Tag: رفح آپریشن

  • میکسیکو میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف شدید احتجاج

    میکسیکو میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف شدید احتجاج

    اسرائیل کی جانب سے رفح میں کی جانے والی بربریت کے خلاف میکسیکو میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منگل کے روز میکسیکو سٹی میں تقریباً 200 افراد نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس مظاہرے کے دوران صورتحال اس وقت زیادہ خراب ہوگئی جب کچھ مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے تک پہنچنے کے لیے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔

    اس دوران پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی، مظاہرین نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے اور راستہ روکنے پر مشتعل ہوکر پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

    فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 36 ہزار 96 تک پہنچ چکی ہے۔

    رفح کے پناہ گزین کیمپ پر کون سا تباہ کن امریکی بم مارا گیا؟ سی این این کی رپورٹ

    اسرائیلی حملوں میں اب تک 81 ہزار 136 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ اسپتالوں میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

  • اسرائیل رفح آپریشن سے قبل ہمارے خدشات سننے کو تیار ہو گیا، جان کربی

    اسرائیل رفح آپریشن سے قبل ہمارے خدشات سننے کو تیار ہو گیا، جان کربی

    واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل امریکی حکام سے مشاورت کیے بغیر رفح پر حملہ نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکی حکام سے مشاورت کیے بغیر رفح پر حملہ نہیں کرے گا۔

    وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں انھوں نے بتایا کہ اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے سے پہلے ہمارے تحفظات اور خدشات سننے کے لیے تیار ہو گیا۔

    انھوں نے کہا رفح میں آپریشن سے پہلے اسرائیل کو ایسا جامع منصوبہ اور حکمت عملی تیار کرنی ہوگی جس سے رفح میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں اور غیر ملکی امدادی رضا کاروں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

    جان کربی کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا کے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ رفح پر حملے سے متعلق امریکا کا مؤقف واضح ہے، اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے، غزہ میں عارضی جنگ بندی انٹونی بلنکن کی اوّلین ترجیح ہے، امریکا کم از کم 6 ہفتے کی جنگ بندی چاہتا ہے۔

  • نیتن یاہو نے رفح میں زمینی آپریشن کی منظوری دیدی

    نیتن یاہو نے رفح میں زمینی آپریشن کی منظوری دیدی

    اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کو تباہ و برباد کرنے کے بعد رفح میں عارضی کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی منظوری دیدی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اسرائیلی وزیر اعظم نے رفح آپریشن کی منظوری دیدی ہے۔

    غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے جو وہاں تنگ دستی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے علاوہ امریکا، برطانیہ اور جنوبی افریقا سمیت کئی ممالک کی جانب سے اسرائیل کے رفح میں ممکنہ آپریشن پر شدید تشویش کا اظہار کیا جاچکا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے اطراف آہنی باؤنڈری نصب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    غزہ: لاشوں کے ڈھیر نے بچوں کے چہروں سے مسکراہٹیں چھین لیں

    رپورٹ کے مطابق آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (او آئی سی) نے باؤنڈری کی تنصیب اور آمد و رفت محدود کرنے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کی ہے۔