Tag: رشیدغازی قتل کیس

  • رشیدغازی قتل کیس: پرویز مشرف 8نومبرکو طلب

    رشیدغازی قتل کیس: پرویز مشرف 8نومبرکو طلب

    اسلام آباد: رشیدغازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی گئی، اسلام آباد کی عدالت نےسابق صدرکو آٹھ نومبر کو طلب کرلیا ہے۔

    غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کےایڈیشنل سیشن جج واجدعلی خان کی عدالت میں ہوئی، سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء نے حاضری سے استثنی کی درخواست کی اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پر حملوں کا خدشہ ہے۔

    تاہم عدالت نےدلائل سُننے کے بعد پرویز مشرف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست مسترد کردی اور اُنھیں آئندہ سماعت آٹھ نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہیں، ساتھ ہی عدالت نے سابق صدر کے ضامنوں کو بھی طلب کرلیا ہے۔

    عدالت نے پولیس کو پیشی کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی۔

  • رشیدغازی قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

    رشیدغازی قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

    اسلام آباد: پرویز مشرف کی عدم حاضری اور فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث رشیدغازی قتل کیس میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

    عبدالرشید غازی قتل کیس اسلام آباد کی سیشن عدالت میں چل رہا ہے، عدالت نے آخری سماعت پر سابق صدر پرویز مشرف کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوسکے جبکہ فاضل جج بھی رخصت پر تھے، جس پر مقدمے کی سماعت ملتوی کردی گئی۔