Tag: رمضان المبارک

  • سعودی عرب: رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کیا ہوں گے؟

    سعودی عرب: رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کیا ہوں گے؟

    رمضان المبارک کی آمد میں صرف 15 روز ہی باقی رہے گئے ہیں اس ماہ مقدس میں سعودی عرب میں اسکولوں میں تدریسی اوقات کیا ہوں گے اس کا اعلان ہوگیا ہے۔

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا ممکنہ آغاز ہفتہ یکم مارچ سے ہو رہا ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے ادارہ تعلیم نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات جاری کر دیے۔

    اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں صبح، شام اور تعلیم بالغاں کے لیے رمضان اوقات میں کمی بھی کر دی گئی ہے۔

    اخبار 24 کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے تمام ریجنز کے ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے ریجن میں رمضان المبارک کے دوران مناسب اوقات کا تعین کریں۔

    مکہ ریجن کے ادارہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صبح کی شفٹ کا آغاز 9 بجے ہوگا جبکہ دوپہر کی شفٹ ایک بجے اور تیسری شفٹ رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگی۔

    واضح رہے سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے علاوہ سرکاری و نجی اداروں میں بھی اوقات کم کر دیے جاتے ہیں۔

    Urdu News Saudi Arabia- سعودی عرب اردو نیوز

  • گھی اور تیل کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہیں؟ عوام کے لئے اہم خبر

    گھی اور تیل کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہیں؟ عوام کے لئے اہم خبر

    کراچی : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے رمضان المبارک گھی اور تیل مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خوردنی تیل کی کلیئرنس میں تاخیرپر درآمد کنندگان لاکھوں ڈالر ڈیمرج دینے پر مجبورہوگئے ہیں۔

    صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے کہا کہ خوردنی تیل کا کلیئرنس کا عمل انتہائی سست روی کاشکارہے ، جس کے باعث کسٹم فیس لیس مسائل کے باعث 10،10دن تک خوردنی تیل کی کلیئرنس نہیں ہو رہی۔

    عاطف اکرام کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل کے امپورٹرز پر لاکھوں ڈالر ڈیمرج لگ چکاہے، ڈیمرج کی رقم ڈالرز میں وصول کی جاتی ہے، گھی اور تیل مہنگا ہوگیاہے۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ رمضان المبارک تک صورتحال نہ بدلی تو گھی اور تیل مہنگا ہوگا۔

    صدرایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ اس اہم ایشو پر اگلے ہفتےوزیر خزانہ،چیئرمین ایف بی آراوران کی ٹیم سےملاقات کریں گے۔

    ان کا بتانا تھا کہ کسٹم ایجنٹس کی 22 تاریخ کے کام بند کرنے کے اعلان سے بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

  • رمضان المبارک میں چینی کی قیمت میں اضافہ متوقع

    رمضان المبارک میں چینی کی قیمت میں اضافہ متوقع

    اسلام آباد: رمضان المبارک سے قبل ہی منافع خوروں نے تیاریاں کرلیں، حکومت کو چینی کی قیمت کم کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کو رمضان المبارک میں چینی کی قیمت کم کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، حکومت کی گزشتہ ایک ماہ کی کوشش کے باوجودشوگر ملز چینی کی قیمت میں کمی پر تیار نہیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت رمضان میں 120 روپے فی کلو میں چینی کی قیمت فروخت چاہتی ہے، اس وقت چینی کی سرکاری قیمت 155 روپے فی کلو ہے لیکن شوگر ملز کا مؤقف ہے کہ چینی کی فی کلو لاگت 170 روپے فی کلو ہے۔

    ذرائع کے مطابق شوگر ملز نے حکومت سے چینی کی قیمت میں کمی کیلئے 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، شوگر ملز مالکان کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی ختم ہونے سے چینی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی ہو سکتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر انڈسٹری مالکان کی اکثریت دبئی میں ہیں، حکومت نے مالکان سے چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے جمعہ تک حتمی جواب مانگا ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو کمی سے شوگر ملز کو ساڑھے 7 ارب کا نقصان ہو گا، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی نہ دینے سے بھی حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہر ضلع میں چینی کی تقسیم کے لیے مائیکرو پلان رواں ہفتے سامنے لایا جائے گا۔

    اجلاس میں پی ایس ایم اے نے عوامی استعمال کے لیے کم از کم قیمت پر چینی فروخت کا عزم کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ ​​تھا ​​رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگی، ​​رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔

  • رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟

    رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟

    رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

    صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے بتایا کہ اس وقت پورٹ قاسم پر 3 لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے، کسٹمز فیس لیس نظام سے خوردنی تیل کی کلیئرنس نہ ہونے سے گھی تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔

    عاطف اکرام نے بتایا کہ تیل کے جہاز پھنسنے سے 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمرج پڑ رہا ہے، پام آئل کلیئر نہ ہونے سے رمضان میں گھی اور تیل کی قلت ہوگی۔

    گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    ایف پی سی سی آئی کے صدر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ ہوچکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ رمضان میں گھی اور تیل کی قیمت میں 25 سے 30 روپے اضافہ ہوسکتا ہے، کسٹم کے نئے فیس لیس سسٹم کے بعد صورتحال خراب ہوگئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ghee-and-oil-bones-of-dead-animals/

  • رمضان المبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

    رمضان المبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

    رمضان المبارک مسلمانوں کا مقدس مہینہ ہے اس سال ایک ملک نے اس ماہ مبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    رمضان المبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے سامنے آیا ہے، جہاں سرکاری پرائمری اسکول رمضان المبارک کے 28 ایام میں بند رہیں گے۔

    ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق محمد یونس کی سربراہی میں نگراں حکومت نے ملک میں دہائیوں سے چلی آ رہی کئی چھٹیوں کو ختم جب کہ کچھ چھٹیوں کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔

    بنگلہ دیش کی وزارت پرائمری اینڈ ماس ایجوکیشن کی جانب سے ملک کے سرکاری پرائمری اسکولز کے لیے سال 2025 میں تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا گیا ہے جس میں ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ 76 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

    چھٹیوں کے جاری شیڈول کے مطابق پرائمری اسکولوں میں رمضان کی چھٹیاں 2 مارچ سے شروع ہوں گی۔ اس دوران رمضان، عیدالفطر، جمعۃ الوداع اور بنگلہ دیشی یوم آزادی کی چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر 28 دن اسکول بند رہیں گے جب کہ عید کے بعد 8 اپریل سے کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

    عیدالاضحیٰ اور گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے اسکول 14 روز بند رہیں گے۔ چھٹیوں کا یہ مرحلہ 3 جون سے شروع ہوگا اور 22 جون تک چلے گا۔ کیلنڈر کے مطابق درگا پوجا کے دوران 7 دنوں کی چھٹی رہے گی اور ان 7 دنوں میں لکشمی پوجا اور فاتحہ یازدہم کی چھٹیاں بھی شامل ہیں۔

    مذکورہ بالا تعطیلات کے علاوہ بنگلہ دیش میں ہر سال کی طرح 3 ریزرو یعنی محفوظ تعطیلات بھی ہوں گی۔ یہ تعطیلات اسکول کے سربراہان ضرورت کے مطابق طے کریں گے ۔ اسکول اسٹینڈرڈ پریکٹس کے مطابق مختلف قومی اور بین الاقوامی ایام اور مذہبی انعقاد کے لیے بھی تعطیلات ہوں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/what-will-babies-born-from-january-1-2025-be-called/

  • کتنے فیصد پاکستانی رمضان المبارک میں وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئے؟

    کتنے فیصد پاکستانی رمضان المبارک میں وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئے؟

    ماہ صیام آدھے سے زیادہ پاکستانیوں کو بہترین تحفہ دے کر رخصت ہوگیا، بہت سارے شہری رمضان المبارک میں وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    معروف ادارے گیلپ پاکستان نے اس حوالے سے نیا سروے جاری کیا ہے، جس کے مطابق 56 فیصد پاکستانیوں نے سروے کے دوران بتایا کہ روزے رکھنے کے بعد ان کے وزن میں کمی آئی ہے

    تاہم 7 فیصد افراد نے وزن میں اضافے کی شکایت بھی کی اور کہا کہ روزوں کے باوجود ان کے وزن میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    گیلپ پاکستان کی جانب سے ہونے والے سروے میں 35 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا ک ان کے وزن میں اس دوران کسی قسم کا فرق نہیں آیا۔

    ایسی عمر کے افراد جن کی عمریں 30 سے 50 سال کے درمیان تھیں، سروے کے مطابق ان کے وزن میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی اور یہ شرح 58 فیصد رہی۔

    سروے کے دوران وزن میں زیادتی کی سب سے زیادہ میں شکایت 30 سال کی عمر کے 10 فیصد نوجوانوں نے کی، ان کا کہنا تھا کہ اس دوران انھوں نے اپنے وزن میں اضافہ دیکھا ہے۔

  • رمضان المبارک، 50 لاکھ سے زائد زائرین کی سعودی عرب آمد

    رمضان المبارک، 50 لاکھ سے زائد زائرین کی سعودی عرب آمد

    رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، 30 ہزار سے زائد اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف کی سعادت حاصل کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق اس بار رمضان المبارک میں زائرین کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے، اس سلسلے میں افرادی اور تکنیکی سہولتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    سربراہ حرمین انتظامیہ کے مطابق مقدس ماہ میں آنے والے زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    دوسری جانب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین اتھارٹی کی جانب اعتکاف کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتھارٹی میں ادارہ امور رہنمائی اور فیلڈ گائیڈنس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمحسن الغامدی کا کہنا ہے کہ اس بار مسجد الحرام میں تین ہزار مرد اور خواتین اعتکاف پر بیٹھیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ اعتکاف کے لیے مخصوص جگہ کو معتکفین کے استقبال کے تیار کرلیا گیا ہے جہاں 2500 مرد اور 500 خواتین کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

    عبدالمحسن الغامدی کا کہنا تھا کہ ’معتکفین کو روزانہ تین کھانے فراہم کیے جائیں گے جنہیں صحت کے معیار اور ضوابط کے مطابق تیار کیا جائے گا۔

    مسجد نبوی ؐ کے دروازوں میں کیا خاصیت ہے؟

    اعتکاف کے دوران مرد اور خواتین کے لیے طبی مراکز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جبکہ معتکفین کو ایک کمبل، تکیہ، ذاتی استعمال کی اشیا اور سلیپنگ ماسک فراہم کیا جائے گا۔

  • کراچی: رمضان المبارک میں ڈاکوؤں نے 8 شہریوں کی جان لے لی

    کراچی: رمضان المبارک میں ڈاکوؤں نے 8 شہریوں کی جان لے لی

    کراچی: شہر قائد میں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ ڈاکوؤں نے رمضان المبارک میں 8 شہریوں کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں بھی شہریوں کو امان نہ ملا، رمضان المبارک کے ابتدائی 15 روز میں شہر میں بے لگا ڈاکوؤں نے 8 کراچی کے شہریوں کی جان لے لی۔

    3 رمضان کو ملیر میں ڈاکوؤں نے دودھ فروش کو قتل کیا، 5 رمضان کو عیسی نگری میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لی، اس کے علاوہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان محمد فرحان کو قتل کیا گیا۔

    10 رمضان کو پاکستان بازار میں اختر مسیح پر گھر کی دہلیز پر فائرنگ کی گئی اسی روز ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے انجینئر شعیب شفقت کو اس وقت قتل کیا جب وہ اپنی خالہ کے گھر افطاری پر پہنچا تھا۔

    13 رمضان کو نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے دکاندار عبدالرحمان کو قتل کیا، 14 رمضان کو لیاقت آباد کا رہائشی زوہیب سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کا نشانہ بنا جبکہ 15 رمضان کو اورنگی ٹاؤن قطر اسپتال میں خاتون ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئیں۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رمضان میں اسٹریٹ کرائم کی 3 ہزار 300 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو ہلاک، 94 زخمی ہوئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 148 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا اور 108 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کیے۔

  • امریکی سائنسدان نے اسلام قبول کرلیا

    امریکی سائنسدان نے اسلام قبول کرلیا

    بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی سائنسدان پروفیسر ہنری نے اسلام قبول کرلیا۔

    بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی سائنسدان پروفیسر ہنری کا نام ڈاکٹر احمد حسن بطل نے عبد الحق رکھا ہے کیونکہ حق اور علم ان کے لیے رب تک پہنچنے کا ذریعہ بنے۔

    رپورٹ کے مطابق انہوں نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ بھی رکھ لیا، نماز تراویح بھی ادا کی اور جلد عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے۔

    ڈاکٹر ہنری اسٹیم سیل میڈیسن میں دنیا کا سب سے بڑانام ہے اور انہیں ممتاز سائنسدانوں میں شمار کیا جاتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر ہنری مشہور امریکی یونیورسٹی ہارورڈ میں پروفیسر ہیں۔

    وہ موروثی نابینا پن کے علاج کیلئے اسٹیم سیل دوا کے موجد ہیں، جسے حال ہی میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے تیسرے اور آخری مرحلے میں جانچ کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔

  • مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں رمضان کا پہلا جمعہ، روح پرور مناظر

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں رمضان کا پہلا جمعہ، روح پرور مناظر

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر فرزندان اسلام نے خشوع و خصوع سے عبادات کیں، اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

    عمرہ زائرین کے لیے مسجد الحرام میں صحن مطاف میں داخلے کے لیے راہداریوں کا تعین کیا گیا مختلف مقامات پر اہلکاروں کو بھی رہنمائی کے لیے تعینات کیا گیا تاکہ زائرین کو کوئی پریشانی نہ اُٹھانی پڑے۔

    مسجد الحرام کے تینوں منزلوں اور تیسری توسیع کو بھی عام افراد کے لیے کھول دیا گیا تھا تا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ نماز جمعہ ادا کرسکیں، زائرین کی بڑی تعداد صبح سے مسجد الحرام میں پہنچ گئی تھی۔

    مختلف زبانوں میں جمعے کے خطبے کے فوری ترجمہ کی سہولت سے استفادہ کیلیے خصوصی آڈیو ڈیوائس بھی انتظامیہ کی جانب سے زائرین میں تقسیم کی گئیں۔

    عمرہ زائرین کے لیے مسجد الحرام کے 79 دروازوں میں سے 3 دروازوں کو مخصوص کیا گیا تھا، جبکہ 37 دروازے عام نمازیوں اور 6 دروازے ایمرجنسی کیلیے مخصوص ہیں۔

    اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کے اطراف آہنی باؤنڈری نصب کرنے کا ارادہ

    دوسری جانب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھی بڑی تعداد میں فرزندان اسلام نے رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ادا کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے مسجد کے صحن کی چھت بھی نمازیوں کے لیے کھول دی گئی تھی۔