Tag: رشبھ پنت

  • سنیل گواسکر نے رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر دوران کمنٹری کیا کہا؟

    سنیل گواسکر نے رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر دوران کمنٹری کیا کہا؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پرآگ بگولہ ہوگئے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر دوران کنٹری شدید غصے میں آگئے اور کمنٹری کے دوران ہی اپنی بھڑاس نکال دی۔

    کمنٹری کے دوران وہ بار بار رشبھ پنت کو احمق احمق کہہ کر پکارتے رہے۔

    سابق کپتان کا دوران کمنٹری کہنا تھا کہ رشبھ نے اپنی وکٹ خود دی ہے، اس کو صورتِ حال سمجھنے کی ضرورت تھی۔

    سنیل گواسکر نے ان کے شاٹ کو بھی احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نہیں، کسی اور کے ڈریسنگ روم میں جائیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں رشبھ 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز میں مشکل وقت کا سامنا کررہے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان کی خراب کارکردگی کے باعث شائقین کرکٹ بھی مایوسی کا شکار ہیں۔

    ہندوستانی کپتان نے آسٹریلیا کے اس دورے کے دوران بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے چار اننگز میں 5.50 کی خراب اوسط سے صرف 22 رنز بنائے ہیں۔

    انہوں نے ہندوستان کے لیے اپنے آخری 8 ٹیسٹ میچوں کے دوران 14 اننگز میں 11.07 کی اوسط سے مجموعی طور پر 155 رنز بنائے ہیں جس میں صرف ایک نصف سنچری شامل ہے۔

    شاہین آفریدی بی پی ایل کھیلنے ڈھاکا پہنچ گئے

    بھارتی کپتان کی جانب سے خراب ترین پرفارمنس کے بعد یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ دورہ آسٹریلیا کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے، حال ہی میں بھارت کے تجربہ اسپنر روی چندرن ایشون بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

  • اروشی روٹیلا کا رشبھ پنت کے لیے پیغام وائرل

    اروشی روٹیلا کا رشبھ پنت کے لیے پیغام وائرل

    بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے رشبھ پنت کے لیے پیغام جاری کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    آسٹریلیا میں جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کے لیے پیغام شیئر کیا ہے۔

    حالیہ انٹرویو میں اروشی روٹیلا سے رشبھ پنت سے متعلق سوال کیا گیا۔ جس پر اروشی روٹیلا نے کہا کہ ’آل دی بیسٹ فار آسٹریلیا۔‘ کہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

    واضح رہے کہ رشبھ پنت آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فارم میں نظر نہیں آئے اور پہلی اننگز میں 37، دوسری اننگز میں ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    یاد رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی، مہمان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر سے متعلق خبریں وائرل ہوئیں تھی کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم چند ماہ بعد ان کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

  • رشبھ پنت نے کوہلی کو گلے لگا کر منالیا، ویڈیو وائرل

    رشبھ پنت نے کوہلی کو گلے لگا کر منالیا، ویڈیو وائرل

    کانپور: بھارت کے سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور رشبھ پنت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم نے نو وکٹوں پر 285 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کردی تھی۔

    اس دوران چوتھے دن کے کھیل میں جب کرکٹر ویراٹ کوہلی اور رشبھ پنت بیٹنگ کر رہے تھے تو رشبھ پنت کی غلط کال کی وجہ سے کوہلی رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔

    کوہلی اس پر غصے میں آگئے اور انہوں نے رشبھ پنت کو غصے سے دیکھا اور پھر پنت نے مسکراتے ہوئے ان کو گلے لگا لیا جس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

    بھارتی ٹیم کے گیند بازوں نے بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کو 233 رنز پر آؤٹ کردیا۔

    شاداب خان نے کھویا ہوا اعتماد کیسے بحال کیا؟ آل راؤنڈر کا اہم انکشاف

    واضح رہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش پر 52 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے اور چوتھے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں دو وکٹ کھو کر 26 رنز بنا لیے ہیں۔

  • آئی پی ایل کرکٹر کا بھارتی پلیئر رشبھ پنت سے ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

    آئی پی ایل کرکٹر کا بھارتی پلیئر رشبھ پنت سے ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

    بھارتی کرکٹر نے رشبھ پنت سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم دھوکہ دہی سے ہتھیا لی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق خود کو آئی پی ایل کرکٹر ظاہر کرنے والے مرنانک سنگھ دولت کی خاطرکئی دولت مند لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا اور اس فہرست میں نیا اضافہ بھارت کے قومی کرکٹر رشبھ پنت ہیں۔

    مرنانک سنگھ نے دولت کی لالچ میں کرکٹ کا میدان چھوڑ کر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنا شروع کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دھوکہ دہی سے پنت سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم حاصل کی۔ تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے 2020 سے 2021 کے دوران رشبھ پنت سے 1.63 کروڑ روپے لیے۔ اس فراڈ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم نے کیب ڈرائیورز، لڑکیو، بار اور ریستوران وغیرہ سے بھی دھوکے سے رقم لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے کئی مواقع پر خود کو ایک کرکٹر یا کرناٹک کے سینئر پولیس افسر کے طور پر متعارف کرایا۔

    پولیس نے ملزم کے فون کو اسکین کیا اور اس کی خواتین کے ساتھ کئی قابل اعتراض تصاویر برآمد ہوئیں۔ مرنانک منشیات بھی استعمال کرتا تھا۔ چنانچہ پولیس اب معاملے کی جانچ اس زاویے سے کر رہی ہے کہ وہ منشیات خریدنے کے لیے کس سے رابطے میں تھا۔

    ہریانہ کے لیے انڈر 19 کرکٹ کھیلنے والے 25 سالہ مرنانک کا کہنا ہے کہ وہ 2014 سے 2018 تک ممبئی انڈینز کے لیے کھیل چکا ہے۔

    ملزم نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کے والد اشوک کمار سنگھ 80 کی دہائی کے آخر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیل چکے ہیں۔

  • رشبھ پنت کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کار حادثے کا شکار

    رشبھ پنت کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کار حادثے کا شکار

    نئی دہلی: گزشتہ برس بھارت کھلاڑی رشبھ پنت سڑک کنارے حادثے کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب بھارت کے ایک اور سابق کرکٹر کی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

    بھارت میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق فاسٹ بولر پرین کمار کے ساتھ منگل کی رات میرٹھ کے کمشنر کی رہائش گاہ کے قریب ایک تیز رفتار کنٹینر نے ان کی کار کو ٹکر مار دی، اس خوفناک حادثے میں سابق کرکٹر بال بال بچ گئے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے کے دوران ان کا بیٹا بھی کار میں سوار تھا لیکن دونوں محفوظ ہیں تاہم ان کی ڈیفینڈر گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

    کار ایکسیڈنٹ کے بعد رشبھ پنت نے پہلا پیغام جاری کردیا

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور  کنٹینر ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    ایس پی سٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کنینٹر ڈرائیور کو پکڑ لیا گیا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ پروین کمار اور ان کا بیٹا محفوظ ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سابق بھارتی کھلاڑی پروین کمار کسی حادثے کا شکار ہوئے ہوں۔ 2007 میں بھی غیر ملکی دورے سے وطن واپسی پر استقبال کے دوران کھلی جیپ سے گر گئے۔

  •  رشبھ پنت بیساکھی کے سہارے اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

     رشبھ پنت بیساکھی کے سہارے اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

    بھارت کے نوجوان وکٹ کیپر بلےباز رشبھ پنت خوفناک کار حادثے کے کچھ 4 ماہ بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

    آئی پی ایل کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیساکھی کے سہارے چل رہے ہیں۔

    دہلی کیپیٹلز کے کپتان رشبھ پنت اپنی فرنچائز اور گجرات ٹائٹنز کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آئے تھے تاہم انکی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا سے باہر ہوگئے تھے۔

    کار حادثے کے بعد رشبھ پنت کی چلنے کی کوشش، پہلی تصاویر منظر عام پر

    کرکٹر کی گاڑی کو 29 اور 30 دسمبر کی درمیانی صبح اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا،جس میں انکی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی تاہم کرکٹر کو شدید چوٹیں آئیں تھیں۔

  • کار حادثے کے بعد رشبھ پنت کی چلنے کی کوشش، پہلی تصاویر منظر عام پر

    کار حادثے کے بعد رشبھ پنت کی چلنے کی کوشش، پہلی تصاویر منظر عام پر

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت نے انسٹاگرام پر اپنی صحت یابی کی راہ میں ایک اور کامیاب سرجری کے بعد اپنی پہلی تصاویر شیئر کیں ہیں۔

    نوجوان بھارتی کرکٹر 30 دسمبر کو اتراکھنڈ میں ایک خافناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ شیدید زخمی ہوئے تھے۔

    تاہم رشبھ پنت نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیساکھیوں کے سہارے چلنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rishabh Pant (@rishabpant)

    کار ایکسیڈنٹ کے بعد رشبھ پنت نے پہلا پیغام جاری کردیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے کے بعد سے ان کی کئی سرجری ہوئی ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان کی جلن بھی بہتر ہو رہی ہے۔

     ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر رشبھ پنت کو چوٹوں سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں 6-9 ماہ درکار ہوں گے جس کے باعث وہ اس سال انڈین پریمیئر لیگ سے محروم رہیں گے۔

  • کار ایکسیڈنٹ کے بعد رشبھ پنت نے پہلا پیغام جاری کردیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر رشبھ پنت نے خوفناک کار ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے کے بعد پہلا پیغام ٹوئٹر پر جاری کیا ہے۔

    بھارتی کرکٹر رشبھ پنت نے ٹوئٹر پر لکھا کہ نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں، ساتھی کرکٹرز، ڈاکٹرز اور دیگر لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری ہمت باندھی اور حوصلہ دیا۔

     بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ میرا ریکوری کا عمل شروع ہوگیا ہے، آنے والے چلینجز کے لیے میں تیار ہوں۔

    رشبھ نے ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میرا آپریشن کامیاب رہا، ساتھ ہی انہوں نے گورنمنٹ حکام، بی سی سی آئی اور جے شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    علاوہ ازیں رشبھ پنت ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے روڈ حادثے کے بعد مدد اور اسپتال پہنچانے والے 2 نوجوانوں رجت کمار اور نشو کمار کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    کرکٹر نے کہا کہ کے میں ان دو ہیروز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے مجھے ایکسیڈنٹ کے بعد محفوظ طریقے سے اسپتال پہنچایا۔

    یاد رہے کہ 30 دسمبر کو وکٹ کیپر بیٹر کی گاڑی کو گھر واپس جاتے ہوئے دہلی کے ہائی وے پر اتراکھنڈ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا، کار  ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

  • رشبھ پنت کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کر دیا گیا

    ممبئی: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو سرجری کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کر دیا گیا، وکٹ کیپر کو منتقل کرنے کا فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کیوں کہ ڈاکٹروں نے ان کے گھٹنے کی انجری پر فوری توجہ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار بلے باز رشبھ پنت کو گھٹنے اور ٹخنے میں لگنے والی چوٹوں کے علاج کے لیے بدھ کی شام ڈیرادون کے ایک اسپتال سے ہوائی جہاز کے ذریعے ممبئی لے جایا گیا۔

    25 سالہ کرکٹر 30 دسمبر 2022 کو ماں سے ملنے کے لیے دہلی سے اپنے آبائی شہر روڑکی جاتے ہوئے، ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، بتایا جاتا ہے کہ رشبھ پنت کار میں اکیلے تھے اور وہیل پر سو گئے تھے، جس کی وجہ سے کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

    انھیں گھٹنے کے فوری آپریشن کے لیے ممبئی پہنچنے پر مضافاتی اندھیری کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا، اور ان کی حالت بہتر قرار دی گئی۔

    کوہلی اور روہت کے حوالے سے سابق بھارتی کرکٹر کا اہم بیان

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے پنت کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ وہ کمرشل ایئر لائن کے ذریعے پرواز کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔

    بدھ کو بی سی سی آئی نے کہا کہ رشبھ کی سرجری ہوگی، اور اس کے بعد ان کے گھٹنے کے جوڑ کے پھٹنے والے ٹشو کے کئی پروسیجر کیے جائیں گے، اور اس دوران بورڈ کی میڈیکل ٹیم علاج کی نگرانی کرے گی۔

    ممبئی میں پنت معروف اسپورٹس آرتھوپیڈک سرجن دنشا پارڈی والا کی نگرانی میں ہوں گے، جو اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، یوراج سنگھ، جسپریت بمرا اور رویندرا جدیجا کے ساتھ ساتھ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پنت صبح سویرے ہونے والے خوف ناک کار حادثے سے زندہ بچے ہیں، حادثے کی وجہ سے ان کی کار آگ کی لپیٹ میں بھی آ گئی تھی، انھیں روڑکی کے سکشم اسپتال میں فوری علاج کے بعد ڈیرادون کے میکس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر آئے ہوئے گہرے کٹ اور زخموں کی پلاسٹک سرجری ہوئی۔

    اسی شام ان کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے ایم آر آئی اسکینز کے نتائج نارمل آئے، لیکن گھٹنے اور پاؤں کا اسکین درد اور سوجن کی وجہ سے ملتوی کیا گیا، جو تاحال نہیں ہو سکا ہے۔

  • رشبھ پنت کے حادثے پر اروشی روٹیلا نے کیا کہا؟

    بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کرکٹر کو شدید چوٹیں آئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ ریاست اتراکھنڈ سے نئی دہلی آتے ہوئے اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرا گئی۔

    یہ پڑھیں: ’آپ کا کیریئر تو چلا نہیں ’پنت‘ کو ہی ڈھنگ سے کھیلنے دو‘

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کی ریلنگ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    وکٹ کیپر بیٹر کی بی ایم ڈبلیو کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے میں گاڑی کو  بھی بری طرح  نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ زیر علاج ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ رشبھ پنت کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں تاہم ڈاکٹرز نے کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    بھارتی کرکٹرز کے حادثے کی اطلاع ملنے پر ساتھی کرکٹرز کے ساتھ ساتھ پاکستانی کرکٹرز نے بھی پوسٹ شیئر کیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    ایسے میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی ٹوئٹ کیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ اروشی روٹیلا اور رشبھ پنت کے درمیان لفظی گولہ باری ہوئی تھی، پنت اور اروشی نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے تھے۔

    اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میں آپ اور آپ کے اہلخانہ کے لیے دعا گو ہوں۔‘

    یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کرکٹر رشبھ پنت ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ تھے اور کرکٹ شائقین کی جانب سے انہیں میدان میں دیکھ کر اروشی کے نعرے لگائے گئے تھے جس پر کرکٹر کے مداحوں نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔