Tag: رضا ربانی

  • نواز شریف، مشرف اور دیگر رہنماؤں کی فاروق ستار سے عیادت

    نواز شریف، مشرف اور دیگر رہنماؤں کی فاروق ستار سے عیادت

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو ٹیلی فون کیے اور ان سے اظہار عیادت کیا، ڈی جی رینجرز نے اہلکاروں کا دستہ بھیجا اور پھول پیش کیے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے ٹیلی فونک گفت گو میں فاروق ستار سے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمنائوں کا اظہارکیا ساتھ ہی ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر ساتھیوں کی بھی خیریت دریافت کی۔

    فاروق ستار نے ان کا شکریہ ادا کیا، عید کی پیشگی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ امن و امان اور عافیت کے ساتھ گزرے گی۔جواب میں وزیراعظم نے بھی انہیں عید کی پیشگی مبارک باد پیش کی۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے فاروق ستار کو ٹیلی فون کرکے عیادت کی۔

    پیپلز پارٹی کے ہی سینیٹر رضا ربانی نے ٹیلی فون کیا، گل دستہ بھیجا اور خیریت دریافت کی۔

    ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے ان کے لیے دعائے صحت کی۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وفد نے اسپتال میں جا کر فاروق ستار سے عیات کی اور ان سمیت نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    FAROOQ SATTAR

    ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اہلکاروں کا دستہ بھیجا جنہوں نے خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ متحدہ رہنما کو پھول بھی بھیجے۔


    DG Rangers, Corps Commander send Farooq Sattar… by arynews

    فاروق ستار نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

    دریں اثنا ڈاکٹر فاروق ستار نے پولیس کو حادثے سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کو حادثہ خطرناک موڑ اور رکاوٹوں کے سبب پیش آیا،حادثے کو حادثہ ہی رہنے دیا جائے، میرے ساتھیوں کو چوٹیں آئی جس کا افسوس ہے۔

     نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں

  • تمام اداروں کے احتساب کے لیے ایک ہی ادارہ ہونا چاہیے، رضا ربانی

    تمام اداروں کے احتساب کے لیے ایک ہی ادارہ ہونا چاہیے، رضا ربانی

    اسلام آباد : چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سیاستدان، بیوروکریٹس اور فوج کے احتساب کے لیے ایک ہی ادارہ ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تمام اداروں کے احتساب کے لیے ایک مؤثر قومی ادارہ ہونا چاہیے، جو سب کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرسکے۔

    اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے دورانِ خطاب تجویز دی کہ ’’نیب اور ایف آئی اے کے قوانین کا ازسر نو جائزہ لینے کے بعد دونوں اداروں کو خود مختار بنایا جائے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کے خط پر عمل درآمد کیا جائے اور قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کو بحال کیا جائے۔

     

  • حبیب جالب کی یاد میں تقریب، رضا ربانی، افراسیاب خٹک اور حاصل بزنجو شریک

    حبیب جالب کی یاد میں تقریب، رضا ربانی، افراسیاب خٹک اور حاصل بزنجو شریک

    اسلام آباد: انقلابی شاعر حبیب جالب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شہر اقتدار میں اک خوبصورت شام کا اہتمام کیا گیا۔

    اسلام آباد کے تفریحی مقام لوک ورثہ میں سجائی گئی ایک دلکش محفل میں عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی شخصیت ، کردار اور شاعری کی محاسن کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    محفل میں شریک چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی ، سینٹر افراسیاب خٹک اورمیر حاصل بزنجو نے حبیب جالب کی آمریت اورغیر جمہوری حکومتوں کے خلاف جدوجہد پر روشنی ڈالی۔

    شاعری تقریب میں حبیب جالب کے خیالات کی عکاسی کے لیے منفرد انداز اپنایا گیا جس نے حاضرین محفل کے دلوں کو چھو لیا، سیاستدانوں اورعلم و ادب کا ذوق رکھنے والوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے اس محفل میں بھرپور شرکت کی۔


    Habib Jalib by arynews

  • سول ملٹری بیوروکریسی کے ہاتھ بھی صاف نہیں، رضا ربانی

    سول ملٹری بیوروکریسی کے ہاتھ بھی صاف نہیں، رضا ربانی

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سول اور ملٹری بیورو کریسی پاک و شفاف نہیں ہیں، احتساب سب کا ہونا چاہیے،یہ نہیں چلے گا کہ سیاسی قوتوں کے لیے اسپیشل کورٹس بنائے جائیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما رضاربانی جامعہ اردو کی ایک تقریب میں آج بہت فارم میں نظرآئے اور احتساب کرنے والوں پر خوب گرجے انہوں نے تسلیم کیا کہ پیپلزپارٹی کے ورکرزکرپشن میں ملوث ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ ملک میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں، سب کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔

    رضاربانی نے کہا کرپشن کی تحقیقات کے لیے اسپیشل کورٹس بنائے جائیں لیکن پھر ہرکلاس کے لوگوں کو بھی وہاں لایاجائے، رضاربانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب سےمتعلق کرپشن کےقوانین کی وضاحت ہونی چاہیے۔

    رضا ربانی کے بیان پرپی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ فوج کے اندراحتساب کاعمل موجود ہے۔

    ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نیب کا احتساب نامناسب ہے، اے این پی کے رہنما زاہد خان کہتے ہیں احتساب سب کا ہونا چاہیئے، زاہد خان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہوگا تو ملک بچ پائے گا۔

  • سینٹ: اراکین بلوچستان کا دہشت گردوں کیخلاف مؤثرکارروائی کامطالبہ

    سینٹ: اراکین بلوچستان کا دہشت گردوں کیخلاف مؤثرکارروائی کامطالبہ

    اسلام آباد : سینٹ میں بلوچستان کے اراکین نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    سینیٹ کے اجلاس کی صدارت میاں رضا ربانی نے کی۔تربت میں مزدوروں کے قتل کے واقعہ پرعاجز دھامرا،شہباز درانی،ایم حمزہ اور دیگر نے کہا کہ قتل وغارت میں بلوچ ملوث نہیں، یہ دہشت گرد ہیں ان کوناراض بلوچ نہ کہا جائے۔

    خیبر پختواہ اور بلوچستان کے ایک لاکھ افراد کے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    اے این پی کی ستارہ ایاز کے علاوہ عثمان کاکڑ،کلثوم پروین اور دیگر ارکان نے کہا کہ نادر امتیازی سلوک ترک کرے اور شک کی بنیاد پر شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے موبائل ٹیمیں بھجوائی جائیں۔

    چیئرمین نے اس معاملے پر تحریک لانے اور اور اس پر بحث کرنے کی ہدایت کی۔

    اس قبل اجلاس میں عام انتخابات انکوائری کمیشن آرڈیننس 2015 حفاظتی تدابیر ترمیمی آرڈیننس2015سمیت 5آرڈیننس پیش کیے گئے۔سینیٹ کا اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

  • عرب امارت کے وزیر کا بیان سفارتی آداب کی خلاف ہے، رضا ربانی

    عرب امارت کے وزیر کا بیان سفارتی آداب کی خلاف ہے، رضا ربانی

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قرارداد قومی امنگوں کی عکاس ہے اور عرب امارت کے وزیر کا بیان سفارتی آداب کی خلاف ہے ۔

    اسلام آباد میں سینیٹرز سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں  رضا ربانی نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کو زیادہ ذمہ دار ادارہ بنانا چاہتے ہیں اور ایوان بالا میں وزراء اور اراکین کی حاضری یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس بات کی یقین دہانی وزیرِاعظم نے بھی کرائی ہے ۔

    رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کہ سینیٹ کے اجلاس کے دوران سیکرٹریٹ کا اسٹاف بھی گیلری میں موجود ہوگا اور ان کی حاضری چیک کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ فوجی آمریت اور خاص طور پر پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدامات افسوسناک تھے اور انہوں نے پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا ۔

    رضا ربانی نے کہا کہ اب سینیٹ کا اجلاس وقت پر ہوگا اور اجلاس کی کاروائی کم از کم ڈیڑھ سے تین گھنٹے چلے گی، ایوان میں دو یا تین ممبرز ہوں تو بھی کاروائی چلائی جائے گی۔

    سیمینار میں وسیم سجاد،مشاہد حسین سید ،طاہر حسین مشہدی اور دیگر نے بھی شرکت کی، انہوں نے سینیٹ کو مزید فعال بنانے کیلئے تجاویز بھی دیں۔

  • عدالتی کمیشن نہ بنایا گیا توسڑکوں پرنکلیں گے، عمران خان

    عدالتی کمیشن نہ بنایا گیا توسڑکوں پرنکلیں گے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ میں حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین مک مکا کا حصہ بننے سے انکار کر تے ہوئے صحیح معنوں میں حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ سینٹ کی چیئرمین شپ کیلئے نامزد امیدوار رضا ربانی اگرچہ بہتر شہرت کے حامل ہیں تاہم تحریک انصاف اس پیش رفت کا بغور جائزہ لے گی۔

    اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف این اے 122میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی منتظر ہے ۔

    فیصلہ آنے پر تحریک کے اعلان کا فیصلہ کیا جائیگا اور اگر حکومت نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن نے بنایا تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اور حکومت کو عدالتی کمیشن کے قیام کیلئے مجبور کرینگے۔

    تحریک انصاف ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔ این اے 122پر انتخابی ٹربیونل کے فیصلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

    ایوان بالا میں بھی اپنا بھرپور موثر کردارادا کرینگے، قومی اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کے طرز عمل سے تنگ آچکی ہے۔ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے مابین مک مکا کے نتیجے میں عوامی مفادات کا خون کیا جارہا ہے اور دونوں جماعتوں کے قائدین خاموش مفاہمت کے نتیجے میں ایک دوسرے کی جانب سے کی گئی کرپشن پر زبان نہ کھولنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

  • اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں، رضاربانی

    اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں، رضاربانی

    کراچی: بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا حال برا کردیا،پیپلزپارٹی نے ملک بھر سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کوایک ماہ کاالٹی میٹم دے دیا۔

    کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں رضا ربانی کےلوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کوایک ماہ کا الٹی میٹم دے دیا، رضاربانی نےکہا سرکلرڈیٹ یہ کہہ کرادا کیا لوڈشیڈنگ ختم ہوجائےگی لیکن حالات جوں کے توں ہیں۔

    سینیٹررضاربانی نے اسلام آباد میں فوج بلانے کےفیصلے پربھی کڑی تنقید کی،رضاربانی کاکہناتھا اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں بہت بہت ہوگیاایک ایک پائی کاحساب لیں گے،رضاربانی نےحکومت کوسرمایہ داروں کی نمائندہ قر ار دیتے ہوئےمزدوروں کاساتھ دینے کابھی اعلان کیا۔

  • وفاق صوبوں کی مرضی کے بغیر نجکاری نہیں کر سکتی، رضاربانی

    وفاق صوبوں کی مرضی کے بغیر نجکاری نہیں کر سکتی، رضاربانی

    اسلام آباد: سینیٹر رضا ربانی کہتے ہیں چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا ہے کہ وفاق صوبوں کی مرضی کے بغیر نجکاری نہیں کر سکتی۔
    پی پی رہنما رضا ربانی کہتے ہیں قومی اداروں کو غیر ملکیوں اور سرمایہ داروں کے ہاتھوں فروخت نہیں ہونے دیں گے،مشترکہ مفادات کونسل میں صوبوں کا نجکا ری کیلئے راضی ہونا ضروری ہے اور آئین کے تحت وفاقی حکومت اکیلے کسی ادارے کی نجکاری نہیں کرسکتی، نجکاری پالیسی آئی ایم ایف اور سامراج کی شرائط پوری کرنے کیلئے ہے۔ اور ملکی ادارے بیچے گئے تو غریب کے چولہے بند ہو جائیں گے۔