Tag: رمضان شوگر ملز

  • شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ، رمضان شوگر ملز کے چپڑاسی سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں

    شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ، رمضان شوگر ملز کے چپڑاسی سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں

    لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں رمضان شوگر ملز کے چپڑاسی مقصود کے اکاونٹ کھلوانے اور جمع رقم کے حوالے سے تفصیلات کے سامنے آگئیں۔

    تفصییلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز جعلی اکاونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں رمضان شوگر ملز کے چپڑاسی مقصود کے اکاونٹ کھلوانے اور جمع رقم کے حوالے سے تفصیلات کے سامنے آگئیں۔

    ایف آئی اے نے بینکرز کے بیانات اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں جمع کرا دیے ، جس میں بتایا گیا کہ مقصود چپراسی کے 7مختلف اکاونٹ میں رقوم جمع ہوتی رہیں۔

    بینکرز کے بیانات میں کہا گیا کہ مقصود چپڑاسی ہر اکاونٹ کے لیے اپنا بزنس اور سالانہ ٹرن اوور مختلف ظاہر کرتارہا اور مختلف بینکوں میں رمضان شوگر مل نے ہی اکاونٹ کھلوانے کے لیے مقصود چپراسی کو ریفر کیا۔

    بینکرمحمداعجاز نے بتایا کہ رمضان شوگر ملزکا کیش بوائے مزمل اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بینکرز کو دھمکاتا رہا جبکہ ایک اکاونٹ کے لیے مقصود چپراسی نےخودکورمضان ملز کاشوگربروکر ظاہر کیا جب رمضان شوگر ملز نے تصدیق کی تو کیی مگر کوئی دستاویز فراہم نہ کی۔

    بینکرنوید وہاب نے بیان میں کہا کہ چنیوٹ میں مقصود کے اکاؤنٹ میں مشکوک ٹرانزیکشنز پرڈیبٹ بلاک کر دیا، جس کے بعد مقصود چپراسی نے اکاؤنٹ کو بزنس اکاونٹ میں تبدیل کرا کردوبارہ کھلوا لیا۔

    بینکر تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مقصود احمد 2017 میں چنیوٹ کے نجی بینک آیا ، اس کے دستخط اردو میں ہونے پراس کو فوٹو اکاؤنٹ کھولنے کا کہا گیا تو مقصود نےکہا وہ سادہ اکاؤنٹ کھلواناچاہتا ہے کیونکہ اس کو استعمال کوئی اور کرے گا۔

    تنویرحسین نے بتایا کہ انکارپرمقصوداوررمضان شوگرملزکے کیش بوائےمزمل نےعملےکوڈرایادھمکایا اور مقصود نےانگلش دستخط کے ساتھ نیافارم دے کراپنی کمپنی کے نام پر اکاونٹ کھلوا لیا۔

    بینکر نے کہا کہ ایک اکاونٹ میں 70ہزارماہانہ اورسالانہ ٹرن اوور 13 لاکھ لکھا، مگر اصل ٹرن اوور 360 ملین تھی۔

    عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں بینکرمحمدہشام نے بتایا کہ مقصود چپراسی نےایک اکاونٹ کاسالانہ ٹرن اوور 12ملین ظاہر کیا، اصل ٹرن اوور463 ملین ہوئی، ایک اکاونٹ میں مقصود نے13 لاکھ ٹرن اووظاہرکیامگر سالانہ ٹرن اوور1064 ملین تھا جبکہ ایم سی بی میں کے اکاؤنٹ میں مقصود نے 1.5ملین ٹرن اوور لکھا، اصل میں 772 ملین تھا۔

    بینکرزنےرمضان شوگر ملز کے کیش بوائےمزمل کی جانب سے ہراساں کرنے کا بیان دیا ، جس میں بتایا کہ مزمل شہباز شریف فیملی کا ملازم تھا ڈرا دھمکا کر بینکرز سے کام کراتاتھا اور وہ ہی مختلف ملازمین کے نام پر کھلے اکاؤنٹس میں لین دین کرتا تھا۔

  • رمضان شوگر ملزکیس، شہبازاور حمزہ شریف کیخلاف مکمل ریفرنس دائرکرنے کا حکم

    رمضان شوگر ملزکیس، شہبازاور حمزہ شریف کیخلاف مکمل ریفرنس دائرکرنے کا حکم

    لاہور: احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت پر مکمل ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے سماعت کی۔

    دوران سماعت وکیل نے شہبازشریف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ احتساب عدالت پیش کر تے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی۔

    وکیل نے بتایا کہ شہبازشریف کمرمیں تکلیف کی بنا پر پیش نہیں ہوسکے لہذا عدالت سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  زائد اثاثے اور رمضان شوگرملز کیس :حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 چودہ دن کی توسیع

    عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئےشہبازشریف کو آج کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف پر سرکاری خزانے سےنالہ اورپل بنانےکاالزام ہے جس پرعدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر مکمل ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازپرفردجرم عائدہوچکی ہے۔

  • شریف خاندان کے فرنٹ مین  کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

    شریف خاندان کے فرنٹ مین کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

    لاہور : شریف خاندان کے فرنٹ مین کی بیرون ملک  فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، محمدمشتاق چینی کو حراست میں لےکرنیب کے حوالے کر دیاگیا ہے، محمدمشتاق رمضان شوگر مل کا منیجر  ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے فرنٹ مین کو نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر آف لوڈ کردیا گیا ، محمد مشتاق چینی پی آئی اے کی پرواز 203سے دبئی روانہ ہو رہا تھا۔

    محمدمشتاق چینی کوحراست میں لےکرنیب کے حوالے کر دیاگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے مشتاق چینی نے سلمان شہباز کےاکاؤنٹ میں 60کروڑروپےکی ٹرانزکشن کی تھی اور حمزہ شہبازکی ماڈل ٹاؤن میں گرفتاری کے موقع پر مشتاق روپوش ہوگیا تھا۔

    شریف خاندان کےفرنٹ مین مشتاق عرف چینی سے متعلق مزیدانکشاف


    شریف خاندان کےفرنٹ مین مشتاق عرف چینی سے متعلق مزیدانکشاف سامنے آئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے مشتاق عرف چینی نیب کو 2 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور اس پر 60 کروڑروپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ رمضان شوگر مل سےنکاسی کیلئےنالےکاجعلی سروے کرانے کا بھی الزام ہے۔

    ذرائع کے مطابق مشاق عرف چینی کو کل احتساب عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا، انھیں نام ای سی ایل میں ہونے پر ایئرپورٹ سے دبئی فرارکی کوشش پرگرفتار کیا گیا۔

    خیال رہے محمدمشتاق چینی رمضان شوگر مل کا منیجر ہیں اور اس کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : عمران خان، آپ مجھے گرفتارنہیں کرسکتے: حمزہ شہباز

    حمزہ شہباز اور شہباز شریف رمضان شوگر ملز میں مرکزی ملزم نامزد ہیں اور دونوں پت 9 اپریل کو فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہیں، ملزمان پر مبینہ طور پر21کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر ماڈل ٹاؤن میں چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

    بعد ازاں وزارت داخلہ نے نیب می سفارش پر قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز ، سلمان شہبازکا نام ای سی ایل پر ڈال دیا تھا۔