Tag: رمضان ریلیف پیکج

  • رمضان ریلیف پیکج : حکومت کا مستحقین کیلئے اس سال نیا فیصلہ

    رمضان ریلیف پیکج : حکومت کا مستحقین کیلئے اس سال نیا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہر سال مستحقین کو جو رمضان ریلیف پیکج فراہم کیا جاتا ہے اس بار اس میں اہم تبدیلی کی جارہی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار ہم نقد رقم ٹرانسفر کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس بار ایک مستحق خاندان کو5ہزار روپے نقد رقم فراہم کررہے ہیں، مستحقین کی کیٹیگری میں آنے والےافراد کو کیش ٹرانسفر کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مستحقین کی کیٹیگری میں آنے والی آبادی کی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہے، پیکج کے لیے بی آئی ایس پی یا کسی وفاقی ادارے سے معاونت نہ لینے والے اہل ہونگے۔

    وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پچھلے سال یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی فراہم کی گئی ھتی جس کا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ پچھلےسال یوٹیلیٹی اسٹورز پر بدانتظامی تھی، کوالٹی بھی صحیح نہیں تھی،
    وزیر اعظم کوبھی پچھلے سال یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے شکایات تھیں۔

    وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کو کہا ہے کہ اپنا فنانشنل ماڈل ٹھیک کریں، بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹور نے کہا ہے کہ وہ سبسڈی کے بغیر اشیاء پر 15 فیصد رعایت دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور پر کوالٹی چیک کی ہے، بہتر معیار ہے، قیمت بھی بازار سے سستی ہے، رمضان میں یوٹیلٹی اسٹور کو زیادہ کام کرنا چاہیے، چینی کی قیمت کم کریں۔

  • نگہبان رمضان پیکج گھر گھر پہنچانے کا اعلان،   حقیقت برعکس نکلی

    نگہبان رمضان پیکج گھر گھر پہنچانے کا اعلان، حقیقت برعکس نکلی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نگہبان رمضان پیکج گھرگھر پہنچانے کے اعلان کی حقیقت برعکس نکلی، خاتون نے مریم نواز کو بتایا بہت دھکے کھا کر راشن ملا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا نگہبان رمضان پیکج گھروں پرپہنچانےکا حکم ہوامیں اڑا دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا کہ عوام کی خدمت ان کی دہلیز پر ہوگی اور رمضان ریلیف پیکج گھر گھر پہنچے گا لیکن جب وہ معلومات لینے نکلیں تو حقیقت برعکس نکلی۔

    خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا بہت دھکے کھا کر راشن لے کر آئی ہوں۔

    کوٹ رادھاکشن کے کلارک آباد میں راشن کےحصول کے لیےمرداورخواتین کی قطاریں لگی ہوئی ہیں، متعلقہ پٹواری ایک ڈیرے پر بیٹھ کرمستحق افراد میں راشن تقسیم کررہا ہے۔

    شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ،ڈپٹی کمشنرقصوراوراسسٹنٹ کمشنر سےنوٹس کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • رمضان ریلیف پیکج : عوام کے لیے  بڑی خوشخبری آگئی

    رمضان ریلیف پیکج : عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پشاور: یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج 2024کیلئے مزید مستحق شہریوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے سیکریٹری بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام کو خط لکھا ، جس میں
    رمضان ریلیف پیکج 2024کیلئےمستحقین کی رجسٹریشن کی درخواست کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ خط میں مزید مستحق شہریوں کی رجسٹریشن شروع کرنےکی سفارش کی گئی ہے اور مستحقین کی رجسٹریشن کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے مددفراہم کرنے کی بھی پیشکش کی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورزپررجسٹریشن ڈیسک قائم کئے جاسکتےہیں , رمضان پیکج کیلئےبی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔

    خط میں کہنا تھا کہ مشاہدے میں آیاہےمستحقین کی کثیرتعدادسابقہ رمضان پیکجزسےمحروم رہی، اس سال یقینی بنایا جائےگا کہ کوئی مستحق رمضان پیکج سےمحروم نہ ہو، رمضان ریلیف پیکیج2024 کا آغاز4 مارچ سے ہوگا۔

  • رمضان ریلیف پیکج : یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے اچھی خبر

    رمضان ریلیف پیکج : یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے اچھی خبر

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر 4.99 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی، جس کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےمستحقین کو سب سے زیادہ رعایت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 4.99ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کا آغاز20مارچ سے کیا جائے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےمستحقین کو سب سے زیادہ رعایت ملے گی۔

    دستاویز میں کہنا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے1.1 ارب روپے کا پیکج منظور کیا گیا ہے ، رمضان ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا پر1.16 ارب روپےکی سبسڈی ملے گی۔

    دستاویز کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت مجموعی طور پر19 اشیا پر 3.8 ارب کی سبسڈی ملے گی۔

    بی آئی ایس پی مستحقین کو آٹے پر 51.9 روپے فی کلو 83 کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی جبکہ چینی پر 30 روپے کلو سبسڈی ملے گی۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بی آئی ایس پی مستحقین کو چینی 6 کروڑ روپے کی سبسڈی ملے گی جبکہ گھی پر 100 روپے کلو سبسڈی ملے گی اور گھی پر 20 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ دال چنا پر 20 روپے کلو کے حساب سے 40 لاکھ روپے کی سبسڈی ملے گی اور ٹوٹا چاول پر 20 روپے کلو کے حساب سے 50 لاکھ روپے کی سبسڈی ملے گی۔

  • رمضان  ریلیف پیکج کا آغاز کب ہوگا؟  یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    رمضان ریلیف پیکج کا آغاز کب ہوگا؟ یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز ہوگا، جس میں بی آئی ایس پی 1 ارب 15 کروڑ جبکہ عام صارفین کو3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر 5 ارب کے رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز ہوگا۔

    یوٹیلیٹی اسٹور پر 19 اشیا کا پیکج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا اور بی آئی ایس پی 1 ارب 15 کروڑ جبکہ عام صارفین کو3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

    غریب طبقے کو گھی پر 100، آٹا 52، چینی پر30 روپے سبسڈی ملے گی جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300، چینی 70 روپے کلو ملے گی۔

    عام صارفین کو آٹے پر27 روپے، چینی 11 اور گھی پر25 روپے کلو سبسڈی ملے گی جبک عام صارفین کو 10 کلو آٹا 648، گھی 490، چینی 89 روپے کلو میسر ہوگی۔

    تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلوسبسڈی ملے گی ، کوکنگ آئل پر 25، بیسن اور کھجور پر ، مشروبات پر 15 سے 30 فیصد ریلیف ملے گا۔

    اس کے علاوہ پتی پر 100 روپے، دودھ پر 30 روپے اور مصالحوں پر 10 فیصد رعایت ملے۔

  • حکومت کا رمضان ریلیف پیکج ، مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے اچھی خبر آگئی

    حکومت کا رمضان ریلیف پیکج ، مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی، رمضان پیکج کےتحت یوٹیلٹی اسٹورز کو 7ارب 60کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کو 7ارب 60 کروڑ روپے دیے جائیں گے، ریلیف پیکیج میں گھی پر1 ارب 30 کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی ، جس کے بعد رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 170 روپے کلو دستیاب ہوگا۔

    ذرائع نے کہا کہ ایجنڈے کے مطابق طور خم بارڈر سے خام کپاس درآمد اور مختلف وزارتوں کیلئے 7 تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ای سی سی نے 2 فرٹیلائزر پلانٹس آپریٹ کرنے کیلئے آر ایل این جی کی فراہمی کی اجازت دی ، فرٹیلائزر پلانٹس کو آر ایل این جی کی فراہمی یوریا کھاد کی کمی پوراکرنے کیلئے دی گئی۔

    اجلاس میں ای سی سی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیزکے مارجن سےمتعلق پائیڈکواسٹڈی جلدمکمل کرنےکی ہدایت کردی جبکہ پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کا ایجنڈا مؤخرکردیا گیا۔

  • رمضان ریلیف پیکج ، عوام کیلیے بڑی خبر

    رمضان ریلیف پیکج ، عوام کیلیے بڑی خبر

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پررمضان ریلیف پیکج کا آغاز 17 اپریل سے ہوگا، جس کے تحت 19 اشیاپر سبسڈی دی جائے گی جبکہ سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی ریلیف کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورزپرڈھائی ارب کارمضان ریلیف پیکج17اپریل سےشروع ہوگا ، رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیا پر سبسڈی دی جائے گی، پیکج کے تحت 4 روپے سے 50 روپے تک فی کلو سبسڈی ہوگی۔

    ریلیف پیکج کے تحت آٹے پر 4 روپے،چینی پر 15 روپے فی کلو ، تیل اور گھی پر 30 روپے فی کلو، دال چنا 10روپے، دال مونگ پر 15روپے فی کلو سبسڈی ہوگی۔

    دال مسور 10 روپے،سفید چنے پر 15 روپے، بیسن 20 روپے،کھجور پر 20 روپے ، باسمتی اور سیلا چاول پر 15روپے ، ٹوٹا چاول پر 10 روپے، مشروبات کے1500ملی میٹربوتل پر25روپے،800ملی میٹر پر 20روپے سبسڈی دی جائے گی۔

    رمضان ریلیف پیکج میں چائے پر 50روپے فی کلو، دودھ پر 20روپے، مصالحہ جات پر10 فیصد سبسڈی دی جائے گی جبکہ ریلیف پیکج کے تحت سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقر رکردیا گیا ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے سبسڈی کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر ڈھائی ارب کرنے اور ریلیف پیکیج کو عید الفطر تک لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر یوٹیلٹی اسٹورز کے ریلیف پیکج کو 7ارب تک لےجایاجاسکتاہے ، ماہ رمضان سے پہلے یوٹیلٹی اسٹورز سبسڈائز 19آئٹمز  کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ، ضروری اشیا کی دستیابی کیلئےٹاسک فورس بنائی جارہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 1200 ارب ریلیف پیکج میں بھی یوٹیلٹی اسٹورزکیلئے 50ارب رکھےگئےہیں، وزیراعظم کےریلیف پیکج سےبھی10ارب روپےیوٹیلٹی اسٹورزکوجاری ہوچکے ہیں۔

  • رمضان ریلیف پیکج کا آغاز جلد ہوگا: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن

    رمضان ریلیف پیکج کا آغاز جلد ہوگا: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن

    اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کا آغاز جلد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کا جلد آغاز ہوگا، جس میں 19 بنیادی اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔

    ترجمان کا وفاقی حکومت کے ریلیف پیکج کے بارے میں کہنا تھا کہ کہ یہ پیکج پورے ملک کے عوام کے لیے ہے، کسی مخصوص طبقے کو نوازنے کے لیے نہیں، ملک بھر کے تمام اسٹورز پر ہر چیز وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ریلیف پیکج کا آغاز 8 جنوری سے ملک بھر میں بیک وقت کیا گیا ہے، اب تک کارپوریشن کی سیلز میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مارچ کے مہینے میں 8 ارب سے زائد کی سیل ہوئی ہے۔

    کروناریلیف ٹائیگر فورس، 48 گھنٹوں میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد4لاکھ سےتجاوزکرگئی

    انھوں نے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں عوام کو ان کی دہلیز پر اشیائے خور و نوش فراہم کر رہے ہیں۔ آٹے، چینی بحران کو کنٹرول کرنے میں یوٹیلٹی اسٹورز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ریلیف فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا اور پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ دل کھول کر عطیات دیں تاکہ اس مشکل وقت میں غریبوں یا متوسط طبقے کے لوگوں کی پریشانی دور کی جا سکے، اس سلسلے میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔

  • ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 مئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا

    ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 مئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا

    اسلام آباد : ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دومئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا، جس کے تحت انیس اشیائے خوردو نوش پرسبسڈی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق روزے داروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دومئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہورہا ہے، رمضان ریلیف پیکج کے تحت انیس اشیائے خوردو نوش پرسبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی پرپانچ اور آٹے پرچارروپےفی کلو تک سبسڈی ملے گی جبکہ گھی پر پندرہ اورآئل پر دس روپےفی کلوسستا ہوگا۔

    رمضان ریلیف پیکج کے تحت چنے کی دال پر بیس روپے، مونگ کی دال پر پندرہ اور ماش کی دال پر دس روپے سبسڈی دی جائے گی جبکہ سفید چنے پر پچیس، بیسن پر بیس اور کھجور پر تیس روپے کلو سبسڈی ملے گی۔

    مزید پڑھیں :  2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری

    اعلامیے کے مطابق باسمتی،سیلا اور ٹوٹا چاول پرپندرہ روپے، مشروبات کی پندرہ سوملی لٹربوتل پرپندرہ روپے سبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ چائےکی پتی پرفی کلوپچاس اوردودھ پرفی لٹرپندرہ روپے اور تمام مصالحہ جات پر دس فیصدتک سبسڈی ملے گی۔

    یاد رہے  وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی اور کہا گیا تھا  یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان میں 4 سے50 روپے تک ریلیف ملے گا۔

    خیال رہے کہ رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلاک کمیٹی نے 5 مئی بروز اتوار اجلاس طلب کیا ہے، محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ، صارفین کو2ارب روپے کا ریلیف ملے گا، یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان میں 4 سے50 روپے تک ریلیف ملے گا۔

    رمضان پیکج کے تحت 19 اشیاء پر 50 روپے تک فی کلو سبسڈی دینے کی تجویز ہے، آٹے پر 4 روپے فی کلو، چینی پر 5 روپے فی کلو، گھی پر 15 روپے جبکہ تیل پر 10 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز زیر غور جبکہ دال چنا 20 روپے، دال مونگ پر15روپے، دال مسور 10 روپے، سفید چنے پر25 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز پرغور کیا جا رہا ہے۔

    بیسن پر 20 روپے ،کجھور پر 30 روپے فی کلو، باسمتی،سیلا اور ٹوٹا چاول پر 15،15 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز زیر غور ہے۔

    مزید پڑھیں : وزارت داخلہ کیلئے چھہتر کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری

    گذشتہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت داخلہ کیلئے چھہتر کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی تھی، گرانٹ وزارت داخلہ کے مختلف منصوبہ جات کیلئے استعمال کی جائےگی۔

    اجلاس میں پورٹ قاسم پر اضافی ایل این جی ٹرمینل منصوبہ بھی زیر غور آیا تھا اور آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت جاری کردیں تھیں جبکہ فضل گیس فیلڈ سے نو مکعب فٹ گیس ایس ایس جی سی کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔