Tag: رمضان

  • رمضان کا آخری عشرہ، دنیا بھر سے مسلمان مقبوضہ بیت المقدس رخ کرنے لگے

    رمضان کا آخری عشرہ، دنیا بھر سے مسلمان مقبوضہ بیت المقدس رخ کرنے لگے

    رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہوتے ہی دنیا بھر سے مسلمان قبلہ اول مقبوضہ بیت المقدس کا رخ کر رہے ہیں۔

    غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے زیر قبضہ بیت المقدس کا اسلام میں اہم مقام ہے۔ یہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی اسرائیلی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر کے مسلمان مقبوضہ بیت المقدس کا رخ کر رہے ہیں۔

    گزشتہ چند روز کے دوران ایک لاکھ سے زائد مسلمان مقبوضہ بیت المقدس میں نماز عشا اور تراویح ادا کر چکے ہیں اور زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    ہرسال رمضان کے آخری عشرے میں بڑی تعداد میں مسلمان مسجد اقصیٰ میں اعتکاف اورعبادات کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

    رمضان کا آخری جمعے (جمعۃ الوداع) کو "یوم القدس” کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ کا انتظام اردن کی حکومت کے پاس ہے جبکہ مسجد اقصیٰ کے اطراف سکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیل کے پاس ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/tawaf-kaba-during-rain/

  • اسرائیل نے ماہ رمضان کو غزہ والوں کے لیے درد ناک بنا دیا

    اسرائیل نے ماہ رمضان کو غزہ والوں کے لیے درد ناک بنا دیا

    اسرائیل نے ماہ رمضان کو غزہ والوں کے لیے درد ناک بنا دیا ہے، سیکڑوں شہید، ہزاروں زخمی، لاکھوں دربدر ہیں لیکن بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے میں ناکام رہی ہے۔

    اسرائیلی بمباری نے غزہ والوں کو ایک بار پھر دربدر کر دیا ہے، اسرائیلی جارحیت کے باعث لاکھوں افراد دربدر ہو گئے، صہیونی فورسز نے لاکھوں افراد کو شمالی اور جنوبی غزہ خالی کرنے کی دھمکی دے دی۔

    فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہاں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، خان یونس میں اسرائیلی فورسز نے خیموں پر بم برسائے، جس میں ماں اور بیٹا شہید ہو گئے، بیٹے کی لاش اٹھائے والد کہتے ہیں میرا سب کچھ ختم ہو گیا۔


    اسرائیلی فوج کا اقوام متحدہ کے کارکن کی ہلاکت کی ذمہ داری لینے سے انکار


    ملبے تلے دبے افراد کو نکانے کے لیے غزہ والے بے بس ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سامان نہیں ہے جس کی مدد سے وہ لوگوں کو نکال سکیں۔

    ادھر صہیونی فوجی طیاروں سے پرچے پھینک رہے ہیں، اور جنوبی اور شمالی غزہ خالی کرنے کو کہہ رہے ہیں، کچھ لوگ پیدل تو کچھ لوگ گاڑیوں اور گدھا گاڑیوں پر سامان اٹھائے جائے امان کے لیے میلوں کا سفر طے کر رہے ہیں۔

  • رمضان کا آخری عشرہ: روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نماز کا شیڈول جاری

    رمضان کا آخری عشرہ: روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نماز کا شیڈول جاری

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ کل سے شروع ہو رہا ہے مسجد نبوی انتظامیہ نے ریاض الجنہ میں نماز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

    مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک اختتام کی جانب گامزن ہے۔ سعودی عرب میں کل سے اس کا آخری عشرہ شروع ہو رہا ہے۔ دنیا بھر سے زائرین کی کثیر تعداد میں آمد کے باعث مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے آخری عشرے میں روضہ انور ﷺ پر حاضری اور ریاض الجنہ میں نماز کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    ادارہ امور حرمین شریفین کے جاری شیڈول کے مطابق مرد نمازیوں ک لیے روضہ شریفہ کی زیارت کا آغاز صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک ہوگا۔

    مرد زائرین کے لیے دوسرے مرحلے میں رات 11 بجے سے 12 تک اور تیسرا مرحلہ صبح کے 2 سے 5 بجےتک ہوگا۔

    اس کے علاوہ خواتین زائرین کے لیے صبح 6 سے 11 بجے تک روضہ رسول ﷺ پر حاضری اور ریاض الجنہ میں نماز کے لیے وقت مقرر ہے۔

    ادارہ امور حرمین کا مزید کہنا ہے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نسک پورٹل کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کا مقصد اذدھام پر قابو پانا اور زیادہ سے زیادہ زائرین کو نوافل ادا کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    یاد رہے روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطاً ہر وزیٹر کو دس منٹ ملتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/video-imam-kaabas-heartfelt-collective-prayer-for-palestinian-victory/

  • رمضان میں بھکاریوں کی چاندی، 28 ہزار روپے فی گھنٹہ کمانے لگے!

    رمضان میں بھکاریوں کی چاندی، 28 ہزار روپے فی گھنٹہ کمانے لگے!

    رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پیشہ ور بھیک مانگنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے اور وہ فی گھنٹہ 28 ہزار روپے تک کما رہے ہیں۔

    دنیا بھر میں مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان المبارک جاری ہے۔ اس ماہ میں جہاں مسلمان روزہ رکھنے کے ساتھ عبادات کا سلسلہ بڑھا دیتے ہیں، وہیں راہ خدا میں دل کھول کر خرچ کرتے ہوئے صدقہ اور خیرات کرتے ہیں۔

    ماہ رمضان پیشہ ور بھکاریوں کے لیے کمائی کا ایسا سیزن بن گیا ہے کہ وہ فی گھنٹہ ہزاروں روپے کمانے لگے ہیں۔

    پاکستان کے ساتھ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات بھی پیشہ ور بھکاریوں کے لیے جنت بن جاتے ہیں۔ یو اے ای میں شارجہ پولیس نے بتایا ہے کہ بھکاری ایک گھنٹے میں 367 درہم (پاکستانی لگ بھگ 28 ہزار روپے) تک کما رہے ہیں۔

    امارات الیوم کے مطابق اماراتی پولیس نے اس حوالے سے ایک مشق کی جس میں ایک اہلکار کو بھکاری بنا کرسڑکوں پرگھمایا۔ اس نقلی بھکاری نے صرف ایک گھنٹے میں 367 امارتی درہم بھیک میں حاصل کیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شخص سڑک پر بھیک مانگ رہا ہے،راہگیر اس کی مدد کے لیے رقم دے رہے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے افراد کو رقم نہ دیں بلکہ مستند فلاحی اداروں کے ذریعے عطیات دیں۔

    اماراتی پولیس نے اپنے آگہی بیان میں کہا ہے کہ پیشہ ور گداگر ماہ رمضان کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ لوگ خیرات ایسے اداروں کو دیں جو حقیقی ضرورت مندوں کی امداد کے کام کرتی ہیں تاکہ دی گئی رقم پیشہ ور گداگروں کے ہاتھوں میں نہ جائے۔

  • برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ: رمضان میں لذیذ کھانوں کی بہار، ویڈیو رپورٹ

    برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ: رمضان میں لذیذ کھانوں کی بہار، ویڈیو رپورٹ

    کراچی فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ جہاں دیسی فاسٹ فوڈ ہو یا باربی کیو سب ملتا ہے، چٹ پٹے کھانوں کے باعث یہ اسٹریٹ پورے پاکستان میں بہت مشہور ہے، مگر رمضان المبارک میں افطاری کے لئے یہاں بہت کچھ اسپیشل دستیاب ہوتا ہے۔

    عام دنوں میں بھی فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر لذید کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے لوگ دور دور سے آتے ہیں، مگر یہاں کی رونق رمضان المبارک میں بہت ہی منفرد ہوتی ہے، یہاں پر کئی طرح کے افطار کے آئمنز دستیاب ہوتے ہیں۔

    فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ کے مشہور عربی پراٹھے اور مشہور میٹھے ٹھنڈے دہی بڑے ذائقے میں اپنی مثال آپ ہیں، انہیں لوگ دور دور سے خریدنے کے لئے آتے ہیں، افطار کے وقت یہاں بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔

    یہاں کا مشہور انڈے والا بن کباب بھی ذائقے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا، لوگ دور دور سے اسے کھانے کے لئے آتے ہیں، اسے کوئلے پر بنایا جاتا ہے، اس کے ساتھ موجود پودینے کی چٹنی انتہائی لذید ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ گرم گرم سموسے، پکوڑے، جلیبیاں بھی بہت ذائقے دار ہوتی ہیں۔

    رمضان المبارک کے علاوہ عام دنوں میں بھی فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر عوام کا رش رہتا ہے اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہتا ہے۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • رمضان میں عوام  کو 10 ہزار روپے کیش  دینے کے حوالے سے اہم خبر

    رمضان میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دینے کے حوالے سے اہم خبر

    پشاور : رمضان پیکج کے تحت عوام کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے 10 ارب 20 کروڑروپےجاری کردیے ، محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم محکمہ سماجی بہبود کے اکاؤنٹ منتقل کردی۔

    پیکج کےتحت 10لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے ، کےپی حکومت نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔

    پیکج کیلئے خاندانوں کاانتخاب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نےکیا، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ،عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کےحوالے کردی ہیں۔

    یاد رہے جنوری میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس میں ماہ رمضان کیلیے اقدامات پر غور کیا تھا اور کہا تھا کہ ہر حلقے میں 5 ہزار غریب خاندانوں کو 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی ایم ہاؤس میں سیل قائم ہوگا، جہاں سے رمضان ریلیف اقدامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    مفت سولر پینل اسکیم :اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

  • رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی ﷺ میں تقریباً ایک کروڑ نمازیوں کی آمد

    رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی ﷺ میں تقریباً ایک کروڑ نمازیوں کی آمد

    رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ جاری ہے پہلے عشرے میں ایک کروڑ کے قریب نمازیوں نے مسجد نبوی ﷺ آنے کی سعادت حاصل کی۔

    دنیا بھر میں رمضان المبارک کا مہینہ عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس ماہ مقدس میں عمرہ زائرین کی تعداد بھی معمول سے کئی گنا زائد بڑھ جاتی ہے اور سعودی عرب کے قرب وجوار سے لوگ رمضان المارک کی پرکیف ساعتوں کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ گزارنے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبوی ﷺ کے اندر، صحن اور چھتوں پر نمازیوں کی تعداد 9,705,341 تک پہنچ گئی۔

    مسجد نبوی کی نگران اتھارٹی نے ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی اور اطراف کے راستوں پر نگرانی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن کا مقصد زائرین اور نمازیوں کی آمد ورفت میں سہولت فراہم کرتے ہوئے مسجد نبوی ﷺ کی راہداریوں تک رسائی کی سہولت فراہم کی ہے۔

    مسجد نبوی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار اور خادمین نمازیوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے موجود ہیں۔

  • پاکستان پوسٹ رمضان میں مستحقین کو رقم گھر پہنچانے کی ذمہ داری کیوں پوری نہ کرسکا؟

    پاکستان پوسٹ رمضان میں مستحقین کو رقم گھر پہنچانے کی ذمہ داری کیوں پوری نہ کرسکا؟

    اسلام آباد: پاکستان پوسٹ نے رمضان میں مستحقین کو رقم گھر پہنچانے کی ذمہ داری کیوں پوری نہیں کی؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں اس کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

    قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان میں مستحقین کو گھروں میں رقم دینے کا اعلان کیا تھا، اور رقم کی تقسیم کے لیے ٹاسک پاکستان پوسٹ کو دیا گیا، تاہم وہ پنجاب حکومت کے اس منصوبے کی انجام دہی میں ناکام رہی۔

    اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے حکام نے بتایا کہ رقم تقسیم کرنے کے لیے دیے گئے بعض ایڈریسز ٹھیک نہیں تھے، نیز ہم نے اسٹیک ہولڈر کے ساتھ میٹنگ میں کہا تھا کہ ایک دن میں رقم تقسیم نہیں ہو سکتی، کبھی ایڈریس کا مسئلہ ہوتا ہے کبھی فون نمبر بند جاتا ہے۔

    پاکستان پوسٹ حکام کے مطابق اس منصوںے کے پہلے روز 53 ہزار پے آڈر ملے، لیکن پے آڈر کے بارکوڈ میں ٹیکنیکل مسئلہ پیدا ہو گیا، ہماری طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی، پنجاب میں عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی تھیں، تاہم 4 روز بعد ہی ہم سے ادائیگیوں کا یہ منصوبہ واپس لے لیا گیا۔

    اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی

    دریں اثنا، چیئرمین کمیٹی پرویز رشید نے ایک اور نکتے پر بات کرتے ہوئے کہا پاکستان پوسٹ حکام کریم آغا خان کا ٹکٹ جاری کر کے 80 کروڑ کما سکتی تھی، چیمپئینز ٹرافی کے موقع پر بھی ڈاک ٹکٹوں کا اجرا کر کے منافع حاصل ہو سکتا تھا۔

    پاکستان پوسٹ کی صورت حال کے بارے مین سینیٹر پرویز رشید نے ماضی کی یاد دلائی، اور کہا 70 اور 80 کی دہائی کے ڈاک ٹکٹ کی کوالٹی بہت اچھی تھی، پرانے ڈاک ٹکٹوں کا آرٹ ورک بھی بہت اچھا تھا۔ جس پر سینیٹر کامل علی آغا نے بھی کہا ’’پہلے ڈاکیا کے پاس ایک سائیکل اور سیکیورٹی ہوتی تھی، آج آپ ڈاکیا کو کیا دیتے ہیں، ڈاکیا کے پاس آج وردی بھی نہیں۔‘‘

    کامل علی نے پاکستان پوسٹ کے حکام سے کہا کہ پرائیویٹ کمپنیوں کی کمائی بہت زیادہ اور آپ کا ادارہ خسارے میں ہے، پاکستان پوسٹ تنزلی کا شکار کیوں ہے؟ اس پررپورٹ پیش کریں۔

  • رمضان میں مسجد الحرام آنے والے معذور زائرین کے لیے اہم خبر

    رمضان میں مسجد الحرام آنے والے معذور زائرین کے لیے اہم خبر

    ہر سال رمضان المبارک میں زائرین کی مسجد الحرام آمد بڑھ جاتی ہے امسال امور حرمین شریفین ادارے نے معذور زائرین کیلیے نئی سہولتیں فراہم کی ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے نگراں ادارے ’صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین‘ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں معذور افراد کے لیے نماز کے الگ کمرے اور خصوصی دروازے مختص کر دیے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں معذوروں اور معمر افراد کے لیے جدید ترین سہولیات اور خدمات سے آراستہ نماز ہال فراہم کیے ہیں جہاں پرانہیں قرآن پاک کے نسخے اور زمزم کا پانی بھی فراہم کیا گیا ہے۔

    محکمہ امور حرمین نے معذور مردوں کے لیے پہلی منزل گیٹ 91 کے بالمقابل، پہلی منزل الشبیکہ پل کے سامنے، گیٹ نمبر 68، جنوبی اسکوائر (اجیاد پل) کو نماز کی جگہ، مغربی اسکوائر (الشبیکہ) ، تیسری سعودی توسیعی اور اسکوائر 23، جی 23 میں نماز کے دو ہال معذور افراد کے لیے مختص ہیں۔

    گراؤنڈ فلور پر گیٹ 88، پہلی منزل پر گیٹ 65، الشبیکہ، نماز ہال 15 جو مطاف کے سامنے واقع ہے اور جنوبی صحن (اجیاد پل) کا نماز ہال، مغربی صحن (الشبیکہ) کا نماز ہال اور مشرقی صحن کا نماز ہال تمام معذور خواتین کے لیے مختص ہے۔

    صدارت عامہ ریمپ کے رمضان میں مسجد الحرام آنے والے زائرین کے لیے اہم خبر
    ہر سال رمضان المبارک میں زائرین کی مسجد الحرام آمد بڑھ جاتی ہے امسال امور حرمین شریفین ادارے نے معذور زائرین کیلیے نئی سہولتیں فراہم کی ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے نگراں ادارے ’صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین‘ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں معذور افراد کے لیے نماز کے الگ کمرے اور خصوصی دروازے مختص کر دیے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں معذوروں اور معمر افراد کے لیے جدید ترین سہولیات اور خدمات سے آراستہ نماز ہال فراہم کیے ہیں جہاں پرانہیں قرآن پاک کے نسخے اور زمزم کا پانی بھی فراہم کیا گیا ہے۔

    محکمہ امور حرمین نے معذور مردوں کے لیے پہلی منزل گیٹ 91 کے بالمقابل، پہلی منزل الشبیکہ پل کے سامنے، گیٹ نمبر 68، جنوبی اسکوائر (اجیاد پل) کو نماز کی جگہ، مغربی اسکوائر (الشبیکہ) ، تیسری سعودی توسیعی اور اسکوائر 23، جی 23 میں نماز کے دو ہال معذور افراد کے لیے مختص ہیں۔

    گراؤنڈ فلور پر گیٹ 88، پہلی منزل پر گیٹ 65، الشبیکہ، نماز ہال 15 جو مطاف کے سامنے واقع ہے اور جنوبی صحن (اجیاد پل) کا نماز ہال، مغربی صحن (الشبیکہ) کا نماز ہال اور مشرقی صحن کا نماز ہال تمام معذور خواتین کے لیے مختص ہے۔

    صدارت عامہ ریمپ کے ذریعے گاڑیوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ واضح ہدایات اور نشانات سے لیس خصوصی راستوں کے ساتھ اس نے ایسے راستے اور نشانیاں بھی لگائی ہیں جو معذوروں اور بوڑھوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے مقامات کو واضح کرتی ہیں، اور انہیں مفت دستی اور الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں۔

     

  • حرمین شریفین میں رمضان کا پہلا جمعہ، لاکھوں فرزندان اسلام کی شرکت

    حرمین شریفین میں رمضان کا پہلا جمعہ، لاکھوں فرزندان اسلام کی شرکت

    سعودی عرب میں حرمین شریفین میں رمضان کے پہلے جمعہ کی نماز لاکھوں فرزندان اسلام نے خشوع و خصوع سے ادا کی اور بیشتر وقت عبادت میں مصروف رہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بے مثال اقدامات کئے گئے تھے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کے اندر اور بیرونی صحنوں میں جمعے کو صبح سے ہی انتظامات مکمل کرلیے تھے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اطمینان سے نماز ادا کرسکیں۔

    حرمین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آنے والوں کی سہولت کے لیے 11 ہزار سے زائد کارکنوں کو تعینات کیا گیا تھا جو زائرین کی رہنمائی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھی انتظامیہ نے زائرین کی بڑی تعداد کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے تھے، مسجد کے بیرونی صحنوں، برآمدوں اور چھت پر بھی نماز ادا کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں حرمین انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو بے مثال طبی خدمات کی فراہمی جاری ہے، بیرونی ممالک سے آنے والوں کے لئے مقدس شہروں میں بہترین طبی سہولتوں کے ساتھ دواخانے موجود ہیں۔

    سعودی ہلال الاحمر نے ”کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائس“ مسجد الحرام کے 15 مقامات پرنصب کردی ہیں، تاکہ طبی ٹیمیں بلا کسی تاخیر کے فرسٹ ایڈ کی فراہمی ممکن بنا سکیں۔

    ماہ رمضان میں عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچتے ہیں، ان کی دیکھ بھال اور انہیں فوری صحت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہلال الاحمر کی ٹیمیں ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں۔

    مسجد الحرام میں امام کے لیے 4 اقسام کی جائے نماز کیوں استعمال ہوتی ہیں؟

    مسجد الحرام میں ہلال الاحمر کے متعدد یونٹس موجود ہیں جبکہ زیادہ رش والے مقامات پر بھی ہنگامی امدادی ٹیمیں مکمل طبی امدادی سامان کے ساتھ زائرین کی خدمت کے لئے چوکس رہتی ہیں۔