Tag: رضاکارانہ ریٹائرمنٹ

  • سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

    سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

    اسلام آباد : حکومت نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر سرکاری ملازمین کیلئے بڑی شرط عائد کردی، اس حوالے سے مراسلہ تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کیلئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر 3 ماہ کی پیشگی نوٹس کی شرط لاگو کردی ، اس حوالے سے وزارت خزانہ نےتمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔

    جس میں وفاقی حکومت نے ملازمین کے لیے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سے قبل تین ماہ کے نوٹس کی مدت پوری کرنا لازمی قرار دیا ہے۔

    وزارت خزانہ نے پاکستان کی تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھیجے گئے ایک سرکلر میں ملازمین کو پابند کیا کہ وہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کریں۔

    وزارت کے مطابق تین ماہ کی مدت متعلقہ اتھارٹی کو اس عہدے کے لیے بھرتی کرنے کے لیے کافی وقت دے گی، جو ریٹائر ہونے والے عہدیداروں کے پاس تھا۔

    وزارت نے کہا کہ 25 سال کی سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کے اہل ہوں گے تاہم رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا پیشگی نوٹس نہ دینے پر انکوائری ہوگی۔

    یہ پیشرفت وزارت خزانہ کی جانب سے کہنے کے بعد سامنے آئی ہے کہ چند ایسے معاملات سامنے آئے ہیں جہاں ریٹائر ہونے والے ملازمین نے اپنے استعفے جمع کرائے تھے اور متعلقہ حکام نے انہیں قبول کر لیا تھا تاہم پنشن کے لیے 25 سال کی اہلیت کی خدمت پیش نہیں کی گئی تھی۔

    گزشتہ ماہ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پر موجودہ روایتی پنشن سیٹ اپ کو تبدیل کرنے کے لیے یکم جولائی سے رضاکارانہ پنشن اسکیم متعارف کرا رہی ہے۔

    نئے بھرتی ہونے والے تمام سرکاری لازمین کو یکم جولائی سے رضاکارانہ پنشن سکیم سے نوازا جائے گا جبکہ پرانے سرکاری ملازمین کو سرکاری بجٹ سے پنشن دی جائے گی، حکومت ملازمین کو ان کی رضامندی سے نئی پنشن اسکیم میں شامل کر سکتی ہے۔

  • پی آئی اے سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ، ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کب ہوگی؟

    پی آئی اے سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ، ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کب ہوگی؟

    کراچی: پی آئی اے سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کے واجبات کے سلسلے میں حوصلہ افزا خبر آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کو بدھ سے واجبات کی ادائیگی کا امکان ہے۔

    واجبات کی ادائیگی کے لیے نیشنل بینک شہید ملت برانچ میں با قاعدہ اکاؤنٹ قائم کر دیا گیا، اس اکاؤنٹ کا ٹائٹل حکومت پاکستان کیش سپورٹ ٹو پی آئی اے سی ایل برائے وی ایس ایس اسکیم ہے۔

    یاد رہے کہ اکاؤنٹ کے قیام کے لیے ایوی ایشن ڈویژن نے نیشنل بینک کو مراسلہ ارسال کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اکاؤنٹ کے چیکس پر دستخطوں کا اختیار پانچ افسران پر مشتمل 2 گروپس کو ہوگا۔

    مراسلے کے مطابق مجاز افسران کے ایک گروپ میں 2 جب کہ دوسرے گروپ میں 3 افسران کو شامل کیا گیا ہے، گروپس سے کوئی بھی ایک افسر واجبات کے لیے جاری چیک پر مشترکہ دستخط کر سکے گا۔

    سی ایف او، جنرل منیجر، قائم مقام جنرل منیجر، چیف ٹیکنیکل افسر اور سی او او ان گروپس میں شامل ہیں، بھیجے گئے مراسلے میں کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کی نظرِ ثانی اور منظوری کے لیٹر کا حوالہ بھی موجود ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے وی ایس ایس اسکیم کے لیے 9 ارب 60 کروڑ سے زائد جاری کیے تھے۔