Tag: رمضان

  • رمضان کے بعد سڑکوں پر آنے کی تیاری کی جائے، عمران خان

    رمضان کے بعد سڑکوں پر آنے کی تیاری کی جائے، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت سنجیدہ نہیں تو رمضان المبارک کے بعد سڑکوں پر آنے کی تیاری کریں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی صدارت میں پاناما ہنگاما کے ٹی آو آرز کمیٹی پرتبادلہ خیال کے لئے بنی گالہ میں اجلاس ہوا،اجلاس میں ٹی او آرز کے معاملے پر مشاورت ہوئی، اجلاس میں نعیم الحق، فیصل جاوید حسین و دیگر شریک ہوئے۔

    قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی نے پانامہ لیکس کی تحقیقات میں ڈیڈ لاک سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوتفصیلی آگاہ کر دیا، ملاقات کے دوران حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ اجلاس کی تیاری پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    رہنماء تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پر پارٹی سربراہ عمران خان کو تفصیلی آگاہ کر دیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان بنی گالا میں ملاقات ہوئی جہاں پانامہ تحقیقات میں حائل ڈیڈ لاک پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    اجلاس میں کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے طے کیا گیا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ اجلاس کی تیاری پرغور کیا جائے،دونوں رہنماؤں نے پانامہ لیکس کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے پر بھی مکمل اتفاق کیا۔

    عمران خان سے ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف پانامہ لیکس پر وسیع تر اتفاقِ رائے سے لائحہ عمل کی تیاری چاہتی ہے،تحریک انصاف کو تنہا کرنے کی حکومتی خواہش سے بخوبی آگاہ ہیں،تاہم حکومت کی جانب سے حزب اختلاف میں پھوٹ ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

    دوسری جانب عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت خانم پرعوام کےاعتماد پر شکرگزار ہوں، گزشتہ رات شوکت خانم کےلئےفنڈریزنگ میں ساڑھے12کروڑروپے جمع کئے۔

  • افطاری اور سحری میں احتیاط، ماہ صیام اچھا گزاریں

    افطاری اور سحری میں احتیاط، ماہ صیام اچھا گزاریں

    اگر آپ رمضان المبارک میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو تھوڑی سی احتیاط کر کے ماہ صیام کا مہینہ بہت اچھے طریقے سے گزار سکتے ہیں، طبی  ماہرین کے مطابق روزہ رکھنے سے جسم میں موجود فاضل مادہ ختم ہوتا ہے جب ہی شریعت نے روزے کو جسم کی زکوۃ کے نام سے منسوب کیا ہے۔

    سحری میں موزوں خوراک کا استعمال:

    شریعت میں سحری کو بہت اہمیت دی گئی ہے، طبی ماہرین کے مطابق سحری میں خوراک کا استعمال بہت ضروری ہے ، روزہ رکھنے کے لیے ایسی اشیاء استعمال کریں جس میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوں جیسے چکی کے آٹے کی روٹی، دلیہ، گوشت، مچھلی، مرغی، انڈے کے استعمال اور دودھ سے بنی ہوئی چیزوں کو سحری میں خوراک کے طور پر استعمال کر کے روزے کو اچھے طریقے سے گزارا جاسکتا ہے۔

    1

    حکمت سے تعلق رکھنے والے محقق کے مطابق سحری کے وقت اسپغول کی بھوسی کے استعمال سے نظام انہضام بہتر رہتا ہےاور اس سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک رہتا ہے اگر کوئی شخص سحری میں روٹی کھانے سے گریز کرتا ہے تو وہ کھجور کھا کر بھی اپنے روزے کو بہتر طریقے سے گزار سکتا ہے کیونکہ ایک کھجور میں روٹی کے برابر کی طاقت ہوتی ہے۔

    افطار کے وقت احتیاط :

    2

     روزے دار کو چاہیے کہ وہ افطار کے وقت چینی ، گھی ، تیل سے بنی ہوئی چیزوں کا استعمال کم سے کم رکھے، ایسی چیزوں کے زیادہ استعمال سے انسانی جسم میں موجود میٹا بولیزم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے اکثر افطار کے بعد سر میں درد ، سستی اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے، سارا دن معدہ خالی ہونے کی وجہ ایسی اشیاء کا فوری استعمال معدے پر سوجن بڑھا دیتا ہے  جس کی وجہ سے گیس ، قبض اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    3

    اس کے برعکس افطاری میں کھجور، دہی، پانی اور تازہ پھلوں کے استعمال سے انسانی جسم افطار کے بعد بھی کافی دیر تک ترو تازہ رہتا ہے، اگر آپ تلی ہوئی چیزیں افطار میں پسند کرتے ہیں تو تقریباً پھلوں کے استعمال سے دس منٹ  انتظار کے بعد یہ اشیاء استعمال کر سکتے ہیں۔

  • نمازِ تراویح ، چاند سے چاند تک

    نمازِ تراویح ، چاند سے چاند تک

    تراویح، ترویحہ کی جمع ہے جس کے معنی ہے ایک دفعہ آرام کرنا جبکہ تراویح کے معنی ہے متعدد بار آرام کرنا ہے ، رمضان کے مہینے میں عشاء کی نماز کے بعد اور وتروں سے پہلے باجماعت ادا کی جاتی ہے، جو بیس رکعت پڑھی جاتی ہے، ہر چار رکعت کے بعد وقف ہوتا ہے۔ جس میں تسبیح و تحلیل ہوتی ہے اور اسی کی وجہ سے اس کا نام تروایح ہوا، اس نماز کی امامت بالعموم حافظ قرآن کرتے ہیں اور رمضان کے پورے مہینے میں ایک بار یا زیادہ مرتبہ قرآن شریف پورا ختم کردیا جاتا ہے۔

    تراویح کا نقطہ نظر یہ بھی ہے کہ رمضان کا چاند نکلنے سے شوال کے چاند نکلنے تک روزانہ بعد نماز عشاء وتر سے پہلے پڑھی جاتی ہے، چند برس قبل سے یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ شہر میں مختلف جگہ پانچ روزہ ، دس روزہ ، پندرہ روزہ ، نماز تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے ، بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پانچ روز تراویح پڑھ ختم کرلی گئی ہے لیکن یہ بلکل غلط سوچ ہے تراویح پہلی رمضان سے ماہ صیام کے آخری دن تک جاری رہتی ہے، البتہ پانچ روزہ ، دس روزہ اور پندرہ روزہ نماز تراویح کا مقصد رمضان المبارک میں ایک کم دنوں میں ایک ختمِ قرآن کا مکمل کرنا ہے ۔

    R1

    تراویح کی ابتدا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اندیشہ سے کہ یہ فرض نہ ہوجائیں تین دن سے زیادہ جماعت نہیں کرائی۔

    اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے مروی ہے کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں (نفل) نماز پڑھی تو لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اگلی رات نماز پڑھی تو اور زیادہ لوگ جمع ہوگئے، پھر تیسری یا چوتھی رات بھی اکٹھے ہوئے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی طرف تشریف نہ لائے۔ جب صبح ہوئی تو فرمای : میں نے دیکھا جو تم نے کیا اور مجھے تمہارے پاس (نماز پڑھانے کے لئے) آنے سے صرف اس اندیشہ نے روکا کہ یہ تم پر فرض کر دی جائے گی، یہ واقعہ رمضان المبارک کا ہے۔

    بخاری، الصحيح، کتاب التهجد، باب : تحريض النبيﷺ علی صلاة الليل والنوافل من غير إيجاب، 1 : 380، رقم : 1077

     مسلم، الصحيح، کتاب صلاة المسافرين وقصرها، باب الترغيب في قيام رمضان وهو التراويح، 1 : 524، رقم : 761

    R2

    صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فرداً فرداً پڑھا کرتے تھے اور کبھی دو دو، چار چار آدمی جماعت کرلیتے تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے سے عام جماعت کا رواج ہوا، اور اس وقت سے تراویح کی بیس ہی رکعات چلی آرہی ہیں، اور بیس رکعات ہی سنتِ موٴکدہ ہیں، ارشاد باری تعالیٰ ہے

    “جعل الله صیامہ فریضة وقیام لیلہ تطوعًا۔”

    (مشکوٰة ص:۱۷۳)

    ترجمہ:…”اللہ تعالیٰ نے اس ماہِ مبارک کے روزے کو فرض کیا ہے اور اس میں رات کے قیام کو نفلی عبادت بنایا ہے۔”

    R3

    نمازِ تراویح کی تعداد بیس ہے سے دس سلام سے یعنی دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ہے، ہر چار رکعت کے بعد وقفہ ہوتا ہے، جس میں تسبیح و تحلیل ہوتی ہے، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایسا کیا کرتے تھے، اسی وجہ سے اس نماز کا نام تراویح رکھا گیا ہے۔

    جو شخص بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا، اسے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، تندرست ہونے کے بعد روزوں کی قضا رکھ لے، اور اگر بیماری ایسی ہو کہ اس سے اچھا ہونے کی اُمید نہیں، تو ہر روزے کے بدلے صدقہٴ فطر کی مقدار فدیہ دے دیا کرے، اور تراویح پڑھنے کی طاقت رکھتا ہو تو اسے تراویح ضرور پڑھنی چاہئے، تراویح مستقل عبادت ہے، یہ نہیں کہ جو روزہ رکھے وہی تراویح پڑھے۔

    R5

    امام ابن خزیمہ اور امام ابن حبان نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں ان الفاظ کا اضافہ کیا ہےحضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں قیامِ رمضان (تراویح) کی رغبت دلایا کرتے تھے لیکن حکماً نہیں فرماتے تھے۔ چنانچہ (ترغیب کے لئے) فرماتے کہ جو شخص رمضان المبارک میں ایمان اور ثواب کی نیت کے ساتھ قیام کرتا ہے تو اس کے سابقہ تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔

    پھر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال مبارک تک قیام رمضان کی یہی صورت برقرار رہی اور یہی صورت خلافتِ ابوبکر رضی اللہ عنہ اور خلافتِ عمررضی اللہ عنہ کے اوائل دور تک جاری رہی یہاں تک کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں جمع کر دیا اور وہ انہیں نمازِ (تراویح) پڑھایا کرتے تھے، لہٰذا یہ وہ پہلا موقع تھا جب لوگ نمازِ تراویح کے لئے (باقاعدہ با جماعت) اکٹھے ہوئے تھے۔

     ابن حبان، الصحيح، 1 : 353، رقم : 141
    .ابن خزيمة، الصحيح، 3 : 338، رقم : 2207

    R4

    جہاں تک تراویح کے رکعت کی تعداد ہے تو حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں بیس رکعت تراویح اور وتر پڑھتے تھے۔

    بيهقي، السنن الکبری، 2 : 699، رقم : 4617

    حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے وقت سے آج تک بیس ہی تراویح چلی آتی ہیں اور اس مسئلے میں کسی امامِ مجتہد کا بھی اختلاف نہیں، سب بیس ہی کے قائل ہیں۔

    مذکورہ بالا روایات صراحتاً اِس اَمر پر دلالت کرتی ہیں کہ تراویح کی کل رکعات بیس ہوتی ہیں۔ اِسی پر چاروں فقہی مذاہب کا اِجماع ہے اور آج کے دور میں بھی حرمین شریفین میں یہی معمول ہے۔ وہاں کل بیس رکعات تراویح پڑھی جاتی ہیں، جنہیں پوری دنیا میں براہِ راست ٹی۔ وی سکرین پر دکھایا جاتا ہے۔

    تراویح کے دوران ہر چار رکعت کے بعد پڑھی جانے والی دعا:

    tarawih-post

  • سلمان خان نے ساتھی اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ بھجوادیا

    سلمان خان نے ساتھی اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ بھجوادیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار اور دوستوں کے دوست سلمان خان نے اپنی ساتھی مسلمان اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ بھیجا ہے جس پر ہما قریشی خوشی سے نہال ہو گئیں۔

    سخت جاں سلمان خان نرم دل رکھنے والے دبنگ اسٹار ہیں، یہی وجہ ہے کہ کسی دکھ یا خوشی میں وہ اپنے دوستوں کو نہیں بھولتے۔ تحفے تحائف دینے میں کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنے والے سلو بھائی کی فراغ دلی سے مستفید ہونے والوں میں قرعہ فال ادکارہ ہما قریشی کے نام نکلا۔

    SALMAN POST

    HUMA POST

    اداکار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے گھر تحائف بھیجوادیے، تحائف کو دیکھ کر ہما قریشی خوشی پھولے نہیں سما رہی ہیں، انہوں نے اپنی ٹیوٹ میں سلمان خان کے انسان محبت انداز کو سراہا۔

    اداکارہ ہما قریشی نے کہا کہ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے،عید کی تیاریاں عروج پر ہیں،عمومی طور لوگوں کو عید کے تحائف عید کے روز ملتے ہیں لیکن میری عیدی تو ابھی سے آگئی ہے،جس پر میں سلمان خان کی شکر گزار ہوں۔

  • ایکسپو سینٹر میں راشن کی تقسیم بد نظمی کا شکار،کئی خواتین زخمی

    ایکسپو سینٹر میں راشن کی تقسیم بد نظمی کا شکار،کئی خواتین زخمی

    کراچی: ایکسپو سینٹر میں رفاعی ادارے کی جانب سے راشن کی تقسیم کے موقع پر شدید بد نظمی، رش کے باعث بھگڈر مچ گئی، کئی خواتین زخمی ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک رفاعی اور فلاحی ادارے کی جانب سے رمضان سے پہلے مستحقین میں مفت راشن کی تقسیم کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب بے نظمی کا شکار ہوگئی۔

    ایکسپو سینٹر ہال نمبر 2 میں منعقد کی گئی تقریب کے لیے صبح 6 بجے سے ہی خواتین جمع ہونا شروع ہوگئی تھیں،ہال کے بھر جانے کے بعد خواتین کو ایکسپو سینٹر سے باہر کر کے مرکزی دروازہ بند کر دیا۔

    مرکزی دروازے سے باہر آنے کے بعد خواتین دروازے پر چڑھ گئیں،ایکسپو سینٹر میں داخل ہو گئیں،اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے سے ہی ٹوکن دے دیا گیا تھا، تاہم اب واپس لوٹایا جا رہا ہے،ہم در بدر بھٹک رہے ہیں، لیکن انتظامیہ کا کوئی اہلکار ہماری رہنمائی کو موجود نہیں ہے۔


    Karachi Stampede during ration distribution… by arynews

    ذرائع کے مطابق جیسے جیسے گرمی کی شدت بڑھتی گئی بزرگ خواتین کا کھڑا ناممکن ہو تا رہا،موس سے بے حال ہوکر کئی خواتین بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑیں۔

    بے ہوش والی خواتین کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ایکسپو سینٹر کے باہر پولیس بھی موجود ہے۔

    یاد رہے ماہ رمضان کے بابرکت موقع پر مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کی جانب سے راشن کی تقسیم کے عمل میں تیزی آجاتی ہیں،جس میں بد نضمگی کی شکایات عام ہیں،دو سال قبل جوڑیا بازار میں آٹے کے تاجر کی جانب سے راشن کی تقسیم کے موقع ہجوم میں کچلے جانے سے 3 خواتین ہلاک ہو گئی تھیں۔

    واضح رہے رمضان کی آتے ہی شہر کراچی کی جانب مستحقین کے ساتھ ساتھ پیشہ ور گداگروں کی کثیر تعداد بھی کراچی کا رخ کرتی ہے، جس کے باعث امدادی پروگرام میں ضرورت سے زیادہ لوگ جمع ہو جاتے ہیں، اور صورتِ حال انتظامیہ کے ہاتھ سے نکل جاتی ہے اور کسی ناخوشگوار واقعے میں جانی نقصان کا بھی احتمال رہتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مخیر حضرات اور فلاضی تنظیمیں اپنے امدادی پروگرام اور مستحقین کی تعداد سے پیشگی آگاہ کریں تو سیکیورٹی کے انتظامات بہتر ہو سکتے ہیں اور کسی ناخوشگوار حادثے سے بھی بچا جا سکے گا۔

  • رمضان کی آمد ، خوردنی تیل اور گھی مہنگا

    رمضان کی آمد ، خوردنی تیل اور گھی مہنگا

    کراچی: رمضان کی آمد آمد اور مہنگائی کا جن قابو سے باہرہوگیا، کراچی میں بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو اضافہ کر دیاگیا۔

    کراچی میں ریٹیل سطح پر پانچ کلو گھی کا ڈبہ پچاس روپے مہنگا ہوگیا۔ ریٹیلز کاکہنا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ گھی مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے کیا ہے اور ہر سال رمضان کی آمد سے پہلے خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیاہے۔

    گھی ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کو عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں سے جوڑ دیا ہے۔

  • رمضان کی والدہ نے بھارتی ویزہ کی پیش کش ٹھکرا دی

    رمضان کی والدہ نے بھارتی ویزہ کی پیش کش ٹھکرا دی

    کراچی: بھارت میں موجود رمضان کی والدہ نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ویزہ بھیجنے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

    بھارت میں قید پندرہ سالہ رمضان کی ماں رضیہ بیگم کو بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے رضیہ کو بھارت آنے کے لیے ویزہ کی پیشکش سماجی رابطے ویب سائٹ کے ذریعے کی۔

    بھارت میں مسلمانوں کے خلاف شیو سینا کی پر تشدد کارروائیاں ، بھارتی روئیے اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی پر رضیہ نے بیٹے سے ملنے کا پختہ ارادہ ترک کرکے بھارت نہ جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا اور بھارتی وزیر خارجہ کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

    رمضان کی والدہ رضیہ بیگم کہتی ہیں کہ وہ پاکستان کے دشمن کے خلاف اپنا ایک بیٹا کیا دس بیٹے بھی قربان کر سکتی ہیں ۔

    انسانی حقوق کے رہنما انصار برنی کہتے ہیں کہ رضیہ اس وقت پورے پاکستان اور مسلمانوں کی آواز ہے، تاہم انھوں نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رمضان کی واپسی کے لیے فوری اقدامات کرے ۔

  • روزے دار کے لئے جنت میں خصوصی دروازہ ہے: الحدیث

    روزے دار کے لئے جنت میں خصوصی دروازہ ہے: الحدیث

    اللہ سبحانہ وتعالی نے مسلمانوں پر رمضان المبارکے کے روزے رکھنے فرض کیے ہیں اورروزہ داروں کو اس پر اجر عظیم عطاکرنے اور مخصوص دروازے سے جنت میں داخل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    ہمیں یہ تومعلوم ہے کہ جنت کے بہت سے دروازے ہیں جیسا کہ اللہ تعالی نے بھی اپنے اس فرمان میں خبردی ہے کہ

    ہمیشہ رہنے والے باغات جہاں یہ خود جائیں گے اوران کے باپ، دادوں اوربیویوں اوراولادوں میں سے بھی جونیکوکارہوں گے، ان کے پاس فرشتے ہردروازے سے داخل ہوں گے۔

    الرعد ( 23 )۔

    اورایک دوسرے مقام پراللہ تعالی نے کچھ اس طرح فرمایا

    اورجولوگ اپنےرب سے ڈرتے اورتقوی اختیارکرتے تھے ان کے گروہ گروہ جنت کی طرف روانہ کیے جائيں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آئيں گے اوردروازے کھول دیۓ جائيں گے اوروہاں کے نگران ان سے کہيں گے تم پرسلام ہو ، تم خوش رہو تم اس میں ہمیشہ کے داخل ہوجاؤ ۔

    الزمر ( 73 ) ۔

    رمضان المبارک کے فضائل تو بہت زيادہ ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اللہ تعالی نے روزہ داروں کے لیے باب الریان تیار کیا ہے جس کا حدیث میں بھی ذکر ملتا ہے۔

    حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

    جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہےاوراس میں روز قیامت صرف روزہ دار ہی داخل ہونگے ان کے علاوہ کوئی اورداخل نہيں ہوسکتا، کہا جائے گا روزہ دار کہاں ہیں ، تووہ کھڑے ہوں گے اس دروازے میں ان کے علاوہ کوئی اورداخل نہيں ہوگا جب یہ داخل ہوجائيں گے تو وہ دروازہ بند کردیا جائے گا۔

    صحیح بخاری حدیث نمبر ( 1763 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1947 )۔

    ذیل میں ہم چند ایسی احادیث درج کرتے ہیں جن میں روزوں کا اجروثواب بیان کیا گیا ہے

    حضرت ابوسلمہ ابوھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

    جس نے بھی ایمان اوراجروثواب کی نیت سے رمضان المبارک کے روزے رکھے اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔

    صحیح بخاری کتاب الایمان ( 37 )۔

    حضرت ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

    ( روزے کے علاوہ ابن آدم کے سب کے سب عمل اس کےلیے ہیں روزہ میرے لیے ہے اورمیں ہی اس کا اجرو ثواب دونگا ، اور روزہ ڈھال ہے ، جب تم میں سے کوئی ایک روزہ سے ہو تو وہ گندی زبان نہ استعمال کرے اورنہ ہی لڑائی جھگڑا کرے ۔

    ہم اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ وہ ہمیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے میں جنت کی نعمتوں میں داخل فرمائے اور ہم پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے۔

  • رمضان میں زیادہ کھانے کے باعث درجنوں افراد اسپتال پہنچ گئے

    رمضان میں زیادہ کھانے کے باعث درجنوں افراد اسپتال پہنچ گئے

    ابوظہبی: رمضان المبارک کے پہلے پانچ روزے میں سو سے زائد افراد معدے اور پیٹ میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔

    ابوظہبی کے اسپتال کے مطابق  ایمرجنسی میں لائے گئے 150سے افراد میں سے تقریبا 30فیصد افراد روزے میں زیادہ کھانے ، غلط کھانے، ایک ہی طرح کے کھانے روز کھانے سے بیمار ہوئے ہیں ۔

    اسپتال کے ایمرجنسی  کے اسپیشلسٹ  ڈاکٹر مگدی کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق پچھلے ہفتےروزہ رکھنے کے باعث تقریبا چالیس مریض اسپتال لائے گئے۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں کچھ لوگوں کے جسم روزہ رکھنے کے عادی ہوجاتے ہیں ، لیکن رمضان المبارک میں جو زیادہ تر کیس سامنے آتے ہیں ان میں گیسٹرو کی مسائل  اور معدے کی سوزش اور معدے میں انفیکشن نمایاں ہیں ۔

  • رمضان المبارک میں یاد رکھنے والی باتیں

    رمضان المبارک میں یاد رکھنے والی باتیں

    رمضان المبارک رحمتوں اوربرکتوں سے بھرپورمہینہ ہے اوراس میں مسلمانوں پراللہ تعالیٰ کی جانب سے خصوصی رحمتیں اوربرکتیں نازل کی جاتی ہیں رمضان المبارک کی اہمیت مسلمہ ہے اوراس مبارک مہینے کے کچھ خصوصی آداب ہیں جن کا بے حد خیال رکھنا چاہیئے۔

    روزے کی اہمیت


    ”حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رمضان آیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا” یہ مہینہ جو تم پرآیا ہے اس میں ایک ایسی رات ہے جو(قدرومنزلت کے اعتبار سے) ہزارمہینوں سے بہتر ہے، جو شخص اس(کی سعادت حاصل کرنے سے) محروم رہا وہ ہربھلائی سے محروم رہا۔“ نیز فرمایا” لیلة القدرکی سعادت سے صرف بے نصیب ہی محروم کیا جاتا ہے۔“

    صحیح سنن ابن ماجہ، لئلالبانی، الجزءالاول، رقم الحدیث133۔

    روزے کی فضیلت


    ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا”جب رمضان آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، اور جہنم کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں اور شیاطین قید کردئیے جاتے ہیں۔“

    اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

    اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث652

    وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا


    ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بنی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا”جب کوئی بھول کر کھاپی لے تو اپنا روزہ پورا کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کھلایا پلایا ہے۔“

    اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

    مختصر صحیح بخاری، للزبیدی، رقم الحدیث940

    وہ امور جو روزے کی حالت میں جائز نہیں


    ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرمﷺ نے فرمایا”جو شخص(روزہ رکھ کر) جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کرے تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کوئی حاجت نہیں کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دے۔“

    اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

    مختصر صحیح بخاری، للزبیدی، رقم الحدیث925

    ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرمﷺ نے فرمایا”روزہ ڈھال ہے۔ لہٰذاس جب کوئی روزہ رکھے تو فحش باتیں نہ کرے۔بے ہودہ پن نہ دکھائے اگرکوئی دوسرا شخص روزہ دارسے گالی گلوچ کرے یا جھگڑے تو روزہ دار کہہ دے(بھائی) میں روزے سے ہوں۔“(تمہاری باتوں کا جواب نہیں دوں گا۔“)

    اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

    کتاب الصوم، باب ھل یقول انی صائم اذا شتم

    سحری اورافطاری کے مسائل


    سحری کھانے میں برکت ہے نیند سے اٹھ جانے کے بعد جان بوجھ کر سحری ترک نہیں کرنی چاہئے۔

    حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا”سحری کھاؤ کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہے‘‘۔“

    اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

    اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث665