Tag: رمشا خان

  • رمشا خان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    رمشا خان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رمشا خان نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں، اداکارہ کی سالگرہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    رمشا خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے ان ستاروں میں ہوتا ہے، جن کے لیے کہا جاتا ہے کہ’’آئے اور چھاگئے‘‘۔ وہ ایک ایسی اداکارہ ہیں جن کی جاندار اداکاری مدمقابل اداکاروں کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔

    رمشا نے نہ صرف اداکاری کے میدان میں اپنے جوہر دکھائے ہیں بلکہ اپنے مختصر کیریئر کے دوران وہ بطور ماڈل اور وی جے کے فرائض بھی نبھاچکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

    مذکورہ تصاویر میں اداکارہ کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اپنی 31ویں سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رمشا خان نے سوال کیا کہ ’برتھ ڈے گرل کون ہے؟ مداحوں نے دل چسپ جوابات دیے اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    یہ پڑھیں: کیا رمشا خان شوبز کو خیرباد کہہ رہی ہیں؟

    خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں “عشقیہ، ”صنف آہن“ و دیگر شامل ہے۔

  • جو عزت نہ دے اسے زندگی سے نکال دیتی ہوں: رمشا خان

    جو عزت نہ دے اسے زندگی سے نکال دیتی ہوں: رمشا خان

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ جو عزت نہ دے انہیں میں زندگی سے نکال دیتی ہوں۔

    رمشا خان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے نے اپنے کیریئر کا آغاز تھورا جی لے نامی فلم سے کیا جس میں اداکار بلال عباس خان نے اس پروجیکٹ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔

    رمشا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی، اداکارہ نے اداکاری شروع کرنے کے سوال پر بتایا کہ انہیں اداکاری کرنے کا کوئی شوق نہیں تھا، وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں۔

    رمشا خان نے کہا کہ والدہ نے میری تنہا پرورش کی، جس کی وجہ سے میری والدہ مجھے کوئی نہ کوئی کام کرنے کا کہتی رہتی تھیں لیکن میں گھر میں سارا دن فون پر آن لائن گیمز کھیلتی رہتی تھی۔

    اداکارہ نے کہ ہر وقت گیم کھیلنے سے تنگ آکر میری والدہ نے مجھے کوئی نہ کوئی کام کرنے کا کہا، جس پر امیں نے ایک ٹیلنٹ ایجنسی میں جاکر آڈیشن دیا، جہاں مجھے اشتہارات کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

    رمشا خان نے اس انٹر ویو میں تعلقات اور دوستی سے متعلق سوال کے جواب میں اپنے واضح اصولوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو دوسری بار موقع ضرور دیتی ہوں، خاص طور پر اگر اُن سے کوئی غلطی ہو جائے، لیکن اگر کوئی شخص میری بے عزتی کرے، تو میں اُسے اپنی زندگی سے مکمل طور پر نکال دیتی ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں لوگوں کو غلطیوں پر معاف کر دیتی ہوں، لیکن بے عزتی میرے لیے ناقابلِ برداشت ہے، جھوٹ بولنا اور دھوکا دینا بھی اسی زمرے میں آتا ہے، ایسے لوگوں کے لیے میری زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)

  • رمشا خان کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

    رمشا خان کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمشا خان نے چند تصاویر کا کولاج شیئر کیا جس میں انہیں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایک تصویر میں وہ ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں سڑک پر مسکراتے ہوئے پوز دے رہی ہیں، رمشا خان کو گاڑی میں مغربی لباس میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)

    رمشا خان نے بتایا کہ جب انہوں نے فون کو کلین کرنا چاہتا تو یہ تصاویر سامنے آئیں۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)

    اس سے قبل انٹرویو میں رمشا خان نے کہا تھا کہ اگر شادی ہوگئی تو پھر ڈرامہ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اب یہ بندے پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اپنے کام کو کس انداز میں دیکھتا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ڈرانہ انڈسٹری میں باقیوں سے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ مجھے ابتدا ہی میں ٹی وی اسکرین کے مین سپر اسٹارز کے ساتھ کام کا موقع مل گیا۔

    خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہین۔ جن میں “عشقیہ، ”صنف آہن“ ودیگر شامل ہے۔

  • ’لوگ جو سمجھنا چاہیں سمجھیں‘ احد رضا کا افواہوں پر بات کرنے سے انکار

    ’لوگ جو سمجھنا چاہیں سمجھیں‘ احد رضا کا افواہوں پر بات کرنے سے انکار

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے رمشا خان کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر بات کرنے سے صاف انکار کردیا۔

    اداکار احد رضا میر سے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی افواہوں سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں لب کشائی نہیں کی اور کہا کہ لوگ جو سمجھنا چاہیں سمجھیں۔

    میزبان نے اداکارہ رمشا خان کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر آپ کی تصاویر سامنے آتی ہیں جس پر مداح کے ذہنوں میں یہ خیال آنے لگتا ہے کہ کیا یہ سنگل ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ کیا آپ ان سوالات پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

    جواب احد رضا میر نے کہا میں بور قسم کا انسان ہوں، مجھے نہیں لگتا لوگوں کو میری زندگی کے بارے میں جاننے میں دلچسپی ہوگی، میں چاہتا ہوں میری زندگی نجی رہے اورلوگ وہی سمجھتے ہیں جو وہ سمجھنا چاہیں۔

    اداکار نے مزید کہا مجھے نہیں لگتا کہ میری کسی تصویر یا سوشل میڈیا پوسٹ پر مجھے کسی کو بھی وضاحت دینے کی کوئی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔

    بعدازاں 2022 میں خبریں سامنے آئیں کہ سجل اور احد کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن ان افواہوں پر دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، نہ ہی سجل اور نہ ہی احد رضا میر نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی۔

  • ’رمشا خان، کبریٰ خان اور نازش جہانگیر کو اداکاری نہیں آتی‘

    ’رمشا خان، کبریٰ خان اور نازش جہانگیر کو اداکاری نہیں آتی‘

    پاکستان کے معروف اداکار اظفر علی نے اداکارہ رمشا خان، کبریٰ خان اور  نازش جہانگیر کی اداکاری سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کے معروف اداکار اظفر علی اور مانی کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نجی ٹی وی شو میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں میزبان نے ان سے مختلف سوالات کیے۔

    میزبان نے سوال پوچھا کہ اداکارہ رمشا خان، کبریٰ خان اور نازش جہانگیر میں سے کس کو اداکاری نہیں آتی جس کا جواب دیتے ہوئے اظفر علی نے کہا کہ تینوں کو اداکاری نہیں آتی۔

    اظفر علی نے کہا کہ تینوں کو ایکٹنگ کرنا آسکتی ہے اگر یہ تھیٹر وغیرہ کر لیں یا کچھ ایسا کریں جس سے ایکٹنگ کی تھوڑی ٹریننگ ہو جائے، جب بھی ہم ان کا کام دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں یہ جملے پھینک رہی ہے انہیں معلوم نہیں جملے کو کہاں کیسے بولنا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • رمشا خان کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    رمشا خان کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ رمشا خان کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمشا خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    رمشا خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے دل کی ایموجی بنائی۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    رمشا خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 28 لاکھ سے زائد ہے، اداکارہ انسٹاگرام پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکار علی عباس میرے فرسٹ کزن ہیں اور وہ میری سگی خالہ کے بیٹے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں مجھ سمیت سب بچے علی عباس سے بہت ڈرتے تھے، وہ مجھے اور میری چھوٹی بہن کو بہت ڈراتے تھے اور کہتے تھے کہ یہاں پر بھوت ہے، اس وقت ان کے ذہن میں یہ ہوتا تھا کہ کراچی سے آئے ہیں آؤ ذرا ان کو ڈراتے ہیں۔

    رمشا خان نے بتایا تھا کہ جب ڈرامے کے سیٹ پر علی عباس سے سامنا ہوا تو اندازہ ہوا کہ وہ بہت ہی خوش مزاج شخص ہیں۔

    واضح رہے کہ رمشا خان، علی عباس کے ساتھ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’عشقیہ‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • اداکارہ رمشا خان نے شوبز چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

    اداکارہ رمشا خان نے شوبز چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

    کراچی: پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق  ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی رمشا خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بعد وہ شوبز کو خیرباد کہہ دیں گی۔

    رمشا خان نے کہا کہ میں نے انڈسٹری میں کامیاب پانچ سال گزارے ہیں اور اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی لیکن شادی کے بعد میرے لیے کیریئر جاری رکھنا ناممکن ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اداکاری ہمیشہ سے میرا انتخاب رہا ہے، جب میں انڈسٹری میں قدم رکھا تو میری نجی زندگی متاثر ہوئی اور اہل خانہ کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔

    [bs-quote quote=”انڈسٹری میں قدم رکھا تو نجی زندگی متاثر ہوئی اور اہلخانہ کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    رمشا کے مطابق انہیں گھریلو کاموں میں دلچسپی نہیں ہے لیکن وہ اب مختلف مزے مزے کی اشیاء بنانا سیکھ رہی ہیں تاکہ شادی کے بعد انہیں ان سب چیزوں پر عبور حاصل ہوجائے۔

    واضح رہے کہ رمشا خان نے ناصرف متعدد ڈراموں میں کامیاب اداکاری کی بلکہ اے آر وائی ڈیجیٹل میں حالیہ ان کا ڈرامہ ’کیسا ہے نصیباں‘ میں مداحوں کی جانب سے ان کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا، ڈرامے میں اداکارہ کے ساتھ منیب بٹ نے منفی کردار ادا کیا تھا۔

    ڈراموں کے لیے رمشا نے 2017 میں ایک فلم ’تھوڑا جی لے‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    رمشا خان کا نئی آنے والی فلم ’سپر اسٹار‘ ہے جو عید الاضحیٰ پر بڑے پردے کی زینت بنے گی، فلم میں ماہرہ خان اور بلال اشرف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔