Tag: رزلٹ

  • پنجاب: 9ویں جماعت کے نتائج 2025 کا اعلان، چیک کرنے کا طریقہ جانیے

    پنجاب: 9ویں جماعت کے نتائج 2025 کا اعلان، چیک کرنے کا طریقہ جانیے

    لاہور (16 اگست 2025): پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) نے 9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    پنجاب بورڈز کے 9ویں جماعت کے نتائج کا باضابطہ اعلان آج 16 اگست 2025 کو صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کیلیے کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں – کراچی: دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

    وہ طلبہ جنہوں نے اس سال 9ویں جماعت کے امتحانات میں حصہ لیا وہ اپنے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹس پر جا کر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

    پنجاب کے نو بورڈز کی مکمل فہرست:

    • بہاولپور بورڈ
    • ڈی جی خان بورڈ
    • فیصل آباد بورڈ
    • گوجرانوالہ بورڈ
    • لاہور بورڈ
    • ملتان بورڈ
    • راولپنڈی بورڈ
    • ساہیوال بورڈ
    • سرگودھا بورڈ

    نتائج چیک کرنے کیلیے ایس ایم ایس کوڈز

    • لاہور بورڈ: 800291
    • گوجرانوالہ بورڈ: 800299
    • راولپنڈی بورڈ: 800296
    • ملتان بورڈ: 800293
    • ساہیوال بورڈ: 800292
    • فیصل آباد بورڈ: 800240
    • سرگودھا بورڈ: 800290
    • ڈی جی خان بورڈ: 800295
    • بہاولپور بورڈ: 800298

    9ویں جماعت کے نتائج دیکھنے کیلیے متعلقہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں اور رزلٹ سیکشن میں رول نمبر درج کریں۔

    نتائج کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی ہر بورڈ کی سائٹ پر بیان کردہ فارمیٹ اور کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے چیک کیا جا سکتا ہے۔

    درستگی کیلیے نتائج کی تفصیلات کو دو بار چیک کریں اور ایک کاپی ڈاؤن لوڈ یا پرنٹ کر لیں۔

    کراچی : انٹر پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان

  • ساتوں تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگی، نمبر دینے کے طریقہ کار کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم

    ساتوں تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگی، نمبر دینے کے طریقہ کار کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم

    کراچی: پی اے سی نے سندھ میں ساتوں تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگی، نمبر دینے کے طریقہ کار کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے سی اجلاس میں سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتوں تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگی، مارکس کے طریقہ کار، اور مالی اخراجات کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

    ڈی جی آڈٹ کو 2022 سے 24 تک 3 سالہ اسپیشل آڈٹ کر کے 4 ماہ میں رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی گئی، اور محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو اسپیشل آڈٹ کے لیے ٹی او آرز بنا کر ڈی جی آڈٹ کو ایک ہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا، جس میں سندھ کے تعلیمی بورڈز کے 2016 سے 2017 تک آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

    میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلبا اور والدین کیلئے اچھی خبر

    نثار کھوڑو نے کہا تعلیمی بورڈز کا معیار یہ ہے کہ الزام لگ رہے ہیں پیسے دو مارکس لو، پیسے دے کر اے پلس مارکس دیے جائیں گے تو بچے پھر انٹری ٹیسٹ میں فیل ہی ہوں گے۔

    کمیٹی رکن خرم سومرو نے استفسار کیا کہ انٹر بورڈ کے چیئرمین امیر قادری کو ہٹایا گیا تھا، اس کی تحقیقات کہاں تک پہنچی؟ تعلیمی بورڈز کا مارکس دینے کا کیا نظام ہے، آگاہ کریں؟ نتائج میں ہیرا پھیری کی شکایات کیوں آ رہی ہیں؟

    چیئرمین انٹر و میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے کہا امیدواروں کو مارکس کم دیتے ہیں تو بھی ایشو ہو جاتا ہے، مارکس زیادہ دیتے ہیں تو بھی الزام لگ جاتا ہے، نتائج شفافیت سے متعلق حکمت عملی تبدیل کر رہے ہیں، اور نتائج سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ جلد منظر عام پر آ جائے گی۔

    کمیٹی رکن سعدیہ جاوید نے کہا تعلیمی بورڈز کا اسپیشل آڈٹ کرایا جائے، نثار کھوڑو نے کہا تعلیمی بورڈز میں نتائج کی شفافیت ہوگی تو بچے دنیا سے مقابلہ کر کے آگے جائیں گے۔

  • قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی 114 نشستیں ہیں: ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن

    قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی 114 نشستیں ہیں: ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی 114 نشستیں ہیں۔ انتخابات میں ملک بھر میں 51.85 ٹرن آؤٹ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی 114 نشستیں ہیں۔ انتخابات میں ملک بھر میں 51.85 ٹرن آؤٹ رہا۔

    انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 45.87، پختونخواہ میں 45.12، پنجاب میں 55.05 اور سندھ میں 48.11 فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔

    ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو 832 حلقوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی 67 نشستیں اور ایم ایم اے کی 10 نشستیں ہیں۔

    ان کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کی 123 نشستیں ہیں جبکہ 29 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 251 نشتوں کے حتمی نتائج جاری کرچکا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی میں 110 نشتوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 251، پنجاب کی 289، سندھ کی 118، خیبر پختونخواہ کی 95 اور بلوچستان کی 45 نشستوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کردیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی اور خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دسویں (آرٹس) اور خصوصی طلبہ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

    دسویں (آرٹس) اور خصوصی طلبہ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

    کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سال دوئم (دسویں کلاس) ہومینٹرز (آرٹس گروپ) اور خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ میٹرک بورڈ میں تمام پوزیشن طالبات نے حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کے چیئرمین انوار احمد زئی نے نتائج کا اعلان کیا۔

    دونوں شعبوں میں حسب معمول پہلی 3 پوزیشنز خواتین نے حاصل کیں۔ میٹرک آرٹس گروپ میں ایمن بلوچ نے پہلی، علیشا نے دوسری اور حنا جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    دوسری جانب خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات میں وفا ناز نے پہلی، مبینہ خان نے دوسری اور ام ہانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔