Tag: رسالپور

  • پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں،سربراہ چینی فضائیہ

    پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں،سربراہ چینی فضائیہ

    رسالپور: پاکستان ایئرفورس اصغرخان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے چینی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لےہینگ نے کہا کہ تقریب نےمجھے40سال پہلےکی پاسنگ آؤٹ پریڈیاددلادی، پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رسالپورکی پاکستان ایئرفورس اصغرخان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندارتقریب ہوئی،تقریب میں چینی فضائیہ کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لےہینگ مہمان خصوصی تھے۔پاک فضائیہ کے سربراہ نےمہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

    پچاسی ویں انجینئرنگ کورس کی پریڈمیں کل ایک سو نو کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے، جن میں دو سعودی کیڈٹ بھی شامل ہیں، جوانوں نےقومی ترانہ پڑھا توملی جذبےسے ماحول گرما گیا۔

    چینی فضائیہ کے سربراہ نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ تقریب میں کامیاب کیڈٹس کوایوارڈز اورٹرافی سےنوازاگیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمدکامران، چیف آف ایئراسٹاف ٹرافی انجینئرنگ ایوی ایشن کیڈٹ حمزہ حسین اور چیف آف ایئراسٹاف فلائنگ ٹرافی امیرحمزہ ڈوگر کو دی گئی جبکہ ایوی ایشن کیڈٹ فرخ اقبال کواعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

    سربراہ چینی فضائیہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لےہینگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈمیں شرکت میرےلئےاعزازہے، تقریب نے مجھے 40سال پہلے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یادد لادی، پاس آؤٹ سعودی کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    چینی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپ ملکی سلامتی کےلئے ملٹری کیریئرکاآغاز کررہے ہیں، کیڈٹس کی تعلیم وتربیت کرنیوالےاساتذہ کوخراج تحسین ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے، دونوں ممالک کی افواج میں بھی گہرے تذویراتی تعلقات ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایئرفورس کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں‌ برطانوی ایئرچیف مارشل کی شرکت

    ایئرفورس کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں‌ برطانوی ایئرچیف مارشل کی شرکت

    رسالپور: پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں برطانوی ایئرچیف مارشل نے خصوصی شرکت کی، انہوں نے پاکستانی فورسز کی وطن سرفروش خدمات کو سراہا.

    تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں 118 کمبٹ سپورٹ کورس کی گریجویشن تقریب معنقد کی گئی، کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پرایئرچیف مارشل سہیل امان نےشرکت کی، جبکہ برطانوی ایئرچیف مارشل تقریب کے مہمان خصوصی تھے.

    تقریب میں 9خواتین سمیت 43 کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ہیں، پاس آؤٹ کیڈٹس کا تعلق میڈیکل،انجینئرنگ، آئی ٹی اورلاجسٹک شعبوں سے ہے، کیڈٹ میمونہ لیاقت کو بہترین کارکردگی پر اعزاز سے نواز گیا.

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ایئر چیف نے کہا کہ پاکستانی فورسزمختلف آپریشنز میں مصروف ہیں، بین الاقومی تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ محفوظ تعلقات رہے ہیں.

    اس موقع پر ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کامیاب ٹریننگ پر مبارکباد اور شاباشی دی، برطانوی ایئر چیف کی شرکت بہترین تعلقات کی عکاس ہے، بہترین کارکردگی پر ٹرافیاں حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام بدل کر پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رکھ دیا گی

    یاد رہے رواں ماہ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام سابق سربراہ ائیر مارشل اصغر خان کے نام پر رکھ دیا گیا تھا، اس تاریخی موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی تھی، جس میں ائیر مارشل اصغر خان مہمانِ خصوصی تھے، اس تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی شریک تھے، سابقہ ائیر چیفس،ریٹائرڈ اور حاضر سروس اعلیٰ افسران کی ایک کثیر تعداد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی تھی.

  • خواتین آفیسرز پیرا ٹروپرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    خواتین آفیسرز پیرا ٹروپرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    پشاور: پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں تینوں مسلح افواج کی خواتین آفیسرز پیرا ٹروپرز کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ چھبیسویں بیسک ایئر بون کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پہلی بار 22 خواتین کیڈٹس نے تربیت حاصل کی۔

    پی اے ایف رسالپور اکیڈمی میں چھبیسویں بیسک ایئر بون کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ تربیت حاصل کرنے والے کیڈٹس نے آسمان پر رنگ بکھیر دیے۔

    تقریب میں تینوں مسلح افواج کے پاس آؤٹ ہونے والے 33 افسر اور 28 ایئرمین کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    پاکستانی تاریخ میں پہلی بار 22 خواتین پیرا ٹروپرز نے بھی تربیت حاصل کی جن میں سے 17 پاک آرمی، 3 پاک نیوی اور 2 پاک فضائیہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ خواتین پیرا ٹروپرز نے شاندار عملی مظاہرہ کر کے دنگ کردیا۔

    تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف ایئر اسٹاف اسد عبدالرحمٰن لودھی نے خواتین پیرا ٹروپرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والی خواتین عزم و ہمت کی علامت ہیں۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب میں خواتین سمیت 13 پیرا ٹروپرز نے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر شاندار مظاہرہ کیا۔

  • ہماری صلاحیتوں کو کم نہ سمجھا جائے،دفاع کرنا جانتے ہیں،آرمی چیف

    ہماری صلاحیتوں کو کم نہ سمجھا جائے،دفاع کرنا جانتے ہیں،آرمی چیف

    پشاور: پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہماری صلاحیتوں کو کم نہ سمجھا جائے،دفاع کرنا جانتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رسالپور اکیڈمی میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہاکردی۔بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بربریت کا عالمی برادری نوٹس لے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا پیشہ وارانہ صلاحیت میں پاک فضائیہ کا کوئی مقابل نہیں ہے۔پاک فضائیہ دنیا کی بہترین لڑاکا فورس ہے۔

    پاک فضائیہ کی تقریب سے مہمان خصوصی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر جلعسازی سے بدنام کرنے کی کوشش کررہاہے۔بھارت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو مسخ کرناچاہتا ہے۔

    جنرل راحیل شریف کا تقریب سےخطاب میں کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر حدتک جائیں گے۔ملک کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلح افواج چیلنجز کا ہر وقت منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہر مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دیں گے۔

    پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور انہوں نے نمبر2اسکواڈرن کو چیمپیئن فلیگ سے نوازا۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت کیڈٹس کے والدین اور رشتے داروں کے علاوہ اعلیٰ عسکری حکام بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 136جی ڈی پی کے 82 انجینئرنگ کورس کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔

     

  • پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،ائیرچیف مارشل سہیل امان

    پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،ائیرچیف مارشل سہیل امان

    رسالپور : پاک فضائیہ کے ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ،قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جی ڈی پائلٹ سمیت مختلف کورسز کے فارغ التحصیل کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پی اے ایف اکیڈمی رسالپورمیں منعقد ہوئی ۔

    تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے ۔تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کے مظہر جے ایف 17طیارے کو ضروریات کے مطابق مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ قوم اطمینان رکھے، پاک فضائیہ قوم کومایوس نہیں کرے گی۔

    اکیڈمی آمد کے موقع پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مہمان خصوصی کو سلامی دی۔ جس کے بعد ائیر چیف نے پریڈ کا معائنہ کیااور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو بیجز لگائے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں اعزازات تقسیم کئے۔

    تقریب کے اختتام پر پاک فضائیہ کے شیر دل اسکواڈن نے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔