Tag: رشوت

  • رشوت نہ لینے والے پولیس افسران کے ساتھ کیا ہوا؟ نا قابل یقین

    رشوت نہ لینے والے پولیس افسران کے ساتھ کیا ہوا؟ نا قابل یقین

    دنیا کے ہر معاشرے میں کم یا زیادہ رشوت کا چلن ہے لیکن ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو رشوت لینے سے سختی سے گریز کرتے ہیں۔

    غیر قانونی کام کی تکمیل یا آؤٹ آف وے جا کر کسی کو فائدہ پہنچانے کے لیے عموماً رشوت لی اور دی جاتی ہے۔ جس کو تحفہ، نذرانہ، مٹھائی جیسے نام بھی دیے جاتے ہیں۔

    تاہم روس میں پولیس اہلکاروں نے رشوت کی ایک دو نہیں 25 بار کی گئی پیشکشوں کو ٹھکرا دیا جس کا صلہ پولیس انسپکٹر کو بڑے انعام کی صورت میں ملا۔

    روسی میڈیا کے مطابق روس کے علاقے روستوف پولیس ڈائریکٹوریٹ نے نئی اینٹی کرپشن پالیسی شروع کی ہے۔ اس پالیسی کے تحت وہ پولیس اہلکار جو رشوت کی پیشکش قبول نہیں کرتے، بلکہ محکمہ کو رپورٹ کرتے ہیں تو اس کی حوصلہ افزائی کے لیے پیشکش کی رقم کے مساوی اس کو انعام دیا جاتا ہے، جو اس کی ایمانداری کا صلہ ہوتا ہے۔

    روستوُف کے پولیس چیف نے وضاحت کی اس پالیسی کے نفاذ کے بعد صرف 2 مہینوں میں تقریباً 25 رشوت لینے اور دینے کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ٹریفک پولیس انسپکٹر کو 30 ہزار روبل (384 امریکی ڈالر) کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی۔ مذکورہ افسر نے یہ پیشکش قبول کرنے کے بجائے محکمہ کو اس سے آگاہ کیا، جس کے بعد محکمہ نے اتنی ہی رقم (پاکستانی لگ بھگ ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد) رقم بطور انعام دے کر اس کی ایمانداری کو سراہا۔

  • لانڈھی جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والی خواتین کو ہراساں اور رشوت لینے کا انکشاف

    لانڈھی جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والی خواتین کو ہراساں اور رشوت لینے کا انکشاف

    کراچی: لانڈھی جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے اور ان سے رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی جیل کے ایک قیدی طارق عزیز کی بیٹی رمشا طارق نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، اور چیف جسٹس کو ایک خط کے ذریعے معاملے سے آگاہ کیا ہے۔

    رمشا طارق کے مطابق لانڈھی جیل میں تعینات اے ایس آئی عزیز اللہ ان سے غیر مناسب تعلقات قائم رکھنے کے لیے دباؤ ڈالتا ہے، اور غیر مناسب تعلقات قائم نہ رکھنے پر جیل میں قید ان کے والد کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی جاتی ہے۔

    درخواست گزار نے شکایت کی کہ ’’ اے ایس آئی عباس ابڑو اور سپاہی علی شیر سومرو والد سے ملاقات کے لیے رشوت طلب کرتے ہیں، ابتدا میں 3 ہزار روپے ایک ملاقات کے لیے مانگے جا رہے تھے، اب رشوت کی رقم بڑھا کر ایک ملاقات میں 5 ہزار مانگے جا رہے ہیں۔‘‘

    رمشا طارق نے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ہراساں کرنے والے اے ایس آئی عزیز اللہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اور رشوت مانگنے والے اے ایس آئی عباس ابڑو اور سپاہی علی شیر سومرو سے بھی تحقیقات کی جائے، اور اس تمام معاملے کی کسی ایمان دار افسر سے شفاف تحقیقات کروائی جائے۔

    ادھر ڈی آئی جی جیل ملک اسلم نے بتایا کہ خاتون کی شکایت انھیں مل گئی ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جن افسران اور اہلکاروں پر الزام ہے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے، انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی میں پھل فروش سے زبردستی مفت آم لینا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑگیا

    کراچی میں پھل فروش سے زبردستی مفت آم لینا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑگیا

    کراچی: پھل فروش سے زبردستی مفت آم لینا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑگیا، پولیس اہلکار کی وائرل ویڈیو نے اسے مشکل میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکار پھل بطور رشوت لیتے پکڑا گیا، پھل فروش نے مفت عام لینے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، ویڈیو میں پولیس اہلکار نے پھل فروش کا ترازو بھی اپنے ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا۔

    پھل فروش نے ویڈیو میں دکھایا اہلکار کی موٹرسائیکل پر نمبرپلیٹ ہی نہیں تھی، ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار کی شناخت الیاس کے نام سے ہوئی ہے۔

    کراچی: پھل فروش پر تشدد کرکے مفت پھل لینے والے پولیس اہلکار معطل

    پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار سائٹ سپرہائی وے تھانے میں تعینات ہے، ویڈیو سامنے آنے کے بعد الیاس نامی اہلکار کومعطل کردیا گیا ہے۔

    کچھ مہینوں قبل بھی شارع نور جہاں پر پولیس اہلکاروں کی قلندریہ چوک کے قریب ٹھیلے سے مفت خربوزہ لینے اور ٹھیلے والے کو مغلظات اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے شارع نور جہاں تھانے کی پولیس موبائل میں سوار چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا تھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پھل فروش کو اپنے دفتر بھی بلایا تھا، ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو گلدستہ دیا اور واقعے کی مکمل تفصیلات معلوم کی تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-police-beat-up-man-girl-watched-in-horror/

  • رشوت لیکر جعلی مارکس شیٹ، ڈگری دینے والے تعلیمی بورڈ کے 5 افسران گرفتار

    رشوت لیکر جعلی مارکس شیٹ، ڈگری دینے والے تعلیمی بورڈ کے 5 افسران گرفتار

    کوئٹہ: رشوت لے کر جعلی مارکس شیٹ اور ڈگری دینے والے تعلیمی بورڈ کے 5 افسران کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رشوت کے عوض جعلی مارکس شیٹ، ڈگری بیچنے والے تعلیمی بورڈ کے 5 افسران کو حراست میں لے لیا ہے۔

     

    کراچی :میٹرک امتحانات کے نتائج میں بے قاعدگیوں کا انکشاف، ثانوی تعلیمی بورڈ کا اہم بیان آگیا

     

    ٹیمپرڈ مارکس شیٹ اور ڈگری لینے والے طالبعلم سعیداللہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، طالبعلم سعیداللہ نے رقم دیکر بلوچستان تعلیمی بورڈ سے ٹیمپرڈ مارکس شیٹ، ڈگری حاصل کی۔

    جعلی مارکس شیٹ اور ڈگری پر سعیداللہ نے میڈیکل کالج میں داخلہ بھی لیا، گرفتار ہونے والوں میں ایڈیشنل کنٹرولر، ڈپٹی کنٹرولراسسٹنٹ سیکرٹری بھی شامل ہیں۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواح نے بتایا کہ بلوچستان تعلیمی بورڈ کے 2 اسسٹنٹ بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں، تحقیقات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/details-of-cheating-case-in-education-boards-across-sindh/

  • بس آؤٹ نہ دینا! سابق مشہور بھارتی کرکٹر کا امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف

    بس آؤٹ نہ دینا! سابق مشہور بھارتی کرکٹر کا امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف

    بھارت کو کئی بار تن تنہا فتوحات دلانے والے ایک سابق کرکٹر نے اپنے حق میں فیصلے کرانے کے لیے امپائروں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔

    بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ کرکٹ کے میدانوں سے عرصہ ہوا ریٹائرمنٹ لے کر ناطہ توڑ چکے اور اب کمنٹری یا میچز پر تجزیے کرتے ہیں۔ سہواگ کے آئے روز متنازع بیانات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک متنازع بیان اب سامنے آیا ہے جس نے دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچا دی ہے اور انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی شفافیت پر سوال اٹھا دیا ہے۔

    وریندر سہواگ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ امپائرز کو رشوت دیتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں وہ امپائرز انہیں آؤٹ نہیں دیتے تھے۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے روڈی کوٹزن کو ان کے بیٹے کے لیے پیڈ دیے، جس کے بعد انہوں (روڈی کوٹزن) نے دو تین بار مجھے آؤٹ نہیں دیا۔

    انہوں نے ایسا ہی الزام انگلینڈ کے ڈیوڈ شیفرڈ پر بھی لگایا۔

    سہواگ نے اس واقعہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ شیفرڈ امپائرنگ کرنے کے لیے بھارت میں موجود تھے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے ایک میچ میں وہ لیگ امپائر کی ذمہ داری نبھا رہے تھے تو میں اسکوائر لیگ پر کھڑا تھا۔ میں نے ڈیوڈ سے اُن کی طبیعت سے متعلق پوچھا، جس پر انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور آئسکریم کھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پھر میں نے ان کے لیے آئسکریم کو انتظام کیا اور ان سے بھی کہا کہ بس آؤٹ مت دینا اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔

    واضح رہے کہ وریندر سہواگ نے اپنے انٹرویو میں جن دو امپائرز روڈی کوٹزن اور ڈیوڈ شیفرڈ کو رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔ وہ دونوں امپائرز اب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں۔

  • ’’پولیس اہلکاروں نے کہا خرچہ دو ورنہ بکری چوری کے کیس میں بند کروا دیں گے‘‘ ویڈیو وائرل

    ’’پولیس اہلکاروں نے کہا خرچہ دو ورنہ بکری چوری کے کیس میں بند کروا دیں گے‘‘ ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد کی مستعد پولیس نے ’عیدی مہم‘ شروع کر دی، سائٹ سپر ہائی وے پر ایک شہری سے رشوت طلب کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے، لیبر اسکوائر ناکے پر پولیس اور شہری کی تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے، شہری نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکار رشوت مانگ رہے ہیں، جب کہ ایک شہری نے واقعے کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔

    شہری نے شکایت میں بتایا ’’میں اپنی بکری لے کر جا رہا تھا کہ پولیس نے ناکے پر روک لیا، پولیس اہلکاروں نے کہا کہ خرچہ دو ورنہ بکری چوری کے کیس میں بند کروا دیں گے۔‘‘

    تلخ کلامی کے دوران پولیس اہلکار نے ویڈیو بنانے والے شہری پر تشدد کیا، اور ویڈیو ریکارڈنگ بند کروا دی۔

    اس واقعے پر پولیس کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کے مطابق تلخ کلامی ہوئی تھی، لیکن رشوت نہیں لی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کی جا رہی ہے، اگر کسی اہلکار کی غفلت ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

     

  • بیوی نے شوہر سے 100 کروڑ روپے رشوت وصول کر لی!

    بیوی نے شوہر سے 100 کروڑ روپے رشوت وصول کر لی!

    رشوت کا لین دین مہذب معاشرے میں پسند نہیں کیا جاتا لیکن پھر بھی یہ رائج ہے ایک بیوی نے اپنے شوہر سے ہی رشوت میں ایک ارب روپے اینٹھ لیے۔

    رشوت کا لین دین کسی بی مہذب معاشرے میں پسند نہیں کیا جاتا تاہم پھر بھی خفیہ اور علانیہ رشوت کا بازار گرم رہتا ہے۔ عموما سرکاری کاموں کی تکمیل کے لیے رشوت کا لینا اور دینا عام ہے لیکن ہم آپ کو ایک ایسی بیوی سے متعلق بتا رہے ہیں جس نے اپنے شوہر سے ڈیڑھ ارب روپے رشوت وصول کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خاتون برطانوی نژاد ہے جو دبئی میں مقیم اور اس نے اپنے ہی بچے کی پیدائش کے لیے شوہر سے کروڑوں روپے اینھٹے۔

    رپورٹ کے مطابق ملائیکہ راجا نامی خاتون نے خود یہ انکشاف کیا کہ اس نے ماں بننے کے لیے اپنے شوہر سے 33 کروڑ بھارتی (پاکستانی کرنسی میں مالیت ایک ارب روپے سے زائد) وصول کی اور میرے شوہر نے بغیر کسی اعتراض کے میرا یہ مطالبہ پورا کیا۔

    خاتون نے برملہ اعتراف کیا کہ اس نے یہ شادی پیسوں کے لیے کی تھی اور اسی وقت ڈیمانڈ رکھی تھی کہ اپنی اور بچے کے مالی تحفظ کی یقین دہانی کے بغیر وہ ماں نہیں بنیں گی۔

    ملائیکہ نے بتایا کہ اس نے یہ رقم خود پر اور دنیا میں آنے والی اپنی بچی پر خرچ کی۔ بچی کے لیے 15 کروڑ روپے مالیت کا شاندار گھر خریدا۔ اس کے علاوہ تزئین و آرائش کے لیے قیمتی سامان، زیورات، ڈیزائنر لباس، گلابی جی ویگن کار اور دیگر پرتعیش اشیا خریدیں۔

     

    خاتون نے بتایا کہ ان کی اپنے شوہر سے 2017 میں پہلی ملاقات ہوئی تھی اور اسی برس انہوں نے شادی کر لی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/mass-wedding-organizers-abscond-after-collecting-money/

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے لیے رشوت کے دروازے کھول دیے، حکم نامے پر دستخط

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے لیے رشوت کے دروازے کھول دیے، حکم نامے پر دستخط

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے لیے رشوت کے دروازے کھولنے والے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو دیگر ممالک میں ٹھیکے لینے کے لیے غیر ملکی حکومتوں کو رشوت دینے کے دروازے کھول دیے۔

    صدر ٹرمپ نے جس حکم نامے پر دستخط کیے ہیں اس میں اٹارنی جنرل پام بوندی کو حکم دیا گیا ہے کہ نئے رہنما اصول جاری ہونے تک وہ 1934 کے قانون پر عمل روک دیں۔

    صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اینٹی کرپشن اقدامات امریکا کے لیے تباہی تھے، کیوں کہ قانون کی خلاف ورزی کیے بغیر ان اقدامات کی وجہ سے بیرونی ملک کوئی معاہدہ عملی طور پر کرنا بہت ہی زیادہ مشکل ہو گیا تھا۔

    ٹرمپ کے حکم نامے کی بدولت اب غیر ملکیوں کو رشوت دینے میں ملوث اہلکار امریکی محکمہ انصاف کی کارروائی سے محفوظ ہو جائیں گے۔

    تجارتی جنگ، ٹرمپ نے ایلومینم اور اسٹیل کی درآمدات پر بھی ٹیرف بڑھا دیا

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے نہ صرف خطے میں تجارتی جنگ چھیڑ دی ہے، بلکہ مختلف حوالوں سے دیگر ممالک کو تواتر کے ساتھ دھمکیاں دینے لگے ہیں، انھوں نے اردن اور مصر کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول نہ کیا تو ان کی امداد بند کر دی جائے گی۔

    ٹرمپ نے گزشتہ روز اسٹیل اور ایلومینم پر بھی 25 فی صد درآمدی ڈیوٹی عائد کر دی ہے، اور دھمکی دی کہ امریکی برآمدات پر جو ملک ٹیرف لگائے گا، اس پر جوابی ٹیرف لگا دیا جائے گا۔

  • ملازمت پیشہ شہری سے 2 ہزار لوٹنے والے پولیس اہلکار معطل

    ملازمت پیشہ شہری سے 2 ہزار لوٹنے والے پولیس اہلکار معطل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو ٹاؤن میں ایک ملازمت پیشہ شہری سے 2 ہزار روپے لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی بی تھانے کی حدود میں شہری سے رشوت لینے پر 2 اہلکار معطل ہو گئے، نیو ٹاؤن کے قریب تلاشی کے دوران پولیس اہلکاروں نے شہری سے رقم لوٹی تھی، جس پر متاثرہ شخص کی بیوی نے پی آئی بی تھانے میں درخواست دے دی تھی۔

    درخواست میں گلستان جوہر کی رہائشی خاتون نے کہا ’’میرے شوہر مقصود خیبر اپنی موٹر سائیکل پر ملازمت سے گھر آ رہے تھے، یونیورسٹی روڈ نیو ٹاون کٹ پر پولیس موبائل نے انھیں روکا، پولیس اہلکاروں میرے شوہر کی تلاشی لی اور 2 ہزار روپے لے لیے۔‘‘

    خاتون کا کہنا تھا کہ رشوت خوری کے اس واقعے میں پی آئی بی تھانے میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمان، شاہ محمد اور ایان اقبال ملوث ہیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کے مطابق یہ معاملہ دست درازی اور رقم اینٹھنے کا ہے، ایس ایچ او پی آئی بی نے ملزم اہلکاروں کی شناخت کی اور حراست میں لیا، انکوائری میں رقم لینے کی تصدیق ہونے پر اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اس کیس میں قانونی کارروائی کے لیے ایس ایچ او اور ایس پی گلشن اقبال کو ہدایات کر دی ہیں۔

    مقصود خیبر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ شیف ہیں اور سوشل میڈیا پر مشہور ہیں، مقصود کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر افغانی ہیں اس لیے پولیس اہلکاروں نے انھیں دھمکایا، اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ہیں اور بائیس سال سے مقصود کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔

  • لیسکو کا اعلیٰ افسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، رقم برآمد، ویڈیو دیکھیں

    لیسکو کا اعلیٰ افسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، رقم برآمد، ویڈیو دیکھیں

    لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا اعلیٰ افسر لاکھوں روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ٹیم سرعام نے کامیاب کارروائی کرکے میگا کرپشن کو بے نقاب کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے ٹیم سرعام نے لیسکو کے دفتر میں اسٹنگ آپریشن کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر لیسکو عبداللہ شبیر کے پاس موجود رشوت کے عوض حاصل کیے گئے دو لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

    پاکستان میں عوام کے جائز کاموں کے لیے بھی سرکاری محکموں میں رشوت ستانی کا بازار گرم ہے سرکاری افسران و ملازمین، رشوت کو فیس سمجھ کر وصول کرتے ہیں سائلین کے جائز کاموں میں رکاوٹ ڈال کر انہیں اس امر پر مجبور کر دیا جاتا ہے کہ وہ رشوت دیکر مہینوں کا کام دنوں میں اور دنوں کا کام سکینڈوں میں کرا سکتے ہیں۔

    اگر کوئی اس امر سے انکار کرے تو اس کے جائز کام میں اس انداز سے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں کہ وہ وقت بچانے کے لیے رشوت دینے پر مجبور ہو جاتا ہے بدقسمتی سے کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں جس سے عوام کو شکایات نہ ہوں۔

    پروگرام سر عام کے میزبان اقرار الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے اعلیٰ افسران کی لوٹ مار کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    لیسکو کے ستائے ہوئے ایک شہری نے ٹیم سرعام سے رابطہ کیا اور بتایا کہ کس طرح اس کے 32لاکھ روپے کے سیکیورٹی ریفنڈ کیلئے ایک سال سے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں لیکن افسران رشوت کے بغیر بات سننے کو تیار نہیں۔

    جس کے بعد ٹیم سرعام نے کارروائی کا آغاز کیا اور منظم منصوبے کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر کے خاص بندے جس کا نام شفیق تھا اس سے رابطہ کیا شفیق نے صاحب سے ملاقات کیلیے 20 ہزار روپے رشوت وصول کی۔

    لیسکو

    بعد ازاں اس نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیسکو عبداللہ شبیر سے ملاقات کرائی، مذکورہ افسر نے 32 لاکھ کا کام کرنے کے لیے دو لاکھ روپے ملنے پر پہلے ناراضی کا اظہار کیا تاہم مزید کام ملنے کے لالچ میں آکر دو لاکھ روپے میں معاملہ طے کرلیا۔

    منصوبے کے مطابق افسر کو دو لاکھ کے بجائے ایک لاکھ 80 ہزار روپے دیے گئے جو اس نے بادل نخواستہ قبول کیے جس کے بعد ٹیم سرعام کے میزبان اقرار الحسن نے اس کی دراز سے وہ رقم برآمد کروالی جس میں 5 ہزار کا ایک نوٹ کم تھا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر لیسکو عبداللہ شبیر نے خود کو پھنستا ہوا دیکھ کر ہر ممکن بہانے بازی اور دودے بازی کرنے کی کوشش کی اور بوکھلاہٹ میں ایک نوٹ چبا کر کھالیا لیکن اس کی بھی ویڈیو بنالی گئی۔

    اس دوران مقامی پولیس کو مطلع کیا گیا جس نے موقع پر آکر اسے گرفتار کرلیا، ملزم تھانے میں بیٹھ کر جان بخشی کیلئے معافیاں مانگتا رہا۔

    اس ساری صورتحال کے سامنے آنے کے بعد لیسکو کے سینئر ترین حکام نے مذکورہ بدعنوان افسر کیخلاف بجائے سخت  کارروائی کرنے کے جو انکوائری رپورٹ مرتب کی اس میں کرپشن کے بجائے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت کے الزامات عائد کیے جو اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ اس کی کرپشن کا کچھ حصہ ان تک بھی پہنچتا ہے۔