Tag: رفیق سلیمان

  • چاول کی برآمدات کا ہدف مشکل نظر آرہا ہے،رفیق سلیمان

    چاول کی برآمدات کا ہدف مشکل نظر آرہا ہے،رفیق سلیمان

    اسلام آباد :رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں چاول کی قیمتیں بھی کم ہیں، جس کی وجہ سے چاول کی برآمدات میں دو ارب ڈالرحصول مشکل ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سالوں میں 4 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ تا ہم موجودہ حالات میں دو ارب ڈالر چاول کی برآمدات کا ہدف مشکل نظرآرہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کا ایک تجارتی وفد اپریل کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا اور فلپائن کے دورے پر روانہ ہو رہا ہے۔

    مذ کورہ دونوں ممالک میں پاکستانی چاول کی برآمد بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات اور تجاویز کا تبادلہ کرے گا،جبکہ دوسرا تجارتی وفد اپریل سعودی عر ب کا دورہ کرے گا۔

    سعودی عر ب پاکستانی چاول کی بہت بڑی مارکیٹ ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی چاول کی بر آمد تنزلی کا شکار ہے۔ تیسرا تجارتی وفد جلد ہی آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کا دورہ کرے گا جو کہ پاکستانی باسمتی چاول کی بڑی مارکیٹ ہیں۔

  • چاول کی ایکسپورٹ متاثرہو نے کا خدشہ ہے،رفیق سلیمان

    چاول کی ایکسپورٹ متاثرہو نے کا خدشہ ہے،رفیق سلیمان

    کراچی: رائس ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سات لاکھ 33ہزار ٹن باسمتی اور 26لاکھ 27ہزارمیٹرک ٹن نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا۔

    رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان نے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک باسمتی چاول تقریباایک لاکھ 97 ہزار میٹرک ٹن اور نان باسمتی چاول چھ لاکھ 24 ہزار میٹرک ٹن برآمد کیا جاچکا ہے لیکن بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث چاول کی ایکسپورٹ متاثرہو نے کا خدشہ ہے۔

    جس سے باسمتی چاول کے کسانوں ،کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ نان باسمتی چاول کے کاشتکاروں اورکسانوں کو نقصان ہو جائے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں او رکاشتکاروں کے ساتھ امتیازی سلوک اپنانے کی بجائے تمام صوبوں کے ساتھ سندھ کے غریب کسانوں اورکاشتکاروں کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔