Tag: رفیق رجوانہ

  • گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    لاہور: گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ گزشتہ 3 سال سے بطور گورنر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ہائیکورٹ بار میں اپنے استعفے کا اعلان کیا۔

    بار کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قیادت نے اعتماد کر کے عہدہ دیا، پورا اترنے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ بار میرا گھر ہے اور آج پھر اپنے گھر واپس آگیا ہوں، عملی زندگی کا آغاز کالے کوٹ سے کیا تھا، اسے پھر پہن لیا ہے۔

    خیال رہے کہ رفیق رجوانہ کو مئی 2015 میں گورنر پنجاب مقرر کیا گیا تھا۔ ان سے پہلے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور تھے جو ایک معروف سیاست دان تھے۔

    مزید پڑھیں: محمد رفیق رجوانہ کا سیاسی سفر

    وہ سنہ 1987 میں عدلیہ سے منسلک ہوئے۔1996 میں وہ عدالت عالیہ لاہور میں ملتان بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے۔

    سیاست کا آغاز انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن سے کیا اور اسی پارٹی سے وہ دو مرتبہ 1997 اور 2012ء میں رکن سینیٹ پاکستان منتخب ہوئے۔

    رفیق رجوانہ1997 میں رفیق تارڑ کی خالی کی ہوئی نشست پر سینٹ کے رکن منتخب ہوئے اور 2003 تک عہدے پر فائز رہے۔

    سینیٹ میں وہ کمیٹی برائے خارجہ امور، قانون انصاف اور انسانی حقوق، حکومتی ضمانت یافتہ اسکیمیں، نچلی سطح پر اختیارات کی تفویض، سینٹ کی ایوان کمیٹی اور کمیٹی برائے دستور العمل اور مراعات کے رکن بھی رہے۔

    رفیق ایک نامور وکیل اور لا فرم کے مالک بھی ہیں۔ انہوں نے کئی تاریخ ساز کیسز کی پیروی کی ہے جن میں میاں نواز شریف کے متعدد کیسز، میمو گیٹ اور الیکشن کے اخراجات سے متعلق کیسز بھی شامل ہیں۔

  • تعلیمی معیارکو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ

    تعلیمی معیارکو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ

    لاہور: گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ صوبے میں اعلی تعلیم کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ  ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    رفیق رجوانہ نے کہا کہ ’’تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا، تعلیم و تحقیق کی سہولتیں دیے بغیر معاشرتی ترقی حاصل کرنا ناممکن ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ دور میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے معیاری تعلیم اوراس کی اہمیت کو اجاگر کرنا بے حد ضروری ہے۔

    تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی اور بالخصوص ان کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے حکومتِ پنجاب خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

    آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    رفیق رجوانہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد سے پاک فوج کو ناقابل فراموش کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اس کے علاوہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

     

  • جسٹس (ر) سردار رضا بطور چیف الیکشن کمشنر کیلئے متفقہ طور پر نامزد

    جسٹس (ر) سردار رضا بطور چیف الیکشن کمشنر کیلئے متفقہ طور پر نامزد

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کے تقرری کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس (ر) سردار رضا کو بطور چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لیے متفقہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔

    وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کو تین نام بجھوائے گئے تھے۔ کمیٹی کے چیئرمین رفیق رجوانہ نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کمٹی کو سردار محمد رضا کے علاوہ جسٹس (ر) طارق پرویز اور جسٹس (ر) تنویر احمد خان کے نام بھی بجھوائے گئے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ کمیٹی نے ان ناموں پر بحث اور بغور جائزہ لیا، جس کے بعد متفقہ طور پر سردار محمد رضا کا انتخاب کیا گیا ہے۔ رفیق راجونہ کا کہنا تھا کہ نو منتخب الیکشن کمشنر سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ملک میں آئندہ انتخابات شفاف اور یقینی بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے نیک شگون ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس (ر) سردار محمد رضا کا نام وزیراعظم کو بجھوایا جائے گا، جس کا نوٹیفکیشن وزیراعظم جاری کریں گے۔

    رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی آئین کے عین مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن کی عدم شرکت سے متعلق ایک سوال پر رفیق رجوانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے تینوں نام معتبر قرار دئیے گئے اور کسی کی اجلاس میں غیر حاضری اجلاس کے فیصلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔