Tag: رمضان چھیپا

  • امریکی خاتون کا معاملہ: رمضان چھیپا کی نواجوان ندال میمن کو بڑی پیشکش

    امریکی خاتون کا معاملہ: رمضان چھیپا کی نواجوان ندال میمن کو بڑی پیشکش

    کراچی : سماجی رہنما رمضان چھیپا امریکی خاتون کے معاملے پر نوجوان ندال کو پیشکش کی کہ یہاں پہنچ کربات چیت کرے، میں اس معاملے کوحل کراؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رہنما رمضان چھیپا نے امریکی خاتون کے معاملے پر نوجوان ندال سےگزارش کی کہ نوجوان اور ان فیملی سن رہی ہے تو فوری یہاں پہنچیں، میں اس معاملے کوحل کراؤں گا۔

    رمضان چھپیا کا کہنا تھا کہ ندال یہاں پہنچ کر بات چیت کرے تب ہی مسئلہ حل ہوگا، میں ملاقات کا اہتمام کراتا ہوں۔

    یاد رہے ٹیپوسلطان پولیس نے محبت کی شادی کیلئے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کو چھیپا ہیڈ آفس منتقل کیا گیا تھا

    ترجمان چھیپا ویلیفئر کا کہنا تھا خاتون کو علیحدہ کمرہ فراہم کیا گیا ہے، خاتون ذہنی دباؤمیں ہے،اس لیے کسی سے بات نہیں کررہی۔

    مزید پڑھیں‌: امریکی خاتون کی محبت کی کہانی میں نیا موڑ ، چھیپا ہیڈ آفس منتقل

    بعد ازاں رمضان چھیپا نے تصدیق کی تھی کہ ٹیپوسلطان تھانے کی معرفت سےامریکی خاتون ہمارےپاس آئیں، خاتون چند دنوں سے کراچی کی سڑکوں پر دربدر پھر رہی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں امریکی خاتون پاکستان سےعزت کے ساتھ رخصت ہو، پریشانی کی وجہ سے امریکی خاتون کی ذہنی کیفیت پراثرپڑا ہے۔

    گذشتہ روز کراچی میں موجود امریکی خاتون پورا دن فلیٹ کی بیسمنٹ میں رہنے کے بعد اچانک آن لائن ٹیکسی میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی تھی، پولیس کا کہنا تھا نہیں معلوم خاتون کہاں گئی۔

    خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ آن لائن شادی کی تھی، مجھے پیسے نہیں چاہیے میرے پاس پیسے ہیں۔

  • اہم شخصیات کا موجودہ حالات کے تناظر میں خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام

    اہم شخصیات کا موجودہ حالات کے تناظر میں خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد پر تشدد ہنگاموں سے جنم لینے والے ملکی حالات کے تناظر میں اہم شخصیات کی جانب سے اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    سوشل ورکر رمضان چھیپا نے کہا کہ مہذب معاشروں میں پرامن احتجاج ہوتا ہے، اپنے ہاتھوں خود کو نقصان پہنچانا کہاں کی عقل مندی ہے۔

    اینکرپرسن رضوان جعفر نے کہا ’’9 مئی کو ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، چند شرپسند عناصر نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔‘‘

    ٹی وی ہوسٹ ندا یاسر نے کہا ’’عوام ہمیشہ سے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کی وجہ سے ہم آزادی کے ساتھ جی رہے ہیں، ہماری فوج ایک عظیم فوج ہے، ہمیشہ بُرے وقت میں وطن کے کام آئی ہے، ہم اپنی فوج پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی وجہ سے سکون کی نیند سو پاتے ہیں، اپنی رائے کا اظہار کریں لیکن پاک فوج کو بیچ میں نہ لائیں۔‘‘

    دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ’’کبھی بھی سیاسی شرپسندوں سے ایسی امید نہیں رکھتے تھے، پاک فوج کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ جانب داری نہیں رکھتی۔‘‘

    تاجر حامد پونا والا نے کہا ’’پوری قوم شرپسندوں کی وجہ سے شرمندہ ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو کام دشمن نہ کر سکا وہ ہمارے لوگوں نے کر دیا، ہم پاکستان سے شرمندہ ہیں۔‘‘

  • کرونا وائرس، فلاحی اداروں نے سرد خانے کھول دئیے

    کرونا وائرس، فلاحی اداروں نے سرد خانے کھول دئیے

    کراچی: شہر قائد میں کام کرنے والے دو بڑے فلاحی اداروں نے کرونا وائرس کے پیش نظر بند کیے جانے والے غسل، کفن اور سرد خانے کھول دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سرد خانوں اور غسل خانوں کو کھول دیا ہے، کرونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کو بھی غسل دیا جائے گا۔

    فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی جانب سے آگاہ کیا جائے گا تو غسل دینے والے حفاظتی انتظامات کرلیں گے۔

    دوسری جانب رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ سرد خانوں، غسل خانوں کو حفاظتی اقدامات کے بعد کھول رہے ہیں، چھیپا ایمبولینس میں کرونا ٹیم تشیل دی اور اسٹاف کو الگ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کرونا صورت حال، دو بڑے فلاحی اداروں نے غسل و کفن اور سرد خانے بند کردیے

    رمضان چھیپا نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق ایمبولینس الگ کررکھی ہے، ایمبولینس عملہ مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ کام کررہا ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ایدھی اور چھیپا ویلفیئر نے اپنے تمام غسل و کفن اور سرد خانے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام انتظامات کو فوری روک دیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے پیاروں کی میتوں کے لیے ادارے پر دباؤ نہ ڈالیں کیونکہ یہ قدم مجبوری کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

  • سماجی رہنماؤں کی جانب سے عبدالستار ایدھی کی خدمات پر خراج تحسین

    سماجی رہنماؤں کی جانب سے عبدالستار ایدھی کی خدمات پر خراج تحسین

    کراچی: مختلف سماجی تنظیمیوں کے رہنماؤں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی کو سلام عقیدت پیش کیا۔

    چھیپا ویلفیئر کے سربراہ اور معروف سماجی رہنما رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ ایدھی صاحب انسانیت کی خدمت کرنے میں ایک درس گاہ کا درجہ رکھتے تھے، اُن کے انتقال سے خلا کو پُر نہیں کیا جاسکتا۔

    سماجی کاموں میں حصہ لینے والے ایدھی صاحب کے دیرینہ ساتھی اور سابق وزیر پیٹرولیم حاجی حنیف طیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایدھی صاحب رضا کاروں کو دوست اور بھائی کی طرح سمجھتے تھے انہوں نے کبھی کسی کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

    سہارا ویلفئیر کے سربراہ اور پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ’’عبدالستار ایدھی کو انسانیت کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایدھی صاحب کے انتقال سے یتیم بچے پھر سے یتیم ہوگئے‘‘۔

    تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والے گلوکار اور سہارا ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد روائے نے کہا کہ ’’ایدھی صاحب کے بعد ہمیں انسانیت کی خدمت کے وژن کو زندہ رکھنے کے لیے فیصل ایدھی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا چاہیے، انسانیت کی خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے‘‘۔