Tag: رملہ

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 3 فلسطینی نوجوان شہید

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 3 فلسطینی نوجوان شہید

    راملہ: اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا، فلسطین کی وزارت صحت نے فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس میں 16 سالہ عمر کو سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا جس پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا تو اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کرتے ہوئے 2 مزید فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ 16 سالہ نوجوان عمر کو گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا جبکہ دیگر 2 نوجوان عمر کی شہادت پر احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔

    دوسری جانب قابض اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ عمر نامی نوجوان یہودیوں کو قتل کرنے والی ٹیم میں شامل تھا جو بارودی مواد کے ساتھ فرار ہوکر چھپ گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: رملہ میں یہودی بلوائیوں کی فائرنگ، 1 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

    اسرائیلی فورسز کے مطابق چھاپے کے دوران فلسطینیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ میں دو نوجوان مارے گئے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیل میں ایک حملے میں دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے، اسرائیلی فوج نے حملے کا ذمہ دار فلسطینی نوجوان کو قرار دیتے ہوئے رملہ کے ایک گاؤں میں چھاپا مار کارروائی کی تھی۔

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل راملہ میں یہودی بلوائیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ غیور فلسطینیوں نے 30 مارچ 2018 کو ’تحریک حق واپسی‘ کے تحت غزہ کی پٹی پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا تھا، فلسطینی شہری ہر جمعے اسرائیلی سرحد پر جمع ہوکر غزہ کی صیہونی مظالم اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘فلسطینی نوجوان شہید

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘فلسطینی نوجوان شہید

    یروشیلم :اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےمغربی کنارے کےشہررملہ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق نہتے فلسطینیوں پرغاضب اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں،اسرائیلی فوج نےگزشتہ روزمغربی کنارے کے علاقے رملہ میں فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق اسرائیلی فوج کےترجمان کاکہناہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان ان کو مطلوب تھا اس نے اسرئیلی فوجیوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اسےگرفتار کرنے رملہ میں اس کے گھرگئےاور جواب میں اس پر گولی چلائی گئی جبکہ گھرسے 2 ہتھیار بھی بر آمد کیے گئے۔

    مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج کی فائرنگ،فلسطینی نوجوان جاں بحق

    یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں مغربی کنارے کے علاقے اوفرا میں فائرنگ کرکےفلسطینی نوجوان کو جاں بحق کردیاتھا۔

    اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا تھاکہ چاقو بردار فلسطینی نوجوان نے اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے اہلکار کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    واضح رہے کہ فلسطین میں اکتوبر 2015 سے شروع تشدد کی نئی لہر میں اب تک 254 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔