Tag: رشتہ ازدواج

  • نیلم منیر سے متعلق 2016 میں کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

    نیلم منیر سے متعلق 2016 میں کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

    رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر سے متعلق 2016 میں کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔

    نیلم منیر کا شمار پاکستان کی ٹاپ ڈرامہ اسٹارز میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بہت چھوٹی عمر میں کیا تھا، انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو کئی ہٹ ڈرامے دیے جس میں دل موم کا دیا بھی شامل ہے۔

    اداکارہ حال ہی میں اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، انہوں نے اس سال کے شروع میں دبئی میں مقیم محمد راشد نامی سے شادی، اداکارہ کے شوہر دبئی میں ہی مقیم ہیں۔

    اداکارہ آج کل دبئی اور کبھی پاکستان میں ہوتی ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے اے آر وائی نیوز چینل کے کرکٹ پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں پروگرام کے میزبان وسیم بدامی نے دورانِ شو ماضی کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں نیلم سے متعلق ایک پیش گوئی کی گئی تھی جو سچ نکلی ہے۔

    9 سال قبل نیلم منیر وسیم بادامی اور پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کے شو کی مہمان بنی تھیں، جہاں ماہرِ فلکیات آغا بہشتی نے پیشین گوئی کی تھی کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی عرب ملک میں ہوگی۔ وہ شخص عرب یا پاکستانی ہو سکتا ہے جو مشرق وسطیٰ میں آباد ہے۔

    تاہم 9 سال بعد ماہرِ فلکیات آغا بہشتی کی یہ پیشین گوئی سچ ثابت ہوئی کیونکہ نیلم منیر اب متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے محمد راشد سے شادی کر چکی ہیں۔

    مذکورہ پیش گوئی سن کر نیلم منیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے، میرا کبھی پاکستان چھوڑ نے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

  • اداکارہ انوشے اشرف کا دولہا کون؟ تصاویر سامنے آگئی

    اداکارہ انوشے اشرف کا دولہا کون؟ تصاویر سامنے آگئی

    گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے اشرف کے شوہر کی تصاویر منظر عام پر آگئی۔

    اداکارہ انوشے اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھی ساتھ ہی انھوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ لو جی اب کرلی۔

    انوشے نے نکاح کے بعد فوراً اپنی تصاویر تو صارفین کے ساتھ شیئر کی تھی لیکن انہوں نے اپنے دولہے کی تصاویر جاری نہیں کی تھی تاہم اب ان کے دولہے کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہے۔

    انوشے اشرف نے نکاح کا اعلان کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد اپنے دولہا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نکاح شہاب رضا مرزا نامی شخص کے ساتھ ہوا ہے۔

    دولہے کی جھلک دکھاتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ،’یہ میرا دولہا ہے اور انکی تصاویر جلد ہی اپلوڈ کرونگی۔’

    اسی کے ساتھ دیگر اسٹوریز میں انوشے نے نکاح کی تقریب سے اپنے شوہر کی دیگر تصاویر بھی جاری کی جس میں دولہے کے مزاحیہ پوز بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے۔

    تصاویر میں انوشے کے شوہر شہاب رضا کو وائٹ شلوار قمیض اور براؤں چادر میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کو نکاح کی مبارکباد دی ہے۔

  • اداکار زوہاب خان اور وانیہ ندیم رشتہ ازدواج میں منسلک

    اداکار زوہاب خان اور وانیہ ندیم رشتہ ازدواج میں منسلک

    پاکستان شوبز کے نامور چائلڈ آرٹسٹ اور نوجوان اداکار زوہاب خان اور اداکارہ وانیہ ندیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان نے گزشتہ دنوں اپنی ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ان کے نکاح کی تصویر خوب وائرل ہورہی ہے اور ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    گزشتہ روز 5 مئی کو کراچی میں زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جوڑے کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

     

    گزشتہ سال ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کچھ اہداف حاصل کرنے ہیں، جس کے لیے خود کو تین سال کا وقت دیا ہے لیکن وہ اگر اہداف اگلے تین یا چاہ ماہ میں حاصل کرلیے تو فوراً شادی کرلوں گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لڑکی تو شادی کرنے کے لیے بالکل تیار ہے، وہ تو کہہ رہی ہے کہ کل ہی کرلو لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ نہیں پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے۔

    یاد رہے کہ زوہاب خان کئی نامور ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کردار ادا کرچکے ہیں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا مشہور ڈرامہ ’عمر دادی اور گھر والے‘ اور پنجرہ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

  • لڑکے اور لڑکیوں کی شادیوں میں تاخیر، بڑی وجہ کیا ہے؟

    لڑکے اور لڑکیوں کی شادیوں میں تاخیر، بڑی وجہ کیا ہے؟

    اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں جس کی مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

    ہر خاندان اچھے رشتے کی تلاش میں ہے اور تقریباً پاکستان میں ہر گھر کا یہی ایک بڑا مسئلہ ہے، مناسب رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی شادیوں کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں میچ میکر شازیہ رحمان نے اس پیچیدہ مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی اور اس کے تدارک کے حوالے سے بھی بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر غور کیا جائے تو جو اعداد و شمار اقوام متحدہ نے بیان کیے ہیں تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں لڑکیوں کے اپنے مطالبات بہت زیادہ ہوگئے ہیں کیونکہ زیادہ تر لڑکیاں اب نوکری کرتی ہیں یا گھر میں ہی کسی روزگار سے وابستہ ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر کسی لڑکی کو رشتہ بتایا جائے تو سوال کیا جاتا ہے کہ لڑکے کی ڈگری اور تنخواہ کیا ہے کہیں میرے جیسی یا اس سے کم تو نہیں تو بات یہی آکر ختم ہوجاتی ہے۔

    نوجوان شادی کے منتظر

    شازیہ رحمان نے کہا کہ یہ مطالبات بے شک جائز ہیں لیکن شادیاں نہ ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے، ایسا نہیں ہے کہ پاکستان میں شادیاں نہپں ہورہیں بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ لوگ اپنے مطالبات اور خواہشات کو بنیاد بنا کر خود شادیاں نہیں کررہے، یہی مسئلہ لڑکوں کے ساتھ بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے ہی مطالبات لڑکوں کے بھی ہیں کہ لڑکی کم عمر ہو برسرروزگار بھی ہو تاکہ اس مہنگائی میں ان کا ہاتھ بٹا سکے تاہم لڑکے کے گھر والے چاہتے ہیں کہ لڑکی کو ان سب خصوصیات کے ساتھ گول روٹی بھی بنانا آتی ہو۔

  • ہماری شادی کی تصاویر پر لوگوں نے کہا ماں بیٹا لگ رہے: حنا رضوی

    ہماری شادی کی تصاویر پر لوگوں نے کہا ماں بیٹا لگ رہے: حنا رضوی

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی شادی کی تصاویر پر منفی تبصرہ کرنے والوں پر برس پڑیں۔

    اداکارہ حنا رضوی اور عمار احمد نے ایک یوٹیوب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے بعد ہونے والی منفیت کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے ملنے والی محبت کے بارے میں بات کی۔

    اداکارہ حنا رضوی نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد اپنی تصویریں لگائی تو بہت سے لوگوں نے ہمیں پسند کیا لیکن ان میں کئی لوگ ایسے تھے جنہوں نے منفی تبصرے کیے، وہ کمنٹس پڑھ کر ایسا لگا کہ ان کی مجھ سے ذاتی رنجش ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اس سے مجھے احساس ہوا کہ اے میرے خدا میں نے کبھی کسی کے ساتھ برا نہیں کیا، لوگوں کو مجھ سے اتنی پریشانی کیوں ہے؟ ہمارا معاشرہ اب بھی یہ پسماندہ سوچ کیوں رکھتا ہے؟، میری شادی کی تصویر پر کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم ماں بیٹا لگ رہے ہیں۔

    اداکاری نے کہا کہ آپ لوگ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ میں نے اپنے سے 20 سال چھوٹے لڑکے سے شادی کی ہے؟ کیا میں انڈسٹری میں واحد شخص ہوں جس نے شادی کی؟ اور بھی مشہور نام ہیں، انہوں نے بھی شادی کر لی، لیکن کسی نے ان پر آنکھ نہیں اٹھائی! لوگوں نے متعدد بار شادیاں کیں اور کسی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

    اداکارہ حنا رضوی نے سوشل میڈیا ٹرولر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’پھر سب کو مجھ سے یہ مسئلہ کیوں ہے جیسے میں نے شادی کر کے کوئی گناہ کیا ہو‘۔

    حنا رضوی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی شادی کے لیے وزن کم کرنے کا سوچا تھا، اداکارہ نے کہا کہ ’’میں نے عمار سے کہا کہ میں شادی سے پہلے اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہوں، تاکہ میں اچھی لگ سکوں، لیکن عمار نے اس کی مخالفت کی۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے عمار نے کہا میں پہلے سے ہی خوبصورت ہوں اور خوبصورت نظر آنے کے لیے انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے اور محبت کرتے ہیں لوگوں کی رائے معنیٰ نہیں رکھتی۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا انفلوئنسر عمار احمد خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں تو چند صارفین نے نامناسب تبصرے کیے تھے۔

    ان ذاتی نوعیت کے تبصروں میں حنا کے وزن اور ان کی عمر کو نشانہ بنایا گیا تھا جن میں سے چند ایک کے جوابات اداکارہ نے خود بھی کمنٹس کے ذریعے دیے تھے۔

  • کرکٹر جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

    کرکٹر جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان کی شادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha Zafar (@ayesha.zafar79)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جویریہ خان کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں آف وائٹ عروسی جوڑے میں ہلکے میک اپ اور جیولری میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kaynat Hafeez (@kaynat.hafeez)

    واضح رہے کہ جویریہ خان نے 116 ون ڈے اور 122 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے مئی 2008 میں سری لنکا کے خلاف میچ سے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا تھا۔

    ون ڈے میچز میں انہوں نے پاکستان کے لیے 2885 رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 2018 رنز اسکور کیے ہیں، انہوں نے اپنا آخری او ڈی آئی میچ 2022 میں بھارت جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی فروری 2023 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

  • ریحام خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

    ریحام خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

    معروف صحافی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، ریحام نے اس کی اطلاع اپنے ٹویٹر پر دی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر پوسٹ کی جس کے مطابق وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔

    اس حوالے سے ریحام نے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں البتہ کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)

    خیال رہے کہ یہ ریحام خان کی تیسری شادی ہے، وہ سنہ 1993 میں اعجاز رحمٰن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، بعد ازاں دونوں میں 2005 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

    سنہ 2014 میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن یہ شادی بھی 9 ماہ بعد طلاق پر ختم ہوئی۔

    ریحام خان برطانیہ اور پاکستان میں مختلف صحافتی اداروں کے ساتھ وابستہ رہیں، پہلی شادی سے ان کے 3 بچے بھی ہیں۔

  • معروف ماڈل آمنہ الیاس رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

    معروف ماڈل آمنہ الیاس رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

    کراچی: معروف ماڈل آمنہ الیاس رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، انہوں نے معروف تھیٹر ڈائریکٹر داور محمود کو اپنا جیون ساتھی چن لیا۔

    آمنہ الیاس نے کچھ عرصہ قبل معروف میزبان عامر لیاقت کے پروگرام میں بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ ان کی زندگی کا ساتھی کون ہوگا۔

    اب ان کے معروف تھیٹر ڈائریکٹر داور محمود سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی خبر سامنے آئی ہے، شادی کی تقریب نہایت سادہ اور خفیہ رکھی گئی جس میں معروف ادیب و افسانہ نگار انور مقصود نے شرکت کی۔

    تاحال دونوں کی جانب سے شادی کی باقاعدہ تصاویر جاری نہیں کی گئیں۔

    داور محمود نہ صرف ہدایتکار ہیں بلکہ کاپی کیٹ پروڈکشنز کے مالک بھی ہیں جہاں سے اکثر و بیشتر انور مقصود کے لکھے ہوئے ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    When you’re flirting with the pretty lady and the fat man interrupts!!!

    A post shared by Dawar Mehmood (@dawar.mehmood) on

    آمنہ الیاس نے 17 برس کی عمر سے ماڈلنگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور سنہ 2013 میں انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا۔

    وہ اب تک کئی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں سات دن محبت ان اور معروف فلمسٹار میرا کے ساتھ باجی فلم بھی شامل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Outfit @ninelines9 @9solutionspk MUA @shaziarashidmakeupartist #diamond #suits

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

    نوبیاہتا جوڑے کی جلد ایک اسٹیج پیشکش بھی سامنے آنے والی ہے، سنہ 1982 میں پی ٹی وی سے نشر کیے جانے والے حسینہ معین کے مشہور ڈرامے ان کہی سے ماخوذ تھیٹر پلے رواں برس اکتوبر میں پیش کیا جائے گا۔

    پلے کی ہدایات داور محمود نے دی ہیں جبکہ آمنہ اس میں اہم کردار ادا کریں گی۔

  • حنا الطاف کی شوہر کے لیے محبت بھری اور جذباتی تحریر

    حنا الطاف کی شوہر کے لیے محبت بھری اور جذباتی تحریر

    کراچی: معروف اداکارہ حنا الطاف نے اپنی شادی کے ایک ماہ بعد شوہر آغا علی کے لیے ایک محبت بھری اور جذباتی تحریر لکھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر حنا الطاف نے اپنے شوہر سے متعلق ایک جذباتی تحریر لکھی۔ حنا نے لکھا کہ ایک ماہ ہوگیا ہے اور تمہارے ساتھ وقت پر لگا کر اڑ گیا، تم میری زندگی میں کیا جانے والا بہترین فیصلہ ہو۔

    انہوں نے لکھا کہ تمہارا اعتبار، تمہارا یقین، محبت اور کام کے وقت تمہارا دیا ہوا حوصلہ، تم ہمیشہ مجھے سنتے ہو، حتیٰ کہ میں جب تھکی ہوئی ہوں تو تم میرے لیے کھانا بھی بناتے ہو، اور اس سب کے لیے شکریہ۔

    حنا الطاف اور آغا علی گزشتہ ماہ نہایت سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تقریب میں صرف دونوں کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔

    انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو شادی کی اطلاع دیتے ہوئے حنا نے لکھا تھا کہ ابتدا میں ایک دوسرے سے نفرت کے بعد ہم دوست بنے، اور اب زندگی بھر کے ساتھی بن گئے ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں علی سے زیادہ وفادار اور خیال رکھنے والا انسان نہیں دیکھا۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے سے تعلق خوشی، ہنسی، ایمانداری اور بھروسے کا ہے۔

  • سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    ابو ظہبی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی، سجل نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ احد رضا میر کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تاہم سجل علی کی اب تک کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Here comes the groom!!! #ahadsajalkishadi #abudhabi #MashaAllah

    A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

    ایک تصویر میں دلہا احد اپنے والد آصف رضا میر اور والدہ کے ساتھ موجود ہیں، ان کے نکاح کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Nikahfied!!! #AhadRazaMir says Qabool Hai!!! #AhadSajalKiShadi #AbuDhabi #MashaAllah

    A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

    دوسری جانب سجل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا نام سجل علی سے تبدیل کر کے سجل احد میر رکھ لیا۔

    یاد رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی منگنی گزشتہ سال جولائی میں ہوئی تھی، دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا۔

    سجل اور احد اب تک کئی ڈراموں میں کام کرچکے ہیں، جن میں سے کچھ میں وہ ایک ساتھ بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ سجل علی نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے جس میں بالی ووڈ فلم ’مام‘ بھی شامل ہے، اس فلم میں سجل نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔