Tag: رمضان ریلیف پیکیج

  • رمضان سے قبل عوام کے لئے بڑا ریلیف

    رمضان سے قبل عوام کے لئے بڑا ریلیف

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی، رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورزپر 19 بنیادی اشیا پر ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    رمضان ریلیف پیکچ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا ، وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی، رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورزپر 19 بنیادی اشیا پر ریلیف ملے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ رمضان پیکیج کےتحت 7ارب 49کروڑ سے زائد پیکیج دیاجائےگا، رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے کرنے کی تجویز ہے۔

    آٹا،چینی ،گھی ،کوکنگ آئل،چاول،دالوں پر سبسڈی دی جائے گی، کھجور،بیسن،دودھ،مشروبات اور مصالحہ جات پربھی رعایت دی جائے گی۔

    بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کےتحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملےگی، ٹارگٹڈسبسڈی کےسواعام صارفین کیلئےبھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہوگی۔

    وفاقی کابینہ نے ای سی سی فیصلوں کی توثیق کی ، ای سی سی نے گذشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ منظور کیا تھا۔

  • ملکی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کب ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

    ملکی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کب ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 4 مارچ سے کئے جانے کا امکان ہے، پیکج میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے انیس بنیادی اشیا پر رعایت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج چار مارچ سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق چاند رات تک ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑے رمضان پیکچ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ای سی سی نے سات ارب انچاس کروڑ روپےسے زائد کا رمضان پیکج منظور کیا ہے۔

    پیکج میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے انیس بنیادی اشیا پر رعایت دی جائے گی، آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول اور دالوں پرسبسڈی دی جائے گی، اس کے علاوہ کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔

    بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کےتحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی، ٹارگٹڈ سبسڈی کےعلاوہ عام صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہوگی۔

    یاد رہے گزشتہ سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر پانچ ارب روپے کا رمضان پیکچ منظور کیا گیا تھا۔

  • 2 ہزار مصنوعات پر خصوصی رعایت

    2 ہزار مصنوعات پر خصوصی رعایت

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ نے 2 ہزار سے زائد مصنوعات پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت جس خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، وہ  2 ہزار سے زائد مصنوعات پر مشتمل ہوگا۔

    7.8 ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج پر کل سے عمل درآمد ہوگا، چینی 68 روپے اورگھی 170 روپے فی کلو میں ملے گا، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    کوکنگ آئل، بیسن، کھجور، اور دودھ پر 20 روپے سبسڈی دی جائے گی، چائے 50، دال مسور 30، سفید چنا 25، دال چنا 15 روپے سستا ملے گا، دال مونگ، ماش پر 10،10 روپے، چاول پر 12 روپے تک ریلیف ملے گا۔

    رمضان پیکج کا اعلان : عوام کو کن اشیاء پر ریلیف ملے گا؟

    یوٹیلیٹی اسٹورز میں مصالحہ جات پر بھی مارکیٹ کے مقابلے میں 10 فی صد سبسڈی دی جائے گی۔