Tag: رمضان

  • رمضان المبارک میں 24 گھنٹے دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت

    رمضان المبارک میں 24 گھنٹے دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت

    بھارت میں تلنگانہ حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر 2 مارچ سے 31 مارچ تک ریاست میں تمام دکانوں اور تجارتی مراکز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں احکامات صادر کردیئے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون کے تحت یومیہ 8 گھنٹے یا ہفتہ وار 48 گھنٹے سے زائد کام کرنے والے ملازمین کو معمول کی اجرت سے دوگنا ادائیگی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تعطیل کے دن کام کرنے والے ملازمین کو متبادل چھٹی دینے کی خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ خواتین ملازمین کو رات کے وقت کام کرنے کی اجازت حکومت کے جی او نمبر 476 کے تحت ہوگی۔

    دوسری جانب تلنگانہ حکومت نے تمام مسلمان سرکاری ملازمین کو رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں 2 مارچ سے 31 مارچ تک شام 4 بجے دفاتر سے جلدی جانے کی اجازت دے دی ہے۔

    حکومت نے اس سلسلے میں ایک سرکاری آرڈر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں کام کرنے والے تمام مسلمان سرکاری ملازمین، اساتذہ، کنٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ ملازمین، کارپوریشنز اور پبلک سیکٹر کے ورکرس کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

    مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 5 ملین سے زائد زائرین کی حاضری

    مسلم ملازمین کو یہ سہولت رمضان المبارک کے باعث دی گئی ہے کہ تاکہ وہ روزہ افطار اور نماز تراویح کی ادائیگی میں آسانی محسوس کریں۔ حکومت نے رمضان میں دن کے وقت روزے کی حالت میں کام کرنے کی مشقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کے اوقات میں نرمی کردی ہے۔

  • رمضان المبارک میں مسلم سرکاری ملازمین کو بڑی سہولت دیدی گئی

    رمضان المبارک میں مسلم سرکاری ملازمین کو بڑی سہولت دیدی گئی

    بھارت میں تلنگانہ حکومت نے تمام مسلمان سرکاری ملازمین کو رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں 2 مارچ سے 31 مارچ تک شام 4 بجے دفاتر سے جلدی جانے کی اجازت دے دی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اس سلسلے میں ایک سرکاری آرڈر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں کام کرنے والے تمام مسلمان سرکاری ملازمین، اساتذہ، کنٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ ملازمین، کارپوریشنز اور پبلک سیکٹر کے ورکرس کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

    مسلم ملازمین کو یہ سہولت رمضان المبارک کے باعث دی گئی ہے کہ تاکہ وہ روزہ افطار اور نماز تراویح کی ادائیگی میں آسانی محسوس کریں۔ حکومت نے رمضان میں دن کے وقت روزے کی حالت میں کام کرنے کی مشقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کے اوقات میں نرمی کردی ہے۔

    دوسری جانب ہندو انتہا پسند بھارت میں مسلمان کی جان ومال کا تحفظ نہیں اب مودی سرکار بھارتی مسلمانوں کی قیمتی وقف جائیدادیں ہڑپ کرنا چاہتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی کی سربراہی میں بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت سے متعلق یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ وقف قانون کی آڑ لے کر مسلمانوں کی قیمتی وقف جائیدادوں کو ہڑپنا چاہتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت بھر میں مسلمانوں کی وقف جائیدادیں پھیلی ہوئی ہیں جو لگ بھگ 10 لاکھ ایکڑ پر محیط ہیں۔ ان میں زرعی زمینوں کے ساتھ شہری عمارتیں، دکانیں، مساجد، مزارات اور قبرستان بھی شامل ہیں اور ان کی موجودہ مالیت 14 ارب امریکی ڈالر (پاکستانی لگ بھگ 3920 ارب روپے) ہے۔

    مسلمانوں نے یہ جائیدادیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف کر رکھی ہیں اور ان سے ہونے والی آمدنی مدارس اور دیگر فلاحی مسلم اداروں کو ملتی ہے اور انہیں 32 وقف بورڈ چلاتے ہیں۔

    تاہم مودی سرکار جس میں مسلمان خود کو بے بس محسوس کرتے ہیں اب وہ وقف بورڈ کو کرپشن کا گڑھ بتا کر وقف ایکٹ میں ترمیم کر رہی ہے۔ اس ترمیم کے تحت وقف جائیدادوں کا انتظام وقف بورڈز کے بجائے ریاستی حکومتوں کی تحویل میں آ جائے گا۔

    سعودی عرب: تراویح، تہجد کیلیے آئمہ کا اعلان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم مخالف اقدامات کے باعث مودی سرکار عالمی اور مسلم ممالک کے دباؤ میں ہے اور اس نے خصوصاً عرب ممالک سے تعلقات متاثر ہونے سے بچانے کے لیے قانون کی آڑ میں یہ گھناؤنا ہتھکنڈا اپنا رہی ہے۔

  • 29 یا 30، اس رمضان میں کتنے روزے ہوں گے؟ پیشگوئی

    29 یا 30، اس رمضان میں کتنے روزے ہوں گے؟ پیشگوئی

    قمری یا اسلامی مہینے 29 یا 30 ایام پر مشتمل ہوتے ہیں ماہ رمضان کتنے روزوں پر مشتمل ہوگا اس ھوالے سے ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی ہے۔

    قمری یا اسلامی مہینوں کا آغاز رویت یا چاند پر منحصر ہوتا ہے اور یہ مہینے عیسوی مہینوں کے برعکس 29 یا 30 دنوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ماہ رمضان المبارک کے آغاز میں صرف دو ہفتے باقی رہے گئے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں رواں سال ماہ رمضان المبارک کتنے ایام (روزوں) پر مشتمل ہوگا۔ اس حوالے سے ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی ہے۔

    فلکیاتی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور عرب فضا و فلکیاتی فیڈریشن کے رکن ابراہیم الجروان کا کہنا ہے’ رواں برس رمضان المبارک 30 دن جبکہ روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے کا ہوگا۔‘

    امارات الیوم کے مطابق فلکیاتی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور عرب فضا و فلکیاتی فیڈریشن کے رکن ابراہیم الجروان کا کہنا ہے رواں برس رمضان المبارک 30 دن پر مشتمل ہوگا اور روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ امارات میں مشرقی علاقوں میں سحری اور افطاری کے اوقات مغربی علاقوں کے مقابلے میں 20 منٹ کا فرق ہوگا۔

    الجروان کا مزید کہنا تھا’ جمعہ 28 فروری کی شام رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کی قوی امید ہے، اس اعتبار سے یکم مارچ بروز ہفتہ یکم رمضان ہوگا۔

    فلکیاتی حساب سے عید الفطر کا چاند 29 مارچ کو امارات کے وقت کے مطابق ہلال کی پیدائش 14:58 پر ہوگی جو غروب آفتاب سے پانچ منٹ بعد ہی ڈوب جائے گا۔

    جس کی وجہ سے ہلال کا مشاہدہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس طرح ماہ مبارک میں 30 روزے ہوں گے اورعید الفطر بروز پیر 31 مارچ کو ہوگی۔

  • سعودی حکومت کا رمضان اور عید سے متعلق اہم اعلان

    سعودی حکومت کا رمضان اور عید سے متعلق اہم اعلان

    ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد میں ایک ماہ ہی باقی رہ گیا ہے سعودی حکومت کی جانب سے رمضان اور عید سے متعلق اہم اعلان کیا گیا ہے۔

    سبق نیوز کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے ایک ماہ قبل ہی سعودی عرب کی وزارت تجارت نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کے لیے تجارتی سامان پر ’’سیل‘‘ لگانے کے لیے پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ روایتی اور ڈیجیٹل مارکیٹس کے لیے ’سیل‘ پرمٹ کی درخواستیں 10 شعبان سے وصول کی جائیں گی۔ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں http://Sales.mc.gov.sa پر اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

    وزارت نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے لیے رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فروخت کرنے کا آغاز 9 فروری 2025 سے کیے جانے کا اعلان کیا ہے جو 5 شوال مطابق 3 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔

    وزارت تجارت نے صارفین کی سہولت کےلیے ’سیل‘ لگائے جانے والے اشتہار پر بارکوڈ سسٹم لگانے کی ہدایت بھی کی ہے جس کے ذریعے خریدار اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ سیل درست ہے یا نہیں۔

    واضح رہے وزارت تجارت کے قانون کے مطابق رعایتی نرخوں کا اعلان کرنے سے قبل وزارت تجارت سے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جس کے بغیر کوئی تجارتی ادارہ ’سیل‘ کے اعلانات نہیں لگا سکتا۔

    پرمٹ کے بغیر رعایتی نرخوں کی اشتہاری مہم چلانا خلاف قانون شمار کیا جاتا ہے جس پر جرمانہ مقرر ہے۔

  • رمضان میں ہونے والا سورج گرہن کب اور کس طرح نظر آئے گا؟

    رمضان میں ہونے والا سورج گرہن کب اور کس طرح نظر آئے گا؟

    اگلے ماہ اپریل کی 8 تاریخ کو مکمل سورج گرہن ہوگا اور یہ دنیا بھر میں کئی ممالک میں لوگ اس کا نظارہ کرسکیں گے۔

    رمضان المبارک کے مہینے میں اپریل کی 8 تاریخ کو سال کا پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا۔ سورج گرہن کی وجہ سے امریکا کے بیشتر علاقوں میں اندھیرا چھا جائے گا، اس حوالے سے سینکڑوں اسکولوں میں پہلے ہی تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

    پچھلے سال 14 اکتوبر کو رنگ آف فائر کے بعد آنے والے اس مکمل سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے لوگ تیار ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا سورج گرہن برصغیر پاکستان و بھارت میں بھی نظر آئے گا؟ تاہم اس سورج گرہن کے پاک و ہند میں نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    میکسیکو میں شروع ہونے والا سورج گرہن ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس، مسوری، الینوائے، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا، نیویارک، ورمونٹ، نیو ہیمپشائر سے ہوتا ہوا کینیڈا پہنچے گا۔

    سورج گرہن کے دوران ان ریاستوں میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا۔ اسی طرح ٹینیسی اور مشی گن کے کچھ حصے مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے۔

    گزشتہ 50 سالوں میں یہ سب سے طویل سورج گرہن ہوگا۔ گرہن کا کُل وقت 4 گھنٹے 39 منٹ تک رہے گا۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کو ہونے والا سورج گرہن سال کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا۔ 50 سال قبل مکمل سورج گرہن کا نظارہ دیکھا گیا تھا۔ اب لوگ اس سال اسے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔

    سورج گرہن کیسے ہوتا ہے؟

    سورج گرہن کس طرح ظہور پذیر ہوتا ہے، اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے تو پھر تھوڑی دیر کے لیے اندھیرا چھا جاتا ہے۔

    تاہم، اگر چاند زمین اور سورج کے درمیان آجائے اور سورج کو مکمل طور پر ایک دائرے میں ڈھانپ لے تو مکمل سورج گرہن ہوتا ہے۔

    اس عمل کی وجہ سے سورج کی کرنیں زمین تک نہیں پہنچ سکتیں، جس کے باعث بعض علاقوں میں مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے اور یہ سورج گرہن کہلاتا ہے۔

  • رمضان میں سر درد کی شکایات اور اس کا حل

    رمضان میں سر درد کی شکایات اور اس کا حل

    دنیا بھر میں رمضان کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں کل بروز منگل سے رمضان کا آغاز ہوگا، یہ مہینہ دیگر پہلوؤں کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بہت اہم ہوتا ہے۔

    اس پورے مہینے میں لوگوں کی غذا اور نیند سے متعلق عادات تبدیل ہو جاتی ہیں اور عموماً رمضان میں لوگ سر میں درد کی شکایت کرتے ہیں جس کی ایک بنیادی وجہ پانی کی کمی ہے۔

    روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی، شوگر اور نمکیات کی کمی بے شمار مسائل کا سبب بن سکتی ہے جن میں سر درد، سستی، پٹھوں میں کمزوری، چکر آنا، بلڈ پریشر میں کمی، دل کی دھڑکن میں اضافہ، بخار اور دیگر شدید وجوہات میں آپ بے ہوش بھی ہوسکتے ہیں۔

    رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

    ماہر غذائیت اس حوالے سے کہتے ہیں کہ رمضان میں اکثر لوگوں کو پانی کی کمی کی وجہ سے ہی سر درد کی شکایت ہوتی ہے، ڈاکٹر نے ہدایت کی روزہ کھولنے کے بعد وقفے وقفے سے کم از کم پانچ سے چھ گلاس پانی پیئیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل کا پانی، پانی کی کمی پوری کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے کیوںکہ  ناریل کے پانی میں موجود نمکیات جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اسے افطار کے وقت میٹھے مشروبات کے بجائے استعمال کرنے سے آپ ترو تازہ محسوس کرتے ہیں۔

    اس کے علاوہ سر درد سے چھٹکارے کا آسان حل یہ بھی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سحری کھانا کبھی مت چھوڑیں، سحری میں ریشہ دار غذاؤں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، ریشہ دار غذاؤں میں گوبھی، گاجر، آلو، گندم کے علاوہ سیب اور کیلے بھی شامل ہیں۔

  • شیخ عبدالرحمان السدیس نے زائرین کے نام پیغام میں کیا کہا؟

    شیخ عبدالرحمان السدیس نے زائرین کے نام پیغام میں کیا کہا؟

    ریاض: رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر شیخ عبدالرحمان السدیس نے زائرین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔

    عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین اتھارٹی میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی عوام اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے۔

    انھوں نے اپنے پیغام میں کہا زائرین زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزاریں، امید ہے رمضان صحت و سلامتی کے ساتھ مسلمانوں کے لیے امن اور بہتری لائے گا، سعودی عرب کے لیے حرمین شریفین، عمرہ و حج زائرین کی خدمت انمول اعزاز ہے۔

    شیخ سدیس نے کہا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولئ عہد کی قیادت میں زائرین کے لیے بہترین اقدامات کیے جاتے ہیں، زائرین کے آرام و راحت، امن و سلامتی کے لیے انتظامات میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2024 میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے۔

  • رمضان: برطانیہ کی قرارداد پر سوڈان میں جنگ بندی کا فیصلہ

    رمضان: برطانیہ کی قرارداد پر سوڈان میں جنگ بندی کا فیصلہ

    خرطوم: اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے سوڈان میں رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد منظور کر لی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی قرارداد پر سوڈان میں جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ سلامتی کونسل کے اکثریتی فیصلے کو تمام فریق تسلیم کریں گے۔

    جنگ بندی کے لیے قرارداد برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جمعہ کے روز 15 رکنی کونسل کے 14 ممالک نے اس قرارداد کی حمایت کی، جس میں فریقین سے تنازعہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، صرف روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

    سلامتی کونسل نے رمضان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 25 ملین افراد تک امداد پہنچانے کی اجازت کی اپیل بھی کی ہے جنھیں خوراک کی اشد ضرورت ہے۔ سعودی عرب نے کہا کہ توقع ہے کہ سلامتی کونسل کے اکثریتی فیصلے کو تمام فریق تسلیم کریں گے۔

    واضح رہے کہ سوڈان میں 15 اپریل 2023 سے فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جنگ شروع ہوئی تھی، جس میں اب تک 15 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ اور جس میں جنرل عبدالفتاح البرہان کی فوج جنرل محمد حمدان دگالو کی نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے خلاف صف آرا ہے۔

  • رمضان سے قبل کھجور کی قیمت میں اضافہ

    رمضان سے قبل کھجور کی قیمت میں اضافہ

    ماہ رمضان سے قبل ہی رمضان کی سوغات کھجور کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

    رمضان میں کھجور کا استعمال بڑھ جاتا ہے لیکن مہنگائی کے اثرات باقی اشیا کی طرح کھجور پر بھی ہوئے ہیں، کھجور کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستانی کھجور کے دام 400 روپے فی کلو سے بڑھ گئے جبکہ ایرانی کھجور 800 روپے اور سعودی کھجور عجوہ 3 ہزار روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

    اس کے علاوہ لہسن ادرک ، پیاز ، ٹماٹرچینی اور دالوں کی قیمتوں نے عوام کے ہوش اڑا دیئے، چینی اور دالیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہے، چینی ایک 155 ،سفید چنا تین سوساٹھ، کالا چنا دو سو اور بیسن دوسو اسی روپے فی کلو ہوگیا۔

    دنیا میں ہر جگہ رمضان سے قبل ریلیف دیا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں الٹا ہی حال ہے، اگر پھلوں کی بات کریں تو سیب، کینو چار سو جبکہ کیلا دوسو روپے فی درجن تک بکنے لگا۔

  • تاریخ میں پہلی بار رمضان میں بجلی کی اسپیشل لائنیں ختم کرنے کا فیصلہ

    تاریخ میں پہلی بار رمضان میں بجلی کی اسپیشل لائنیں ختم کرنے کا فیصلہ

    گلگت بلتستان : تاریخ میں پہلی بار رمضان میں بجلی کی اسپیشل لائنیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس سے 4 میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیرصدارت رمضان کے حوالے سے اجلاس ہوا ، اجلاس میں رمضان کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

    گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں بجلی کی اسپیشل لائنیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے مشیر اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ بلاتفریق اسپیشل لائینوں کے خاتمے سے مثال قائم ہوگی، اسپیشل لائنوں کے خاتمے اور جنریٹرز سے 4 میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی۔

    مشیر اطلاعات جی بی کا کہنا تھا کہ رمضان میں بجلی فراہمی دورانیہ 5 گھنٹے تک بڑھایا جائے گا، تمام اضلاع میں رمضان بازار لگائے جائیں گے اور اشیاخوردونوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ زائدقیمتیں وصولی پر جرمانے ہی نہیں، قید کی سزائیں بھی ہوگی، وزیراعلیٰ نے آئی جی پی کو رمضان میں یقینی سیکیورٹی کی ہدایات دیں۔