Tag: رقہ

  • شامی شہر’’رقہ‘‘میں اتحادی افواج نےداعش کےخلاف گھیراتنگ کردیا

    شامی شہر’’رقہ‘‘میں اتحادی افواج نےداعش کےخلاف گھیراتنگ کردیا

    دمشق : شام میں اتحادی افواج کی مدد سے کرد اور عرب فورسز نے داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رقہ کے قریبی گاؤں کو آزادکرالیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی اتحاد کی مدد کےساتھ شامی حزب اختلاف نے داعش کے خلاف پیش قدمی کرتے ہوئے رقہ کے قریبی گاؤں پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

    سیریئن ڈیموکریٹک فورس کےاتحاد نے ’’فرات کاغصہ‘‘ کےنام سے رقہ کی آزادی کےلیے آپریشن کاآغاز رواں ہفتے کیا تھا۔حزب اختلاف کےاتحاد میں شامی کرد اور عرب گروہ بھی شامل ہیں۔

    شام کے شہر رقہ کو داعش کا دارالحکومت سمجھا جاتا ہے جہاں دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اورتربیتی مراکز چلاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں:شامی شہر ’’رقہ‘‘ پر فضائی حملوں میں20افراد جاں بحق

    یاد رہےکہ دو روز قبل امریکہ کی اتحادی افواج نے داعش کے گڑھ ’’رقہ‘‘ میں ایک دیہات پر فضائی حملے کیےتھے جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:امریکی اتحادی افواج کا شامی شہر’’رقہ‘‘میں آپریشن کا اعلان

    واضح رہے کہ رواں ہفتے شام میں داعش کے خلاف عرب افواج نےشام کے شہر ’’رقہ‘‘ میں دوباہ کنٹرول حاصل کرنےکے لیے داعش کے خلاف آپریشن کا اعلان کیاتھا۔

     

  • شامی شہر ’’رقہ‘‘ پر فضائی حملوں میں20افراد جاں بحق

    شامی شہر ’’رقہ‘‘ پر فضائی حملوں میں20افراد جاں بحق

    دمشق: امریکہ کی اتحادی افواج نے داعش کے گڑھ ’’رقہ‘‘ میں ایک دیہات پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سیئرین آوبزویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی اتحادی افواج کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملوں میں 20 معصوم شہری جاں بحق ہوئے جن میں 6خواتین اور 1بچہ بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب اتحادی افواج کرنل جان ڈورین نے رقہ میں اتحادی افواج کی جانب سے منگل کےروز 7فضائی حملے کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے ان میں شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

    کرنل جان کے مطابق اس کارروائی میں 6 یونٹس نے حصہ لیا اور داعش کی تین چوکیوں،گاڑی اور بم بنانے والی فیکٹری کو تباہ کردیا۔

    خیال رہے کہ کرد عرب اتحادی افواج اور شام کی افواج نے فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات مسترد کر دی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل شامی افواج نے کہا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کا رقہ سے نام ونشان مٹانے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔اتحادی افواج نے رقہ سے 40 کلومیٹر شمال میں شدت پسندوں کے خلاف فضائی حملے کیے گئے۔

    شام کی افواج کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے سے 200 خاندان نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں:امریکی اتحادی افواج کا شامی شہر’’رقہ‘‘میں آپریشن کا اعلان

    واضح رہے کہ رواں ماہ 7 نومبر کو عرب افواج نےشام کے شہر ’’رقہ‘‘ میں دوباہ کنٹرول حاصل کرنےکے لیے داعش کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا تھا۔

  • امریکی اتحادی افواج کا شامی شہر’’رقہ‘‘میں آپریشن کا اعلان

    امریکی اتحادی افواج کا شامی شہر’’رقہ‘‘میں آپریشن کا اعلان

    دمشق: کرد اور عرب افواج نےشام کے شہر ’’رقہ‘‘ میں دوباہ کنٹرول حاصل کرنےکے لیے داعش کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا ہے جس میں انہیں امریکی اتحادیوں کی فضائیہ کی جانب سے مدد حاصل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کرد اور عرب افواج نے عام شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے مقامات سے دور رہیں جہاں داعش کے جنگجو موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ شام کے شہر رقہ میں یہ آپریشن ایسےوقت میں کیا جارہاہےجب عراق میں داعش کے مضبوط گڑھ موصل میں امریکی اتحاد میں شامل عراقی فوج آپریشن کررہی ہے۔

    مزید پڑھیں:داعش کے جنگجوزندگی چاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں،عراقی وزیراعظم

    یاد رہے کہ شام کے شہر رقہ پر داعش نے 2013 میں صدر بشار الاسد کے مخالف باغیوں سے قبضہ حاصل کیا تھااور 2014 میں داعش کی جانب سے خلافت کا اعلان کرنے کے بعد سےدارالحکومت قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایک اندازے کےمطابق اس وقت شام کے شہر رقہ میں تقریباََ ڈھائی لاکھ سے پانچ لاکھ شہری اس شہر میں رہائش پذیر ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ داعش کی جانب سے ان شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر اتحادی افواج کے خلاف استعمال کیا جاسکتاہے۔