Tag: رشی کپور

  • سونالی باندرے اور پریانکا کی رشی کپور سے ملاقات

    سونالی باندرے اور پریانکا کی رشی کپور سے ملاقات

    نیویارک: کینسر سے نبرآزما بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے اور پریانکا چوپڑا نے امریکا میں زیر علاج نامور اداکار رشی کپور سے ملاقات کی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپورکچھ روز قبل علاج کی غرض سے امریکا روانہ ہوئے جس کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔

    بھارتی میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور اُن کی بیماری اب آخری اسٹیج تک پہنچ گئی، قیاس آرائیوں کی ایک اہم وجہ یہ بھی تھی کہ اداکار نے اپنی بیماری سے متعلق مکمل طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور اہل خانہ کو بھی اس حوالے سے میڈیا کو کچھ بھی مطلع نہ کرنے کی تاکید کی تھی۔

    دو روز قبل رشی کپور نے افواہوں کی تردید کرنے کے لیے اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’میں اس وقت نیویارک کے علاقے مینہٹھن میں اپنے پرانے دوست انوپم کھیر کے ساتھ سیر و تفریح کررہا ہوں‘۔

    مزید پڑھیں: والدہ کی آخری رسومات میں رشی کپور کی عدم شرکت

    ایک روز قبل کینسر کے موذی مرض سے لڑنے والی بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے جو امریکا میں زیر علاج ہیں وہ اپنے خاوند گولڈی بیہل کے ہمراہ رشی کپور کے گھر گئیں جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

    سونالی کے ساتھ نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی موجود تھیں، دونوں اداکاروں نے رشی کپور اور اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور خیریت بھی دریافت کی۔

    ایک روز قبل کینسر سے نبردآزما بالی ووڈ اداکارہ نے امریکا میں موجود انوپم کھیر کے ساتھ رات کا کھانا کھایا جس کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں تاکہ لوگوں کو زندہ دلی کا ثبوت دے سکیں۔

    واضح رہے کہ راج کپور کی اہلیہ کرشنا راج کپور اداکار کی والدہ تھیں جن کی آخری رسومات میں رشی کپور اور اہل خانہ شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ امریکا میں موجود تھے۔

    رشی کپور نے 29 ستمبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے مطلع کیا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا جارہے ہیں۔

  • پاک بھارت تعلقات، رشی کپور نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی

    پاک بھارت تعلقات، رشی کپور نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ عمران خان نے اچھی تقریر کی ہے، پاک بھارت تعلقات پر عمران خان کے خیالات سے متفق ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، رشی کپور نے کہا کہ عمران خان کی جیت سے امید پیدا ہوئی ہے کہ پاک بھارت تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔

    رشی کپور نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کی تقریر کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ آپ نے پاک بھارت تعلقات پر جو گفتگو کی میں بھی پچھلے دو دنوں سے مختلف ٹی وی چینلز پر یہی کہہ رہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کی کامیابی سے آپ کا ’ملک‘ اور میرے ’ملک‘ کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہوں گے، واضح رہے کہ رشی کپور اور تپسی پنوں کی نئی آنے والی فلم کا نام بھی ’ملک‘ ہے جو 3 اگست کو ریلیز ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز رشی کپور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1971ء سے جاری جھگڑا آج تک حل نہیں ہوسکا اس مسئلے پر مل بیٹھ کر کوئی نتیجہ نکالنا چاہئے ورنہ کیا ہم ہمیشہ اسی طرح لڑتے رہیں گے جبکہ پوری دنیا اپنے اپنے مسائل حل کررہی ہے تو پھر ہم کیوں نہیں کرسکتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فلم سنجو، رشی کپور 25 برس پرانی تصویر سامنے لے آئے

    فلم سنجو، رشی کپور 25 برس پرانی تصویر سامنے لے آئے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کی ریلیز ہوتے ہی 25 برس پرانی تصویر شیئر کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رشی کپور نے تصویر شیئر کی جس میں اکشے کمار، سیف علی خان اور سلمان خان نے اپنی ٹی شرٹس پر سنجو کا پوسٹر چسپاں کیا ہوا ہے۔ رشی کپور کا کہنا ہے کہ یہ لوگ سنجو کی پروموش پر کب سے لگے ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ تصویر اُس وقت کی ہے جب سنجے دت کو 1993 میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمات بنائے گئے تھے۔

    بالی ووڈ اداکاروں سلمان، سیف اور اکشے کمار نے اپنی ٹی شرٹس پر سنجے دت ’سنجو‘ سے اظہار یکجہتی کے لیے الفاظ تحریر کیے ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو ایک روز قبل 29 جون کو ریلیز ہوئی جس نے آتے ہی اپنی کامیابی کے جھنڈے لہرائے اور پہلے ہی روز رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    مزید پڑھیں: سنجو ناقدین اور ناظرین کو بھا گئی، رنبیر اور ہیرانی پر داد کے ڈونگرے برسنے لگے

    ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر سنجو نے تقریباً 34 کروڑ 75 لاکھ کا کاروبار کیا، ناظرین نے سنجے دت کا کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔

    ”تھری ایڈیٹس“ اور” پی کے“ جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اس فلم میں ممتاز اداکار سنجے دت کی زندگی کے مختلف ادوار کا احاطہ کیا۔

    فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور، سونم کپور، پاریش راول، دیا مرزا اور انوشکا سمیت کئی اداکاروں نے اہم کردار کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • رشی کپور کے لیے آئی پی ایل پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر بے مزہ

    رشی کپور کے لیے آئی پی ایل پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر بے مزہ

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے بھارتی پریمیئر لیگ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اپیل کردی۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں دنیا بھر کے کھلاڑی شامل ہیں۔ حتیٰ کہ افغانستان نے بھی اپنا ڈیبیو کرلیا۔ ’اب میری اپیل ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے‘۔

    مزید پڑھیں: رشی کپور پاکستان آنے کے خواہشمند

    رشی کپور کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے آنے کے بعد ’پھر میچ ہوگا‘۔ انہوں نے بھارتی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ، ’ہم بڑے لوگ ہیں‘۔

    یاد رہے کہ آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن کا آج 5 اپریل سے آغاز ہوگیا ہے۔ رشی کپور کے ٹوئٹ سے بظاہر یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر انہیں آئی پی ایل کے میچز دیکھنے میں بالکل مزہ نہیں آرہا۔

    بھارتی حکام اور کرکٹ بورڈ کے تعصب اور تنگ نظری کی وجہ سے آئی پی ایل میں سنہ 2008 کے بعد سے کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔

  • بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا مرحوم حنیف محمد پر طنزیہ ٹوئٹ

    بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا مرحوم حنیف محمد پر طنزیہ ٹوئٹ

    ممبئی: بالی وڈ اداکار رشی کپور نے لٹل ماسٹر حنیف محمد پر طنز سے بھرپور ٹوئٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹر حنیف محمد کے انتقال کی خبر پر دکھ کا تو اظہار کیا لیکن ساتھ ہی طنز کے نشتر چلانا نہ بھولے جس کے بعد ان ہی کے مداح انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے اسی طنزیہ رویے کو پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرحنیف محمد کے انتقال کی خبرپربھی بڑھ چڑھ کردکھایا۔انہوں نے ممبئی کے اسٹیڈیم میں حنیف محمد کوٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی فاسٹ بالر”رماکانت ڈیسائی” کے اوورکی دوسری بال پرآؤٹ ہوتے ہوئے دیکھا تھا جب کہ اس طنزکے بعد انہوں نے محض “RIP” لکھ کراپنے دکھ کا بھی اظہارکیا۔

    رشی کپور کو اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب انہی کے مداح نے ان کے ٹوئٹ پر کچھ اس طرح‌ کا جواب دیا کہ رشی کپور اس وقت کہاں تھے جب لیجنڈ کرکٹر نے ٹرپل سنچری بنائی تھی۔