Tag: رشوت

  • مالدیپ کے سابق صدررشوت دینے کےالزام میں گرفتار

    مالدیپ کے سابق صدررشوت دینے کےالزام میں گرفتار

    مالی: مالدیپ کی حکومت نے سابق صدر عبداللہ یامین کو گواہوں کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کے دوران گواہان کو رشوت دینے کے الزام میں کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر عبداللہ یامین کو کشتیوں کے ذریعے مافوشی جیل منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب عبداللہ یامین نے گواہان کو بیان تبدیل کرنے کے لیے رشوت دینے کے پولیس کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

    سابق صدر عبداللہ یامین کو گزشتہ سال ستمبر میں صدارتی انتخابات میں ناکامی کے بعد منی لانڈرنگ کے الزام میں ٹرائل کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ عبداللہ یامین نے 2013 میں حکومت سنبھالی تھی جس کے بعد انہوں نےاپنے کئی مخالفین کو قید یا جلا وطن کردیا تھا۔

    سابق صدر اپنے 5 سالہ دور حکومت میں انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی برداری کی جانب سے شدید تنقید کا شکا رہے۔

    واضح رہے کہ انسداد کرپشن کے ادارے نے گزشتہ ہفتے رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق مالدیپ کے سرکاری میڈیا اینڈ پبلک ریلیشن کارپوریشن میں عبداللہ یامین کے دور میں مبینہ طور پر 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کرپشن ہوئی ہے۔

  • بےگناہ شخص کی گرفتاری، دبئی پولیس اہلکارکوقید کی سزا

    بےگناہ شخص کی گرفتاری، دبئی پولیس اہلکارکوقید کی سزا

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں بے گناہ شخص کو گرفتار کرنے کے جرم میں دبئی پولیس کے اہلکار کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کے 23 سالہ سوڈانی اہلکار کو ساتھی اہلکار کے ہمراہ بے گناہ غیرملکی شخص کو گرفتار کرنے اور اس سے رشوت لینے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی کو ایک سال کی سزا پوری ہونے پرملک بدر کردیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ دبئی پولیس اسٹیشن میں تفتیش کے دوران متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ پولیس اہلکار سے نائٹ کلب میں ملا اوراسے لفٹ دی اور جب وہ شیخ زید روڈ پر پہنچا تو2 پولیس اہلکاروں نے اسے روکا اور ڈرائیونگ لائسنس مانگا۔

    غیرملکی شخص کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار نے اسے گرفتار کرکے کار میں بٹھا لیا اور 3000 درہم لے لیے جبکہ دوسرا پولیس اہلکار اس کی کار ڈرائیوکرکے چلا گیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • رشوت کا الزام :وزیراعلیٰ پنجاب کاعمران خان کوقانونی نوٹس

    رشوت کا الزام :وزیراعلیٰ پنجاب کاعمران خان کوقانونی نوٹس

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےعمران خان کو 10ارب روپے رشوت کی پیشکش کےالزام پرقانونی نوٹس بھجوادیا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کی جانب سے10ارب روپے کی رشوت کےالزام پرقانونی نوٹس بھیج دیا۔

    پنجاب حکومت کےترجمان ملک محمد احمد خان کےمطابق شہبازشریف عمران خان کوقانونی نوٹس بھجوا چکے ہیں جوآئندہ چند دنوں میں مل جائےگا۔


    دس ارب کی پیش کش شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے کی، عمران خان


    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاتھا کہ پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے لیے شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے ملاقات کر کے 10 ارب روپے کی پیش کش کی تھی۔

    بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہناتھاکہ عمران خان کو جواب دینے کے بجائے اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔


    شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا


    واضح رہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دس ارب روپے کی پیش کش کا الزام ثابت ہو جائے تو قیامت تک معاف نہ کریں،ورنہ عدالت عظمیٰ سے اپیل ہو گی کہ الزام لگانے والے کے خلاف صادق اور امین کا فیصلہ کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جلماروسیف کا برازیل کے صدر پررشوت لینے کاالزام

    جلماروسیف کا برازیل کے صدر پررشوت لینے کاالزام

    برا زیلیا: برازیل کی سابق صدر جلما روسیف کی جانب سے صدر مائیکل ٹیمر پر تعیمراتی کمپنی سے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق برازیل کی سابق صدر جلما روسیف کے وکلا کی جانب سےجمعرات کےروز عدالت میں جمع کروائے جانے والے دستاویزات کےمطابق مائیکل ٹیمر کو تعیمراتی کمپنی کی جانب سے 2لاکھ، 95 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی گئی تھی۔

    سابق صدر کے وکلا کی جانب سے جمع کروائے جانے والےدستاویزات کے مطابق تعمیراتی کمپنی کے سابق سی ای اواوٹاویو ازیویڈو نے یہ رقم برازیلین ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی کے فنڈ میں براہ راست منتقل کی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اوٹاویو ازیویڈو نے پلی بارگین کے تحت گواہی دی تھی کہ جیلما روسیف کو رشوت دی گئی تھی۔عدالت میں جمع کیے گئے دستاویزات کےمطابق منتقل کی جانے والی رقم مبینہ طور پر مائیکل ٹیمر کی ذاتی مہم فنڈ کو دیا گیا۔

    جیلما روسیف کے وکلا کا کہنا ہے کہ اوٹاویو ازیویڈو نے جھوٹ بولا تھا اور رشوت کی رقم مائیکل ٹیمر کو دی گئی لہذا ان کا مواخذہ ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر کا کہناہے کہ جلما روسیف پارٹی کی سربراہ تھیں اور وہ ہی ان سب کی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ملنے والا چندہ قانونی ہے اور اسے الیکٹورل کورٹ کے سامنے ظاہر کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں:برازیل کی سابق صدرعہدے سے برطرف

    واضح رہے کہ رواں سال ستمبرمیں برازیل کی سابق صدر جلما روسیف کو سینیٹ نےان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھاان پر ملک کے بجٹ کے اعداد وشمار میں ہیرا پھیری کا الزام تھا۔

  • کراچی: رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، بس ڈرائیور زخمی

    کراچی: رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، بس ڈرائیور زخمی

    کراچی کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ فائرنگ میں ملوث 4 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    کراچی کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر فائرنگ کی۔

    زخمی ڈرائیور کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔ زخمی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار روزانہ پیسے مانگتا ہے۔ آج بس نہیں روکی تو اس نے فائرنگ کردی۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث چاروں اہلکاروں کو لاک اپ کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    واقعے کے خلاف مشتعل ڈرائیوز نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی جس سے کچھ دیر کے لیے ٹریفک بھی معطل رہا۔ زخمی ڈرائیور کے اہلخانہ نے آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔