Tag: رضویہ پولیس

  • کراچی میں پولیس نے 8 سالہ لاپتہ بچی کو چند گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا

    کراچی میں پولیس نے 8 سالہ لاپتہ بچی کو چند گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا

    کراچی : شہر قائد میں پولیس نے لاپتہ 8 سالہ بچی کو چند گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا، طاہرہ افطار کے بعد گم ہو گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رضویہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کو چند گھنٹوں میں ہی تلاش کرلیا۔

    8 سالہ طاہرہ افطار کے بعد گم ہو گئی تھی ، جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دی۔

    ٹیم کو بچی مسرت سینما کےقریب مل گئی ، جس کے بعد بچی کو والدہ اوربھائی کے سپرد کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی : اغوا کی گئی 8 سالہ بچی چند گھنٹوں میں بازیاب

    یاد رہے رواں سال جنوری کے آخر میں کراچی کے علاقے سعودآباد میں پولیس نے اغوا کی گئی آٹھ سال کی بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروا کر اغوا کار کو گرفتار کرلیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ علاقہ مکین نے نامعلوم شخص کو بچی لے جاتے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی ، جس پر پولیس نے بچی کی تلاش شروع کی اور چند ہی گھنٹوں میں بچی کو بازیاب کرالیا۔

  • سم نیٹ ورک تبدیل کروانے والے ہوجائیں ہوشیار

    سم نیٹ ورک تبدیل کروانے والے ہوجائیں ہوشیار

    کراچی: رضویہ پولیس نے نیٹ ورک تبدیلی کے بہانے لاکھوں روپے لوٹنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی رضویہ پولیس نے دو ایسے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو نیٹ ورک کی تبدیلی کے بہانے شہریوں کے شناختی کارڈ تھم حاصل کرکے ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکلواتے تھے۔

    رضویہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیٹ ورک تبدیلی کے بہانے لاکھوں روپے لوٹنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،، گرفتار ملزمان کا اعترافی ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر کھڑے ہو کر موبائل سے فروخت اور نیٹ ورک تبدیل کرتے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نیٹ ورک تبدیل کرنے کے بہانے شناختی کارڈ تھم حاصل کرتے تھے اور پھر اکاؤنٹ سے رقم نکالتے اور قرض بھی حاصل کرتے تھے، گرفتار ملزمان سے تھم مشین اور سمیں برآمد کر لیں ہیں مزید کارروائی جاری ہے۔

  • فیملی کو یرغمال بنا کر گھر میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیت گرفتار

    فیملی کو یرغمال بنا کر گھر میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیت گرفتار

    کراچی: 19 مئی کو  شہر قائد کے علاقے عثمانیہ کالونی میں گھر میں فیملی کو یرغمال بناکر لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیت کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رضویہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں واردات میں ملوث 2 ملزمان کو سونے کی جیولری اور رقم سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی معروف عثمان کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ زبیر اور ارسلان کو ٹیکنیکل سپورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے سونے کی 2 چین، انگوٹھی، 2 کڑے، 3 لاکھ روپے اور موبائل فونز برآمد ہوئی ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ ملزمان نے 19 مئی کو گلبہار  عثمانیہ کالونی میں گھر میں فیملی کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی تھی واردات میں 14 تولے سونا ساڑھے 6 لاکھ روپے، 3 موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا تھا۔