Tag: رضا ہارون

  • جہاز سے کراچی کی تصویر کھینچنے پر رضا ہارون نے اسد عمر کی کھنچائی کیوں کی؟

    جہاز سے کراچی کی تصویر کھینچنے پر رضا ہارون نے اسد عمر کی کھنچائی کیوں کی؟

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی ہوائی جہاز سے کھینچی گئی تصویر پر ان کی کھنچائی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو کب تک اوپر سے یا اسلام آباد سے بیٹھ کر دیکھیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی ہوائی جہاز سے کھینچی گئی تصویر پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ رات کو جہاز سے کراچی کی تصویر کھینچی، اسی لیے کراچی کو روشنیوں کا شہر کہتے ہیں۔

    رضا ہارون نے ٹویٹر پر انہیں جواب دیا کہ کراچی کو کب تک اوپر سے یا اسلام آباد سے بیٹھ کر دیکھیں گے؟

    اپنے ٹویٹ میں رضا ہارون نے لکھا کہ نیچے اتریں اور اس بدحال شہر کو ترقیاتی اسکیموں و وفاقی بجٹ میں جائز حق دیں یعنی 10 فیصد لازمی ہر سال، اور ہنگامی بنیادوں پر کم از کم وہ 162 ارب روپے جو وزیر اعظم کا اعلان ہے۔

    جواب میں اسد عمر نے انہیں کہا کہ رضا بھائی زمین پر ہی کر رہے ہیں، آپ بھی آجائیں مل کر کام کرتے ہیں۔ شہر کی ترقی میں سیاست آڑے نہیں آنے دیں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ یکم جنوری کو کراچی کے وفاقی منصوبوں کا جائزہ لیا تھا جو وزیر اعظم کے 162 ارب پیکج کا حصہ ہیں اور رفتار تیز کرنے کے فیصلے کیے تھے۔ کل ان فیصلوں کی فالو اپ میٹنگ ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ہی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے احتجاجاً وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے تاہم حکومت سے تعاون مسلسل جاری رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کراچی کی آبادی 3 کروڑ ہے، حکومت کے مطابق کراچی نے 89 فیصد ٹیکس دیا ہے، تمام ناانصافیوں کے باوجود کراچی 65 فیصد ریونیو دے رہا ہے۔ کراچی 89 فیصد ٹیکس دے رہا ہے تو پورا پاکستان کیا کر رہا ہے؟

  • پی ایس پی کو کراچی اور حیدرآباد کے نتائج پر تحفظات ہیں: رضا ہارون

    پی ایس پی کو کراچی اور حیدرآباد کے نتائج پر تحفظات ہیں: رضا ہارون

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ پی ایس پی کو کراچی اورحیدرآباد کے نتائج پر تحفظات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے بعد پاک سرزمین پارٹی نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

    رضا ہارون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا جا رہا ہے۔

    رہنماپی ایس پی نے اعتراض کیا کہ کسی پولنگ اسٹیشن میں نتائج کی تصدیق شدہ کاپی نہیں دی گئی۔

    سابق صوبائی وزیر  کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ کے دیہی علاقوں میں نتائج پرتحفظات ہیں، یہ جو کچھ ہورہاہےوہ ٹھیک نہیں ہورہا۔

    یاد رہے کہ کچھ ہی دیر قبل متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں انتخابات کے نتائج پر تحفظات ہیں۔

    فیصل سبز واری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی بہ جائے سادہ کاغذ پر نتیجہ لکھ کر دیا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس نے ووٹوں کی گنتی کے عمل میں بھی بے قاعدگی کی شکایات کی ہیں۔


    الیکشن کے نتائج پر تحفظات ہیں، دھرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، فیصل سبزواری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی اور پی ایس پی میں‌ رابطہ، کراچی کے مسائل کے لیے کمیٹی تشکیل

    پی ٹی آئی اور پی ایس پی میں‌ رابطہ، کراچی کے مسائل کے لیے کمیٹی تشکیل

    کراچی: سینیٹ انتخابات نزدیک آتے ہی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح‌ سندھ میں‌ بھی سیاسی سرگرمیاں‌ تیز ہوگئیں، اسی ضمن میں پی ٹی آئی اور پی ایس پی کے سینئر رہنمائوں‌میں‌ ملاقات ہوئی ہے.

    ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ملاقات میں‌ کراچی کےمسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی.

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی کو اس وقت شدید مسائل کا سامنا ہے، شہر کی حالت بہت خراب ہے، میئر بے اختیار ہے، پی ایس پی سے مل کرکراچی کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے.

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہے ہیں، شہر کی انتظامی صورت حال بہت بگاڑ گئی ہے. انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نجیب ہارون ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پرسینیٹ الیکشن لڑ یں گے. تیاریاں مکمل ہیں۔

    اس موقع پر عمران اسماعیل نے سلمان مجاہد کی جانب سے ایک پی ٹی آئی کارکن پر گن تاننے اور اسے دھمکانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ دہرایا.

    دوسری جانب پی ایس پی رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملکی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، کمیٹی تشکیل دی ہے۔ فیصلہ کیا ہے کہ ملاقاتوں‌ کا سلسلہ جاری رہے.

    سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال

    رضا ہارون کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے سینیٹ انتخابات پر بھی تفصیلی بات ہوئی ہے. دونوں‌ ہی پارٹیاں‌ سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں. ماضی میں‌ بھی رابطہ رہا اور مستقبل میں جاری رہے گا.

    اس موقع پر رضا ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی بحران پر بھی تبصرہ کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں‌ بھی ایک رابطہ کمیٹی ہے، لیکن وہ ایسی کمیٹی نہیں، جس کے کنوینر اور ڈپٹی کنوینر پارٹی کے لیے مسائل پیدا کریں.

    حماد صدیقی کی حمایت پر وسیم آفتاب اورعمران اسماعیل کی تند و تیز گفتگو

    تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے میں‌ جب ایم کیو ایم پاکستان شدید مسائل کا شکار ہے، پی ٹی آئی اور پی ایس پی کی قربت اس کی مشکلات میں‌اضافہ کرسکتی ہے.


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

     

  • ایم کیو ایم اپنے بانی کی ہے اور رہے گی ،رضا ہارون

    ایم کیو ایم اپنے بانی کی ہے اور رہے گی ،رضا ہارون

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیوایم کی اپنی ایک سوچ تھی اوروہی رہےگی اور ایم کیو ایم بھی ان کی ہے اور رہے گی، 22 اگست کےبعد تشریح بدلی ایم کیوایم کی تاریخ نہیں بدلی۔

    پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا ایم کیو ایم بانی ایم کیوایم کی ہے اور رہے گی، ن لیگ کو عدالتی ریمارکس پرفوری اوربہت غصہ آجاتاہے لیکن ملک کے خلاف دشمن بولےتون لیگ کوغصہ نہیں آتا، کیا پاکستان سے محبت، کسی انفرادی شخصیت کی محبت سے کم ہے۔

    رضا ہارون کا کہنا تھا کہ کراچی میں را سے فنڈ لینے والی جماعت کام کررہی ہے، جو دو افراد لندن میں ملے تھے ان کی فنڈنگ کہاں سے ہوئی تھی، 22 اگست کے بعد 23 اگست کو پارٹی تاریخ کوتبدیل کیسے کر سکتےہیں، بانی ایم کیوایم کی اپنی ایک سوچ تھی اوروہی رہےگی۔

    رہنماپاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ممکن ہے نوازشریف بری ہوجائیں تاہم فیصلہ عدالت نے کرناہے، وراثت کی سیاست کرنے والے جمہوریت پر لیکچردے رہےہیں، عدالتوں میں جانے کی اچھی روایت ڈالی جارہی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہمارےلئے سیاسی جماعت بعدمیں ہے پاکستان پہلے ہے، کراچی اوربلوچستان کےحالات کوملاکردیکھنےکی ضرورت ہے، 22 اگست کےبعد تشریح بدلی ایم کیوایم کی تاریخ نہیں بدلی۔

    رضاہارون نے کہا کہ رہنماپاک سرزمین پارٹی کچھ عرصےپہلےخان آف قلات کی ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ آمدہوئی، خان آف قلات کی ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ میں سرگرمی اہم ہے۔

    مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کامعاملہ انتہائی مشکوک ہوچکاہے، مردم شماری حکومت نےنہیں سپریم کورٹ نے کرائی ہے، عارضی نتائج کی بنیاد پرحلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں، الیکشن وقت پرکرانا ہے تو مردم شماری بھی وقت پرکراناچاہیے تھی۔

    پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ایک جماعت کیخلاف بھارتی سےفنڈنگ کی ایف آئی آردرج ہے، جس جماعت کیخلاف ایف آئی آرہےاس کی وضاحت ضروری ہے، الیکشن کمیشن کوایف آئی آردرج ہونےکےبعد ایکشن لیناچاہیے، متعلقہ جماعت کےممبراہم پالیسی سازاداروں میں موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • عوام روایتی سیاست اور قیادت سے تنگ آچکے، انیس ایڈووکیٹ

    عوام روایتی سیاست اور قیادت سے تنگ آچکے، انیس ایڈووکیٹ

    برمنگھم : پاک سرزمین کے رہنما انیس احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام روایتی سیاست، قیادتوں سے تنگ آچکے ہیں اور اب وہ ملک میں صیح معنوں میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں نے برمنگھم برطانیہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے قیام کا مقصد ملک میں فرسودہ روایتی نظام سے ہٹ کرعوام کے حقوق کی آواز اٹھانا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا نظریہ پاکستان، پاکستانیت اور وطن پرستی ہے، ہم لوگوں کے درمیان دشمنیاں ختم کرتے ہوئے ان کے دلوں کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور عام آدمی کے حقوق کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک عام پاکستانی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، آج بھی عوام پینے کے صاف پانی، صفائی، سیوریج ، اسکول، اسپتال اور علاقائی ترقیاتی کاموں کی سہولتوں سے محروم ہیں، پاکستان میں ایسا نظام نافذ کردیا گیا ہے کہ عام آدمی بالکل بے اختیار ہوچکاہے۔

    انیس احمد ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پاکس سرزمین ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد کرے گی اور ایک ایسا بااختیار نظام قائم کرے گی جہاں منتخب بلدیاتی نمائندے مکمل بااختیار ہوں اور اپنے علاقے کے عوام کے مسائل حل کرسکیں۔

    پاکس سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے خبردار کیا کہ ایک سیاسی جماعت اور اُس کے رہنماؤں کے ملک دشمن خفیہ ایجنسی سے روابط تشویش ناک ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے بیرونِ ملک تمام محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ملک دشمن ایجنٹوں کو مسترد کر کے وطن پرستوں کے ہاتھ مضبوط کریں اور ملکی استحکام میں ہمارا ساتھ دیں۔

  • ملک دشمن پارٹی کا ساتھ دینا وطن سے غداری کے مترادف تھا، رضا ہارون

    ملک دشمن پارٹی کا ساتھ دینا وطن سے غداری کے مترادف تھا، رضا ہارون

    کراچی: ایم کیو ایم را کے ایجنٹوں اور بدمعاشوں کا ٹولہ ہے ، پارٹی تقدیر کے تمام فیصلے ہیپی آور میں کئے جاتے ہیں، ملک دشمن پارٹی کا ساتھ دینا وطن سے غداری کے مترادف تھا ۔

    پانامہ لیکس کے ذمہ داران کا کڑا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں پارٹی کی تنظیم نو جلد مکمل کرلی جائے گی۔

    ان خیالات کااظہار سینئر رہنمائوں پاک سرزمین پارٹی رضا ہارون ،وسیم آفتاب، محمد آصف میمن اور کاشف باجوہ نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے جو سفر 3مارچ کو شروع کیا جس اضلاع اور تحصیل میں قدم رکھا لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر ہمیں گلے لگایا۔

    شہر قائد کراچی کی رونقوں اور روشنیوں کو بحال کرنے کے لئے رینجرز کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے جو سیاسی مخالف رینجرز پر انگلیاں اٹھاتے ہیں وہ کسی صورت بھی ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد ذمہ داران کا کڑا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے، پاک سر زمین رہمائوں پاک سرزمین پارٹی نے دربار پیر خالد ظفر حسین قدوائی کے دربار پر فاتحہ خوانی کرنے کے ساتھ قبر پر چادر بھی چڑھائی۔

    اس موقع پر رضا ہارون نے چیئرمین اے آر وائی گروپ حاجی عبد الروف کی خدمات کو سراہا اور خواجہ غریب نواز ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والے لنگر خانہ پر زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔