Tag: رضوانہ پلاسٹک سرجری

  • گھریلو تشدد کا شکاررضوانہ پلاسٹک سرجری کیلئے آپریشن تھیٹر منتقل

    گھریلو تشدد کا شکاررضوانہ پلاسٹک سرجری کیلئے آپریشن تھیٹر منتقل

    لاہور:گھریلو تشدد کا شکار بچی رضوانہ کو پلاسٹک سرجری کیلئے آپریشن پہنچادیا گیا ہے، رضوانہ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رضوانہ کو پلاسٹک سرجری کیلئے آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں رضوانہ کے چہرے اور سر کی سرجری کی جائے گی۔

    پرنسپل لاہور جنرل اسپتال کے مطابق رضوانہ کے زخموں کی صفائی بھی کی جائے گی، رضوانہ کی سرجری ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر رومانہ اخلاق اورٹیم کر رہی ہے، جبکہ بتایا جارہا ہے کہ رضوانہ کی طبیعت پہلے سے بہترہے۔

    اس سے قبل رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیا عاصم کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی تھی۔ اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا تھا۔

    سماعت کے دوران وکیل صفائی قاضی دستگیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بچی اڑھائی گھنٹے بس اسٹینڈ پر موجود رہی، اگر اس کے سر میں کیڑے پڑے ہوتے تو وہ سر نہ کھجاتی، حوالگی کے وقت بچی پر کوئی تشدد نہیں ہوا تھا، نہ اس کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ وکیل نے ایک ویڈیو بھی عدالت کو دکھائی۔