Tag: رفح کراسنگ

  • ویڈیو: صہیونی فوج کی سفاکیت، مسجد کو ریسٹورنٹ میں تبدیل کر دیا

    ویڈیو: صہیونی فوج کی سفاکیت، مسجد کو ریسٹورنٹ میں تبدیل کر دیا

    صہیونی افواج کی سفاکیت کے مظاہرے تھم نہیں سکے، سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صہیونی فوج کے اہلکاروں نے مسجد کو ریسٹورنٹ میں تبدیل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جنگ زدہ رفح سرحدی علاقے میں ایک مسجد کو ریسٹورنٹ میں تبدیل کر دیا ہے، جس سے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو غزہ اور مصر کو الگ کرنے والی رفح بارڈر پر واقع مسجد کے اندر کھانا تیار کرتے دکھایا گیا ہے۔

    صہیونی فوجی جائے نمازوں پر جوتوں کے ساتھ ادھر ادھر چل رہے ہیں، نماز کی صفوں پر کھانے کی میزیں لگائی گئیں، کھانا بھی بکھرا پڑا نظر آتا ہے، مسجد کے احاطے میں اسرائیلی فورسز کے ٹینک بھی پارک کر دیے گئے۔

    یہ مسجد مقامی کمیونٹی کے لیے ایک اہم عبادت گاہ تھی، تاہم اب اسرائیلی قابض حکام نے اس مسجد پر قبضہ کر لیا ہے، اور اسے ایک ریسٹورنٹ میں تبدیل کر دیا ہے، جب کہ مقامی آبادی کو مسجد تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔

  • شاہ سلمان امدادی مرکز کے 300 سے زائد ٹرالر رفح کراسنگ  پہنچ گئے

    شاہ سلمان امدادی مرکز کے 300 سے زائد ٹرالر رفح کراسنگ پہنچ گئے

    شاہ سلمان امدادی مرکز کے 326 ٹرالرز غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی جنگ بندی پر فریقین میں ہونے والے معاہدے کے بعد رفح باڈر پر پہنچ گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر سے غزہ پٹی جانے والی سرحدی چوکی ’رفح‘ پر امدادی سامان کے ٹرالرز جمع ہونا شروع ہوچکے ہیں، جبکہ مزید ٹرالرز کی آمد متوقع ہے۔

    شاہ سلمان مرکز برائے امداد کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور سینٹر کے دیگر اعلی عہدے دار بھی اس وقت رفح کراسنگ پر موجود ہیں تاکہ امدادی سامان کی ترسیل کا آپریشن شروع کیا جا سکے۔

    امدادی سامان کی غزہ منتقلی کی کارروائی باقاعدہ طور پرعارضی جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی شروع کردی جائے گی۔

    مبارک الدوسری کے مطابق امدادی سامان کے ٹرالرز غزہ کی سرحد پرپہنچ چکے ہیں جو جنگ بندی کے اعلان کے منتظر ہیں جیسے ہی اس حوالے سے اعلان ہوتا ہے تمام سامان منظم طریقے سے غزہ کے متاثرین تک پہنچنا شروع ہوجائے گا۔

    2سعودی طیارے فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان لے کر عریش پہنچ گئے

    الدوسری کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے آنے والے امدادی سامان میں ادویات کے علاوہ ضروریات زندگی کی دیگر اشیا شامل ہیں، جنہیں متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق سعودی ہلال احمر اور فلسطینی و مصری امدادی ٹیمیں بھی بارڈر پرموجود ہیں جو جنگ بندی کے اعلان کی منتظر ہیں۔

  • ہزاروں زخمی مصر منتقل، رفح کراسنگ دوبارہ کھول دی گئی

    ہزاروں زخمی مصر منتقل، رفح کراسنگ دوبارہ کھول دی گئی

    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں معصوم شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں، ایسے میں غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کو مریضوں، غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رفح کراسنگ سے اب تک 90 سے زائد فلسطینی زخمیوں کو مصر منتقل کیا جاچکا ہے، اس سے قبل ایمبولنس پر اسرائیلی حملے کے بعد رفح کراسنگ بند کردی گئی تھی۔

    مصری حکام کے مطابق رفح کراسنگ دو روز بند رہی تھی، غزہ سے آج تیمارداروں سمیت 13 زخمی رفح کراسنگ سے مصر آئے ہیں۔

    دوسری جانب سیکریٹری جنرل یواین انتونیوگوتریس نے اسرائیلی جارحیت سے بچوں، یواین آر ڈبلیواے عملے اور صحافیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں روزانہ سیکڑوں لوگ جاں بحق و زخمی ہو رہے ہیں۔

    سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 4 ہفتے میں 3 دہائیوں کے مقابلے زیادہ صحافی جاں بحق ہو چکے ہیں تاریخ میں کسی بھی تقابلی مدت سے زیادہ امدادی کارکن مارے گئے اسرائیلی حملوں امدادی ادارے کے 89 ساتھی مارے جا چکے ہیں بہت سے امدادی کارکن ایسے ہیں جو اپنے خاندان کیساتھ مارے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ اساتذہ، ڈاکٹر، انجینئر، معاون عملہ اور مائی نام کی معذور لڑکی تک ماری گئی، مائی وہیل چیئر پر تھی سافٹ ویئر ڈویلپر تھی اور یواین آرڈبلیواے میں کام کررہی تھی، مائی نے اپنی خدمات یواین آرڈبلیواے کیلئے وقف کردی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ رفح کراسنگ کے ذریعے ضروری امداد کی گنجائش زیادہ ہونی چاہیے غزہ میں جو تباہی ہے رفح کراسنگ کے ذریعے 5 فیصد امداد بھی نہیں پہنچی، تیل کے بغیر انکیوبیٹرز پر نوزائیدہ بچے اور لائف سپورٹ پر مریض مرجائیں گے غزہ میں صورتحال ڈراؤنے خواب جیسی ہے۔

  • مصر کا غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے رفح کراسنگ کھولنے کا اعلان

    مصر کا غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے رفح کراسنگ کھولنے کا اعلان

    مصر اور امریکا کا رفح ٹرمینل کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد کی پائیدار فراہمی پر اتفاق ہوا ہے جس کے بعد پہلا امدادی ٹرک جمعے کو روانہ کیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ اسرائیل کے بعد مصر کے ساتھ ٹیلی فون ڈپلومیسی کے بعد امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ جمعہ سے محدود تعداد میں ٹرکوں کو مصر سے رفح کراسنگ سے غزہ جانے کی اجازت دی جائے گی۔

    غزہ میں یہ امداد دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کی نگرانی میں  فراہم کی جائیگی، رفح کراسنگ کے آس پاس کی سڑک کو مرمت کی ضرورت ہے اس لئے ممکنہ طور پر جمعے کے روز امدادی ٹرک روانہ کئے جاسکیں گے، امدادی سامان اقوام متحدہ کے تحت تقسیم کیاجائے گا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں فلسطینی عوام کیلئے 100 ملین ڈالرکی امداد کا اعلان کیا ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق اس امداد کے ذریعے خوراک، پانی، طبی دیکھ بھال اورپناہ گاہ تک رسائی کو آسان بنایا جائے۔

    ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ، ضرورت مندوں تک امداد فوری طور  پر پہنچائی جائےگی، ان لوگوں کی مدد کی جائے گی جو حفاظت یا امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔