Tag: رشتے سے انکار

  • فوٹیج : رشتے سے انکار پر سر پھرے عاشق نے لڑکی کو اغوا کرلیا

    فوٹیج : رشتے سے انکار پر سر پھرے عاشق نے لڑکی کو اغوا کرلیا

    کرناٹک: بھارت میں ایک سر پھرے عاشق نے رشتے سے انکار پر دن دیہاڑے لڑکی کو اغوا کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹک میں ایک چونکا دینے والے واقعہ پیش آیا ہے، ایک اسکول ٹیچر کو دن دیہاڑے مبینہ طور پر اس کے عاشق اور دیگر نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

    کرناٹک کے ہاسن ضلع میں جمعرات کی صبح 23 سالہ اسکول ٹیچر کی اغوا کی واردات قریبی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی اور فوٹیج سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ ارپیتا ایک گلی سے نکل کر سڑک پر آتی ہے اسی دوران کچھ لوگ اسے کار میں زبردستی بیٹھا کر فرار ہوجاتے ہیں۔

    مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب ارپیتا نے مدد کے لیے آواز دی تو ہم نے اسے بچانی کی کوشش کی لیکن اغوا کار نے گاڑی کو تیزی سے آگے لے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ارپیتا کے اہل خانہ نے اس کے مبینہ بوائے فرینڈ رامو پر اغوا کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا ہے، رپورٹس کے مطابق رامو اور ارپیتا کا چار سال سے رشتہ لگا ہوا تھا لیکن لڑکی کے گھر والوں نے حال ہی میں رامو کی شادی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رامو نے حال ہی میں ارپیتا سے شادی کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن ارپیتا کے ساتھ ساتھ اس کے والدین نے اسے مسترد کر دیا تھا۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ انکار کرنے کے بعد بے عزتی اور غصے میں آکر رامو نے دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر ارپیتا کو اغوا کیا تاکہ ہم سے بدلہ لیا جا سکے۔

    اس واقعے کے بعد کرناٹک کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ پولیس نے ارپیتا کو بچانے اور اس کے اغوا کاروں کو پکڑنے کے لیے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

    پولیس نے کہا کہ ارپیتا آرادھنا اسکول میں ٹیچر ہیں اور ہم یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آج چھٹی ہونے کے باوجود اس نے گھر سے باہر قدم کیوں رکھا، کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے والا گرفتار، مغویہ بازیاب

    رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے والا گرفتار، مغویہ بازیاب

    کراچی: شہر قائد میں رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے والا گرفتار اور مغویہ کو بازیاب کرا لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کارروائی کے دوران 14 سالہ مغویہ کو بازیاب کر لیا۔

    اے وی سی سی کے ایس ایس پی عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران مبینہ اغوا کار گلاب خان گرفتار ہو گیا ہے۔

    اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل کے مطابق 11 نومبر کو 14 سالہ بدرو کے والد حاصل نے پی آئی بی میں مقدمہ درج کروایا تھا، مدعی مقدمہ کے مطابق گلاب خان نے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی بیٹی کو اغوا کیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے 14 سالہ بدرو کا رشتہ مانگا تھا، تاہم رشتے سے انکار پر اس نے بیٹی کو اغوا کیا۔

    بینک میں ٹینکر کے گھسنے کا حادثہ کیسے پیش آیا، خوف ناک منظر کی ویڈیو سامنے آ گئی

    شکایت پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل کی ٹیم نے کورنگی سے چودہ سالہ مغویہ کو بازیاب کرا لیا جب کہ اغوا کار گلاب خان کو حراست میں لے لیا۔

    ایس ایس پی کے مطابق اے وی سی سی کی ٹیم دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مار رہی ہے۔

  • بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار جرم بن گیا، بااثر شخص کا 3 بھائیوں سے انتقام

    بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار جرم بن گیا، بااثر شخص کا 3 بھائیوں سے انتقام

    کراچی: بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار پر 3 بھائیوں کو انتقاماً جیل بھجوا دیا گیا، 75 سالہ بزرگ والد دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کیوں کیا؟ بھانجے نے انتقاماً لڑکی کے تینوں بھائیوں کو جیل بھجوا دیا، 75 سالہ بزرگ بیٹوں کے لیے عدالت میں انصاف کے لیے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیا۔

    بزرگ کا کہنا ہے کہ تینوں بےگناہ بیٹوں کو بھانجے نے جعلی مقدمے میں جیل بھجوا دیا، میں نے اپنی بیٹی کا رشتہ بھانجے کو دینے سے انکار کیا تھا، بس یہی ہمارا جرم بن گیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ اور سیاسی اثرورسوخ والے بھانجے نے بیٹی کا رشتہ اور 5لاکھ مانگے تھے، انکار پر انتقام لینے کے لیے بھانجے نے جعلی ایم ایل او بنوا کر میرے تینوں بیٹوں پر مقدمہ بنوادیا ہے۔

    رشتے سے انکار پر لڑکی کی خودکشی کی کوشش، لڑکے کو اسپتال میں‌ شادی کرنا پڑی

    والد نے اپیل کی کہ عدالت انصاف دے، ہمیں تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیٹوں کو رہا کیا جائے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے بارہویں جماعت کی طالبہ پر تشدد کرتے ہوئے اس کے سرکے بال مونڈھ دیے تھے۔

  • رشتے سے انکار پر لڑکی کی خودکشی کی کوشش،  لڑکے کو اسپتال میں‌ شادی کرنا پڑی

    رشتے سے انکار پر لڑکی کی خودکشی کی کوشش، لڑکے کو اسپتال میں‌ شادی کرنا پڑی

    نئی دہلی: بھارتی شہری نے شادی کے وعدے کی خلاف ورزی کی تو لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی جس میں وہ خوش قسمتی سے زندہ بچ گئی مگر پھر لڑکا شادی کرنے خود ہی اسپتال پہنچ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پونے کے علاقے سے تعلق رکھنے والا لڑکا اور لڑکی کی کافی عرصے سے دوستی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی تھی، لڑکے نے شادی کرنے وعدہ کررکھا تھا مگر اچانک وہ اس سے مکر گیا۔

    لڑکی نے جب سنا کہ اُس کا دوست شادی کرنا نہیں چاہتا تو اُس نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی البتہ گھر والوں کو بروقت معلوم ہونا اُس کے لیے خوش قسمتی ثابت ہوا کیونکہ اہل خانہ بروقت اُسے اسپتال لے کر پہنچے۔

    رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اگر تھوڑی دیر سے اسپتال لے جایا جاتا تو طبیعت بہت زیادہ بگڑ سکتی تھی،  ڈاکٹرز نے لڑکی کے معدے میں موجود زہر کو نلکی کے ذریعے جسم سے خارج کیا اور مزید علاج کے لیے داخل کرلیا۔

    دوران علاج ایم ایل او نے بیان ریکارڈ کیا اور کارروائی کا آغاز کیا، اسی دوران پولیس نے لڑکے کو فون کر کے  فوری اسپتال طلب کیا تو وہ آگیا جس کے بعد اہلکاروں نے لڑکے کو شادی کے لیے رضا مند کیا۔

    لڑکی کے مطابق ’سورج نے نچلی ذات کی وجہ سے شادی سے انکار کیا جبکہ زمانہ دوستی سے وہ اس بات سے واقف تھا، جب انکار سنا تو میں نے زہر پینے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی تھی‘۔