Tag: رزاق آباد

  • کراچی میں مٹی کا تودا گرنے سے 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں مٹی کا تودا گرنے سے 2 افراد جاں بحق

    کراچی کے علاقے رزاق آباد میں مٹی کا تودا گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص واقعے میں شدید زخمی بھی ہوا ہے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ تینوں افراد شوروم کے قریب گڑھا کھود رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودا گرگیا، جاں بحق ہونے والوں اور شدید زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،

    اس حوالے سےریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ تودا گرنے کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ زراق آباد کے قریب 2 مزدور مٹی کے تودے تلے دب کرجاں بحق ہوئے، 3 مزدور کےالیکٹرک کے پرائیویٹ ٹھیکیدار کیلئے کام کررہےتھے، شوروم کیلئے پی ایم ٹی لگانے کے سلسلے میں 20 سے 25 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا۔

    مزید پولیس نے بتایا کہ پی ایم ٹی لگانے کے بعد کنکشن کا کام کیا جارہا تھا کہ مٹی کا تودہ گرگیا، واقعے میں 2 مزدور جاں بحق ہوئے ایک کی حالت بہترہے۔

    اس سے قبل ماضی میں بھی کراچی میں مٹی کے تودا گرنے کے باعث ہلاکتوں کا واقعات پیش آشکے ہیں، چند سالوں قبل جھگیوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 7 بچوں اور3 خواتین سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    گلستان جوہر کے علاقے میں جھگیوں پر پہاڑی تودہ گرا تھا گیا جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری متاثرہ مقام پر پہنچیں اور دبے ہوئے افراد کو نکالا تھا تاہم 13 کے قریب لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

  • کراچی: نیشنل ہائی وے پرپولیس کا ٹرک ٹرالرسےٹکراگیا‘ 8 اہلکار زخمی

    کراچی: نیشنل ہائی وے پرپولیس کا ٹرک ٹرالرسےٹکراگیا‘ 8 اہلکار زخمی

    کراچی: نیشنل ہائی وے شاہ لطیف موڑپرپولیس کا ٹرک ٹرالرسے ٹکرا گیا، حادثے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے شاہ لطیف موڑپرپولیس کا ٹرک ٹرالرسے ٹکرا گیا، حادثے میں پولیس موبائل کوبھی نقصان پہنچا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرالرکے ڈرائیور اورکنڈیکٹرکو حراست میں لے لیا گیا، حادثہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹرالرکےغلط سمت سے آنے کے باعث پیش آیا۔


    کراچی میں ٹرک اور پک اپ میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں برس ستمبر میں کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب ٹرک اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    خیرپور میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 20 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ 20 نومبر کو قومی شاہراہ ہر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافروین پرالٹ گیا تھا، خوفناک حادثےمیں خاتون سمیت بیس افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹرمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

    رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹرمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

    کراچی: ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کو یونیورسٹی آف ٹیررئیزم اسٹڈیز کا درجہ دیئے جانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگلیٹ کورس مکمل کرنے والے اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایگلیٹ کورس کے 23 ویں بیج میں خواتین اہلکاروں سمیت256پولیس کے جوانوں نے تربیت مکمل کی۔

      پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پرتقریب سے  ڈی آئی ٹریننگز ڈاکٹر جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس کے تدارک کیلئے پولیس کے جوانوں کو بھی عالمی معیار کی تربیت فراہم کررہے ہیں۔

    رزاق آباد پولیس پولیس ٹریننگ سینٹر کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کیلئے اقدامات بھی زیر غور ہیں۔ خواتین اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں اعصاب شکن حالات اور دہشت گردی سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

    دوران تربیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 5اہلکاروں کیلئے اسکالرشپ کا اعلان بھی کیا گیا۔