Tag: رسک

  • شادی ایک رسک ہے، سجل علی

    شادی ایک رسک ہے، سجل علی

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ شادی چاہے پسند کی ہو یا والدین کی پسند کی، دونوں صورتوں میں یہ ایک بڑا رسک ہے۔

    سجل علی نے اپنی برطانوی فلم’What’s Love Got To Do With It‘ کی نمائش کے لیےجدہ میں ہونے والے’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی جس میں ان کے ہمراہ پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ بھی تھیں۔

    اس موقع پر انٹرویو کے دوران اداکارہ سجل سے پوچھا گیا کہ آپ کیا سمجھتی ہیں کہ شادی اپنی پسند سے کرنی چاہیے یا پھر ارینج یعنی گھر والوں کی مرضی سے تو جواب میں انہوں نے ہچکچاتے ہوئے قہقہہ لگایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    انہوں نے جواب دیا ’میرے لیے یہ طے کرنا قبل از وقت ہوگا کہ محبت کی شادیاں زیادہ بہتر ہوتی ہیں یا گھر والوں کی پسند سے کی جانے والی شادیاں زیادہ بہتر ہوتی ہیں، چاہے لو ہو یا ارینج، شادی ایک رسک ہے’۔

    لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر صرف محبت کی شادیوں کو زیادہ بہترسمجھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم ’What’s Love Got To Do With It‘جمائمہ کی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے اور پاکستان میں گھر والوں کی پسند سے شادی کرنے کی روایت سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔

  • بڑھتی عمر میں فریکچر سے کیسے بچا جائے؟

    بڑھتی عمر میں فریکچر سے کیسے بچا جائے؟

    عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جسم ڈھلتا جاتا ہے اور ہمارے اعضا بوسیدگی کی جانب بڑھنے لگتے ہیں، ایسے میں ہمیں کئی مسائل کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے ایک ہڈیوں کی کمزوری بھی شامل ہے۔

    چند غذائی عادات کو تبدیل کر کے خواتین بڑھاپے میں ہڈیوں کے انحطاط خصوصاً ہپ یعنی کولہے کے فریکچر سے خود کو محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

    حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق پروٹین کی مقدار میں اضافہ اور باقاعدگی سے چائے یا کافی پینا خواتین کے کولہے کے فریکچر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

    فوڈ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے پروٹین میں روزانہ 25 گرام اضافہ اوسطاً ان کے کولہے کے فریکچر کے خطرے میں 14 فیصد کمی کے ساتھ منسلک تھا۔

    حیرت انگیز طور پر انہوں نے اس تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا کہ چائے یا کافی کا ہر اضافی کپ جو انہوں نے پیا تھا اس کا تعلق خطرے میں 4 فیصد کمی سے تھا۔

    ماہرین نے جرنل کلینیکل نیوٹریشن لکھا کہ ایسی خواتین جن کا وزن کم تھا، یہ حفاظتی فوائد ان خواتین کے لیے زیادہ تھے، یعنی ہر روز پروٹین میں صرف 25 گرام اضافہ ان کے خطرے کو 45 فیصد تک کم کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق پروٹین کے لیے گوشت، دودھ، انڈے، پھلیاں، گری دار میوے یا مچھلی وغیرہ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

    اس تحقیق میں 26 ہزار سے زیادہ درمیانی عمر کی خواتین کا مشاہداتی تجزیہ کیا گیا۔