Tag: رقص

  • ’ایمن کو راحم پر یقین ہونے لگا ہے‘، اشنا شاہ بھی خوشی سے کھل اٹھیں

    ’ایمن کو راحم پر یقین ہونے لگا ہے‘، اشنا شاہ بھی خوشی سے کھل اٹھیں

    معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ڈرامہ ’اے عشق جنون‘ میں ایمن اور راحم کے درمیان سرد مہری پگھلنے پر ایک ویڈیو شیئر کردی۔

    اے آر وائی کی ڈرامہ سیریل اے عشق جنون میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ڈرامے میں ایمن (اشنا) اب راحم (شہریار منور) پر یقین کرنے لگی ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سورج ڈھلنے کا وقت ہے اور بیک گراؤنڈ میں دانے پہ دانہ گانا لگا ہوا ہے جس پر اشنا شاہ رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    ’پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے‘ اشنا شاہ لباس پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    اے عشق جنون کی اداکارہ نے کیپشن نے لکھا کہ اب ایمن بھی راحم کی طرف بڑھنے لگی ہے اور یہ سب نتھیا گلی کے خوبصورت نظاروں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

    اشنا شاہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ‘ایمن مجھ سے زیادہ ضدی نہیں ہے، آجا مرے ڈالے میں بیٹھ جا، بیڈ سین بیڈ سین سلیپنگ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

    خیال رہے کہ اے آر وائی کی ڈرامہ سیریل اے عشق جنون کے سوشل میڈیا ویوز بھی ملینز میں جارہے ہیں، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سعدیہ اختر نے تحریر کی ہے۔

    اے عشقِ جنون کو سکس سگما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور، اشنا شاہ، شجاع اسد، ماہ نور حیدر، محمد احمد، سہیل سمیر، شبیر جان، ارسا غزل، محمود اسلم ودیگر شامل ہیں۔

  • ماہرہ خان کا بھارتی گانے پر دلکش انداز میں رقص، ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کا بھارتی گانے پر دلکش انداز میں رقص، ویڈیو وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی گانے پر دلکش انداز میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ماہرہ خان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کردہ اس ویڈیو میں ”لیلیٰ او لیلیٰ” گانے پر جھومتے اور دلکش انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ماہرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں ان کی شاندار اداکاری اور انرجی مداحوں کو بھا گئی۔

    اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے اپنے بیان ماہرہ خان سے متعلق کہا تھا کہ میری نظر میں ماہرہ خان خوبصورت نہیں۔

    پاکستانی اداکار فردوس جمال نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے ماضی میں کہا تھا کہ ماہرہ خان بوڑھی لگتی ہیں، اُنہیں ڈراموں یا فلموں میں ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار دینے چاہیے لیکن آپ کے اس بیان کے بعد انہوں نے شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے؟

    اس سوال کے جواب پر اداکار فردوس جمال نے کہا کہ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں، میں نے ماہرہ خان کی عُمر سے متعلق حقیقت بتائی تھی، وہ اپنی اصل عُمر کے مطابق بوڑھی عورت ہیں، اگر لوگوں کو ماہرہ خان بظاہر خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہے، ہر کوئی اپنی نظر سے دیکھتا ہے، میری نظر میں وہ خوبصورت نہیں۔

    اداکار فردوس جمال نے کہا کہ میں ایلزبیتھ ٹیلر جیسی اداکاراو?ں کی اداکاری کو دیکھ کر ہی اداکاری کا موازنہ کرتا ہوں اور ہر انسان کا اپنا زاویہ ہوتا ہے، اداکاری اور خوبصورتی سے متعلق میرا اپنا زاویہ ہے، میں اپنی سوچ اور نظریے کے حساب سے چیزوں کو دیکھتا ہوں۔

  • ماہرہ خان کے رقص نے سب کی توجہ حاصل کرلی، ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کے رقص نے سب کی توجہ حاصل کرلی، ویڈیو وائرل

    پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ ماہرہ خان کے رقص نے سب کی توجہ حاصل کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان اپنی اداکاری کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی مشہور ہیں۔

    تاہم ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں قمیص شلوار میں دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو میں انہیں بالی ووڈ کے گانے میں رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ماہرہ خان نے آنجہانی اداکار دیو آنند کی 1951 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی بلاک بسٹر فلم ’ بازی‘ کے گیت ’تدبیر سے بگڑی ہوئی تقدیر‘ پر ڈانس کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ خان پہلے بیٹھے بیٹھے گانے پر ادائیں دیتی دکھیں جس کے بعد انہوں نے ماہرہ خان کھڑے ہوکر گانے کی میوزک پر گیٹار بجانے کی اداکاری کرتے ہوئے جھومنا شروع کردیا اور واپس اپنے مقام پر آکر بیٹھی گئیں۔

    پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’ مجھے اب احساس ہوا کہ میوزک مجھے دنیا سے کہیں دور لے جاتی ہے، میں پرانی ویڈیوز کو دیکھ کر انہیں ڈیلیٹ کر رہی تھی تب ہی مجھے محسوس ہوا کہ یہی تو ہے، میوزک ہی ہے میری خاص چیز‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ خان نے لکھا کہ میں کچھ بھی کر رہی ہوں میوزک آن کردیتی ہوں اور اکثر خود پر قابو نہ رکھ پاتے ہوئے رقص کرنے لگ جاتی ہوں، اسی طرح جب میں اداس ہوتی ہوں یا میرا دل ٹوٹا ہوا ہوتا ہے تو ایک گیت ہی ہے جو مجھے ایک الگ دنیا میں لے جاتے ہیں جس میں بے حد خوش ہوتی ہوں۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ کبھی کبھار میرے میک اپ آرٹسٹ، میرے دوست اور شوہر ایسے وقتوں میں میری ویڈیو ریکارڈ کرلیتے ہیں کیونکہ میرا یہ انداز انکو پیارا اور اور مزاحیہ لگتا ہے اور کبھی کبھار انہیں یہ عام بات لگتی ہے اس لیے وہ نظر انداز کردیتے ہیں جیسے کہ میرے پیچھے بیٹھی سحر نے کیا۔

  • ’سارے تینوں بجلی بجلی کہین‘ ہانیہ عامر کے رقص کی ویڈیو وائرل

    ’سارے تینوں بجلی بجلی کہین‘ ہانیہ عامر کے رقص کی ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں بھارتی گانے پر اپنے دوست کے ہمراہ رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

    شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کی اکثر و بیشتر کوئی نہ کوئی تصویر یا ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ خبروں کی زینت بن جاتی ہیں۔ اس سے قبل ان کی بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ بھی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

    اس بار ہانیہ کی جو ویڈیو منظر عام پر آئی ہے اس میں وہ اپنے دوست موسیقار نایل وجاہت سمیت دیگر کے ہمراہ بھارتی گانے ’بجلی بجلی‘ پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

    ’بجلی بجلی‘ نامی پنجابی گانا ہارڈی سندھو، بی پراک اور پلک تواری نے دو سال قبل ریلیز کیا تھا جو کہ کافی مقبول ہوا تھا۔

    بھارتی گانے پر دوستوں کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کمنٹس میں انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    بیشتر لوگوں نے مذکورہ گانے اور اس پر کیے گئے ڈانس کو زہریلا قرار دیا، تاہم بعض لوگوں نے اداکارہ کے رقص کی تعریفیں بھی کیں۔

    ایک شخص نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس ویڈیو میں ہانیہ عامر کا ڈانس تلاش کر رہے ہیں، وہ کہاں ہے؟ جبکہ بعض صارفین نے اسے سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیا۔

  • بھانجی کی شادی میں شریک ماموں رقص کرتے ہوئے گر کر ہلاک

    بھانجی کی شادی میں شریک ماموں رقص کرتے ہوئے گر کر ہلاک

    بھارت میں ایک درمیانی عمر کا شخص بھانجی کی شادی میں شرکت کے دوران رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا، مذکورہ شخص کی شناخت دلیپ کے نام سے ہوئی ہے۔

    واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص اپنی بھانجی کی شادی میں شریک ہے، اور دلہا اور دلہن کے ساتھ اسٹیج پر رقص کر رہا ہے۔

    پس منظر میں نہایت بلند آواز میں گانے چل رہے ہیں۔

    ڈانس کرتے ہوئے اچانک وہ شخص رکتا ہے اور بے چینی محسوس کرتے ہوئے نیچے بیٹھتا ہے، اس کے بعد اچانک وہ نیچے گرتا ہے اور بے حس و حرکت ہوجاتا ہے۔

    اہلخانہ کے مطابق اسپتال منتقل کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے ہارٹ اٹیک سے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے رقص یا سخت ورزش کے دوران دل کی حرکت رک جانے اور موت واقع ہوجانے کے واقعات خاصے بڑھ گئے ہیں اور طبی ماہرین نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • بس آج کی رات ہے زندگی: گانے پر رقص کرنے والا سرکاری افسر اچانک گر کر دم توڑ گیا

    بس آج کی رات ہے زندگی: گانے پر رقص کرنے والا سرکاری افسر اچانک گر کر دم توڑ گیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک سرکاری افسر رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں ایک تقریب کے دوران سرکاری افسر ڈانس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

    پوسٹل ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سریندرا کمار ڈکشٹ ایک تقریب کے دوران ڈانس کر رہے تھے کہ اچانک گر پڑے اور چل بسے، سریندرا کمار ڈکشٹ کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔

    ٹویٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سریندرا کمار ڈکشٹ ہندی فلموں کے مشہور گانے بس آج کی رات ہے زندگی، کل ہم کہاں، تم کہاں پر ڈانس کر رہے ہیں۔

    ڈانس کرتے کرتے وہ اچانک گر پڑتے ہیں جس کے بعد تقریب میں موجود افراد انہیں سہارا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

    اس سے قبل اندور میں ٹھنڈے موسم کے دوران 16 سالہ لڑکی اسکول میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی تھی۔

    گیارہویں جماعت میں پڑھنے والی ویرندا ٹرپاتھی نامی طالبہ اسکول میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے لیے ریہرسل کرنے گئی تھی جہاں وہ بے ہوش ہو کر گر گئی اور پھر چل بسی۔

  • آئمہ بیگ کی بہنوں اور کزنز کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

    معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی خاندان کی ایک شادی میں رقص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں وہ اپنی بہنوں اور کزنز کے ساتھ رقص کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ کی مذکورہ ویڈیوز خاندان کی ایک شادی میں شرکت کی ہیں جس میں وہ اپنی بہن کومل بیگ اور گھر کے دیگر افراد کے ساتھ شریک ہیں۔

    ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ نے نارنجی اور سبز رنگ کا لہنگا پہن رکھا ہے اور وہ اپنی کزنز اور بہنوں کے ساتھ رقص سے خوب لطف اندوز ہورہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ETrends.pk (@etrendsdotpk)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے ڈانس کی کسی نے تعریف کی تو کسی نے اس ڈانس کو برا قرار دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

    گلوکارہ نے شادی میں شرکت کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

    خیال رہے کہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ رواں برس منگنی کا اعلان کیا تھا تاہم چند ہفتے قبل آئمہ نے رشتہ ختم ہونے کی باضابطہ تصدیق کردی تھی۔

    کچھ روز پہلے دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پر منفی تبصروں کی وجہ سے وہ پریشان ہوگئی تھیں جس کے بعد ان کے گھر والوں نے ان سے موبائل لے لیا تھا۔

  • ناروے ڈانس گروپ کا ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

    ناروے ڈانس گروپ کا ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

    ناروے ڈانس گروپ نے ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کر دی، جو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

    ناروے کے ڈانس گروپ ’دی کوئیک اسٹائل‘ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے، جسے 3 لاکھ سے زائد انسٹاگرام صارفین نے لائک کیا۔

    دی کوئیک اسٹائل نے منگل کے روز یہ رِیل اپ لوڈ کی، جس میں وہ زیب النسا بنگش کے گانے ’مورے سیاں‘ پر ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں، ڈانس گروپ نے صارفین سے پوچھا کہ ’کون دل چسپ لگ رہا ہے؟ ماہرہ خان یا کوئیک اسٹائل۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Quick Style (@thequickstyle)

    واضح رہے کہ دی کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجین بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجین دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا، جس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اس گروپ کو لوگ بہت پسند کر رہے ہیں، اس سے قبل جون میں دی کوئیک اسٹائل کی ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کوک اسٹوڈیو کے گانے ’کناں یاری‘ پر ناچ رہے تھے۔

    @theycallmesakk Annnnnnnd here we go agin on #kaifikhalil song @theycallmesakk @theycallmesakk @theycallmesakk #foryou #fyp #kanayaari #cokestudio #kaifikhalilsongs #thequickstyle #trending #viral ♬ Kana Yaari – Kaifi Khalil & Eva B & Wahab Bugti

  • جان ریمبو کا بیٹے کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

    جان ریمبو کا بیٹے کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکار افضل خان عرف جان ریمبو کی بیٹے کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دونوں اداکار سعود کے ساتھ محو رقص ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو سعود کے بیٹے احسن خان نے پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں اداکار ریمبو اور سعود قاسمی بھی موجود ہیں جو پس منظر میں چلنے والی موسیقی پر رقص کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahsan Khan (@itsahsanrollin)

    مداحوں نے ریمبو کو ان کے بیٹے کے ساتھ دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

    لوگوں نے کمنٹس کر کے تینوں کے ڈانس کی بھی بے حد تعریف کی۔

  • مادھوری بھی علی ظفر کی مداح نکلیں

    مادھوری بھی علی ظفر کی مداح نکلیں

    معروف بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ پاکستانی گلوکار علی ظفر کی مداح نکلیں، علی ظفر کے گانے پر مادھوری کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اور رقاصہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں وہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کے پرانے گانے سن رے سجنیا پر رقص کر رہی ہیں۔

    مادھوری نے ویڈیو پر کیپشن لکھا، تم سے ہی ہم کو پیار ہے۔

    مداحوں نے مادھوری کے رقص کی بہت تعریف کی اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    یاد رہے کہ مادھوری سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اکثر اپنے رقص کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ امریکا میں رقص کا اسکول بھی چلا رہی ہیں۔