Tag: رسم حنا

  • ایرا خان کا منفرد طریقے سے مہندی لگانے کا انداز! رسم حنا کی تصاویر وائرل

    ایرا خان کا منفرد طریقے سے مہندی لگانے کا انداز! رسم حنا کی تصاویر وائرل

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی باقاعدہ بارات سے قبل مہندی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی ایرا خان نے اپنی رسم حنا پر منفرد انداز سے اپنے ہاتھوں پر مہندی لگوائی، انھوں نے اپنی کلائیوں سے لے کر پورے بازو میں مہندی لگوائی جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

    نوپور شیکھرے نے تاج جھیل پیلس میں دوپہر میں منعقد ہونے والی مہندی کی تقریب کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنی دلہن کے پیچھے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرا خان کی مہندی کے لیے پھولوں کی سجاوٹ کافی دلکش انداز میں کی گئی ہے جبکہ مہمانوں کو دھوپ سے بچانے کے لیے بہت سے چھتریاں بھی نصب کی گئی ہیں۔

    اس سے قبل ایرا نے بھی مہندی کی تیاری کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

    اس ویڈیو میں انھوں نے اپنے ہاتھ میں واکی ٹاکی پکڑا ہوا تھا اور مذاق میں کہہ رہی تھیں کہ وہ لاجسٹک ٹیم کی جاسوسی کر رہی تھیں، جو کام کرتے ہوئے چیٹنگ کر رہی تھی۔

    واضح رہے کہ ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریب 8 جنوری کو ادے پور میں منعقد کی جائے گی جس میں مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

  • رجوہ آل سیف کی رسم حنا میں ملکہ رانیا اور دلہن کا رقص، ویڈیو وائرل

    رجوہ آل سیف کی رسم حنا میں ملکہ رانیا اور دلہن کا رقص، ویڈیو وائرل

    دبئی: اردن کے ولئ عہد کی منگیتر سعودی خاتون رجوہ آل سیف کی رسمِ حنا کی تصاویر اور رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، اردن کی ملکہ رانیا نے شادی سے قبل کی ’حِنا نائٹ‘ کی ویڈیو خود شیئر کی۔

    عرب نیوز کے مطابق پیر کی رات اردن کی ملکہ رانیہ نے سعودی عرب کی رجوہ آل سیف کی رسم مہندی کی تقریب کی میزبانی کی، وہ یکم جون کو اردن کے ولئ عہد حسین بن عبداللہ دوم کی دلہن بنیں گی۔

    رجوہ آل سیف کی رسمِ حنا کے جوڑے کے چرچے رہے، تقریب کے لیے دلہن نے سعودی ڈیزائنر هنيدة الصيرفی کا تیار کردہ سفید لباس زیب تن کیا، جس پر سنہری ریشم کے دھاگے کا کام تھا۔

    لباس میں سعودی اور اردنی ثقافتوں کو ضم کیا گیا تھا، یہ لباس نجد کے علاقے کے روایتی ثوب سے متاثر ہے جسے ھنیدہ نے ایک جدید انداز کے ساتھ پیش کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Queen Rania Al Abdullah (@queenrania)

    رسمِ حنا میں ملکہ رانیا اور دونوں بیٹیوں ایمان اور سلمیٰ سمیت دلہن نے بھی روایتی رقص کیا۔ ملکہ رانیا نے منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جشن کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں دولہے کی بہنوں ایمان اور سلمیٰ سمیت کئی مہمانوں نے شرکت کی۔

    ھنیدہ نے بتایا کہ انھوں نے لباس کے ڈیزائن میں 7 کونوں والے ستارے کو شامل کیا ہے، جو نہ صرف اردنی پرچم کو آراستہ کرتا ہے بلکہ سورہ فاتحہ کی 7 قرآنی آیات کی عکاسی بھی کرتا ہے۔‘‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Queen Rania Al Abdullah (@queenrania)

    انھوں نے کہا ’’میں نے سعودی عرب سے کھجور کے درخت کی علامت بھی لی ہے جو زندگی، جوش و خروش اور خرچ کرنے کی نمائندگی کرتی ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا ’’لباس میں تیونس کے شاعر ابو القاسم الشابی کی لکھی ہوئی شاعری بھی شامل ہے۔‘‘