Tag: رمضان پیکیج

  • رمضان پیکیج : وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا اعلان کردیا

    رمضان پیکیج : وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورزکے بغیر رمضان پیکیج لانے کا اعلان کردیا اور کہا کئی ماہ پہلے کہا تھا یوٹیلٹی اسٹور کیساتھ یہ معاملہ نہیں چل سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب، کے پی ، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا ہے جس کا دائرہ صوبوں تک پھیلایا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان کی آمد ہے اس کیلئے منسٹری آف فوڈ سیکیورٹی کوذمہ داری دی ہے، یوٹیلٹی اسٹور کے بغیر رمضان پیکج لیکر آئیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ کئی ماہ پہلے کہا تھا یوٹیلٹی اسٹور کیساتھ یہ معاملہ نہیں چل سکتا، گزشتہ رمضان میں بے پناہ شکایات آئی تھی، اس لئے اب فیصلہ کیا ہے مائنس یوٹیلٹی اسٹور رمضان پیکج لیکر آئیں گے۔

    شہبازشریف نے کہا مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔ عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد اب معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، میری ساری توانائی معاشی گروتھ بڑھانے پر ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تیل درآمد پر ایک سال کیلئے 1.2ارب ڈالر کی ادائیگی آخر کی ہے، مؤخر ادائیگی کی سہولت پر سعودی عرب کے مشکور ہیں۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ کل 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے سے منایا جائے گا، مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی تحریک جاری ہے۔

  • ‘رمضان پیکیج 2 کروڑ افراد کی بجائے ملک بھر کے عوام کیلئے ہو گا’

    ‘رمضان پیکیج 2 کروڑ افراد کی بجائے ملک بھر کے عوام کیلئے ہو گا’

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 8.2 ارب کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان پیکیج 2 کروڑ افراد کی بجائے ملک بھر کے عوام کیلئے ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، معاونین اورمشیروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جی ٹوینٹی ممالک کی جانب سےقرض موخر کے اقدامات کی منظوری دی گئی ہے جی ٹوینٹی کے 15ممالک کیساتھ قرض موخرکےاقدامات کئےجائیں گے۔

    ایل این جی ٹوپائپ لائن منصوبےکیلئے 21ارب کی بینک گارنٹی کی منظوری، جھل مگسی فیلڈسے 15ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی دوبارہ فراہمی کی منظوری اور ماڑی گیس فیلڈسے 110ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

    کپاس کی 2022-23کی فصل کیلئےکم از کم قیمت5700 روپےمن مقرر کی گئی ہے اور ابتدائی طور پر کپاس کی 2 ملین گانٹھوں کی خریداری کا ہدف رکھا گیا ہے۔

    ملٹری اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کیلئے 200 ملین کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ جب کہ پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈایمرجنگ ٹیکنالوجی کیلئے 3.50ارب گرانٹ منظوری دی گئی ہے۔

    اسی طرح پی ایس او، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئےتیل کی قیمتوں کےفرق کیلئے 11.73ارب اضافی منظوری دی گئی ہے یہ سپلیمنٹری گرانٹ کی رقم 31مارچ تک کیلئےفراہم کی جائےگی۔

  • رمضان پیکیج ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی فراہمی شروع

    رمضان پیکیج ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی فراہمی شروع

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کے رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی کا آغاز ہوگیا،پیکج سے عوام کو پونے دو ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

    وفاقی وزیر مرتضیٰ جتوئی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج شروع کردیا گیا ہے،  چینی، چائے، گھی، آٹے سمیت 22 اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کے تحت چینی ساٹھ روپے کلو گرام، گھی ایک سو پندرہ روپے، آئل ایک سو پچیس روپے، دال چنا ایک سو بیس روپے، دال مونگ ایک سو اڑتالیس روپے، دال ماش دو سو تہتر روپے فی کلو گرام اور دودھ ایک سو دو روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

    وفاقی وزیر کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو ملنے والا ریلیف صرف ماہ رمضان کے لیے ہے۔