Tag: رعایتی ٹکٹ

  • اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بڑی رعایت کا اعلان

    اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بڑی رعایت کا اعلان

    کراچی : قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے زبردست اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے جشن آزادی کےموقع پر چودہ فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ اندرون ملک فضائی سفر پر چودہ فیصد رعایت کی جائے گی، مسافر فوری رعایتی کرائے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ رعایتی ٹکٹ چودہ اگست کو سفر کے لئے مؤثر ہوں گے، ٹورنٹو سے پاکستان کے لئے بھی چودہ فیصد رعایت کی جائےگی۔

    ایئرلائن ترجمان کے مطابق چودہ اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر چودہ نومبرتک سفرکیا جاسکے گا۔

  • فلائی دبئی کا رعایتی ٹکٹس کا اعلان

    فلائی دبئی کا رعایتی ٹکٹس کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی نے 25 شہروں کے لیے رعایتی ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فلائی دبئی نے 7 عرب شہروں سمیت 25 ایئر پورٹس کے لیے رعایتی ٹکٹ کی پیشکش کی ہے۔

    فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی پیشکش میں سیاحتی کلاس ٹکٹ کی شروعات 11 سو 87 درہم سے کی گئی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پیشکش سے فائدہ اٹھانے والے آئندہ موسم بہار کے دوران 25 سیاحتی مقامات کا دورہ کر سکیں گے۔

    پیشکش والے نرخ کسی پیشگی اطلاع کے بغیر کسی بھی وقت تقسیم ہو سکتے ہیں، پروازیں دبئی سے منتخب شہروں کے لیے ہیں۔

    فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ جمعرات 23 مارچ 2023 تک بکنگ کروائی جا سکتی ہے جبکہ ٹکٹ 18 جون 2023 تک مؤثر ہوں گے، ٹکٹ پیکج آنے جانے کا ہے جبکہ یکطرفہ ٹکٹ بھی خریدا جاسکتا ہے۔

    ٹورسٹ اور بزنس کلاس دونوں ٹکٹوں پر پیشکشیں ہیں، فلائی دبئی نے جن 25 ایئرپورٹس کے لیے رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کیا ہے ان کا تعلق افریقہ، وسطی ایشیا، برصغیر، کوکاز، جنوب مشرقی اور وسطی یورپ، جی سی سی اور مشرق وسطی کے ممالک سے ہے۔

  • پی آئی اے نے رعایتی ٹکٹوں پر پابندی لگا دی

    پی آئی اے نے رعایتی ٹکٹوں پر پابندی لگا دی

    لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنے ملازمین اور ٹریول ایجنٹس کے رعایتی ٹکٹوں پر پابندی لگا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے پسنجر سیلز ڈپارٹمنٹ نے سرکلر جاری کرتے ہوئے اپنے ملازمین اور ٹریول ایجنٹس کے رعایتی ٹکٹوں پر پابندی لگا دی ہے۔

    اس پابندی کا اطلاق پی آئی اے کی تمام بین الاقوامی خصوصی پروازوں پر ہوگا، سرکلر کے مطابق خصوصی پروازیں محدود تعداد میں یک طرفہ سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہیں اور یہ پروازیں پسنجر لوڈ کے مطابق اور بنا کسی منافع کے چلائی جا رہی ہیں۔

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام خصوصی پروازیں وزارت خارجہ اور این سی او سی کی ہدایات پر چلائی جا رہی ہیں، تاحکم ثانی ٹریول ایجنٹس اور ملازمین کی بین الاقوامی رعایتی ٹکٹوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

    کرونا وائرس ، پاکستان میں علاقائی فضائی آپریشن 56 دن بعد بحال

    سرکلر کے مطابق خصوصی پروازوں میں سفر کرنے کے لیے ایئرلائن ملازمین اور ایجنٹس کو بھی مکمل کرایہ ادا کرنا ہوگا، ذرایع کا کہنا ہے کہ عام کمرشل پرواز میں ملازمین اور ایجنٹس کو بعض صورتوں میں ٹکٹ میں 70 سے 80 فی صد رعایت دی جاتی ہے۔

    گزشتہ روز خصوصی پروازوں پر زائد کرایوں کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی تا اسلام آباد یا لاہور یک طرفہ کرایہ بشمول ٹیکس 22826 روپے سے شروع ہوتا ہے، کراچی تا پشاور یک طرفہ کرایہ بشمول ٹیکس 22108 روپے سے شروع ہوتا ہے۔ کراچی تا کوئٹہ اور کوئٹہ تا لاہور یا اسلام آباد یک طرفہ کرایہ بشمول ٹیکس 14448 روپے سے شروع ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت سے مشاورت کے بعد تمام ایئرلائنز نے کرائے عوام کی سہولت کی خاطر برابر رکھے ہیں، کرایوں کے اعلان کا مقصد اس امر کا سدباب ہے کہ کوئی اضافی کرائے وصول نہ کرے۔

  • مشیرِوزیراعظم کے اہل خانہ کا رعایتی ٹکٹ پرمختلف ممالک کا ’ مفت سفر‘

    مشیرِوزیراعظم کے اہل خانہ کا رعایتی ٹکٹ پرمختلف ممالک کا ’ مفت سفر‘

    کراچی : وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بیٹے، بیٹی اور دیگرعزیز واقارب کے لیے 12 سے زائد رعایتی ٹکٹ بغیر رقم کی ادائیگی کے حاصل کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب نے اپنے 12 سے زائد قریبی رشتہ داروں کو پی آئی اے کی پیرس، کوالالمپور ، دبئی ، اور دیگر ممالک کو جانے والی پروازوں کے لیے رعایتی ٹکٹس دلوائے تاہم تین ماہ بیت جانے کے باوجود رعایتی نرخ بھی ادا نہیں کیے ہیں۔

     

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر صلاح الدین کے مطابق رعایتی ٹکٹوں کے حصول کے علاوہ مہتاب عباسی کی بیٹی کو اسلام آباد سے پیرس کے لیے اکنامی کلاس کا ٹکٹ بنوایا کر سفر بزنس کلاس میں کرایا گیا جب کہ دیگر رشتے داروں کو رعایتی نرخ پر دلوائے گئے ٹکٹ کی ادائیگی تین ماہ گزرنے کے باوجود بھی نہیں کی گئی ہیں.

     

    رپورٹر صلاح الدین نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ رعایتی نرخوں پر مخلتف ممالک کے ٹکٹس مشیر وزیر اعظم سردار مہتاب عباسی کے منیجر برائے کورڈینیشن نے قومی ایئرلائن کے شعبے ٹکٹنگ پر دباؤ ڈال حاصل کیے تاہم تین ماہ بعد بھی رقوم کی ادائیگی نہ کی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے واجبات کی ادائیگی کے لیے خط ارسال کردیا.

     

    وزیراعظم کے مشیر کے رشتہ داروں کو جاری کیے گئے رعائتی ٹکٹوں کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے جن کی ادائیگی نہ کرنے کے سبب قومی ایئر لائن میں آڈٹ کا عمل متاثر ہو رہا ہے اور پی آئی اے انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔