Tag: رضا ربانی

  • بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ قائم ہے، رضا ربانی

    بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ قائم ہے، رضا ربانی

    اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ہم سب ایک پیج پر ہیں، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ قائم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا اقتصادی اور عسکری گٹھ جوڑ ہے، امریکا بھارت کو خطے کا پولیس مین بنانے کا خواہش مند ہے۔

    رضا ربانی نے کہا کہ امریکا بھارت کے ذریعے چین کا اثر کم کرنا چاہتا ہے، را پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارت نے پاکستان میں سارک اجلاس میں آنے سے انکار کیا تھا، بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈا مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا پروپیگنڈا جھوٹا ہے، اصل مسئلہ کشمیر ہے جس پر بھارت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

    بھارت نے واضح جارحیت کی ہے، شیری رحمان

    دوسری جانب سینیٹر شیری رحمان نے کہا بھارت نے واضح جارحیت کی ہے، امریکا بھارت کا اتحادی ہے، امریکا، فرانس ودیگر ممالک کے بیانات سامنے ہیں، یہ ممالک پاکستان سے دہشت گردی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    شیری رحمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اس تمام عمل میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، بھارتی پائلٹ کی واپسی میں جلدی کیا تھی، ہمارے وزیراعظم بار بار کال کرتے رہے مودی نے بات نہ کی، اندرون خانہ جو بھی بات ہے بتائی جائے۔

  • او آئی سی بھارت کو دی جانے والی دعوت منسوخ کرے: رضا ربانی

    او آئی سی بھارت کو دی جانے والی دعوت منسوخ کرے: رضا ربانی

    اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور  محنت کش افواج پاکستان کے ساتھ ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا.

    پیپلز پارٹی کے سینئر  رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے آپسی اختلافات بھلانے ہوں گے، وزیر خارجہ پریس کانفرنس کی بجائے ایوان میں تفصیلات بتائیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں بھارت کی شرکت کا معاملہ بھی تشویش ناک ہے، او آئی سی کو چاہیے کہ بھارت کو شرکت کی دعوت منسوخ کرے.

    رضاربانی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ میں کہیں بھی ظلم ہو پاکستان پہلے آواز اٹھاتا ہے، پاکستان بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا.

    انھوں نے کہا کہ قوم بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لئے فوج کی پشت پرکھڑی ہے، پارلیمنٹ پرمختلف اوقات میں خطرے کے بادل منڈلاتے رہے، ہم متحد ہیں.

    خیال رہے کہ آج بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی اجلاس ہوا، جس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کی اور پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • بھارت کو خطےکا چوکیداربنانے پر پاکستانی انکار سے امریکا پریشان ہے: رضاربانی

    بھارت کو خطےکا چوکیداربنانے پر پاکستانی انکار سے امریکا پریشان ہے: رضاربانی

    اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی خود مختار ملک کے حوالے سے زبان جارحانہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو تاریخی حقائق کے منافی ہے.

    [bs-quote quote=”ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو تاریخی حقائق کے منافی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”رضا ربانی”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فورسزکی جانیں گئیں، امریکا نے پاکستان میں غیر قانونی ڈرون حملوں میں لوگوں کوقتل کیا،  کابل میں اسپونسرڈ جہاد میں ہم سے مدد لی گئی.

    رضاربانی نے کہا کہ امریکا نے جنگی اخراجات کے لئے پاک افغان سرحد پرمنشیات کی صنعت قائم کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان میں منشیات، اسلحہ کا کلچر متعارف کرایا،  پورے پاکستانی معاشرےکو انتہاپسندی کی بھینٹ چڑھا دیا.

    مزید پڑھیں: مسٹرٹرمپ، الزامات لگانے سے پہلے اپنا ریکارڈ درست کرلیں: وزیراعظم عمران خان

    سابق چیئرمین سینیٹ‌ کا کہنا تھا بھارت کو خطےکا چوکیداربنانے پر پاکستان کے انکار سے امریکا پریشان ہے، پاکستان امریکا سے اتحاد پرمعاشی، سیاسی عدم استحکام کی قیمت ادا کر رہا ہے، امریکی صدرپاکستان کےحوالےسےایسی زبان استعمال کرنے سے باز رہیں.

    رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد اورمختار ہےامریکاکی کالونی یاریاست کا حصہ نہیں.

  • موجودہ حکومت کے ابتدائی50دن مایوسی کی تصویر ہیں، رضا ربانی

    موجودہ حکومت کے ابتدائی50دن مایوسی کی تصویر ہیں، رضا ربانی

    لندن : سابق چیئرمین سینیٹ اور پی پی رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ابتدائی50دن مایوسی کی تصویر ہیں، ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوچکا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن پہنچنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام ہردور میں ہوا ہے مگر ملک میں احتساب کا یکساں نظام ہونا چاہیے۔

    ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوچکا ہے، پاکستان میں سی این جی پیٹرول سے بھی مہنگی ہوگئی ہے۔

    رضاربانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل بہتری کی نوید ہے، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کیا تھا، این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کاحصہ کم کیا جانا ممکن نہیں۔

  • جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی: رضا ربانی

    جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی: رضا ربانی

    اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی، توپوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیواربن کرکھڑی ہوگی.

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدیدمذمت کرتا ہوں، یہ کسی صورت قابل قبول نہیں.

    رضاربانی نے کہا کہ عوام اور پاک فوج بھارت کی گیڈر بھبکیوں میں آنےوالے نہیں، جنگ ہوئی، توپوری قوم سیسہ پلائی دیواربن جائے گی.

    انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے.


    مزید پڑھیں: ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے ،بھارتی آرمی چیف کی پھرہرزہ سرائی


    رضا ربانی نے کہا کہ کسی کو بھی یہ علم نہیں کہ بھارت کا پاکستان سے متعلق موقف کیا ہے. انھوں نے سوال کیا کہ کیا ان حالات میں بھارت سے مذاکرات کی بات کرنا کیادرست ہوگا.

    واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے گذشتہ دنوں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے.

    بعد ازاں جنرل بپن راوت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، جس کی تفصیل نہیں بتا سکتا، پاکستان کو معمول کے تعلقات کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

  • اسد درانی نے کس کی اجازت سے سابق را چیف سے مل کر کتاب لکھی، رضا ربانی

    اسد درانی نے کس کی اجازت سے سابق را چیف سے مل کر کتاب لکھی، رضا ربانی

    اسلام آباد : سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے رہنما میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ اسد درانی نے کس سے پوچھ کر بھارتی را چیف کے ساتھ مل کر کتاب لکھی، کوئی سیاست دان ایسا کرتا تو غداری کا فتویٰ لگ چکا ہوتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹ اجلاس میں بھی جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی کتاب کی گونج سنائی دی۔

    چیئرمین سینیٹ نے کتاب سے متعلق وزارت دفاع سے رپورٹ طلب کرلی، سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ایسی کتاب دیکھ رہے ہیں جو پاکستان اور بھارت کے ریٹائرڈ چیفس نے مشترکہ طور پر لکھی، یہ چھوٹا مسئلہ نہیں ہے،دونوں ممالک کے درمیان خراب تعلقات کا ایک سلسلہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کتاب کسی سویلین یا سیاستدان نے بھارتی ہم منصب سے مل کر لکھی ہوتی تو آسمان سر پر ہوتا، کتاب لکھنے والے سیاستدان پرغدار کے فتوے لگ رہے ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ کس سے پوچھ کر سابق بھارتی را چیف کے ساتھ مل کر یہ کتاب لکھی گئی؟ دو ممالک کے خفیہ ایجنسیوں کے سابق سربراہان یہ کیا کررہے ہیں؟ کیا جنرل درانی نے کسی سے اجازت لی تھی؟ اجازت نہیں مانگی تو کیا جنرل اسد درانی نے وفاقی حکومت یا وزیر دفاع کو آگاہ کیا تھا؟

    انہوں نے کہا کہ ایوان کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا جانا چاہیے، کوئی سیاست دان ایسی کتاب لکھتا تو اب تک غداری کا فتویٰ لگ چکا ہوتا۔

    واضح رہے کہ کتاب ‘دی سپائے کرونیکلز:  را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس’آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے سابق ‘را’ چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔

    اس کتاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم حساس اور خفیہ معاملات پر بات کی گئی ہے جس میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسرائیلی مظالم پر انسانی حقوق کے علم بردارممالک کی خاموشی افسوس ناک ہے، رضا ربانی

    اسرائیلی مظالم پر انسانی حقوق کے علم بردارممالک کی خاموشی افسوس ناک ہے، رضا ربانی

    لاہور: سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم پر انسانی حقوق کے علم بردارممالک کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسانے کے واقعے پر میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ میں اس اسرائیلی بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتاہوں۔

    پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں نہتے اورمظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اسرائیل کی قتل و غارت گری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیلی افواج کوروکنے کے لیے عملی اقدام اٹھائے، صیہونی طاقتوں نے ظلم و بربریت کی وہ داستان رقم کی ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان میں میاں رضا ربانی نے بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ کھولنے اور اسرائیلی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی سرزمین صیہونی طاقتوں کے قبضے میں ہے، عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

    پاکستان کو ہمیشہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی کا سامنا رہا: رضا ربانی

    ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ نے فلسطینی مظلوموں کے لیے کبھی مؤثر آواز نہیں اٹھائی، جب کہ خلیجی ممالک اسرائیل کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں۔

    رضا ربانی کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں، سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کا بیان نامناسب اور پاکستان کے اصولی مؤقف کی نفی ہے: رضا ربانی

    نواز شریف کا بیان نامناسب اور پاکستان کے اصولی مؤقف کی نفی ہے: رضا ربانی

    کراچی: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پچھلے چند ماہ میں مسلم ممالک کے رویے میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے مشرق وسطی کی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے رویے میں‌ تبدیلی آئی ہے، سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ فلسطینی ٹرمپ فارمولا قبول کریں یا منہ بند کریں.

    [bs-quote quote=”سعودی عرب کے رویے میں‌ تبدیلی آئی ہے، سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ فلسطینی ٹرمپ فارمولا قبول کریں یا منہ بند کریں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”رضا ربانی”][/bs-quote]

    رضاربانی نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کوشٹ اپ کہا جارہا ہے، خلیجی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھاتے جارہے ہیں.

    انھوں‌ نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین میں دلچسپی کا عقدہ کھل گیا، واضح ہورہا ہے کہ ایک نیا گٹھ جوڑ معرض وجود میں آرہا ہے، وہ گٹھ جوڑ تل ابیب، واشنگٹن اورنئی دہلی کا ہے. ہمیں چوکنا رہتے ہوئے اس گٹھ جوڑ پرنظر رکھنی ہے، سارے فساد کی جڑ اسرائیل ہے، ہمیں سازشوں‌ سے باخبر رہنا ہوگا.

    رہنما پیپلزپارٹی میاں رضاربانی نے سوال کیا کہ فلسطین اورکشمیر کے لیے مسلم ممالک نے کس موقع پر آواز اٹھائی. امریکا نے ایران کے ساتھ تاریخ میں پہلی بارکثیرالملکی معاہدہ کیا تھا، اسرائیلی ذرائع پرٹرمپ نےایرانی معاہدہ یک طرفہ طورپرختم کیا، امریکا کے معاہدے سےنکلنےسے وسطی ایشیا پر منفی نتائج مرتب ہوں گے، معاہدے کے خاتمے کاخیرمقدم سعودی عرب اوراسرائیل نے کیا، یہ مسلک کی نہیں تیل اور وسائل کی جنگ ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے خود کو کبھی غیرریاستی عناصرکے ہاتھ استعمال نہیں ہونے دیا، پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کوایکسپورٹ نہیں کیا.

    رضاربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان خود بھارتی دہشت گردی کاشکاربنا، سابق وزیراعظم کا ممبئی سے متعلق بیان انتہائی نامناسب ہے، یہ بیان پاکستان کے اصولی مؤقف کی نفی ہے، پاکستان’’ را‘‘ کی دہشت گردی کانشانہ بنتارہا ہے، بلوچستان میں عدم استحکام میں’’را‘‘ کا ہاتھ ہے.


    سینیٹ اجلاس: صدر کے ایمنسٹی آرڈیننس پر رضا ربانی کی کڑی تنقید، اپوزیشن کا واک آؤٹ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کے الیکٹرک کی نجکاری کا فیصلہ ناکام ہوا، وفاقی اداروں کی لڑائی میں‌ عوام پس گئے: رضا ربانی

    کے الیکٹرک کی نجکاری کا فیصلہ ناکام ہوا، وفاقی اداروں کی لڑائی میں‌ عوام پس گئے: رضا ربانی

    کراچی: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت سے پہلے بھی کہا تھا کہ یوٹیلٹیز کی نجکاری نہ کی جائے.

    پاکستان کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کی نجکاری کافیصلہ ناکام ہوگیا، یہ نجکاری نہیں ہونی چاہیے تھی، کے الیکٹرک میں وفاقی حکومت کے شیئرز ہیں.

    [bs-quote quote=”حکومت طیاروں سے جھنڈا ہٹانے کے لئے 30 ہزار ڈالر خرچ کرنے کو تیار ہے، مگر پی آئی اے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے تیار نہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”رضا ربانی” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Raza-60×60.jpg”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ وفاق کے دو اداروں کی لڑائی سے کراچی کےعوام پس رہے ہیں، حکومت ادارے نہیں چلا سکتی، تو مزدوروں کو دے دیں.

    انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن وفاق کے ادارے ہیں، کےالیکٹرک اورسوئی سدرن کے درمیان تنازع سے عوام مشکل کا شکار ہیں.

    رضا ربانی کا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ یوٹیلٹیز کی نجکاری نہ کی جائے. کے الیکٹراک کی نجکاری کا فیصلہ غلط ثابت ہوا.

    انھوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج پی آئی اے کے طیاروں سے پاکستان کا جھنڈا اتارا جارہا ہے، حکومت طیاروں سے جھنڈا ہٹانے کے لئے 30 ہزار ڈالر خرچہ کرنے کو تیار ہے، مگر پی آئی اے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے تیار نہیں. یہ افسوس ناک ہے۔


    سینیٹ اجلاس: صدر کے ایمنسٹی آرڈیننس پر رضا ربانی کی کڑی تنقید، اپوزیشن کا واک آؤٹ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی اسٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کرے گی: رضا ربانی

    پیپلزپارٹی اسٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کرے گی: رضا ربانی

    کراچی: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان آئی ایم ایف کی دُھن پر رقص کررہی ہے، آئی ایم ایف کو پاکستان کو ڈکٹیٹ کرنے کا کوئی حق نہیں.

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں پی آئی اے اور اسٹیل ملز کے خسارے میں‌ جانے کا ذکر ہے. یہ رپورٹ اشارہ ہے کہ نجکاری کی جائے اور بجلی کے نرخ بڑھائے جائیں.

    [bs-quote quote=”بیرونی قرضے ریکارڈ سطح‌ پر پہنچ چکے ہیں، اگر کوئی بیرونی معاہدے ہورہے تو انھیں پارلیمان میں‌ لایا جائے، عوام کومعلوم ہونا چاہیے کہ معاہدوں کے مندرجات کیا ہیں” style=”style-2″ align=”right” author_name=”رضا ربانی” author_job=”سابق چیئرمین سینیٹ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Raza-60×60.jpg”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کرے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں اورمزدورں کے حقوق کی بات کی، نجکاری نیک نیتی کے تحت نہیں، یہ مزدور کش اقدامات ہیں، ای اوبی آئی 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو دی جانی چاہیے.

    انھوں نے کہا کہ حکومت کے جانے میں فقط تین چار ماہ رہ گئے ہیں، مگر پی آئی اے کی نجکاری کے لئے کام شروع ہوگیا ہے. دانیال عزیزنے کہا تھا کہ پیسے کوئی بھی لے آئے، ہم اُسے پی آئی اے دے دیں گے.

    اُنھوں نے مفتاح اسماعیل کے بیان کا حوالہ دیا، جنھوں نے کہا تھا کہ ایک ادارہ خرید لو، دوسرا مفت لے لو. رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اس ملک کی ایئرلائن ہے، حکومتی بیانات میں تضاد ہے، کیا یہ حکومت کے پرائیوٹ ادارے ہیں؟ یہ سب عوام کے ادارے ہیں.


    ہم نے جمہوریت کے لیے رضا ربانی کی حمایت کی تھی: مشاہد اللہ خان


    رضا ربانی کا کہنا تھا کہ منافع والے روٹس کو جان بوجھ کر بند کر دیا گیا، منصوبے کے تحت پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ ہے، ایک سال کا وقت نئی مینجمنٹ کودیا جائے، وہ اسے واپس ٹریک پرلائے.

    انھوں نے کہا کہ بیرونی قرضے ریکارڈ سطح‌ پر پہنچ چکے ہیں، اگر کوئی بیرونی معاہدے ہورہے تو انھیں پارلیمان میں‌ لایا جائے، عوام کومعلوم ہونا چاہیے کہ معاہدوں کے مندرجات کیا ہیں، طلبا اور تاجر یونین پر سوچ سمجھ کرپابندی لگائی جائے.


    ایوان کی بالادستی کو قید نہیں کیا جاسکتا، رضا ربانی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔