Tag: رشمیکا مندانہ

  • ’اینیمل‘ کی اداکارہ رشمیکا کیساتھ عالیہ کی ’بے دلی‘ سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

    ’اینیمل‘ کی اداکارہ رشمیکا کیساتھ عالیہ کی ’بے دلی‘ سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

    عالیہ بھٹ کی رنبیر کی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانہ کے ساتھ ’عجیب و غریب‘ طریقے سے گلے ملنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

    ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی نئی فلم ’اینیمل‘ نے بالی وڈ میں دھوم مچادی ہے، ہر کوئی اس کے بارے میں بات کرتا نظر آرہا ہے۔ رنبیر کپور اور ساؤتھ کی اداکارہ رشمیکا مندانہ کی کیمسٹری کو بھی شائقین نے خوب پسند کیا جو کہ فلم میں میاں بیوی کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    عالیہ بھٹ کو شاید فلم میں دنوں کی قرابت پسند نہیں آئی تب ہی وہ رشمیکا مندانہ سے بڑی بے دلی سے گلے ملیں۔ گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی اداکارہ اپنے شوہر رنبیر کپور کی نئی فلم ’اینیمل‘ کی تشہیر کرنے کے لیے آئی ہوئی تھیں۔

    اس ایونٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں عالیہ کو اداکارہ رشمیکا مندانی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، عالیہ بھٹ ان سے کافی ’عجیب و غریب‘ طریقے سے گلے ملتی ہیں اور پھر وہاں سے آگے بڑھ جاتی ہیں۔

    ویڈیو میں جو کچھ دکھائی دے رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ گڑبڑ تھی۔ ہوسکتا ہے کہ فلم کے کچھ سینز دیکھنے کے بعد عالیہ بھٹ کا موڈ خراب ہوگیا ہو ہو، انھوں نے رشمیکا کو خوشگوار انداز میں ہائی بھی نہیں کیا۔

    اس پر بہت سارے صارفین عالیہ کی فلم ’گلی بوائے‘ میں بولے جانے والے ڈائیلاگ کو بھی ازراہِ مذاق استعمال کررہے ہیں، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’میرے پتی سے گلو گلو کرے گی تو دھوپتونگی ہی نا اسکو!‘

    واضح رہے کہ رنبیر کپور اور رشمیکا مندانہ کی ’اینیمل‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی 63 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ فلم میں دنوں کی کیمسٹری اور رنبیر کی جارحانہ ادکاری کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

  • اینیمل میں رنبیر کی شاندار اداکاری، نیتو کو رشی کپور کی یاد آگئی

    اینیمل میں رنبیر کی شاندار اداکاری، نیتو کو رشی کپور کی یاد آگئی

    بالی ووڈ کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم اینیمل میں بیٹے رنبیر کپور کی شاندار اداکاری دیکھ کر نیتو کپور کو آنجہانی شوہر رشی کپور کی یاد آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ کو ریلیز کے پہلے دن ہی شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے اور شائقین اسے بلاک بسٹر قرار دے رہے ہیں۔

    اینمیل نے افتتاحی دن شاہ رخ کی پٹھان، سنی دیول کی غدر ٹو اور سلمان خان کی ٹائیگر تھری کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں۔

    اینیمل نے ریلیز کے پہلے دن ملک بھر میں 61 کروڑ کا بزنس کیا ہے جبکہ دنیا بھر میں کمائی 116 کروڑ  ہے، فلم میں رنبیر کپور کے علاوہ رشمیکا مندانہ، انیل کپور، بوبی دیول ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    نیتو کپور بھی اینیمل میں بیٹے رنبیر کی کارکردگی سے بہت متاثر ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر رنبیر کپور کی تصویر شیئر کی اور آنجہانی شوہر رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش وہ رنبیر کی شاندار اداکاری کو دیکھنے کے لیے موجود ہوتے، کاش رشی جی یہاں ہوتے۔‘

    واضح رہے کہ رشی کپور کا انتقال لیوکیمیا سے طویل جنگ کے بعد اپریل 2020 میں ہوا تھا۔

    اینیمل کی پروموشن کے دوران رنبیر کپور نے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کی زندگی میں بہت سے تبدیلیاں آئی ہیں لیکن وہ ابھی تک والد کی موت پر قابو نہیں پاسکے ہیں۔

    رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ والدین کو کھونا ہمیشہ کسی کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے جب میں نے تین سال قبل والد کو کھودیا تھا مجھے نہیں لگتا تھاکہ میں ابھی تک اس نقصان کو پورا کرپایا ہوں کیونکہ بیٹا ہونے کے ناطے آپ جانتے ہیں جب سے آپ پیدا ہوئے ہیں آپ کو ہمیشہ مضبوط ہونا سکھایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ بہت کچھ اظہار نہیں کرتے اس لیے میں نہیں جانتا کہ میں نے اپنے والد کے انتقال کے بارے میں اپنے آپ کو یا اپنے پیاروں کے سامنے اظہار کیا ہے یا نہیں۔

  • ہدایت کار نے ’اینیمل‘ کے وائرل ’نامناسب‘ ڈائیلاگ کی حقیقیت بتادی!

    ہدایت کار نے ’اینیمل‘ کے وائرل ’نامناسب‘ ڈائیلاگ کی حقیقیت بتادی!

    سندیپ ریڈی وانگا نے ’اینیمل‘ میں رشمیکا مندانہ کے وائرل ہونے والے ڈائیلاگ کی حقیقیت بتادی، اداکارہ کے کہے الفاظ کا مطلب سمجھا دیا۔

    بھارتی ساؤتھ سے تعلق رکھنے والے ہدایت کاری سندیپ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ’اینیمل‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔ فلم نے بھارتی باکس آفس پر پہلے دن 63 کروڑ کی کمائی کرتے ہوئے ٹائیگر 3 اور پٹھان جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    فلم کا ٹریلر لانچ ہونے کے بعد مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ رشمیکا مندانہ کا ایک ڈائیلاگ نے شائقین کی کافی توجہ حاصل کی تھی جس میں وہ رنبیر کو دانت پیس کر کچھ کہتی ہیں۔

    اکثر شائقین کا خیال تھا کہ اس سین میں رشمیکا نے ’نامناسب‘ الفاظ کہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کئی صارفین نے اس پر اپنی ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا تھا۔

    اب ایک انٹرویو میں ڈارئریکٹر سندیپ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سین کی ڈیمانڈ تھی اور رشمیکا کو جذباتی انداز میں دانت پیس کر ہی وہ ڈائیلاگ بولنے تھے۔ جذباتی لہجے کی وجہ سے الفاظ ٹھیک طرح ادا نہیں ہوپاتے اس لیے اداکارہ کے ڈائیلاگ پر بھی لوگوں کو غلط فہمی ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس ڈائیلاگ پر کافی ری ایکشن آئے۔ تاہم جب کوئی اس طرح کے خاص جذباتی لمحات میں ہوتا ہے تو وہ دانت پیس کرہی بات کرتا ہے۔ شاید اس ڈائیلاگ کی وجہ سے لوگوں نے کئی بار فلم کے ٹریلر کی بھی دیکھا۔

    واضح رہے کہ رنبیر کپور اور ساؤتھ ایکٹریس رشمیکا مندانہ کی فلم ’اینیمل‘ یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے جس نے کھڑکھی توڑ بزنس کیا ہے۔ شائقین رنبیر کپور کی اداکاری کو کافی سراہ رہے ہیں۔

  • رشمیکا مندانہ کی ویڈیو معاملے پر بھارتی حکومت کا اہم اقدام

    رشمیکا مندانہ کی ویڈیو معاملے پر بھارتی حکومت کا اہم اقدام

     بھاری حکومت نے اداکارہ رشمیکا مندانہ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں ایک خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لفٹ میں داخل ہوئی، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم معروف اداکارہ رشمیکا مندانہ کے چہرے سے بدل دیا گیا تھا۔

    یہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

    رشمیکا مندانہ کا ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو پر ردعمل آگیا

    تاہم بھارتی حکومت نے اس معاملے پر سوشل میڈیا کمپنیوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے آئی ٹی انٹرمیڈیٹ رولز پر عمل درآمد کے لیے کہا ہے۔

    انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 ڈی کے مطابق کمپیوٹر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے نقل اور دھوکہ دہی کرنے پر 3 سال تک کی قید اور ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔

    رشمیکا مندانہ کی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو بھی کچھ اسی طرح کا معاملہ ہے،  ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رشمیکا نے بھی ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ اس طرح کی کوشش بہت خوفناک ہے۔

    وزیر راجیو چندرشیکھر نے ڈیپ فیک ویڈیو معاملے پر اپنا رد عمل بھی ظاہر کیا تھام انھوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ اس طرح کی غلط چیزیں بے حد نقصان دہ ہیں اور اس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نمٹنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یہ یقینی کرنا چاہیے کہ کسی بھی یوزر کی طرف سے کوئی غلط جانکاری پوسٹ نہ کی جائے اور رپورٹ کیے جانے پر ایسے مواد کو 36 گھنٹوں میں ہٹا دیا جائے۔