی منفی اقدام کیا تو ہم اس کا اسی طرح بھرپور جواب دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ایس 400 دفاعی نظام کی خریداری کا تہیا کر رکھا ہے اور ہم اس ڈیل کو منسوخ کریں گے اور نہ ہی اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان گذشتہ کچھ عرصے سے روس کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 پر شدید اختلافات ہیں۔ ترکی ہرصورت میں یہ نظام خریدنا چاہتا ہے جبکہ امریکا انقرہ پر یہ سسٹم نہ خریدنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے۔

    امریکا نے دھمکی دی تھی کہ اگرترکی نے ایس 400 دفاعی نظام خرید کیا تو واشنگٹن انقرہ کو ایف 35 جنگی جہازوں کی فروخت روک دے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے اس دھمکی کے بعد ترکی کی کرنسی لیرہ کی قیمت میں ڈالر کے مقابلے میں 5.93 لیرہ کی کمی واقع ہوئی ہے، امکان ہے کہ آئندہ ماہ ترکی روس سے ایس 400 دفاعی نظام خرید لے گا۔

  • بجٹ 2019-20 : مختلف سیاسی اور تاجر برادری کے رہنماؤں کا رد عمل

    بجٹ 2019-20 : مختلف سیاسی اور تاجر برادری کے رہنماؤں کا رد عمل

    اسلام آباد : وفاقی حکومت کے بجٹ پر ملک کی سیاسی اور تاجر برادری نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا پہلا وفاقی بجٹ2019-20 پیش کردیا، مذکورہ بجٹ کا حجم 70.22 کھرب روپے رکھا گیا ہے۔

    سینیٹر سراج الحق

    اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ پاکستان کا نہیں بلکہ عوام کیلئے آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، بجٹ میں سارا زور ٹیکس اور اشیاء کی قیمتیں بڑھانے پردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف آئی ایم ایف بجٹ پڑھ کر سنانے کی ذمہ داری ادا کی، اس کے علاوہ بجٹ میں معاشی مشکلات کے حل اور مہنگائی کم کرنے پرتوجہ نہیں دی گئی، بجٹ میں700ارب کے مزید ٹیکسز سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

    مریم اورنگزیب

    دوسری جانب نون لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج بجٹ میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال کر اس کی خود مختاری کو داؤ پر لگا دیا گیا۔

    بجٹ میں نہ روزگار ہے نہ کاروبار اور نہ تجارت، ترقی کی شرح کم اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، اپوزیشن چاہتی تھی نالائق حکومت کا بجٹ عوام سنیں، انہوں نے کہا کہ 50لاکھ گھر کا دعویٰ کرنیوالوں نے منصوبے پر ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیا، آئی ایم ایف کا بجٹ تھا جو پیش ہوگیا۔

    یہ مہنگائی کا سونامی آئے گا، بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں، سمجھ نہیں آئی کیا خوشی تھی، یہ پہلا بجٹ ہے جو تاریخی اور آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اپوزہشن لیڈر شہباز شریف جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کرینگے۔

    سینیٹر پروفیسر ساجد میر

    مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدے پر پورے نہیں اُتر سکی۔

    عوام دوست نہیں آئی ایم ایف دوست بجٹ پیش کیا گیا، جو عوام دشمنی پر مبنی ہے۔ نئے ٹیکسوں سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور بیروزگاری بڑھے گی۔

    سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ادارے اربوں روپے کا بجٹ کھارہے ہیں، سفید ہاتھی بنے اداروں سے متعلق فیصلے کرنا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگا کر حکومت نے پوری قوم کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے۔

    سراج قاسم تیلی

    علاوہ ازیں تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے کہا کہ حکومت نے چینی پر تین روپے فی کلو اضافہ کیا ہے، سیمنٹ کی قیمت بڑھانے سےعام آدمی متاثر ہوگا، لوگ پہلے ہی ڈالر کی وجہ سے تنگ ہیں جبکہ چیئرمین ایف بی آر نے کہا بھی تھا کہ ٹیکس وہاں لگے گاجہاں سے نہیں آتا۔

    ایف پی سی سی آئی

    ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر نوراحمدخان نے نئے مالی سال کے بجٹ کو مایوس کن قرار دیا ہے، اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ زیرو ریٹڈ سیکٹر پر ٹیکس لگانے سے کاروبار پر منفی اثرپڑے گا، تاجر برادری سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے۔

    مزید پڑھیں: بجٹ 2020 -2019: تحریک انصاف نے 70 کھرب 22 ارب کا بجٹ پیش کردیا

    کوئٹہ چیمبر آف کامرس

    کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران جمعہ بادیزئی اور بدرالدین کاکڑ نے کہا کہ وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، انڈسٹریز کے قیام کیلئے بجٹ میں کوئی بات نہیں، وفاقی بجٹ نے تاجروں کیلئے مزید مشکلات پیدا کردیں ہیں، برآمدات کی مد میں صرف40ارب روپے ناکافی ہیں۔

  • میرے بھائی کا نام ای سی ایل میں، ہم لڑیں گے: بختاور

    میرے بھائی کا نام ای سی ایل میں، ہم لڑیں گے: بختاور

    کراچی : بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرے بھائی، والد اور پھپھی کے نام ای سی ایل میں ہیں اور تینوں منتخب نمائندے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کے حربے کامیاب نہیں ہوں گے۔

    بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’مشرف کی باقیات سے بھری ہوئی کابینہ کو یاد نہیں ہوگا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ ذلت پر موت کو ترجیح دی ہے‘۔

    ٹویٹ میں بخٹاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے بھائی ، والد اور پھپھی کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں اور تینوں عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم لڑیں گے اور ہم جیتیں گے۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری سمیت 172 افراد کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی

    خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی میں شامل 172 لوگوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔

    جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور سمیت متعدد پی پی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔