Tag: رشتے کے تنازع

  • رشتے کے تنازع پر خواتین میں جھگڑا، 3 افراد قتل

    رشتے کے تنازع پر خواتین میں جھگڑا، 3 افراد قتل

    چارسدہ کے علاقے تھانہ سرور کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ تھانہ سرور کی حدود میں پیش آیا جہاں رشتے کے تنازع پر 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رشتے کے تنازع پر خواتین میں جھگڑے کے باعث  ہوا، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور کمسن بچی شامل ہیں جبکہ ملزمان فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقہ داودزئی سے بتایا جاتا ہے، مبینہ مفرور ملزمان شکور اور عمر کی تلاش جاری ہے۔

    اس سے قبل 24 جون کو تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود ارضیات میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی موجودگی کی اطلاع پر سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، تاہم افسوسناک طور پر سوٹ کیس سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

    واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح ٹیم تشکیل دی، جس میں ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان، ایس ایچ او سٹی بہرمند شاہ خان، اے ایس ایچ او بسم اللہ جان اور دیگر تفتیشی افسران شامل تھے۔

    لاش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد شناخت کے لیے سوشل میڈیا پر عوام سے مدد طلب کی گئی، جس کے کچھ دیر بعد ایک شخص تھانے میں پیش ہوا اور لاش کو اپنی بیوی قرار دیا۔

    تاہم پولیس کو اس کے بیانات میں تضاد محسوس ہوا، جس پر اسے شاملِ تفتیش کیا گیا۔دورانِ تفتیش ملزم اسماعیل نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو اس کے سگے بھائی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/bahawalnagar-uncle-shoots-and-kills-nephew/

  • رشتے کے تنازع پر سوتیلے بھائی نے اپنے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا

    رشتے کے تنازع پر سوتیلے بھائی نے اپنے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا

    کبیروالا میں رشتے کے تنازع پر سوتیلے بھائی نے اپنے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے کبیروالا میں رشتے کے تنازع پر سوتیلے بھائی نے اپنے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت قیصر عباس اور ناصر عباس کے نام سے ہوئی، ملزم منیر احمد نے ایک بھائی کو فائرنگ اور دوسرے کو چھری کے وار کر کے قتل کیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم منیر احمد نے دوسرے بھائی کو گلیوں میں بھگا بھگا کر چھری کے وار سے قتل کیا۔

    دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

  • ڈیرہ مراد جمالی: فائرنگ سےایک ہی خاندان کے3افرادجاں بحق

    ڈیرہ مراد جمالی: فائرنگ سےایک ہی خاندان کے3افرادجاں بحق

    ڈیرہ مراد جمالی: بابا کوٹ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ڈیرہ مراد جمالی میں بابا کوٹ کے علاقےمیں داماد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بیوی ساس اور سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

    فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ امدادی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئےاسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ داماد نے رشتے کے تنازع پر سسرال والوں کو قتل کیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔