Tag: رمضان

  • پاکستان میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہو گا یا 13 کو؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    پاکستان میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہو گا یا 13 کو؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : ماہرین فلکیات نے پاکستان میں پہلا روزہ 13 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کردیا اور کہا 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 شعبان کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم رمضان المبارک 12 مارچ کو ہو گا۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، عرب دنیا سمیت کئی اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

    پاکستان میں بھی رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ بروز منگل کو ہوگا۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ 12 مارچ منگل کو جبکہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں 13 مارچ بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔

  • رمضان میں ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی

    رمضان میں ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی

    کراچی: رمضان میں ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں شروع کر دیں، اس سلسلے میں کورنگی میں جعلی جوس اور منرل واٹر بنانے والی ایک فیکٹری سیل کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین کی سربراہی میں کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک فیکٹری پر چھاپا مارا جس میں جعلی جوس اور جعلی منرل واٹر تیار کیا جا رہا تھا۔

    اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری سے بڑی تعداد میں جعلی جوس کے ڈبے اور جعلی منرل واٹر کی بوتلیں برآمد کیں، ٹیم نے تمام جعلی مشروبات اور پانی کو ضائع کر دیا، اس کارروائی کے موقع پر مقامی پولیس بھی ایس ایف اے کی ٹیم کے ہمراہ تھی۔

    ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم رمضان المبارک میں ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملاوٹ شدہ اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے، انھوں نے تنبیہہ کی کہ ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں۔

  • حرمین شریفین میں رمضان آپریشنل پروگرام کا آغاز

    حرمین شریفین میں رمضان آپریشنل پروگرام کا آغاز

    حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے اتوار 3 مارچ کو رمضان آپریشنل پروگرام کے افتتاح کیا ہے۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان آپریشنل پروگرام کا مقصد مسجدِ الحرام اور مسجدِ نبوی میں زائرین کے لیے سہولیات کو بہتر بنانا اور حرمین شریفین میں عبادت کے لیے مناسب روحانی ماحول کی فراہمی کرنا ہے۔

    شیخ السدیس نے کہا کہ پروگرام سے حرمین شریفین کے دینی پیغام کو دنیا تک پہنچانا، دیگر حکومتی اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون، تمام سرکاری اداروں کے ساتھ ہم آہنگی اور عالمی سطح پر اعتدال پسند مکالمے کو فروغ دینا، فکری انحراف کا مقابلہ کرنا اس کے بنیادی اصول ہیں۔

    ان مقاصد کے حصول کے لیے حرمین شریفین انتظامیہ اپنے تمام اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام کی روداری اور اعتدال پر مبنی صحیح تصویر پیش کرے گی۔

    علاوہ ازیں شیخ السدیس نے اس کے ذریعے ہر قسم کی انتہا پسندی اور غلو کو مسترد کرتے ہوئے اعتدال پسندی پرمبنی شرعی قوانین اور رواداری کی تعلیمات کو پھیلانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان سے قبل مہنگی چینی خرید لی

    یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان سے قبل مہنگی چینی خرید لی

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان سے قبل مہنگی چینی خرید لی ہے۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق کارپوریشن نے رمضان سے قبل 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی ہے، جو آخری ٹینڈر کے مقابلے فی کلو 17.10 روپے مہنگی خریدی گئی ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 142 روپے فی کلوحساب سے چینی خریدی ہے، جو اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 155 روپے میں پڑے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں، کیوں کہ رمضان المبارک میں دستیابی کے لیے چینی کی خریداری ناگزیر تھی۔

    پاکستان سے طلائی زیورات کی ایکسپورٹ معطل، کروڑوں ڈالر کے آرڈر منسوخ ہونے کا خطرہ

    اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز نے نومبر 2023 میں بھی 40 ہزار ٹن چینی خریدی تھی، اس وقت 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی، اور اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 138 روپے میں پڑی تھی۔

  • عرب ممالک اور پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ اہم پیشگوئی

    عرب ممالک اور پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ اہم پیشگوئی

    رمضان المبارک کی آمد قریب ہے عرب ملکوں سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا اس حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے رمضان المبارک کی آمد قریب ہے جس کے لیے مسلم ممالک میں استقبال کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں عرب ملکوں اور دنیا میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا اس حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

    بین الاقوامی فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ خطہ عرب کے ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آئے کا قومی امکان ہے۔ اس طرح ان ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔

    عرب ممالک میں 11 فروری سے شعبان المعـظم کا مہینہ شروع ہوا تھا اور 10 مارچ کو 29 شعبان ہوگی۔

    اس حوالے سے فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال شعبان کا مہینہ 29 یوم پر مشتمل ہو سکتا ہے کیونکہ کچھ عرب ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جا سکے گا۔

    فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر کے مطابق 10 مارچ کو چاند، سورج کے کافی قریب ہوگا اور 11 مارچ کو دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند با آسانی دیکھا جا سکے گا۔

    اس پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ہے کہ عرب ممالک میں یکم رمضان المبارک 1445 کا آغاز پیر 11 مارچ جب کہ پاکستان، بھارت سمیت دیگر قرب وجوار کے ممالک میں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہو سکتا ہے۔

  • رمضان میں سحر و افطار کے علاوہ دن میں 2 سے 3 گھنٹے گیس فراہم کی جا سکتی ہے، ذرائع

    رمضان میں سحر و افطار کے علاوہ دن میں 2 سے 3 گھنٹے گیس فراہم کی جا سکتی ہے، ذرائع

    کراچی: ذرائع ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں سحر و افطار کے علاوہ دن میں 2 سے 3 گھنٹے گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس جی سی نے رمضان میں سحر و افطار میں گیس لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ایس ایس جی سی ہیڈ آفس میں آج ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں رمضان المبارک میں شہر میں گیس لوڈ مینجمنٹ پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    شہر بھر میں رات 11 سے صبح 7 بجے تک گیس کی بندش سے شہری شدید پریشان ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان میں سحر و افطار کے علاوہ دن میں 2 سے 3 گھنٹے گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سحری میں گیس پریشر میں بہتری کے لیے رات 1 بجے سے گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

    حکومت کا سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    رمضان میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے ایس ایس جی سی ترجمان بھی لاعلم نکلے، ترجمان نے کہا کہ ایس ایس جی سی مینجمنٹ نے سحری میں گیس کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    ذرائع ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سحری میں گیس فراہمی کے لیے دن میں گیس کی بندش کی جائے گی۔

  • سال 2023 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری

    سال 2023 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری

    کراچی: وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں سال کا زکوٰۃ نصاب جاری کر دیا گیا ہے، ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے یا اس سے زائد بیلنس کے سیونگ اکاؤنٹس پر زکوہ لاگو ہوگی۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 103159 روپے سے کم بیلنس کے سیونگ کھاتوں سے زکوٰۃ منہا نہیں کی جائے گی۔

  • پاکستان میں ماہ رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ جانیے

    پاکستان میں ماہ رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ جانیے

    کراچی : پاکستان میں ماہ رمضان کا چاند کب نظر آئے گا اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ22 مارچ بروز بدھ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق رواں برس رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی رات 11 بج کر 13 منٹ پر ہوجائے گی اور اگلے روز 22 مارچ کی شام کراچی میں غروب آفتاب 6 بج کر 43 منٹ پر ہوگا، چاند 47 منٹ تک افق پر رہے گا اور غروب ہلال 7 بجے کر 30 منٹ پر ہو گا۔

    یاد رہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 30 منٹ تک ہوگی اس دوران چاند کی افق سے بلندی 10 ڈگری ہوگی اور چاند کا تقریباً 0.9 فیصد حصہ روشن ہوگا جبکہ چاند کا زمین سے فاصلہ صرف 3 لاکھ 82 ہزار کلومیٹر تک ہوگا۔

    اگر23 مارچ کو پہلا روزہ ہوا تو 29 رمضان کی شام کو عید کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اگر پہلا روزہ 24 مارچ کو ہوا تو 29 رمضان کی شام کو عید کا چاند بہت واضح روشن ہوگا۔

  • رمضان کے لیے مسجد نبوی کے دروازوں سے متعلق اہم فیصلہ

    رمضان کے لیے مسجد نبوی کے دروازوں سے متعلق اہم فیصلہ

    ریاض: مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان میں مسجد کے تمام دروازے کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے دوران مسجد نبوی میں زائرین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سیکیورٹی امور کے نگران سعود الصاعدی نے کہا کہ ماہ مقدس میں مسجد نبوی کے تمام دروازے کھول دیے جائیں گے۔

    سعود الصاعدی کے مطابق مسجد نبوی کے دروازوں کی مجموعی تعداد 100 ہے، جو مسجد کی چاروں سمتوں میں ہیں، تاکہ ہر جانب سے آنے والوں کو آسانی ہو اور انھیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    سیکیورٹی کے مطابق مسجد نبوی کے صحن کی چھت پر جانے کے لیے خود کار زینے مکمل طور پر کام کر رہے ہیں، دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کی ٹیمیں بھی ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں۔

    سیکیورٹی امور کے نگران نے بتایا کہ مسجد نبوی میں افطار کرانے والوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    سعود الصاعدی کے مطابق افطاری دسترخوان مخصوص دروازوں سے لے جائے جا سکیں گے، تاکہ عام لوگوں کو آمد و رفت میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • سعودی عرب: رمضان میں شاپنگ مالز کے حوالے سے اہم فیصلہ

    سعودی عرب: رمضان میں شاپنگ مالز کے حوالے سے اہم فیصلہ

    ریاض: سعودی عرب میں رمضان کے مہینے میں شاپنگ مالز میں کام کا دورانیہ 6 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شاپنگ مالز کے ملازمین کے کام کا دورانیہ چھ گھنٹے ہوگا، سیکیورٹی گارڈز بھی ان میں شامل ہوں گے۔

    سبق نیوز کے مطابق وزارت افراد قوت کے مشیر رضوان الجلواح نے رمضان میں ڈیوٹی کے اوقات کے حوالے سے بتایا کہ نجی شعبے میں رمضان کے لیے ڈیوٹی کا دورانیہ چھ گھنٹے ہے، اس میں صبح یا رات کی شفٹ کی کوئی تخصیص نہیں۔

    سعودی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بعض کمپنیوں میں رمضان کے دوران رات کی ڈیوٹی کا دورانیہ 8 گھنٹے کر دیا جاتا ہے، یہ قانونی اعتبار سے غلط ہے، ایسا کرنے پر کارکن کو اوورٹائم دیا جائے۔

    انھوں نے ہدایت کی کہ اضافی کام کرنے والے کارکنوں کو حق ہے کہ وہ متبادل چھٹی کی بجائے اپنا اضافی محنتانہ طلب کریں، اور کمپنی انتظامیہ اور کارکن کے درمیان یہ معاملہ پہلے سے طے کریں۔