Tag: رمضان شوگر ملز ریفرنس

  • رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

    رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

    لاہور : رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

    عدالت نے فیصلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا اور کہا مقدمہ کا مدعی اس کیس سے دستبردار ہو چکا ہے ، اس کیس میں ملزمان کو سزا کا امکان نہیں۔

    اینٹی کرپشن عدالت کا کہنا تھا کہ اب اس کیس کو مزید چلانے کا کوئی فائدہ نہیں ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظورکی جاتی ہے۔

    یاد رہے عدالت نے 3 فروری کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : رمضان شوگر ملز کیس میں اہم پیش رفت ، مدعی بیان سے منحرف ہو گیا

    وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نالے کی تعمیر کی ہدایت اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نہیں کی تھی، نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی، اور اسے علاقے کی بہتری کے لیے بنایا گیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔

    اس سے قبل رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مدعی بیان سے منحرف ہو گیا تھا، مدعی ذوالفقار عدالت میں بیان حلفی دیتے ہوئے کہا تھا کہ رمضان شوگر ملز گندہ نالہ تعمیر سے قومی خزانہ کو نقصان نہیں ہوا، میں نے رمضان شوگر ملز کیخلاف ایسی کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف پر الزام تھا کہ انہوں نے بطور وزیراعلی قومی خزانے سے رمضان شوگر ملز کے لیے گندہ تالہ تعمیر کروایا اور نالہ کی تعمیر سے قومی خزانے کو اکیس کروڑ تیس لاکھ کا نقصان ہوا ۔

    نیب نے 2018 میں انکوائری شروع کی بعد ازاں 2019 میں ریفرنس دائر کیا گیا، اس کیس کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو گرفتار بھی کیا گیا جنھیں بعد اَزاں ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا ۔

    بعد ازاں 2024 میں نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باعث کیس اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا تھا۔

  • شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

    شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

    لاہور: عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، یہ فیصلہ عدالت 6 فروری کو سنائے گی۔

    وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نالے کی تعمیر کی ہدایت اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نہیں کی تھی، نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی، اور اسے علاقے کی بہتری کے لیے بنایا گیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن کے پراسیکیوٹر میاں وسیم نے عدالت کو بتایا میری نظر میں گندے نالے کا رخ درست ہے، مقدمے کا مدعی بھی منحرف ہو گیا ہے، مدعی نے کہا کہ اس نے درخواست ہی جمع نہیں کروائی، اس وقت کے ایم پی اے رحمت علی مرحوم کی درخواست پر نالہ تعمیر ہوا تھا۔

    خواجہ سعد رفیق بھی پیکا قانون کے کیخلاف میدان میں آگئے

    سرکاری وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ کی بریت کی درخواست پر ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیں۔ کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے کی، جنھوں نے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

  • رمضان شوگر ملز ریفرنس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو  طلبی کا نوٹس جاری

    رمضان شوگر ملز ریفرنس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلبی کا نوٹس جاری

    لاہور : احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور اُن کے بیٹے حمزہ شہباز کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج علی ذولقرنین اعوان نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی، عدالت نے شہباز شریف اور اُن کے بیٹے حمزہ شہباز کو 29 نومبر کو طلب کر لیا۔

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس پر دوبارہ کارروائی شروع ہو گئی ہے. اس سے پہلے نیب ترامیم کی وجہ سے اس ریفرنس پر کارواٸی ختم کر دی گٸی تھی۔

    نیب میں ترمیم کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، جس کی وجہ اب اس پر دوبارہ کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

  • وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور : احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا۔

    احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔

    عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا اور کہا نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگر احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

    اس سے قبل آشیانہ ریفرنس اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں لاہور کی احتساب عدالت نے سماعتیں ملتوی کر دیں اور شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

    عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے اور آشیانہ ریفرنس کی سماعت 23 ستمبر تک جبکہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • رمضان شوگر ملزکیس، شہبازاور حمزہ شریف کیخلاف مکمل ریفرنس دائرکرنے کا حکم

    رمضان شوگر ملزکیس، شہبازاور حمزہ شریف کیخلاف مکمل ریفرنس دائرکرنے کا حکم

    لاہور: احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت پر مکمل ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے سماعت کی۔

    دوران سماعت وکیل نے شہبازشریف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ احتساب عدالت پیش کر تے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی۔

    وکیل نے بتایا کہ شہبازشریف کمرمیں تکلیف کی بنا پر پیش نہیں ہوسکے لہذا عدالت سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  زائد اثاثے اور رمضان شوگرملز کیس :حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 چودہ دن کی توسیع

    عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئےشہبازشریف کو آج کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف پر سرکاری خزانے سےنالہ اورپل بنانےکاالزام ہے جس پرعدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر مکمل ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازپرفردجرم عائدہوچکی ہے۔

  • رمضان شوگر ملز ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 4 مارچ کے لئے نوٹس جاری

    رمضان شوگر ملز ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 4 مارچ کے لئے نوٹس جاری

    لاہور : احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 4 مارچ کے لئے نوٹس جاری کر دیئے، نیب نے گذشتہ روز رمضان شوگر ملز کا باضابطہ ریفرنس دائر کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے رمضان شوگر ملز کا باضابطہ ریفرنس گذشتہ روز عدالت میں دائر کیا گیا، ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ شہبازشریف نے اپنے خاندان کی مل کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوامی مفاد کا نام لیا، شہباز شریف کے اس فیصلے سے سرکاری خزانے کو 213 ملین کا نقصان ہوا، سرکاری خزانے کا نقصان شہباز اور حمزہ شہباز کی ملی بھگت سے ہوا۔ اتنے شواہد موجود ہیں کہ ریفرنس دائر کیا تاکہ کیس چلایا جا سکے۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کے خلاف انکوائری جاری ہے، مکمل ہونے پر ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کر کے قانون کے مطابق سزاء دی جائے۔

    مزید پڑھیں : شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس دائر

    نیب ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ رمضان شوگر ملز اس وقت کے وزیراعلی اور ان کے خاندان کی ملکیت ہے، رمضان شوگر ملز کے لیے 9 سے دس کلومیٹر طویل نالہ تعمیر کیا، حکام نے دھوکہ دہی سے اس نالے کی تعمیر کو مقامی آبادیوں کے لئے ضروری قرار دیا۔ تفتیش سے یہ بات ثابت ہوئی کہ نالے کی تعمیر رمضان شوگر ملز کی نکاسی آب کے لئے کی گئی۔

    نیب کے مطابق گذشتہ برس چار جولائی کو شہبازشریف اور رمضان شوگر ملز انتطامیہ کے خلاف انکوائری شروع کی گئی، تفتیش سے ثابت ہوا کہ شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کو فائدہ دینے کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

    جس پر عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو چار مارچ کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔

    یاد رہے 2 فروری کو لاہور میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کے اجلاس میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا، ریفرنس میں شہباز شریف اور ڈائریکٹر رمضان شوگر ملز حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر مبینہ طور پر21کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں۔

    واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

    خیال رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برا جمان شہباز شریف اس وقت مختلف کیسز کا سامنا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ اوررمضان شوگرملزکیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرکے 1 ،1 کروڑ روپے مچلکے جمع کرانے اور رہائی کا حکم دیا تھا جبکہ حمزہ شہباز بیٹی کی خراب طبیعت کے باعث لندن میں ہیں۔