Tag: رمضان کا چاند

  • رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے اہم پیشگوئی

    رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے اہم پیشگوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے، کہ ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔

    اس حوالے سے ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماہ رمضان کا چاند28 فروری کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے تاہم ملک بھر میں پہلاروزہ 2 مارچ کو ہوگا۔

    ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش28فروری کو5بج کر45منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر13گھنٹے 12منٹ ہوگی۔

    ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلامی ماہ کا چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک اور عیدالفظر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا امکان ہے، سعودی اداروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 28 فروری کو نظر آئے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/ramadan-moon-pakistan-which-date-seen/

  • رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات کی  پیش گوئی بھی سامنے آگئی

    رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے 11 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکان ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں رحمتوں اور برکتوں والے ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہیں ، پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا اور پہلا روزہ کس دن ہوگا اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آگئی۔

    محکمہ موسمیات نے 11 مارچ کو رمضان المبارک چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پہلا روزہ جمعرات 12 مارچ کو ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 10مارچ کو دوپہر2 بجے پیداہوگا، چاند کی عمر11 مارچ کو 28گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے 11 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم اور مطلع ابرآلود ہونے کے سبب موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔

  • رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    پشاور : ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے چاندکی رویت کیلئے مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

    اجلاس میں مركزی و زونل ممبران پشاور ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک ہوں گے۔

    پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے جائیں گے۔

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے قوم سے چاند دیکھنے کے اہتمام کی اپیل کی ہے اور چاند کی شہادت دینے کیلئے نمبر بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا تھا ، جس کے بعد یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کو ہوگی۔

  • رمضان کا چاند ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  ہوگا

    رمضان کا چاند ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : رمضان کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، محکمہ موسمیات نے آج چاند نہ ںظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تمام زونل کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرزمیں ہوگا، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

    ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا اور مفتی منیب الرحمان چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج چاند نہ ںظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل کو بروز جمعہ نظر آنے کا قوی امکان ہے کیونکہ 23 اپریل جمعرات کو شعبان کی 29 ویں تاریخ ہوگی اور چاند افق پر پانچ ڈگری سے کم ہوگا۔

    خیال رہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی باروزارت سائنس کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹرطارق مسعود بطورٹیکنیکل ایکسپرٹ رویت ہلال کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔

    وزارت سائنس نے رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق تصاویر جاری کردی ہیں، تصاویر میں 23 اپریل کو پشاور میں مغربی افق پر چاند کے مقام کی نشاندہی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے سے بھی کم ہوگی، افق پر چاند کی بلندی صرف 2 ڈگری ہوگی، خیبرپختونخواہ میں کسی بھی جگہ چاند دوربین سے نظر آنا بھی نا ممکن ہے، پاکستان میں 23 اپریل کو چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔

  • یو اے ای میں رمضان کا چاند کب دیکھا جائے گا؟

    یو اے ای میں رمضان کا چاند کب دیکھا جائے گا؟

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند آج مغرب کے بعد دیکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مون سائٹنگ کمیٹی آج مغرب کے بعد رمضان کا چاند دیکھے گی۔

    محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کرونا وبا کے باعث شہری افطار کا کھانا پڑوسیوں سے شیئر نہ کریں، جو لوگ ایک گھر میں رہتے ہیں صرف وہ ساتھ کھانا کھا سکتے ہیں۔

    سپر مارکیٹ، فارمیسی، گوشت، مچھلی، پھل، سبزیوں کی دکانیں کھلی رہیں گی، دبئی کے شاپنگ سینٹرز کھولنے کے لیے حکومت سے اجازت مانگی جا رہی ہے۔

    ماہ رمضان، یو اے ای میں قیدیوں کیلیے زبردست خوشخبری

    خیال رہے کہ ‌رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ متحدہ عرب امارات میں سیکڑوں قیدیوں کو رہائی کا پیغام بھی لے کر آیا ہے، گزشتہ روز ماہ مقدس کے موقع پر یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مختلف جیلوں میں قید 874 افراد کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    اٹارنی جنرل آف دبئی چانسلر اسام عیسیٰ الحدیم کا کہنا تھا کہ رہائی کے احکامات سے قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے کا موقع ملے گا اور اس خوش خبری سے ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہوگی۔

  • عوام رویت کے مطابق رمضان اور عید کریں گے: ڈاکٹر قبلہ ایاز

    عوام رویت کے مطابق رمضان اور عید کریں گے: ڈاکٹر قبلہ ایاز

    پشاور: چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ رویت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، فواد چوہدری معاملے میں نہ الجھائیں، عوام رویت کے مطابق رمضان اور عید کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے انکار نہیں کیا جا سکتا، تاہم وزارت مذہبی امور کو کام کرنے دیا جائے، وہ رویت کے مسئلے کو حل کر لے گی۔

    ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ فواد چوہدری کو چاہیے علما سے مل کر کام کریں، عوام رویت کے مطابق رمضان اور عید کریں گے، فواد چوہدری کے اعلان کے مطابق نہیں، اس سلسلے میں مناسب پلیٹ فارم وزارت مذہبی امور ہی ہے۔

    رویت ہلال نے رجب ، ذیقعد اور صفر کے چاند کی تاریخ غلط دی، فواد چوہدری

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہم 2 اپریل کو بھی مولانا منیب الرحمن اور پوپلزئی صاحب کا انتظار کریں گے، ہمارے لیے تمام علما قابل احترام ہیں، البتہ یہ دلیل تسلیم نہیں کہ چاند کی رویت کا سائنس سے تعلق نہیں، اس لیے کہ تمام علوم کا ماخذ قران پاک ہے اور علم کو اسلام سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔

  • رمضان کا چاند 6  مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

    رمضان کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند  تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے  اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا ۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے رمضان کا چاند 5مئی یعنی 29شعبان کونظرنہیں آئے گا، سائنسی اعدادوشمار کے مطابق ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے کیونکہ چاند کی پیدائش 5مئی کو 3 بجکر 45 منٹ پر ہونا شروع ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے چھ مئی کو کراچی میں غروب آفتاب سات بجکر چار منٹ پرہوگا ،غروب آفتاب کے بعد سات بجکرتینتیس منٹ تک چاند آسمان پر ہوگا، اس وقت چاندکی عمرپندرہ گھنٹےتینتالیس منٹ ہوگی۔

    ملک کے بیشترحصوں میں موسم جزوی طورپرابرآلودرہنےکاامکان ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز، وفاقی مذہبی امور متحرک، صوبوں سے حمایت مانگ لی

    یاد رہے وزارتِ مذہبی امور رواں سال بھی رمضان المبارک اور عید ملک بھر میں ایک ساتھ منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ہے۔

    وزارتِ مذہبی امور برائے مذہبی بین ہم آہنگی نے رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کا مسودہ تیار کرلیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت چاند کے لیے صوبائی اسمبلیوں سے قرارداد کی منظوری ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلاک کمیٹی نے 5 مئی بروز اتوار اجلاس طلب کیا ہے، اگر چاند نظر آگیا تو پہلا روزہ 6 مئی ورنہ 7 مئی کو ہوگا۔

  • عید الفطر اور رویتِ ہلال کے مسائل

    عید الفطر اور رویتِ ہلال کے مسائل

    رمضان کی آمد کے ساتھ ہی چاند دیکھے یا نہ دیکھے جانے کے حوالے سے مختلف بحثیں جنم لینے لگتی ہیں۔ یہ سلسلہ عید تک جاری رہتا ہے اور اکثر اوقات قوم رویت ہلال کے مسئلے کی وجہ سے دو عیدیں منانے پر مجبور ہوجاتی ہے۔

     دیگر اسلامی مہینوں کی طرح شوال کے آغاز کا تعین  بھی عیسوی کلینڈر کے برعکس قمری کلینڈر کے ذریعے ہوتا ہے جس میں چاند کی تاریخوں کے مطابق مہینہ انتیس یا تیس دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

    ہلالِ شوال ہی اس بات کا فیصلہ کرتا ہے کہ رمضان کا مہینہ ختم اور شوال کا مہینہ شروع ہوگیا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے صحابہ سے فرمایا کہ جب تک ہلال اچھی طرح سے نہ دیکھ لو رمضان کا روزہ نہ رکھو، اسی طرح مہینے کے اختتام پر ہلال دیکھنے کے بعد ہی روزہ رکھنا چھوڑو۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمان تب سےآج تک بالخصوص رمضان کے روزوں اورعید کے سلسلے میں چاند پر نگاہ جمائے رکھتے ہیں۔

    سوال یہ ہے کہ چاند کیسے دیکھا جائے؟ اس سلسلے میں ہمارے ہاں ہر سال متنازعہ صورت حال سامنے آتی ہے۔ تاہم آج کے جدید دورمیں اس کے تین طریقے ہیں: ایک ٹیلی اسکوپ، دوم علم فلکیات اور سوم چند علاقوں میں انسانی آنکھ سے براہ راست دیکھنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

    اس سلسلے میں سعودی عرب کے سینئر علما کے کونسل کے رکن شیخ عبداللہ بن سلیمان المنائی کا کہنا ہے کہ اسلامی مہینے کے آغاز کا ثبوت ہلال دیکھنے تک محدود نہیں ہے، اور بھی طریقے ہیں جو ہمارے ہاں ذرائع ہیں جن سے مہینے کے آغاز کا تعین ہوسکتا ہے، جن میں علم فلکیات بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علم فلکیات درحقیقت ہلال دیکھنے سے زیادہ درست اور قابل بھروسا طریقہ ہے کیوں کہ ہلال دیکھنے کا طریقہ قیاسی ہے جب کہ علم فلکیات حتمی اور درست ہے۔

    اسکالر شیخ عبداللہ بن سلیمان کے مطابق علم فلکیات میں ماہر مسلمان مشاہیر کی تحقیقات کو ضرور مدنظر رکھنا چاہیے کیوں کہ یہ رویتِ ہلال کی تصدیق کا ثابت شدہ ذریعہ ہے۔ اپنے انصاف کے لیے مشہور شخص کی چاند دیکھنے کی گواہی کو بھی تسلیم نہیں کرنا چاہیے اگر وہ ماہر فلکیات کی رائے کے برعکس ہو۔

    ہلال کی اسکریننک کا طریقہ چاند کے ظہور کے دوران کیا جاتا ہے۔ جب یہ زمین کے گرد اپنا ایک چکر پورا کرلیتا ہے اور نیا چکر شروع کرتا ہے تو اس کا ثبوت مہینے کے پہلے غروب آفتاب سے قبل ہلال کے ظہور کی صورت میں ملتا ہے۔ جب سورج غروب ہوکر نگاہ سے اوجھل ہوجاتا ہے تو ہلال غروب آفتاب کے مقام پر تب بھی چمک رہا ہوتا ہے کیوں کہ یہ غروب آفتاب کے بعد بھی کم از کم تیس منٹ تک آسمان پر نظر آتا ہے۔

    زمین کے گرد چاند کا چکر شروع ہوتا ہے تو پندرہ گھنٹے سے پہلے نئے چاند کو براہ راست انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جاسکتا، جب کہ چکر شروع ہونے کے بارہ گھنٹےبعد  صرف ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔ ہلالی چاند کو واضح طور پر دیکھنے کے لیے اسے کسی بلند مقام سے دیکھنا چاہیے اور ایسی جگہ سے دور جو گنجان آباد ہو جیسے شہر جہاں انسانی تعمیرات اس کے مشاہدے میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ یہ مقام پہاڑوں اور بلند و بالا عمارات سے دور ہو اور فضا صاف ہو یعنی دھول وغیرہ نہ ہو۔

    علما اور تجربہ کار ماہرین فلکیات ہی اس کا تعین کرسکتے ہیں کہ ہلال نمودار ہوگیا ہے یا نہیں، جوکہ رمضان کے بعد عید کا باضابطہ اعلان ہوتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا

    سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا

    کراچی: سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا جب کہ پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کل بیٹھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ماہ صیام کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، بیش تر ممالک میں 17 مئی سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ کل مطلع صاف رہے گا، چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، کل چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوچکی ہوگی، چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک افق پر نظر آنے کا امکان ہے۔

    قبل ازیں سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں ماہرین فلکیات اور علما کی ٹیم نے شرکت کی، یہ اجلاس وسطی علاقہ سسدیر میں منعقد ہوا، سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اجلاس میں مشہور ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری نے شرکت کی۔

    عرب میڈیا نے خبر دی کہ دنیا کے بیش تر ممالک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔ انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، سنگاپور، عمان، متحدہ عرب امارات، کویت، جنوبی کوریا، اردن، بحرین، عراق اور آسٹریلیا میں یکم رمضان جمعرات کو ہوگی۔

    رمضان کا مبارک مہینہ اور ہلالی چاند دیکھنے کا مسئلہ


    برطانیہ میں بھی سینٹرل لندن مسجد نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ برطانیہ میں رمضان کا پہلا روزہ جمعرات کوہوگا، دوسری طرف فرانس کی گرینڈ مسجد نے بھی یکم رمضان المبارک 17 مئی کو ہونے کا اعلان کیا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں ماہ صیام کی آمد پر خصوصی گہماگہمی شروع ہوگئی ہے، بچت بازار سجا دیے گئے، مساجد میں رونقیں بڑھ گئیں۔ پاکستان، انڈونیشیا اور بھارت میں روزے کے اہتمام کے لیے خصوصی خریداری ہونے لگی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    ریاض : سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب سمیت ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات18جون کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، جس کےبعد ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق چاند دیکھنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور سعودی سپریم کونسل کا اجلاس ریاض میں ہوا۔

    اجلاس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جب کہ انڈونیشیا، ملائیشیا، کوریا، جاپان اور ترکی میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اب خلیج سمیت ان تمام ممالک میں یکم رمضان اٹھار جون بروز جمعرات کو ہوگا۔