Tag: رشمیکا مندانا

  • وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ باکس آفس پر چھاگئی

    وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ باکس آفس پر چھاگئی

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار وکی کوشل اور رشمیکا کی فلم ’چھاوا‘ ایک ہفتے کے دوران بھارتی باکس آفس پر چھاگئی۔

    معروف بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور ساؤتھ انڈین اسٹار رشمیکا مندانا کی فلم ’چھاوا‘ کی کہانی مداحوں کو بھاگئی فلم میں وکی نے ’چھترپتی سنبھاجی مہاراج‘ کا کردار نبھایا ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔

    بالی ووڈ فلم چھاوا 14 فروری کو ویلنٹان ڈے کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد یہ فلم 2025 کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ دینے والی فلم سمجھی جا رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران بھارت بھر سے 270 کروڑ بھارتی روپے کا ریکارڈ بزنس کیا ہے، فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ قائم کرتے ہوئے فلم ’اوڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا جس نے پہلے دن 8.20 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

    تاہم وکی کوشل کی فلم نے دو دونوں کے اندر 67.50 کروڑ کا بزنس کیا تھا تاہم اب یہ فلم 1 ہفتے کے اندر 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی فلموں کے کلب میں شامل ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کو 130 کروڑ روپے کے بجٹ میں پروڈیوس کیا گیا ہے۔ میڈاک فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کو تحت دنیش وجن نے پروڈیوس کیا جبکہ لکشمن اٹیکر نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ایک ویڈیو میں فلم بینوں کو مراٹھا جنگجو کے کردار کی اداکاری نے کافی متاثر کیا، لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رشمیکا مندانا، آشوتوش رانا اور ڈیانا پینٹی بھی ہیں۔ اکشے کھنہ نے اسکرین پر مغل شہنشاہ اورنگزیب کے کردار میں نظر آئے۔

  • رشمیکا مندانا کا بڑا اعتراف، مداح حیران رہ گئے

    رشمیکا مندانا کا بڑا اعتراف، مداح حیران رہ گئے

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے خود کے محبت کے رشتے میں بندھے ہونے کی تصدیق کردی ہے، تاہم انہوں نے اپنے ساتھی کا نام بتانے سے گریز کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ اپنی فلم کامریڈ کے ساتھی اداکار ‘وجے دیوراکونڈا’ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

    اداکارہ نے ہالی ووڈ رپورٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی ‘خوشی کی جگہ’ کے بارے میں بات کی، وہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بھی ایک ‘پارٹنر’ ہیں۔

    اداکارہ نے اپنے گھر کو اپنی ’ہیپی پلیس‘ قرار دیا اور اپنی زندگی سے جڑے رشتوں اور تعلقات کی اہمیت کا اظہار کیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کامیابی آنے جانے والی چیز ہے لیکن یہ ہمیشہ کے لیے نہیں ہے۔ پر گھر ہمیشہ کے لیے ہے،اس لیے میں اس جگہ سے کام کرتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ گھر میری خوشی کی جگہ ہے، یہ مجھے مستحکم ہونے اور میری ذات کا احساس دلاتا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں اب بھی صرف ایک بہن ہوں، صرف ایک بیٹی ہوں، صرف ایک پارٹنر ہوں، میں اپنی اس ذاتی زندگی کا احترام کرتی ہوں۔

    اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ کیا چیز ہے جو انہیں مردوں میں پرکشش معلوم ہوتی ہے، اور کہا کہ وہ کہتے ہیں نا کہ آنکھیں کسی کی روح کی کھڑکی ہیں، میں اس پر یقین رکھتی ہوں اور میں مسکراتی رہتی ہوں۔

    مداح نے 200 میسج کیے اور تحائف لے کر گھر بھی پہنچ گیا، رباب ہاشم

    اداکارہ نے کہا کہ میں ان لوگوں کی طرف متوجہ ہوتی ہوں جن کا مسکراتا چہرہ ہوتا ہے اور یقیناً اس شخص کے بھی جو اپنے اردگرد کے لوگوں کا احترام کرنا جانتا ہے، چاہے وہ کوئی بھی ہوں۔

  • سلمان خان کی ’سکندر‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

    سلمان خان کی ’سکندر‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے ٹیزر سے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کے انتقال کی وجہ سے ایک دن کی تاخیر سے ریلیز کیا گیا جس میں اداکار کو اسلحہ تھامے دکھایا گیا ہے۔

    سکندر کے میکرز کی جانب سے 80 سیکنڈ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس نے بھائی جان کے مداحوں کی بے چینی اور بڑھا دی ہے اور وہ فلم کی ریلیز کے بے تابی سے منتظر ہیں اور یوٹیوب پر چار کروڑ سے زائد صارفین ٹیزر کو دیکھ چکے ہیں۔

    ٹیزر میں سلمان خان کو صرف یہ کہتے دکھایا گیا ہے کہ ’سنا ہے کہ بہت سارے لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں، بس میرے مڑنے کی دیر ہے۔‘ اس کے بعد انہیں مخالفین کو مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ٹیزر میں دبنگ خان رپیٹر کا چیمبر گھٹنے سے کھینچ رہے ہیں۔

    سکندر کی ہدایت کاری کے فرائض اے آر مرگا دوس نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر ساجد ندیاڈ والا ہیں۔

    فلم میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں رشمیکا مندانا موجود ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں کاجل اگروال، شرمن جوشی ودیگر موجود ہیں جبکہ فلم عید 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔

    اس سے قبل ساجد ندیاڈ والا کے ساتھ سلمان خان کی فلمیں کک، جڑواں، مجھ سے شادی کرو گی باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔

  • رشمیکا مندانا نے سلمان کی ’سکندر‘ کو ’ٹائم پاس‘ فلم قرار دے دیا

    رشمیکا مندانا نے سلمان کی ’سکندر‘ کو ’ٹائم پاس‘ فلم قرار دے دیا

    بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے سلمان خان اور اپنی آنے والی فلم ’سکندر‘ کو ٹائم پاس مسالہ فلم قرار دے یا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم اینیمل اور اللو ارجن کی پشپا 2 کی کامیابی کے بعد رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر‘ عید 2025 پر ریلیز کی جائے گی۔

    اداکارہ نے فلم ’سکندر‘ سے متعلق ایسی بات کہی کہ مداحوں کو مایوسی ہوئی ہے۔

    پنک ولا سے گفتگو کرتے ہوئے رشمیکا مندانا نے کہا کہ ’یہ بالی ووڈ کی پہلی کمرشل فلم ہے جس میں کارکردگی پر مبنی کردار کے بجائے ایک مناسب ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں اس کا مطلب ہے کہ یہ ہیرو کی انٹری اور سب کے ساتھ ایک مناسب ماس مووی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسے ایک آسان فلم کے طور پر دیکھیں کیونکہ جشن ہونے والا ہے۔

    رشمیکا مندانا کے بیان نے بہت سے مداحوں کو مایوس کیا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ فلم سے انی تمام امیدیں کھو چکے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ لیڈ ہیروئن ہیں اور ایسا کہہ رہی ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک اور احمقانہ فلم۔‘

    تیسرے صارف نے لکھا کہ ’باس اس نے بول دیا کہ فلم فالتو ہے اب کوئی امید نہیں۔‘ چوتھے صارف نے کہا کہ ’تمام جوش و خروش صرف بیکار میں چلا گیا، رشمیکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ سلمان خان کی ’سکندر‘ ایکشن تھرلر فلم ہے جس کے ہدایت کار اے آر مروگا دوس ہیں جبکہ فلم عید 2025 کو ریلیز ہوگی۔

  • اداکارہ رشمیکا کے بعد کترینہ کیف کی ’ڈیپ فیک‘ تصویر وائرل

    اداکارہ رشمیکا کے بعد کترینہ کیف کی ’ڈیپ فیک‘ تصویر وائرل

    ممبئی: تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کے بعد اب بالی وڈ کوئین کترینہ کیف کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

    اداکار رشمیکا منڈانہ کی ڈیپ فیک ویڈیو کے چند دن بعد بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ایک ایڈیٹ شدہ تصویر اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

    چند روز قبل رشمیکا مندانہ کی ایک نامناسب جعلی ویڈیو نے بھارتی فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا تھا جبکہ اداکارہ نے بھی اپنی جعلی ویڈیو سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    رشمیکا مندانہ کی ویڈیو معاملے پر بھارتی حکومت کا اہم اقدام

    رشمیکا مندانہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت بھی چوکنا ہوگئی تھی اور ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے آئی ٹی انٹرمیڈیٹ رولز پر عمل درآمد کے لیے کہا ہے۔

    تاہم اسی دوران بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف کی بھی نامناسب جعلی تصویر منظرِ عام پر آگئی ہے۔

    رشمیکا مندانہ کا ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو پر ردعمل آگیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کے ایک سین سے کترینہ کیف کی تصویر کو ڈیپ فیک (جعلی) تصویر میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے۔

    اصل تصویر میں بالی وڈ اسٹار فلم ‘ٹائیگر 3′ کے ایک سین میں ہالی وڈ کی اسٹنٹ وومین سے لڑرہی تھیں، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل جعلی تصویر میں کترینہ کیف کو  نامناسب انداز میں دکھایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف کی تصویر کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولز ( اے آئی)کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے، جو ویڈیوز اور تصاویر میں کسی بھی انسان کے چہروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • رشمیکا مندانا کو 80 لاکھ کا چونا لگ گیا

    رشمیکا مندانا کو 80 لاکھ کا چونا لگ گیا

    کولی وڈ اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا کو ان کے مینجر نے 80 لاکھ کا چونا لگا دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پشپا‘ کی اداکارہ رشمیکا مندانا کے حوالے سے ایک خبر گردش کررہی ہے کہ انکے مینجر نے اداکارہ کو 80 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے جسے انہوں نے ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندانا کو جب ان کے منیجر کے دھوکہ دینے کے معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے مینجر کو فل الفور فارغ کردیا۔

    رشمیکا مندانہ نے پرینیتی چوپڑا کی چھٹی کروادی

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ رشمیکا کو چونا لگانے والا مینجر انکے ساتھ طویل عرصے سے تھا، مینجر اداکارہ کے فلمی کیرئیر کے ابتدائی دنوں سے انکے شوبز انڈسٹری کے مالی و دیگر معاملات کو بھی دیکھتا تھا۔

    بھارتی میدیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ رشمیکا مندانا نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس معاملے پر رپورٹ درج کرائی ہے۔

    واضح رہے کہ 26 سالہ رشمیکا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2016 میں کناڈا فلم ’کرک پارٹی‘ سے کیا، جبکہ ان دنوں وہ پشپا ٹو (دی رول) کے لیے شوٹنگ کروا رہی ہیں۔

    اس کے علاوہ وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ مشن مجنوں اور رنبیر کپور کے ساتھ اینیمل میں کام کی تیاریوں میں ہیں۔