Tag: رمضان ٹرانسمیشن

  • ہماری انڈسٹری نہیں کمیونٹی ہے: زارا نور عباس کی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید

    ہماری انڈسٹری نہیں کمیونٹی ہے: زارا نور عباس کی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کی ہے۔

    اداکارہ زارا نور نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

    اداکارہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تفریحی صنعت اتنی چھوٹی ہے کہ اسے انڈسٹری نہیں کمیونٹی کہنا چاہیے۔

    زارا نور نے کہا کہ ہمارے یہاں چار لوگ بیٹھ کر کہتے ہیں کہ آؤ ڈرامہ بنائیں، انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں فن کے ہر شعبے اور اس سے منسلک افراد کو عزت اور پہچان دی جائے، ان کے کام کی تعریف کی جائے۔

    جبکہ دوسری جانب ٹرانسمیشن کے دوران میزبان و اداکار دانش تیمور نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی کھل کر تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن انڈسٹری نے چھوٹی ہونے کے باوجود گزشتہ چند سال میں تیزی سے ترقی کی ہے۔

  • 2018 میں اپنا پیسہ اور پیار دونوں کھودیا تھا: آغا علی کا انکشاف

    2018 میں اپنا پیسہ اور پیار دونوں کھودیا تھا: آغا علی کا انکشاف

    پاکستانی معروف اداکار آغا علی نے اپنے بُرے وقت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں پاکستانی اداکار آغا علی نے بطور شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ 2018 کا سال میرے لیے بہت مشکل ثابت ہوا تھا۔

    اداکار آغا علی نے ماضی میں گزرے ہوئے برے وقت سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ 2018 ایک ایسا سال تھا جس میں، میں نے اپنے 90 فیصد پیسہ ایک جگہ انویسٹ کر دیا تھا اور وہ پیسہ ڈوب گیا تھا۔

    آغا علی نے کہا کہ اسی سال میرا ایک ریلیشنشپ بھی ٹوٹ گیا تھا، 99 فیصد لوگ مجھے برا بھلا بولتے تھے اور میں خود کو سوشل میڈیا پر بطور ویلن ہی دیکھا کرتا تھا، اس دوران میرا وزن بھی کافی حد تک بڑھ گیا تھا۔

    ’’اسی دوران میں نے عمرے کی نیت کی، 2018 میں ہی عمرہ ادا کیا اور پھر میرے معاملات سدھرنے لگے، اس بُرے وقت کے دوران میں نے صرف اللہ کو خود کے قریب پایا تھا۔

    یاد رہے کہ اداکار آغا علی اور اداکارہ سارہ خان ایک رومانوی تعلق میں جڑے تھے،  لمبے عرصے تک ایک ساتھ رہنے کے بعد اس جوڑی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

    لیکن بعد میں سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے شادی کر لی تھی جبکہ 2020 میں آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ خاموشی سے نکاح کر لیا تھا۔

  • ویڈیو: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پسندیدہ مشغلہ کیا ہے؟

    ویڈیو: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پسندیدہ مشغلہ کیا ہے؟

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سینئر سیاستدان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے فارغ وقت میں تفریحی سرگرمیاں کرنا پسند کرتی ہیں۔

    سینئر سیاست دان اور سابق وزیر ڈاکٹر فردوس اے آر وائی ڈیجیٹل کی رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن ’شان سحر‘ میں میزبان ندا یاسر کے شو میں شرکت کی۔

    ندا یاسر نے ان سے پوچھا کہ وہ کونسی چیز یا مشغلہ ہے جو آپ کو بہت پسند ہے، جس پر ڈاکٹر عاشق اعوان نے کہا کہ میرا سب سے پسندیدہ مشغلہ کرکٹ دیکھنا ہے، دنیا میں کہی بھی کرکٹ ہو میں وقت نکال کر اسکور دیکھ لیتی ہوں۔

     ڈاکٹر اعوان نے انکشاف کیا کہ میں ایک ایسے گھر  سے تعلق رکھتی ہیں جہاں لڑکیوں کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی، میں  اسکول جانے والی اور پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے والی خاندان کی پہلی خاتون تھیں۔

     انہوں نے بتایا کہ ہمارے خاندان کی لڑکیوں کو کبھی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ اس لیے مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں خاندان کی پہلی بیٹی ہوں جو اسکول گئی، پھر ہائی اسکول، اور پھر میڈیکل کالج اور یہ سارا کریڈٹ میری ماں کو جاتا ہے۔