Tag: رمضان پیکچ

  • ماہ رمضان : ریلوے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد تک کمی کا اعلان

    ماہ رمضان : ریلوے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد تک کمی کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ریلوے نے ماہ رمضان المبارک میں مسافروں کے لیے ریلوے کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہرسال کی طرح امسال بھی پاکستان ریلوے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ریلوے حکام نے کہا ہے کہ اس ضمن میں بہاؤ الدین ذکریا، سکھر ایکسپریس، موسیٰ پاک ایکسپریس، ملتان اور مہر ایکسپریس کی مختلف کلاسوں میں 16 سے 25 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ کراچی ایکسپریس، پاک بزنس، جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے لیے 11 سے 15 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ پاکستان ریلویز نے گرین لائن، قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس، جعفر ایکسپریس، اکبر ایکسپریس، خیبرمیل، تیز گام، ملت ایکسپریس، عوام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، راوال ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس اور مارگلہ ایکسپریس کی مختلف کلاسوں میں 10 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ریلوے ترجمان کے مطابق رمضان پیکج کی سہولت ایڈوانس بکنگ کی صورت میں میسر ہوگی جبکہ اس پیکج کا اطلاق یکم سے بیس رمضان المبارک ( 7 جون تا 27 جون) تک ہوگا۔

  • حکومت نے رمضان پیکچ کے لئے تیاریاں شروع کردیں

    حکومت نے رمضان پیکچ کے لئے تیاریاں شروع کردیں

    اسلام آباد : رمضان کی آمد آمد ہے عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے حکومت نے تیاریوں کا آغازکردیا، عوام کا تین ارب کا پیکج دییے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارت صنعت وپیداوار کو خصوصی رمضان پیکچ تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں، وزیر خرانہ کے مطابق رمضان پیکچ کی تفصیلات دس روز میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کی جائیں گی ۔

    ماضی کی طرح اس سال بھی رمضان پیکچ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے دیا جائے گا۔ پیکچ کے تحت روزہ داروں کو اشیاء خوردونوش مارکیٹ کے نسبت سستی دستیاب ہوں گی اور ساتھ ہی ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوام کو رمضان کے مقدس مہینے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    رواں مالی سال تین ارب روپے تک کا رمضان پیکچ دیئے جانے کا امکان ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے اشیا کی فراہمی کو وافر مقدار میں یقینی بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی حکومت کی جانب سے دوارب روپے کے رمضان پیکچ کا اعلان کیاگیا تھا۔