Tag: رعنا انصار

  • ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کے جواں سال بیٹے کی موت کیسے ہوئی؟ سی سی ٹی وی سامنے آگئی

    ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کے جواں سال بیٹے کی موت کیسے ہوئی؟ سی سی ٹی وی سامنے آگئی

    کراچی : ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے میں موت کے واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے کلفٹن انڈرپاس میں کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا جواں سال بیٹا شاہ زیب نقوی جاں بحق ہوا۔

    حادثے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، حادثے کی سی سی ٹی وی میں گاڑی کو انڈرپاس سے نکلتے وقت پلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، حادثے کے وقت گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آرہی تھی۔

    تئیس سال کا شاہ زیب ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا جبکہ ان کے شوہر اور صحافی انصار نقوی بھی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

    صدر آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے رعنا انصار سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

    گورنرسندھ نے کہا شاہ زیب کےانتقال پر دکھ ہوا،غم کی گھڑی میں آپ کےساتھ ہیں۔

  • ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی کا جواں سالہ بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی کا جواں سالہ بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    کراچی : ایم کیوایم رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا، شاہ زیب نقوی ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے کلفٹن انڈرپاس میں تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت شاہ زیب کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی شخص کی شناخت الیاس کے نام سے کی گئی۔

    جاں بحق نوجوان شاہ زیب نقوی ایم کیو ایم رکن اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا نکلا ، شاہ زیب نقوی کی عمر تئیس سال اور وہ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔

    شاہ زیب نقوی کی میت سہراب گوٹھ سرد خانے میں موجود ہے ، جہاں ایم کیو ایم قیادت اور کارکنان سہراب گوٹھ سرد خانے موجود ہے۔

    بیٹے کی ہلاکت سے متعلق ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی کو نہیں بتایا گیا ہے ، کار حادثے اور بیٹے کے زخمی ہونے کی خبر کے بعد وہ اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئی ہیں۔

    ایم کیو ایم رہنما اس وقت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی رکن اور رکن قومی اسمبلی ہیں ، ان کے شوہر اور معروف صحافی انصار نقوی بھی جہاز حادثے میں جاں حق ہوگئے تھے۔

  • سندھ میں نگراں سیٹ اپ پر باضابطہ مشاورت 11 اگست کے بعد شروع ہوگی

    سندھ میں نگراں سیٹ اپ پر باضابطہ مشاورت 11 اگست کے بعد شروع ہوگی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعناانصار سندھ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں نگراں سیٹ اپ پر باضابطہ مشاورت 11 اگست کے بعد شروع ہوگی ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور رعنا انصار اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد بیٹھک لگائیں گے۔

    ملاقات میں وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر کے ناموں پر غور ہوگا، سندھ اسمبلی تحلیل ہونے کے تین دنوں میں وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر کو کسی ایک نام پر متفق ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق 14 اگست کی رات تک وزیر اعلی ہاوٴس نگراں وزیر اعلی کے متعلق اعلان متوقع ہے ،اگر اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلی کسی نام پر اتفاق نہ ہوپایا تو معاملہ الیکشن کمیشن جائے گا۔

    جس کے بعد الیکشن کمیشن اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلی کے تجویز کردہ افراد میں سے نگراں وزیر اعلی کی نامزدگی کا اعلان کرے گا۔