Tag: رمضان 2016

  • فرانسیسی سینٹ میں روس پرپابندیوں کے خلاف بل منظور

    فرانسیسی سینٹ میں روس پرپابندیوں کے خلاف بل منظور

    پیرس : فرانسیسی سینٹ میں روس پریورپی یونین کی جانب سےپابندیوں کےخلاف بل منظور کرلیا گیا،اراکین کی اکثریت نے روس پر سے پابندیاں اٹھانے کے حق میں ووٹ دیا.

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسیسینٹ میں روس پر یورپی یونین کی پابندیوں سے متعلق بل پیش کیا گیا، سینٹ میں روس پر پابندیا ں اٹھانے سے متعلق رائے شماری کی گئی.

    سینٹ اراکین کی اکثریت نے فیصلہ روس کے حق میں سنادیا، اراکین کی اکثریت نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سےروس پر عائد پابندیاں اُٹھا لینی چاہیے.رائے شماری میں تین سو دو ارکان نے پابندیاں اُٹھانے کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ صرف سولہ ارکان نے روس پر پابندیاں برقرار رکھنے کے حق میں ووٹ ڈالا.

    اسے سے قبل 28 اپریل کو اسی طرح کی قرارداد فرانس کی قومی اسمبلی میں پیش کی گئی، قومی اسمبلی کے 577 اراکین میں سے ایک سو ایک اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا، 55 اراکین پارلیمنٹ نے روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں توسیع کی مخالفت کی تھی.

    فرانس یورپ کا صرف واحد ملک نہیں جہاں سیاست دان روس کےمخالف پابندیوں کو ختم کرنے کے حق میں ہیں.

    یاد رہےکہ انیس مئی کو اٹلی کے شمال مشرقی علاقے وینیٹو میں کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں کریمیا کو روس کا حصہ تسلیم کیا گیا تھا اور اطالوی حکومت اور یورپی یونین پر زور دیا گیا تھا کہ روس پرعائد پابندیاں ختم کی جائیں.

    واضح رہے دو ہزار چودہ میں روس کے مشرقی یوکرین پر حملےاور یوکرین کے روس سے الحاق کے بعد یورپی یونین نے روس پر پابندیاں عائدکردی تھیں.

  • عراقی فورسز کی کاروائی،فلوجہ کےقریبی علاقے داعش سے آزاد کروالیے

    عراقی فورسز کی کاروائی،فلوجہ کےقریبی علاقے داعش سے آزاد کروالیے

    بغداد: عراقی فورسز کی داعش کے دہشت گردوں کےخلاف پیش قدمی جاری ہے،تازہ کارروائی میں فلوجہ کےقریب مزید علاقے دہشت گردوں سے آزاد کروالیےگئے.

    تفصیلات کے مطابق داعش کےجنگجووں سے فلوجہ کاقبضہ چھڑانےکےلیےعراقی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے،داعش کے جنگجووں کے خلاف عراقی فورسز نے کاروائی کرکے فلوجہ کے قریبی علاقوں کو داعش سے آزاد کروالیا.

    عراقی فورسزنے علاقے پرقومی پرچم لہرادیاہے اورفورسزفلوجہ کی جانب پیش قدمی جاری رکھےہوئےہیں.

    آپریشن کے کمانڈر عبدالوہاب السعدی کاکہناہےکہ حکومتی افواج اتحادی ملیشیاکےہمراہ فلوجہ کوآئندہ چند دنوں میں واگزارکرانےکےلیے پُرعزم ہیں.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ دنوں عراقی فوج نےفلوجہ کےنواحی قصبےصقلاویہ کو دہشت گرد تنظیم داعش سے آزاد کروالیا تھا،صقلاویہ پر دوہزار چودہ میں داعش کے جنگجووں نے قبضہ کیا تھا.

    *عراقی فوج نےفلوجہ کےنواحی قصبےصقلاویہ کو داعش سے آزاد کروالیا

    عراقی فورسز نے سرکاری عمارت سے داعش کا پرچم ہٹا کر عراق کا قومی پرچم بھی لہرا دیاتھا،فورسز کوداعش کے خلاف جنگ میں ایران نواز ملیشیا کی مدد بھی حاصل ہے.

    واضح رہےکہ بائیس مئی کوعراقی وزیراعظم نےفلوجہ کوداعش سے آزاد کرانے کیلئےآپریشن کا اعلان کیاتھا۔

  • کوئٹہ :  سابق پروفیسر کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش گھر سے برآمد

    کوئٹہ : سابق پروفیسر کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش گھر سے برآمد

    کوئٹہ : سابق پروفیسر کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش ان کے گھر سے برآمد کرلی گئی،پولیس کے مطابق نعش دو سے تین روز پرانی ہے.

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کینٹ مدرسہ روڈ میں ریٹائرڈ پروفیسر صفی اللہ اپنے گھر میں اکیلے مقیم تھے، بدھ کی شام اہل محلہ نے تعفن پھیلنےپر پولیس کو اطلاع دی.

    پولیس نےمکان نمبر فور سی کی تلاشی لی تو وہاں سے ریٹائرڈ پروفیسر صفی اللہ کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش برآمد کی، پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر ایدھی اہلکاروں کی مدد سے سول اسپتال منتقل کردی گئی.

    پولیس حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کردی،پروفیسر صفی اللہ کی موت کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نعش دو سے تین روز پرانی لگ رہی ہے اور مسخ ہوچکی ہے.

  • دمشق: شام کے شہر حلب پر فضائی حملہ، پندرہ افراد ہلاک

    دمشق: شام کے شہر حلب پر فضائی حملہ، پندرہ افراد ہلاک

    دمشق : شامی شہرحلب پرفضائی حملے میں کم از کم پندرہ افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے، حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں.

    تفصیلات کے مطابق شام کے شہر حلب پر فضائی کاروائی کے دوران ایک بم مشرقی ضلع میں واقع اسپتال کے قریب گرا، جس کی زد میں آکر پندرہ افراد جان کی بازی ہار گئے.

    حلب پر فضائی حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے،ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، ابھی تک یہ واض نہیں ہوسکا کہ فضائی حملہ کس جانب سے کیاگیا.

    حکومتی افواج شہرپردوبارہ قبضے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،دوسری جانب شام کاصنعتی اورتجارتی مرکزرہنےوالاشہر حلب دوہزاربارہ سےحکومت اورحزب اختلاف کے گروہوں میں بٹاہواہے.

    *دمشق:شامی شہرحلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،20افرادجاں بحق

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شام میں روس کے تعاون سے حکومتی افواج نے حلب کے اطراف میں شدید بمباری کی تھی،بمباری کی زد میں درجنوں شہری جان کی بازی ہار گئے تھے.

    واضح رہے کہ شام کے شہر حلب میں فضائی حملوں میں گذشتہ ایک ہفتے میں مرنے والوں کی تعداد دوسو سے تجاوز کرگئی ہے.