Tag: رمضان المبارک کے آغاز

  • صدر مملکت کی رمضان المبارک  کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

    صدر مملکت کی رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری نے رمضان کے رحمتوں اور مغفرتوں سےبھرپور مہینے کے آغاز پر پاکستانی قوم کومبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں رمضان کے رحمتوں اور مغفرتوں سےبھرپور مہینے کے آغاز پر پاکستانی قوم کومبارکباد دی۔

    صدرمملکت کا کہنا تھا کہ رمضان ہمیں اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اوربندگی میں سرشار ہونے کا موقع دیتا ہے، رمضان ہمیں ایک مثالی مسلمان بننےکاسنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ مسلمان اس مہینےمیں احکامات ِالٰہی پرعمل کرکےعبادات میں مصروف ہوجاتےہیں ، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر روزے اس لیے فرض کیے تاکہ وہ پرہیزگاربن سکیں، روزہ اللہ کےحکم پربھوک،پیاس برداشت کرنےکیساتھ تمام منکرات سے بچنے کا نام بھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیبت،گالم گلوچ،مکروفریب،رشوت،سودخوری سےبچ کرہی تقوی کاحصول ممکن ہے، ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ اوربدنظری جیسےگناہوں سے بچ کر تقویٰ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    صدر مملکت نے پیغام میں کہا کہ رمضان امت کے درمیان ہمدردی، ایثار، اخوت اور بھائی چارےکاپیغام لےکرآتاہے، معاشرے کے غربا، مساکین، نادار اور کمزور طبقات کا احساس کرکے ان کی مددکریں اور مخیرحضرات بڑھ چڑھ کر زکوٰۃ و صدقات اور خیرات ادا کریں، غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مالی مدد کریں ، اس سلسلےکو سارا سال جاری رکھیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام ِ عالم اورمسلم امہ مظلوم فلسطینیوں کی بھی مددکریں، دنیا،مسلم امہ غزہ میں جنگ بندی اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ، دعاہے اللہ ہمیں رمضان کی برکتوں،فضیلتوں سےمستفیدہونےکی توفیق عطافرمائے۔

  • پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ ماہرین نے بتادیا

    پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ ماہرین نے بتادیا

    پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا اور پہلا روزہ کس دن ہوگا اس حوالے ماہرین کی پیشگوئی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں رحمتوں اور برکتوں والے ماہ رمضان المبارک شروع ہونے میں2 ماہ سے کم عرصہ ہی باقی رہ گئے ہیں۔

    ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگا۔

    چاند کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

    فلکی حساب سے ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ 26 سال کے بعد رمضان سردیوں میں شروع ہونے والا ہے، جو مسلمانوں کے لیے ایک منفرد تجربہ ہوگا۔

    علم نجوم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 سے شروع ہونے والا رمضان مسلسل سردیوں میں آئے گا تاہم، ابتدائی دو سال موسم بہار میں رمضان کا اختتام ہوگا اور 2031 تک رمضان موسم سرما میں آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ، اس کے بعد کے آٹھ سالوں کے لیے 2039 تک موسم خزاں میں منتقل ہو جائے گا۔