Tag: رسی

  • اپر کوہستان: چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریا میں گر گئے

    اپر کوہستان: چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریا میں گر گئے

    اپرکوہستان: برسین کے مقام پر چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریا میں گر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپر کوہستان کے علاقے برسین میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریا میں گر گئے، ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، آپریشن میں ریسکیو ٹیم کے ساتھ پولیس اور مقامی افراد بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں نصیب، قیصر اور فدا شامل ہیں، تینوں افراد چیئر لفٹ کے ذریعے دریا کے دوسرے کنارے جارہے تھے، ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی لوگ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • آسمان میں معلق رسی پر چلنے کا مظاہرہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    آسمان میں معلق رسی پر چلنے کا مظاہرہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    فرانس کے ایک اسٹنٹ مین نے پہاڑوں کے درمیان فضا میں معلق رسی پر چل کر لوگوں کی سانسیں روک دیں، مذکورہ شخص نے 500 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

    برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں دو پہاڑیوں کے درمیان یہ رسی موجود ہے، ناتھن پاؤلن نامی شہری نے بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے اس رسی پر چلنے کا مظاہرہ کیا۔

    264 فٹ کی بلندی پر بندھی اس رسی پر چلتے ہوئے پاؤلن نے 500 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

    یہ اسٹنٹ دراصل ایک پروجیکٹ کا حصہ تھا جس کا مقصد حولیاتی مسائل اجاگر کرنا تھا، اسی طرح کے اسٹنٹس دیگر شہروں میں بھی کیے گئے جن میں شہریوں کی توجہ ماحولیاتی نقصانات کی طرف دلائی گئی۔

    مذکورہ اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

  • 10 سالہ بچے کو رسیوں سے باندھنے والا باپ گرفتار

    10 سالہ بچے کو رسیوں سے باندھنے والا باپ گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 10 سالہ بچے کو رسیوں سے باندھنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے والد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں تھانہ ہنجر وال پولیس نے کارروائی کر کے ایک گھر سے رسیوں سے بندھا ہوا 10 سالہ بچہ بازیاب کروا لیا۔

    پولیس کے مطابق بچے کو گھر میں باندھ کر رکھنے والے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ والد مجھے تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

    زیر حراست والد کا دعویٰ ہے کہ بچہ چوریاں کرتا تھا اس لیے تشدد کیا اور باندھ کر رکھا۔

    بچے کی ویڈیو گزشتہ روز سامنے آئی تھیں جس میں رسیوں سے بندھا ہوا بچہ کھانا مانگ رہا تھا، ساتھ ہی وہ اپنے والد کو نہ بتانے کی منت سماجت بھی کر رہا تھا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سلیم نامی شخص بچے عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا، گزشتہ رات بھی سلیم نے بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    پولیس کی جانب سے درج کی گئی ابتدائی رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں، بچے کو کمرے میں رسیوں سے باندھ کر رکھا گیا تھا اور وہ صرف محدود جگہ میں حرکت کرسکتا تھا۔